Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • گھر میں مزیدار شوارما بنانے کا طریقہ

    گھر میں مزیدار شوارما بنانے کا طریقہ
    اجزاء:
    چکن تین پاو
    دہی ایک کپ
    سرکہ آدھا کپ
    کالی مرچ ایک چھوٹا چمچ
    نمک ایک چھوٹا چمچ
    چھوٹی الائچی تین عدد
    لہسن دو جوئے
    لیموں ایک عدد
    سوس بنانے کے لیے اجزاء:
    لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ
    لہسن دو جوئے
    تل کا پیسٹ ایک کپ
    دہی چار بڑے چمچ
    پیٹا بریڈ چار عدد
    کھیرا ایک عدد باریک کاٹ لیں
    پیاز چھوٹی ای عدد کاٹ لیں
    ٹماٹر ایک عدد کاٹ لیں
    چلی سوس بنانے کے لیے:
    کشمیری مرچ آٹھ عدد
    زیرہ ایک چائے کا چمچ
    ترکیب:
    چکن کو اچھی طرح دھو کر نچوڑ کر ایک باول میں تمام مصالحے لگا کر رکھ دیں کشمیری مرچ اور زیرہ بھگو کر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں چلی سوس تیار ہے اب چکن کو گرل کر لیں جب اچھی طرح پک جائے تو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب سوس بنانے کے تمام اجزاء ایک برتن میں مکس کر چکن کے ٹکڑوں کو سوس میں ملا دیں پھر پیٹا بریڈ پر چلی سوس لگالیں اور چکن کا آمیزہ اور زیتون کا تیل تھوڑا سا ڈال کر اس کو رول کر لیں گھر کا بنا مزیدار شوارما تیار ہے

  • نوڈلز سوپ بنانے کا طریقہ

    نوڈلز سوپ
    اجزاء:
    مرغی کی یخنی تین پیالی
    گاجر ایک عدد چھوٹی یا آدھی باریک کاٹ لیں
    نوڈلز سو گرام
    بند گوبھی آدھی باریک کاٹ لیں
    شملہ مرچ آدھی باریک کاٹ لیں
    مشروم دوعدد
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    براون چینی آدھا کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا . ایک کھانے کا چمچ
    ہری پیاز آدھی چوپ کر لیں
    ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا کدوکش کر لیں
    نمک حسب ذائقہ
    تیل ایک چائے کا چمچ
    ترکیب:
    نوڈلز کو پتیلی میں تیل اور نمک ڈال۔کر ابال لیں مشرومز کو کھولتے ہوئے پانی میں بھگو کر رکھیں تھوڑی دیر بعد باریک پیس لیں اور پانی رکھ لیں پین میں یخنی سویاسوس براون چینی اور کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ مشروم والا پانی تھوڑا سا نمک ڈال دیں تھوڑی دیر پکانے کے بعد اس میں گاجر ادرک شملہ مرچ اور گوبھی اور نوڈلز ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں اور چولہے سے اتار لیں ہری مرچ اور دھنیا شامل کر کے سرو کریں

  • مزیدارخشک چکن چلیزبنانے کی ترکیب

    خشک چکن چلیز
    اجزاء:
    مرغی ایک عدد سوا کلو ہڈی گوشت الگ کرو کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کروا لیں
    ہری مرچ آٹھ عدد بڑے سائز کی
    لہسن ایک کھانے کا چمچ
    سویا سوس. ایک کھانے کا چمچ
    سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    تیل تین کھانے کے چمچ
    اجینو موتو آدھق چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    مرغی کے گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کرنے کے بعد ایک ساتھ رکھ کر بڑی چھری کے ساتھ کچل لیں پھر سرکہ اور سویا ساس لگا کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پسا ہوا لہسن گوشت کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں جب اچھی طرح فرائی ہو جائے تو اوپر سے اجینو موتو چھڑک دیں پھر ایک فرائنگ پین میں ایک چمچ تیل ڈال کر مرچیں ہلکی فرائی کر لیں ان میں تھوڑا سرکہ سویا ساس اور اجینو موتو ڈال کر مکس کرکے فرائی گوشت کے اوپر ڈال کر اچھی طرح مکس کر دیں مزیدار خشک چکن چلیز تیار ہے

  • لذیذ چکن چلی اسٹر فرائی بنانے کی ترکیب

    چکن چلی اسٹر فرائی
    اجزاء:
    چکن آدھا کلو
    پیاز ایک عدد بڑی
    مکھن. ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    ادرک ایک انچ کا ٹکڑا باریک کاٹ لیں
    گھی دو کھانے کے چمچ
    لہسن تین جوئے کاٹ لیں
    پانی پون کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاوڈر پون چائے کا چمچ
    لیموں ایک عدد
    کری مصالحہ پاوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
    چکن یخنی کیوب ایک عدد
    ہری مرچیں تین عدد لمبائی میں۔کاٹ لیں
    ٹماٹو کیچپ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    ہراد ھنیا کے پتے ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    ایک کڑھائی میں تیل گرم کر کے اس میں چکن اسٹرافرائی کر لیں یہاں تک کہ وہ سرخ ہو جائے تو نکال کر کسی پتیلی میں رکھ دیں ایک پتیلی میں مکھن گرم کرکے اس میں ادرک لہسن اور سرخ مرچ پاڈر کو ایک منٹ تک فرائی کر لیں پھر پیاز شامل۔کر کے اچھی طرح براون ہونے تک فرائی کریں پھر ایک چائے کا مصالحہ کری پاوڈر ڈال کر چمچ ہلائیں پھر چکن کے ٹکڑے اور نمک شامل کر کے دس منٹ تک بھونیں فرائی کی ہوئی پھر یخنی کے کیوب اور پانی بھی ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں اس وقت تک پکائیں کہ چکن گل جائے اور پانی خشک ہو جائے ہری مرچ ٹماٹو کیچپ اور بقیہ کری مصالحہ پاوڈر شامل کرکے دو سے تین منٹ بھونیں پھر لیمن جوس اور ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں

  • عمدہ اور لذیذ چائینیز چکن چلیزبنانے کی ترکیب

    چائینیز چکن چلیز
    اجزاء:
    مرغی ایک کلو
    گاجر آدھا کلو
    بند گوبھی ایک عدد
    سبز مرچ بیس عدد
    سویا ساس چار کھانے کے چمچ
    کالی مرچ حسب ذائقہ
    زیتون کا تیل حسب ضرورت
    کارن فلور دو کھانے کے چمچ
    پیاز ایک عدد
    یخنی دو پیالی
    ترکیب:
    مرغی کے ٹکڑوں کو صاف کر کے دھو لیں اور تیل گرم کر کے تل لیں گاجر اور بند گوبھی کو باریک کاٹ کر اُبال لیں سبز مرچ درمیان سے کاٹ لیں اور پیاز بھی کاٹ لیں اب مرغی کے ساتھ مرچیں پیاز اور تمام اشیاء تین پیالی پانی میں ڈال کر پکائیں پانچ منٹ بعد دو پیالی یخنی اور کارن فلور ملادیں جب گوشت ابل جائے تو اتار لیں مزیدار چائینیز چکن چلی تیار ہے

  • مزیدارچائینیز برمیز چلی چکن ریسیپی

    چائینیز برمیز چلی چکن
    اجزاء:
    مرغی بون لیس ایک کلو
    پیاز دوعدد چوپ کرلیں
    کارن فلور دوچائے کے چمچ
    ادرک دو کھانے کے چمچ چوپ کر لیں
    لہسن دو کھانے کے چمچ چوپ کر لیں
    ہیلی پینو دو عدد باریک کٹی ہوئی
    زوکینی دو عدد چوکور کاٹ لیں
    شملہ مرچ تین عدد باریک کاٹ لیں
    نمک. ایک چائے کا چمچ
    کُٹی ہو ئی کالی مرچ تین چائے کے چمچ
    کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    پیپریکا پاوڈر دو کھانے کے چمچ
    تیل چھ کھانے کے چمچ
    ساس بنانے کے لیے اجزاء:
    پسا زیرہ چار چائے کے چمچ
    فش ساس چار کھانے کے چمچ
    کارن فلور ایک چائے کا چمچ پانی میں مکس کیا ہوا
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    مرغی اچھی طرح دھو کر کارن فلور دوکھانے کے چمچ کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر رکھ دیں دیگچی میں باقی تیل گرم کر کے پیاز لہسن اور ادرک بُھونیں پھر اس میں لال مرچ باقی کالی مرچ پیپریکا پاوڈر زوکینی اور نمک ڈال کر چند منٹ پکائیں پھر شملہ مرچیں اور مرغی ڈال دیں اب ایک پیالے میں ساس کے اجزاء تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے مرغی میں شامل کر دیں اور اس میں ہیلی پینو مال کر ایک اُبال آنے تک پکا کت ڈش میں نکال لیں مزیدار چائینیز برمیز چلی چکن تیار ہے

  • لذیذ اور خوش ذائقہ چائنا گراس بنانے کی ترکیب

    چائنا گراس
    اجزاء:
    دودھ آدھا لیٹر
    چائنا گراس آدھا پیکٹ
    چینی 75 گرام
    بن لائنز گادنشنگ لائیز
    جیلی بنٹیز اور جیلاٹن بالز حسب ضرورت گارنش کے لیے
    ترکیب:
    آدھا لیٹر دودھ کے دو حصے کر لیں اڑھائی کپ دودھ گرم کر نے کے لیے چولہے پر رکھ دیں آدھا کپ دودھ میں چائنا گراس پاوڈر ڈال کر مکس کر لیں اور اس آمیزے کو دودھ میں ڈال کر آہستہ آہستہ چمچ ہلائیں جب اچھی طرح حل ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور ٹھنڈا ہونے دیں آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ کر نکال لیں اور پھر ٹکڑے بنا لیں اب جیلی بالز جیلاٹن بالز سے گارنش کریں خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ مزیدار چائنا گراس تیار ہے

  • مزیدار اور لذیذ چائینیز کباب وِد ویجیٹیبلز

    چائینیز کباب وِد ویجیٹیبلز
    اجزاء:
    چکن کا قیمہ ایک پاو
    ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چائےکا چمچ
    سرکہ آدھا کھانے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت
    بریڈ سلائس ایک عدد بھگو لیں
    شملہ مرچ ایک عدد
    پیاز ایک عدد
    ہری مرچیں دو عدد
    ٹومیٹو کیچپ آدھا کپ
    سویا ساس پاو کپ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    آئل دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    ایک برتن میں چکن قیمہ کالی مرچ بریڈ سلائس ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک مکس کریں اور ان کے لمبے اور پتلے کباب بنا لیں پھر پین میں تیل گرم کر کے کباب فرائی کر لیں اس کے بعد شملہ مرچ پیاز اور ہری مرچیں باریک کاٹ کر کباب میں شامل کر کے ایک منٹ فرائی کر لیں آخر میں اس پر ٹومیٹو کیچپ سویا ساس اور سرکہ ڈال کر چولہا بند کر دیں مزےدار کباب تیار ہیں

  • نمکین روش خیبر پختونخواہ کی روایتی اور مشہور ڈش

    نمکین روش خیبر پختونخواہ کی روایتی اور مشہور ڈش
    نمکین روش خیبر پختونخواہ کی ایک مشہور اور روایتی ڈش ہے اسے پشتو میں نمکین روش کہتے ہیں جبکہ ہم۔اسے نمکین گوشت کہتے ہیں یہ دنبے کے گوشت کا بنایا جاتا ہے لیکن بکرے کے گوشت کا بھی بنا سکتے ہیں یہ سردیوں کی بے حد مرغوب اور مزیدار لذیذ ڈش ہے خیبر پختونخوا کی یہ ڈش پاکستان بھر کے ریسٹورنٹ میں بنائی جاتی ہے اور بہت مقبول ہے یہ ڈش صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے اس کی یخنی اور شوربے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے لیکن اسے خشک بھی بنا سکتے ہیں
    اجزاء:
    پیاز کالی مرچ ادرک لہسن پیسٹ نمک ہلدی خشک دھنیا پسا ہوا زیرہ پاوڈر حسب پسند یا گوشت کی مقدار کے مطابق لیکن اس میں نمک دوسرے کھانوں کی نسبت تھوڑا زیادہ ڈالا جاتا ہے
    ترکیب: سب سے پہلے بکرے کے گوشت کو اچھی طرح صاف کر کے دھولیں بکرے کا گوشت آسانی سے دستیاب ہوتا ہے دنبے کے گوشت کی نسبت گوشت زیادہ ہڈیوں اور چربی والا ہانا چاہیے اس میں گھی بھی کم ڈلتا ہے کیونکہ چربی پگھلنے سے بہت چکنائی ہو جاتی ہے پتیلی میں گھی گرم کرکے اس میں گوشت ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ گوشت اور چربی کی بو خوشبو میں بدل جائے جب گوشت کا رنگ گلابی ہونے لگے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اب دوبارہ اسے ہانچ سے دس منٹ تک بھونیں اس کے بعد پیاز کاٹ کر ڈال کر بھونیں پھر نمک ہلدی کالی مرچ پسا دھنیا ہسا زیرہ ڈال کر پانچ منٹ بھون کر اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت ڈوب جائے تقریباً پچاس منٹ تک گوشت کو درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب گو شت اچھی طرح گل جائے اور ہڈیوں کی بھی یخنی بن جائےتو چیک کرلیں اپنی مرضی کے مطابق جیسا رکھنا چاہیں گاڑھا پتلا یا خشک آخر میں سبز مرچیں اور سبز دھنیا کاٹ کر ڈال دیں مزیدار اور لذیذ ڈش تیار ہے

  • مصالحے دار لذیذ گوشت ÷ ریسیپی

    مصالحے دار لذیذ گوشت
    اجزاء:
    بکرے کا گوشت آدھاکلو
    ٹماٹر دو عدس
    ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
    پیاز دو عدد درمیانی
    لہسن پانچ جوئے
    نمک حسب پسند
    لال مرچ پاوڈر حسب پسند
    ہری مرچ آدھا کھانے کھانے کا چمچ باریک کتر لیں
    سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ بھون لیں
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ باریک کتر لیں
    لونگ دو عدد
    در چینی ایک چھوٹا ٹکڑا
    بڑی الائچی ایک عدد
    تیل حسب ضرورت
    ترکیب:
    گوشت کو اچھی طرح دھو کر پتیلی میں ڈال دیں ساتھ ہی ایک عدد پیاز لہسن اور ادرک پیس کر ڈال دیں اور نمک مرچ لونگ دار چینی اور بڑی لائچی بھی ساتھ ہی ڈال کر چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت تھوڑا کچا رہ جائے تو ٹماٹر کاٹ کر ڈالدیں اور تیل ڈال کر بھونیں جب گوشت اچھی طرح بُھن کر گل جائے تو بھنا ہوا زیرہ ہتھیلی پر مسل کر ڈال دیں جب گوشت گھی چھوڑنے لگے تو باقی ایک پیاز لچھے دار کاٹ کر ڈال دیں اور سبز مرچیں بھی ڈال کر دم دے دیں پیاز دم میں ہی نرم پڑ جائے مزیدار مصالہ گوشت تیار ہے نان کے ساتھ سرو کریں سرو کرنے سے پہلے سبز دھنیا سے گارنش کر لیں