چکن ایک کلو اوون میں بھون لیں
گاجر . ایک عدد
ٹماٹر . دو عدد کچلے ہوئے
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ حسب ضرورت
پانی ڈیڑھ پنٹ
پیاز ایک عدد درمیانے سائز کا
رائی کے دانے . ایک چٹکی
چکن سٹاک کیوب حسب ضرورت
ترکیب:
بھنے ہوئے چکن میں سے کلیجی نکال لیں اور اسے ایک گہرے برتن میں ڈال کر پانی ملا دیں اور اسے چولہے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر ابال لیں اور اوپر آنے والی جھاگ ہٹا دیں اب اس میں سبزیاں رائی کے دانے اور نمک کالی مرچ ڈال دیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ ہر ایک گھنٹے تک پکنے دیں تاکہ چکن نرم ہو جائے اور اچھی طرح گل جائے اب اس میں سے چکن نکال لیں اور سوپ کو چھان لیں چیک کر لیں اگر نمک یا کالی مرچ مزید ڈالنے کی ضرورت ہو تو ڈال لیں اب اس میں چکن سٹاک کیوب ڈال کر اچھی طرح چمچ سے ہلائیں کہ اس میں اچھی طرح حل ہو جائے مزیدار سوپ تیار ہے چار سے چھ افراد کے لیے ہے
Category: کھانےوترکیب
اٹالین چکن سوپ بنانے کی ترکیب
خوش ذائقہ اور لذیذ اٹالین تِرامیسو بنانے کی ترکیب
اجزاء:
سپنچ کیک ایک عدد
کافی سیرپ تین چوتھائی کپ
کریم چیز ایک کپ
کرڈ چیز ایک کپ
آئسنگ شوگر ایک کپ
کوکو پاوڈر یا چاکلیٹ گارنش کے لیے
کریم . ڈیڑھ کپ اس مکں ایک۔کھانے کا چمچ چینی ڈال کر ہلکی سی پھینٹ لیں
ترکیب:
کافی سیرپ بنانے کی ترکیب:دو کھانے کے چمچ آئسنگ شوگر اور ایک کھانے کے چمچ کافی کو تین چوتھائ کپ میں مکس کر لیں
کرڈ چیز بنانے کے لیے: آدھا کلو دہی کو آدھے گھنٹے کے لیے ململ کے کپڑے میں لٹکا کر پانی نکال لیں
ترکیب:
چیز کریم اور کرڈ چیز اور آئسنگ شوگر کو مکس کر کے بیٹر سے اچھی طرح بیٹ کر لیں پھر پھینٹی ہوئی کرین بھی اس مکسچر میں شامل کر کے تین چار سیکنڈ پھینٹیں کیک کو ٹھنڈا کر کے دو حصوں میں کاٹ لیں اور ایک حصے کو ڈش میں ڈال کر اس کے اوپر آدھا کافی سیرپ ڈالیں پھر چیز اور کریم کا آدھا آمیزہ اس کے اوپر پھیلا دیں پھر کیک کا دوسرا حصہ اس کے اوپر رکھیں۔اور باقی کافی سیرپ اور چیز اور کریم کا باقی آمیزہ اس کے اوپر پھیلا کر ایک گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں ایک گھنٹے بعد نکال کت پھینٹی ہوئی کریم سے سجا کر اوپرکوکوپاوڈرچھڑک دیں یا کرش کی ہوئی چاکلیٹ سے گارنش کر لیں مزیدار اور لذیذاٹالیین تِرا میسو تیار ہےمکس سبزیاں وِد وائٹ سوس ریسیپی
اجزاء:
مٹر . پچاس گرم
گاجریں پچیس گرام چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں
آلو پچیس گرام چھیل۔کر کٹ لیں
دودھ آدھا کپ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
بینز پچیس گرام کاٹ لیں
پھول گوبھی پچیس گرام کاٹ لیں
مکھن آدھا کھانے کا چمچ
گارنش کے اجزاء:
وائٹ پیپر آدھا چائے کا چمچ
پنیر پاو کپ کدو کش کیا ہوا
نمک . حسب ذائقہ
ٹماٹر ایک عدد سلائس کاٹ لیںترکیب:
سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر پتیلی میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور ہلکی آنچ پر بھاپ میں پکائیں حتی کہ وہ گل جائیں مکھن کو ایک پتیلی میں گرم کریں اس میں۔کارن فلور ملا۔کر ہلکی سی آنچ پر ہلکا سا فرائی کریں اور چولہے سے اتار لیں اور آہستہ۔آہستہ اس میں دودھ ملاتی جائیں اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ کر اس وقت تک پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے تب اس میں مصالحے ملا۔دیں کدو کش کیا ہوا آدھا پنیر اور سبزیاں بھی ملا مکس کر لیں اور سوس اچھی طرح سے تیار کر لیں اس مکسچر کو اوون پروف ڈش میں ڈال کر اوپر ٹماٹر کے سلائس ترتیب سے رکھ دیں اور اس کے اوپر بچا ہوا پنیر چھڑک دیں اوون مکں معتدل ٹمپریچر پر بیک کر لیں جب اس کی سطح پر سے مکسچر گولڈن براون ہو جائے تو نکال۔کر گرم گرم سرو کریںپِن وہیل پیزا نہایت ہی لذیذ اور عمدہ سویٹ ڈش
اجزاء:
پف پیسٹری بیکری سےتیار شدہ . آدھا رول
پیاز ایک عدد کاٹ لیں
بیف چھوٹے ڈیڑھ پاو
پارسلے کٹی ہوئی پتیاں ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹو پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
انناس دو سلائس چھوٹے ٹکڑے کر لیں
پنیر سی ایم۔ایل باریک کاٹ لیں
ترکیب:
پف پیسٹری کا رول سیدھا کر کے اس پر تمام اجزا مکس کر کے ڈال کر رول بنا لیں پھر اس رول کو پہیے کی شکل میں گول۔کاٹ لیں ان ٹکڑوں کو ایک گریس کی ہوئی بیکنگ شیٹ پر سیٹ کر لیں اور دس منٹ کے لیے ایک سو نوے ڈگری سینٹ گریڈ اوون میں بیک کر لیں جب یہ گولڈن براون ہو جائیں تو اوون سے نکال لیں چائے کےساتھ سرو کریں نہایت ہی لذیذ سویٹ ڈش ہےاٹالین وائٹ سوس پاستا ریسیپی
اجزاء:
فیتکنی پاستا دوسو پچاس گرام
چکن بون لیس سو گرام
نمک . حسب ذائقہ
زیتون کا تیل آدھا کھانے کا چمچ
اوریگانو . پاو چائے کا چمچ
کالی مرچ پاوڈر . حسب ذائقہ
آٹا آدھا چائے کا چمچ
یخنی آدھا کپ
دودھ پاو کپ
کریم آدھا کپ
چیڈر چیز پچاس گرامترکیب:
پانی گرم کر کے پاستا بوائل کر لیں چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ان کو برتن میں ڈال کر اس نیں کالی مرچ نمک اوریگانو اور زیتون کا تیل شامل کر کے مکس کر لیں ایک پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کر کے اس میں چکن فرائی کریں پھر اس میں یخنی اور آٹا شامل کر دیں جب چکن گل جائے تو اسے برتن میں نکال لیں ایک دوسرے برتن میں دودھ اور کریم ڈال کر پکائیں جب ابال آ جائے تو چولہے سے اتار کر اس میں چیڈر چیز کرش کر کے شامل۔کر دیں اب چکن اور وائٹ سوس یعنی دودھ والے مکسچر کو مکس کر لیں ابلا ہوا پاستا سرونگ ڈش میں ڈال کر اوپر وائٹ سوس ڈال دیں اور ہرے دھنئے سے گارنش کر کے سرو کریںاٹالین کیسرول لذیذ اور ذائقہ دار ڈش
اجزاء:
گوشت آدھا کلو
ٹماٹر تین عدد تھوڑا سا سرکہ اور چینی ڈال کر ابال لیں
ہری مرچ ایک عدد آدھی کاٹ لیں
سویا ساس . آدھا چائے کا۔چمچ
لہسن چار جوئے باریک کاٹ لیں
پیاز ایک عدد درمیانی
کالی مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاوڈر حسب ذائقہ
ووسٹر سوس . آدھا چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
رائی آدھا چائے کا چمچ
گارنش کے لیے
ایگ نوڈلز دو پیکٹ
انڈا ایک عدد سخت ابال لیں
پنیر حسب ضرورت
ترکیب:
تیل گرم کر کے پیاز براون کریں پھر اس میں ٹماٹو پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا پکنے دیں ایک یا دو منٹ بعد اتار لیں پھر گوشت میں لہسن ادرک ووسٹر اور سویا سوس نمک لال مرچ ہری مرچ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے شوربہ گاڑھا رہنے دیں پھر اس میں ٹماٹر اور پیاز والا پیسٹ شامل کر دیں فرائی پین میں تیل گرم۔کر کے لہسن اور رائی کا بگھا گوشت پر ڈال دیں نوڈلز ابال کر انڈے اور نوڈلز اور پنیر سے گارنش کر کے سرو کریںشپا گتھی سلیانہ اٹالین ڈش ریسیپی
اجزاء:
مٹر کے دانے آدھا کپ
زیتون پانچ عدد
آچوگن مچھلی سات عدد
شپاگہتی نوڈلز دو سو گرام
نمک اور کالی مرچ . حسب ذائقہ
ٹماٹو ساس دو کپ
کوکنگ آئل پچاس گرامترکیب:
مٹر کے دانے نمک اور سرکہ ملے پانی میں ابال لیں آچوگن مچھلی چھوٹی مچھلی ہوتی ہے تقریباً تین انچ یا اس سے ذرا چھوٹی ہوتی ہے اسے لمبائی میں کاٹ کر کانٹے نکال لیں ایک برتن میں پانی ڈال۔کر چولہے پر رکھیں اور ابال آنے پر نوڈلز ابلنے کے لیے ڈال دیں اگر شپاکھتی نوڈلز نہ ملیں تو موٹی سویاں اس کے متبادل لے سکتے ہیں دوسرے چولہے پر پین میں ٹماٹو سوس کوکنگ آئل میں ڈال کر پکائیں جب گاڑھا مکسچر ہو جائے تو نمک کالی مرچیں ڈال کر مکس کریں پھر مٹر کے دانے زیتون اور مچھلی ڈال کر پکائیں زیتون سے گٹھلیاں نکال کر ڈالیں جب مزید گاڑھا ہو جائے تو ابلی ہوئی نوڈلز ڈال کر مکس کریں دو سے تین منٹ پکائیں اور اتار لیں اجزا اور مصالے یک جان ہوں لیکن بالکل خشک نہیں ہونے چاہیں گاڑھا شوربہ تھوڑا سا ضرور رہنا چاہیےاٹالین سلاد بنانے کی ترکیب
اجزاء:
گاجر ایک عدد
آئس برگ ایک سو پچاس گرام
کھیر ایک عدد
ٹماٹر دو عدد
سبز زیتون 4 عدد
زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ
اوریگانو پاؤ چائے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
چیڈر چیز ایک کھانے کا چمچ
پامزان آدھا چائے کا چمچترکیب:
گاجر کھیرا ٹماٹر کو اچھی طرح دھو لیں اور کھیرے کے سلائس کاٹ لیں ٹماٹر اور گاجر کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور آئس برگ کو چوپ کر لیں ایک برتن میں گاجر آئس برگ کھیرا ٹماٹر سبز زیتون نمک زیتون کا تیل اوریگانو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں لیموں کا رس کالی مرچ پاؤڈر چیڈر چیز اور پامزان ڈال کر مکس کر لیں مزیدار اٹالین سلاد تیار ہے ایک فرد کے لئےاٹالین چکن بنانے کا طریقہ
4 افراد کے لئے
اجزاء:
چکن بریسٹ 4 عدد
ٹماٹو کیچپ چھ کھانے کے چمچ
سویا ساس 4 کھانے کے چمچ
لیمن جوس 2 کھانے کے چمچ
چینی 4 کھانے کے چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
زیتون آئل 4 کھانے کے چمچ
پیاز آدھی پیالی چوپ کر لیں
لہسن دو کھانے کے چمچ چوپ کر لیں
چکن یخنی ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
بروکلی آدھا کپ گارنش کے لئےترکیب:
ایک برتن میں کیچپ سویا ساس لیمن جوس چینی اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں اب ایک برتن میں کھلی دیگچی میں زیتون کا تیل پیاز اور لہسن ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اب اس میں چکن بریسٹ سالم ڈال کر دونوں اطراف سے اچھی طرح براؤن ہونے تک پکائیں جب براؤن ہو جاتے تو اس میں کیچپ کا مکسچر شامل کر کے مکس کر لیں اور یخنی ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں پھر اس میں موجود سوس کو تھوڑا خشک کر لیں اور ڈش میں نکال کر بروکلی سے گارنش کر لیں ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریںاٹالین ایگ پلاؤ بنانے کی ترکیب
اجزاء:
چاول آدھا کلو
مٹر ایک پیالی
گاجر دو عدد کدو کش کر لیں یا چھوٹے ٹکڑے بنالیں
ہری پیاز دو عدد ٹکڑوں میں کاٹ لیں
گھی پانچ چمچ
سویا ساس 3 چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈے دو عدد
اجینو موتو دو چائے کے چمچترکیب:
چاولوں کو صاف کر کے دھو لیں اور دس پندرہ منٹ بھگو کر رکھ لیں مٹر اور گاجروں کو ابلنے کے لئے رکھ دیں کہ نصف گل جائیں پھر پتیلی میں گھی ڈال کر چار پانچ منٹ خوب گرم کریں اس میں پیاز اور ابلی ہوئی سبزیوں کو ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں اور اس کے بعد ان میں نمک اجینو موتو اور سویا ساس ملا دیں اب ایک پتیلی میں پانی اور نمک ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ابال آ جائے تو اس میں چاول ڈال کر ابالیں ایک کنی رہ جائے تو پانی نتھار کر ان کو سبزیوں والی پتیلی میں ڈال دیں اور اچھی چمچ سے اچھی طرح مکس کر لیں انڈوں میں نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور پین میں گھی گرم کر کے چپٹا سا آملیٹ بنا کر چھری سے موٹے موٹے لچھے کاٹ لیں ان کو چاولوں میں ملا کر دس منٹ تک دم دے دیں مزیدار ایگ اٹالین سٹائل پلاؤ تیار ہے