قیمہ کڑاہی
اجزاء:
قیمہ آدھا کلو
ہری مرچیں تین عدد
ٹماٹر دو عدد
پیاز بڑی ہو تو ایک عدد درمیانی دو عدد
دہی ایک کپ
ہرا دھنیا گارنش کے لیے
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کاچمچ
پپیتا ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پسا گرم۔مصالہ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاوڈر ایک چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا کُٹا ہوا دو چائے کے چمچ
زیرہ دو چائے کے چمچ
آئل آدھا کپ
ترکیب:
قیمہ میں پپیتا لگا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز گولڈن فرائی کر کے اس میں لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کر لیں اس کے بعد پسا دھنیا ہلدی کُٹی لال مرچ نمک اور ٹماٹر ڈال مکس کریں اور دہی ڈال کر بھون لیں پھر قیمہ اور ہرا دھنیا ڈال کو مکس کریں اور ڈھک دیں ہلکی آنچ ہر پکنے دیں جب قیمہ گل جائے تو اس مکں کُٹا ثابت دھنیا پسا گرم مصالہ زیرہ اورہری مرچیں ڈال۔کر تھوڑی دیر بھونیں اور چولہا بند کر دیں مزیدار قیمہ کڑاہی تیار ہے
Category: کھانےوترکیب
لذیذ اور مصالحہ دارقیمہ کڑاہی بنانے کی ترکیب
شملہ مرچ رائس بنانے کی ترکیب
شملہ مرچ رائس
چاول باسمتی اور شملہ مرچ آدھا آدھ اکلو
انڈے دو عدد
ہری پیاز ایک پاو
نمک حسب ذائقہ یا ایک چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ یا حسب ضرورت
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس چار کھانے کے چمچ
کالی مرچ دو چائے کے چمچ
ترکیب:
چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کے لیے بھگو دیں پھر پانی میں زردہ رنگ مکس کر کے چاولوں کو ابال لیں اور چھان لیں اب ہین میں تیل۔گرم کر کے انڈے پھینٹ کر فرائی کریں اور نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں پھر اسی تیل میں لہسن فرائی کر کے اس میں شملہ مرچ ہری پیاز باریک باریک کا ٹ کر اور چاول شامل کردیں ساتھ ہی سویا ساس نمک اور کالی مرچ بھی ڈال کر مکس کر لیں اور دومنٹ پکانے کے بعد چولہے سے اتار لیں۔اور چولہا بند کر دیں مزیدار شملہ مرچ رائس تیار ہیںٹکی برگرمزیدار ریسیپی بنانے میں آسان کھانے میں لذیذ
ٹکی برگر
اجزاء:
آلو ایک پاو
انڈے دو عدد
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ تین عدد
نمک ایک چائے کا چمچ۔یا حسب ذائقہ
کالی مرچ . آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
پودینے کی چٹنی ایک چمچ
ٹماٹر ایک عدد
کھیرا ایک عدد
انڈا ایک عدد
بریڈ کرمز دو چمچ
بن چار عدد
سلاد پتہ دو عدد
آئل آدھا کپ
ترکیب:
آلو اور دو انڈے ابال کر چھیل لیں اور الگ الگ رتنوں میں میش کر لیں ہری مرچیں باریک کاٹ لیں کھیرے اور ٹماٹر کے بھی سلائس کاٹ لیں اب ایک پیالے میں میش کیے آلو انڈے ہرا دھنیا ہری مرچ نمک کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ان کی ٹکیاں بنا لیں پھر انڈا باول میں پھینٹ لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر ٹکیاں انڈے مکں ڈبو کر بریڈ کرمز مکں رول کر کے ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ فرائی کریں اور نکال کر رکھ لیں اب برگر بن کو تھوڑا ہلکا سا آئل لگا کر سینک لیں پھر اس میں پودینے کی چٹنی لگائیں اور فرائی کی ہوئی ٹکیہ رکھ کر اوپر ٹماٹر اور کھیرار رکھ کر بن کا دوسرا حصہ اوپر رکھ دیں مزیدار ٹکی برگر تیار ہے کیچپ کے ساتھ کھائیںچٹپٹا اور سپائسی چکن شاورما ریسیپی
تاہینی یا شاورمہ ساس بنانے کے اجزاء:
لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
زیتون ایک کھانے کا چمچ
لیمن جوس ایک کھانے کا۔چمچ
تِل کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
تمام۔اجزاء کو پیالے میں ڈال کر اچھ طرح مکس کر لیں نہایت مزیدار ساس تیار ہے
چکن کو لگانے کے لیے اجزاء:
چکن بریسٹ ایک عدد
دہی آدھا کپ
پیپریکا پاوڈر ایک ٹی سپون
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
لہسن ایک ٹی سپون
کالی مرچ ہاف ٹی سپون
زیرہ پاوڈر ایک ٹی سپون
جائفل پاوڈر ایک ٹی سپون
نمک جسب ذائقہ
الائچی پاوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ترکیب:
تمام اجزء کو مکس کر کے ثابت چکن بریسٹ پر لگا کر تقریباً تین سے چار گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں پکا لیں یا اووون میں ایک سو ہچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ کے لیے بیک کر لیں جب تیار ہو جائے توچھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تاہینی ساس کے ساتھ مزیدار چٹپٹا چکن شوارمہ۔کھائیں اور سرو کریں÷مایو گارلک ایگ سینڈوچ ریسیپی
ا جزاء:
بریڈ سلائسز تین عدد
لہسن پیسٹ ہاف ٹیبل سپون
ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کریم ایک کھانے کا چمچ
اُبلا انڈا ایک عدد چوپ کر لیں
کھیرا ایک عدد سلائس کاٹ لیں
میونیز آدھا کپ
کالی مرچ پاوڈر دو چٹکی
ترکیب:
ایک پیالے میں انڈے میونیز کریم کالی مرچ لہسن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں بریڈ سلائسز گرل پین پہ ٹوسٹ کر لیں اب ایک سلائس پر ٹماٹو کیچپ لگائیں اور دوسرے سلائس پر میونیز اور انڈوں کا آمیزہ لگائیں پھر سلاد کا پتہ پھر کٹا ہوا کھیرا رکھ کر دونوں سلائسز کو آپس میں جوڑ کر سر درمیان سے کاٹ لیں مزیدار سینڈوچ تیار ہےچٹپٹا اور سپائسی چکن شاورما ریسیپی
چٹپٹا چکن شاورما
تاہینی یا شاورمہ ساس بنانے کے اجزاء:
لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
زیتون ایک کھانے کا چمچ
لیمن جوس ایک کھانے کا۔چمچ
تِل کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
تمام۔اجزاء کو پیالے میں ڈال کر اچھ طرح مکس کر لیں نہایت مزیدار ساس تیار ہے
چکن کو لگانے کے لیے اجزاء:
چکن بریسٹ ایک عدد
دہی آدھا کپ
پیپریکا پاوڈر ایک ٹی سپون
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
لہسن ایک ٹی سپون
کالی مرچ ہاف ٹی سپون
زیرہ پاوڈر ایک ٹی سپون
جائفل پاوڈر ایک ٹی سپون
نمک جسب ذائقہ
الائچی پاوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ترکیب:
تمام اجزء کو مکس کر کے ثابت چکن بریسٹ پر لگا کر تقریباً تین سے چار گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں پکا لیں یا اووون میں ایک سو ہچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ کے لیے بیک کر لیں جب تیار ہو جائے توچھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تاہینی ساس کے ساتھ مزیدار چٹپٹا چکن شوارمہ۔کھائیں اور سرو کریںایگ مایونیز لذیذ اور منفرد ریسیپی
اجزاء:
انڈے دو عدد سخت ابال لیں
ٹماٹر ساس آدھا کھانے کا چمچ
مایونیز تین کھانے کے چمچ
کھیرا ہاف
ترکیب:
انڈے لمبائی کی رخ سیدھے درمیان میں سے کاٹ لیں کھیرے چھلکوں سمیت بہت باریک قتلے کاٹ لیں مایونیز میں ٹماٹر ساس ملا لیں ایک پکیٹ میں کھیرء کے قتلوں کو ترتیب سے لگا دیں ان پر انڈے اس طرح رکھیں کہ انڈے کی بیرونی سائیڈ اوپر ہو ان پر ایک۔چمچ۔مایونیز اور ٹماٹو ساس کا آمیزہ بھر کر ڈالیں خالی جگہوں میں پارسلے کاٹ کر ڈال دیں نہایت ہی لذیذ ایگ مایونیز تیار ہےمایونیز گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
اجزاء:
انڈا ایک عدد
نمک ایک چٹکی
آئل ایک کپ
سرخ مرچ ایک چٹکی
لیموں ایک عدد
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ ایک چاتھائی چمچترکیب:
انڈا بلینڈر کے جگ میں ڈال دیں پھر نمک مرچ اور مسٹرڈ پیسٹ شامل۔کر کے دومنٹ بلینڈ کر لیں ایک برتن میں سرکہ اور لیموں کا رس ملا لیں اب بلینڈر کے ڈھکن کو اٹھا کر چند قطرے لیموں اور سرکہ کا مکسچر اور چند قطرے تیل کے شامل کر کے چلا دیں بلینڈ کرتے ہوئے آہستہ آہستہ لیموں اور سرکے کا مکسچر اور تیل تھوڑا تھوڑا شامل کرتی جائیں انڈا تیل اور لیموں سرکے کا مکسچر کریم کی۔شکل میں تیار ہونا شروع ہو جائے گا جب تما اجزاء مکس ہو جائیں تو میونیز تیار ہےلذیذ اور ذائقہ دار مایو گارلک ایگ سینڈوچ بنانے کی ترکیب
مایوگارلک ایگ سینڈوچ
اجزاء:
بریڈ سلائسز تین عدد
لہسن پیسٹ ہاف ٹیبل سپون
ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کریم ایک کھانے کا چمچ
اُبلا انڈا ایک عدد چوپ کر لیں
کھیرا ایک عدد سلائس کاٹ لیں
میونیز آدھا کپ
کالی مرچ پاوڈر دو چٹکی
ترکیب:
ایک پیالے میں انڈے میونیز کریم کالی مرچ لہسن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں بریڈ سلائسز گرل پین پہ ٹوسٹ کر لیں اب ایک سلائس پر ٹماٹو کیچپ لگائیں اور دوسرے سلائس پر میونیز اور انڈوں کا آمیزہ لگائیں پھر سلاد کا پتہ پھر کٹا ہوا کھیرا رکھ کر دونوں سلائسز کو آپس میں جوڑ کر سر درمیان سے کاٹ لیں مزیدار سینڈوچ تیار ہےسپائسی اور مزیدار عربی چکن شوارمہ ریسیپی
عربی چکن شاورمہ
اجزاء:
چکن کا سینہ اور لیگ کا گوشت بون لیس ایک کلو
لال مرچ پاوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ اگر چٹپٹا بنانا ہے تو دو چمچ
زیتون آئل آدھا کپ
لیمن جوس چار کھانے کے چمچ
سبز الائچی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ پاوڈر دو چائے کے چمچ
کالی مرچ پاوڈر دو چائے کے چمچ
دار چینی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
لونگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
جائفل پاوڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ چار کھانے کے چمچ
ترکیب:
چکن کو دھو کر سکھا لیں اور کسی بھاری چیز سے ہلکا ہلکا کُوٹ کر پتلا کر لیں پھر تہہ لگاتے جائیں گمام مصالوں کو مکس کر لیں اور چکن کی ہر تہہ کے درمیان مصالحے لگا کر چو بیس گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر اوون ٹرے میں فوائل ڈال کر اوپر چکن اور پھر تیل ڈال کر پہلے سے گرم۔اوون میں پچیس منٹ تک بیک کر لیں جب تیار ہو جائے تو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں