پیزا رولز
اجزاء:
ڈو کے لی اجزاء:
میدہ ایک کپ
انڈا آدھا
خمیر آدھا کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک دو چٹکی چیک کر لیں
دودھ دو کھانے کے چمچ
تمام اجزاء کو کسی برتن میں مکس کر کے نرم آٹا گوندھیں اور ڈھک کر رکھ دیں تاکہ ڈو پھول جائے
فلنگ کے لیے اجزاء:
موزریلا چیز ایک کھانے کا چمچ
چیڈرچیزآدھا کپ
کُٹا لہسن آدھا کھانے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
پیزا ساس آدھاکپ
تُلسی باریک کٹی ایک کھانے کا چمچ
سوسیچز باریک کٹی تین عدد
ترکیب:
ڈوکی گول روٹی بنا کر اس پر پیزا ساس لگا کر اوپر چیڈر اور موزریلا چیز ڈال دیں اب اوریگانو تُلسی اور سوسیچز ڈال کر اسے رول کر لیں اس کے بعد ایک ایک انچ کے سلائس کاٹ کر ٹرے کو گریس کرکے اس پر رکھیں اور پہلے سے گرم اوون میں دوسو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں
Category: کھانےوترکیب
مزیدار اور سپائسی پیزارولز ریسیپی
سردیوں کے لیے خاص پائن ایپل ڈرنک
سردیوں کے لیے خاص پائن ایپل ڈرنک
اجزاء:
دودھ ایک پاو
پائن ایپل جوس ایک کپ
شہد چار کھانے کے چمچ
کیلے دو عدد
دیسی انڈا ایک عدد
پسی دار چینی ایک چٹکی
ترکیب:
گرائینڈر میں دو عدد میش کیے ہوئے کیلے پاو دودھ چار چمچ شہد ایل کپ۔پائن ایپل جوس ایک چٹکی دار چینی اور ایک عدد دیسی انڈا شامل کر کے اچھی طرح گرائینڈ کر لیں اب ایک سرونگ گلاس میں نکا ل کر پی لیں یا سرو کریںعمدہ اور لذیذ کریم چیز والنٹ پائی عمدہ لذیذ اور آسان ریسیپی
کریم چیز والنٹ پائی
اجزاء:
بسکٹس ایک کپ
کریم چیز آدھا کپ
اخروٹ پاو کپ
ونیلا۔ایسنس تھوڑا سا
مکھن پاو کپ
کنڈینسڈ ملک آدھا کپ
جیلیٹن پاوڈر ایک چائے کا چمچ
انڈے کی زردی ایک عدد
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
کریم ایک پیکٹ
چاکلیٹ سپریڈ آدھا کپ
ترکیب:
کسی برتن میں انڈوں کی زردی کنڈینسڈ ملک اور کارن فلور کو پکا لیں جب گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کر دیں اب ایک باول میں نکال کر اس میں کریم چیز کریم اور ونیلا ایسنس ڈال کر بیٹ کر لیں جب فلفی ہو جائے تو جیلیٹن پاوڈر کو پانی میں گھول۔کر ڈال دیں مکھن اور بسکٹس کے چورے کو مکس کر کے ایک ٹرے میں سیٹ کر لیں اور فریج میں رکھ دیں اب کریم چیز والے مکسچر میں چاکلیٹ سپریڈ مکس کر کے بسکٹ پر ڈال کر اوپر الروٹ اور چاکلیٹ چھڑک دیں مزیدار اور لذیذ کریم چیز والنٹ پائی تیار ہےلذیذ اور خوش ذائقی باؤنٹی آئس کریم گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
باونٹی آئسکریم
اجزاء:
کنڈینسنڈ ملک آدھا ٹن
ایوایوریٹیڈ ملک ٹھنڈا آدھا ٹن
پسا ناریل آدھا کپ
پگھلی ہوئی چاکلیٹ آدھا کپ
پھینٹی ہوئی تازہ کریم ایک کھانے کا چمچ
ونیلا ایسنس چند قطرے
ترکیب:
ٹھنڈے ایوایوریٹیڈ ملک کو پیالے میں ڈال کر پھینٹیں کہ وہ گاڑھا اور فلفی ہو جائے پھر اس میں کنڈینسنڈ ملک شامل۔کر دیں پھر اس میں پسا ناریل پھینٹی ہوئی کریم ڈال کر فولڈ کر دیں اور ایک ہوا بند ڈبے میں ڈال کر تھوڑا سا جما لیں پھر اسے فریزر سے نکال اس پر پگھلی ہوئی چاکلیٹ میں آہستہ سے فولڈ کریں اس کے بعد رات بھر کے لیے فریزر میں رکھ دیں اور صبح ہونے پر کھائیںکوکمبر اینڈ لائم سوڈا بنانے کی ترکیب
کوکمبر اینڈ لائم سوڈا
اجزاء:
کھیرا ایک عدد
سوڈا واٹر بوتل ایک عدد
برف ایک کپ
پودینے کی پتیاں آدھاکپ
کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا جوس دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
کھیرے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انہیں بلینڈرمیں ڈال کر لیموں کا۔رس کالا نمک برف سوڈا واٹر ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں پھر گلاس میں نکال کر پودینے کی پتیاں ڈال کر کوکمبر اینڈ سوڈا لائم واٹر سرو کریںلذیذ اور خوش ذائقہ کھویا پڈنگ ریسیپی
کھویا پڈنگ
اجزاء:
انڈے دو عدد
ڈبل روٹی کے سلائس تین عدد کنارے کاٹ لیں
دودھ ڈیڑھ کپ
چینی پاو کپ یا حسب ذائقہ
کھویا پاو کپ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
سبز الائچی پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
بادام دو کھانے کے چمچ بھگو کر چھیل لیں اور باریک کاٹ لیں
چاندی کا ورق ایک عدد
مکھن دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
سلائسز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے مکھن میں فرائی کر لیں ایک پتیلی میں دودھ چینی اور کھویا ڈال کر پکائیں کھویا نرم۔ہا جائے تو سلائسز کے فرائی کیے ہوئے ٹکڑے ڈال کر پکائیں تھوڑی دیر بعد زعفران اور الائچی پاوڈر ڈال دیں۔جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کررکھ دیں اب انڈے پھینڑ کر اس میں شامل کر دیں پھر اوون ہروف ڈش میں ہلکا سا مکھن لگا کر دودھ کھوئے کا آمیزہ اس میں ڈال کر سیٹ ہونے تک اوون میں بیک کر لیں اور نکال۔کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ لیں باریک کٹے بادام اور چاندی کے ورق لگا کر سرو کریںچکن چاٹ مصالحہ بچوں کی بھوک کا فوری علاج
چکن چاٹ مصالحہ بچوں کی بھوک کا فوری علاج
اجزاء:
چکن آدھا کلو بون لیس
ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
چاٹ مصالہ دو چائے کے چمچ
لیموں کا رس دوکھانے کے چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں پھر پیالے میں چکن اور تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے بیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر کڑاہی میں تیل۔گرم۔کر کے فرائی کریں جب اچھی طرح فرائی ہو جائےتو نکال۔کر کیچپ کے ساتھ بچوں کو کھلائیں یہ بچوں کو لنچ میں بھی پیک کر کے دے سکتی ہیںکھٹے میٹھے پیازومنفرد زائقہ دار اور آسان ریسیپی
کھٹے میٹھے پیاز
اجزاء:
پیاز آدھا پاو لمبائی میں کاٹ لیں
دال چنا آدھا کپ
دال مونگ آدھا کپ
چاول کا آٹا ایک کھانے کا چمچ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کاچمچ
لہسن دو جوئے
کھانے کا سوڈا دو چٹکی
ہری مرچ ایک عدد
املی کا پانی بنانے کے لیے اجزاء:
املی کا گاڑھا پانی دو کپ
بھنا زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
گُڑ دو کھانے کے چمچ
چاٹ مصالہ ایک چائے کا چمچ
پیاز کے لچھے ایک عدد
ہری مرچ ایک عدد
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ باریک کٹا ہوا
سیو دو کپ
ترکیب:
دال چنا اور مونگ کی دال کر چار گھنٹوں کے لیے بھگو دیں املی کا پانی بنانے کے لیے املی کے رس میں زیرہ کالا نمک لال مرچ اور گُڑ ملا۔کر پکا لیں اب دالوں کا پانی نکال کر انہیں باریک پیس لیں پھر ان میں پیاز چاولوں کا آٹا زیرہ کُٹی لال مرچ لہسن کھانے کا سوڈا اور ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال لیں اور چھوٹے چھوٹے گول پیڑے بنا لیں کوفتوں کی طرح کے پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں فرائی کریں اب ڈش میں پہلے فرائی کی ہوئی پیاز اور اوپر املی کا رس ڈال دیں پھر پیاز ہرا ڈھنیا ہری مرچیں چاٹ مصالحہ اور سیو ڈال کر چٹپٹے اور سپائسی کھٹے میٹھے پیازو تیار ہیںآلو میکرونی سموسہ مزیدار اور عمدہ ریسیپی
آلو میکرونی سموسہ
اجزاء:
میدہ ایک پاو
تیل دو کھانے کے چمچ
اجوائن زیرہ مکس آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
فلنگ کے اجزاء:
آلو ایک پاو
میکرونی آدھا پیکٹ
پیاز ایک عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
کُٹی۔لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
کٹا ہوا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی تھوڑی سی
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
میدے میں تیل۔اجوائن زیرہ اور ننک ڈال کر پانی سے گوندھ لیں اور بیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر ایک پتیلی میں آلو اور ایک میں میکرونی ابال لیں۔آلو ابل۔جائی تو چھیل کر موٹے موٹے کچل لیں پھر پین میں تیل ڈال کر اس میں نمک کُٹی لال مرچ ہلدی ہرا دھنیا زیرہ شامل کر کے تھوڑا بھون کر اس میں آلو اور میکرونی شامل کر دیں ساتھ ہی ہرا مصالہ۔ڈال۔کر مکس کر کے چولہا بند کر دیں اس جے بعد میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں اور ان کو سموسوں کی شکل دے کر آلو میکرونی کا آمیزہ بھر کر بند کر دیں گرم تیل میں اچھی طرح گولڈن فرائی کر کے نکال لیں اور چٹنی یا کیچپ کے ساتھ کھائیںمصالحہ دار سٹیم فرائیڈ چکن ریسیپی
مصالحہ دار سٹیم فرائیڈ چکن
اجزاء:
چکن ایک پاو چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں
کُٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
لیمن جوس آدھا کھانے کا چمچ
لال مرچ پاڈر آدھا کھانے کا چمچ
زیرہ دو چٹکی
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
پسا گرم مصالہ دو چٹکی
میدہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
آئل ایک کھانے کاچمچ
ترکیب:
چکن کو ایک پیالے میں ڈال کر ساتھ ہی ادرک لہسن لیمن جوس نمک ہلدی کُٹی لامرچ لال مرچ پاوڈر گرم مصالہ زیرہ اور آئل ڈال کر مکس کر لیں پھر اس میں کارن فلور شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے میدہ چھڑک کر ہلکے ہاتھوں سے آہستہ آہستہ مکس کر لیں اب پہلے سے گرم سٹیمر میں چکن کے ٹکڑوں کو تقریباً پندرہ منٹ کے لیے سٹیم کر لیں مزیدار سٹیم۔فرائیڈ تیار ہے