Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • اٹالین میٹ لوف مزیدار اور لذیذ ریسیپی

    اجزاء:
    مٹن قیمہ سات سو پچاس گرام
    لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    بریڈ کرمز آدھا کپ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    گاجر کش کی ہوئی ایک عدد
    سبز مرچیں 3 عدد بارک کاٹ لیں
    ایکسپورٹڈ دودھ ایک چوتھائی ٹن
    پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
    لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
    زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    شملہ مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
    ٹماٹر ایک عدد کاٹ لیں
    ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    براؤن شکر ایک چائے کا چمچ

    ترکیب:
    قیمے کو دھو کر خشک ہونے کے لئے رکھ دیں پھر اس میں زیتون کے تیل کے سمیت تما م اجزا سوائے ٹماٹو کیچپ مسٹرڈ سوس اور براؤن شکر کےمکس کر لیں پھر اسے پین میں ڈال کر دبائیں تا کہ وہ چپٹے ہو جائیں پھر اس لوف کو بیکنگ ٹرے میں رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں ایک گھنٹے کے لئے بیک کریں جن دونوں اطراف سے سرخی مائل ہو جائے تو نکال لیں اور اس پر ٹماٹو کیچپ مسٹرڈ سوس اور براؤن شوگر مکس کر کے پھیلا دیں آلوؤں کی چپس کے ساتھ یہ ڈش سرو کریں

  • اٹالین نوڈلز ریسیپی

    اجزاء:
    مرغی کا گوشت بون لیس آدھا کپ
    چاٹ مصالہ آدھا کھانے کاچمچ
    چاوکا آٹا ایک کھانے کا چمچ
    جاوہ خطائی آدھا چائے کاچمچ پسی ہوئی
    تل ایک کھانے کاچمچ
    لیموں دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    میدہ پاؤ کپ
    کوکنگ آئل آدھا کپ

    ترکیب:
    گوشت کو اچھی طرح دھو کر لمبا لمبا کاٹ کر نمک لیموں کا رس چاٹ مصالہ جاوہ خطائی لگا کر رکھ دیں ایک کپ میں چاول کا آٹا میدہ تل نمک کالی مرچ پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں پھر ایک ایک گوشت کا پیس الگ الگ پیسٹ میں ڈپ کر کے کوکنگ آئل میں ڈیپ فرائی کر لیں براؤن ہونے پر اتار لیں

  • لذیذ اور منفرد ذائقہ دار سویاں رس ملائی ریسیپی

    اجزاء:
    رس ملائی کا دودھ ایک کپ
    بادام پانچ یا چھ عدد باریک کاٹ لیں
    کھوپڑا ایک کھانے کا چمچ
    سویاں ابلی ہوئی آدھا کپ
    پستے پانچ عدد باریک کاٹ لیں
    دودھ آدھا کپ

    ترکیب:
    رس ملائی کا دودھ گرم کر لیں اور آدھا کپ۔دودھ گرم۔کر کے رس ملائی والے دودھ میں شامل کر دیں پھر اس میں سویاں ڈال کر پانچ منٹ پکائیں اور پستہ بادام شامل کر کے چولہے سے اتار لیں اور کسی ڈش میں نکال کر کھوپڑا اس میں ڈال کر مکس کر لیں لذیذ اور منفرد ذائقے والی سویاں رس ملائی تیار ہے

  • لذیذ عمدہ اور ذائقہ دار مغلائی سفیدہ ریسییپی

    اجزاء:
    چاول اور چینی آدھا آدھا کلو
    کھویا یا کریم بادام پستے اخروٹ اور دودھ . تمام چیزیں آدھی آدھی پیالی
    گھی آدھی پیالی
    ترکیب:
    چاولوں کو دھو کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے بھگو کر رکھ دیں ایک دیگچی میں پان چاولوں کو ابالنے کے لیے پانی ڈال کر رکھ دیں جب ابال آ جائےتو چاولوں کو اس میں ڈال کر مکمل طور پر گلنے تک ابالیں اس دوران بادام پستے اور اخروٹ کو باریک کاٹ کر رکھ لیں ابلے ہوئے چاول اور چینی کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں پین میں دو ست تین چمچ گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور لشک میوے فرائی کر کے نکال لیں پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ۔گھی ڈالیں پھر ایک تہہ چاولوں کی ایک چینی کی ہھر تھوڑا سا دودھ پھر بھنا ڈرائی فروٹ تھوڑا سا پھر اس کے اوپر چاول پھر چینی پھر دودھ پھر ڈرائی فروٹ ڈالیں اسی عمل کو تیسری بار بھی دہرائیں اور کھویا ڈال دیں پھر ان کو توے پر رکھ کر اچھی طرح ڈھانپ کر ہلکی سی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کء لیے دم پر رکھ دیں دم آنے پر سرونگ ڈش میں ڈال کر سرو کریں

  • لذیذ اور ذائقہ دار مغلائی ریشمی کباب بنانے کی ترکیب

    مغلائی ریشمی کباب
    اجزاء:
    چکن قیمہ دوسوپچاس گرام
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    پسی جائفل جاوتری پاو چائے کا چمچ
    قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
    پسی الائچی پاو چائے کا چمچ
    بریڈ سلائس آدھا
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    تیل آدھا کپ
    سوس کے لیے:
    کریم پاو کپ
    کریم چیز دو کھانے کے چمچ
    پانی تین کھانے کے چمچ
    ہری مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
    پودینے کی پتیاں پانچ عدد

    ترکیب:
    چکن قیمے میں نمک قصوری میتھی الائچی بریڈ سلائس ادرک لہسن کا پیسٹ اور جائفل۔جاوتری ڈال کر باریک پیس لیں اور گول گول کباب بنا کر تیل میں فرائی کر کے رکھ دیں پھر کریم چیز اور کریم اور پانی کو اچھی طرح مکس کر کے اتنی دیر پکائیں کہ وہ سوس کی طرح ہو جائے اس میں باریک کٹی ہری مرچ جائفل اور پودینے کی پتیاں شامل کر اور اسے فرائی کیے ہوئے کبابوں پر ڈال کر شیر مال کے ساتھ سرو کریں

  • مغلائی پیاز گوشت منفرد اور آسان ریسیپی

    اجزاء:
    مٹن ران آدھاکلو چھوٹے ٹکڑے کر لیں
    پیاز . ایک کلو بارک کاٹ لیں
    دہی آدھا کلو پھینٹ لیں
    پسا دھنیا دوچائے کے چمچ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    گرم مصالہ ایک چائے کا چمچ
    سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
    لونگ تین عدد
    لہسن کے جوئے تین عد
    تیز پات تین عدد
    ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    تازہ دھنیا دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ضرورت
    گھی یا تیل حسب ضرورت
    ترکیب:
    پتیلی میں تیل۔گرم کر کے اس میں گوشت دھنیا دہی مرچ ہلدی اور تھوڑی سی پیاز چوپ کر کے ڈال دیں باقی پیاز کو اس کے اوپر بکھیر دیں کہ وہ ڈھک جائے ایک گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائیں کہ پیاز کا گودا سا بن جائے اور گوشت گل جائے پھر پین میں چار کھانے کے چمچ تیل کو گرم کر کے ادرک لہسن تیز پات اور لونگ ڈال دیں اسے چمچ سے ہلاتے ہوئے چند منٹ تک تلیں کہ اس کا رنگ گہرا سنہری مائل بھورا ہو جائے اب اس میں پیاز اور گوشت کا آمیزہ ملا دیں اس آمیزے کو اس وقت تک بھونیں کہ یہ گہرے بھورے رنگ کا ہو جائے اور گاڑھا شوربہ بن جائے اس میں لیموں کا رس اور گرم مصالہ ملا کر چند منٹ تک مزید فرائی کریں اور چولہے سے اتار کر سرونگ ڈش میں ڈال دیں اوپر ہرا دھنیا چھڑک دیں

  • مغلائی مٹن ملائی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    مٹن سات سو پچاس گرام
    دہی ڈیڑھ کپ
    پسا ز دھنیا تین چائے کا چمچ
    نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
    گرم مصالہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    پسی سبز الائچی آدھا چائے کا چمچ
    لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    بھنا کٹا زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    پسی لال۔مرچ تین چائے کے چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    تلی اور پسی پیاز پانچ کھانے کے چمچ
    پسے کاجو آٹھ عدد
    ملائی تین کھانے کے چمچ
    کیوڑہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    زعفران . دو چٹکی
    پودینہ چند پتے
    تیل ایک کپ
    ہری مرچیں ایک عدد کاٹ لیں

    ترکیب:
    مٹن کو اچھی طرح دھو کر رکھ لیں ایک برتن میں کاجو کیوڑہ اور زعفران کے علاوہ تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور گوشت کے ٹکڑے اس مصالحے میں ڈال کر یہ مصالحہ گوشت پر خوب اچھی طرح لگا دیں اور ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں اب پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈالیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں یہاں تک کہ گوشت گل جائےتو پھر اس میں کاجو کیوڑہ زعفران پودینے کے ساتھ ڈال کر دم پر رکھ دیں یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے تو چولہے سے اتار لیں اور نان یا چپاتی کے ساتھ کھائیں اور سرو کریں

  • مغلائی تکہ مزیدار اور آسان ریسیپی

    اجزاء:
    بیف . آدھاکلو چھوٹے چھوٹے پارچے بنوا لیں
    خشخاش آدھا چائے کا چمچ
    کلونجی دو چٹکی
    لونگ پانچ عدد
    دہی آدھا پاو
    لال مرچیں آدھاکھانے کا چمچ
    بڑی الائچی . دو عدد
    ادرک . ایک چھوٹا ٹکڑا
    بھنے چنے . دوکھانے کے چمچ چھلکا اتار لیں
    خشک انجیر . ایک عدد
    تیل آدھی پیالی

    ترکیب:
    گوشت کے پارچوں کو اچھی طرح دھو کر اس طرح کوٹیے کہ وہ تھوڑے پھیل جائیں دہی کا پانی خارج کرنے کے لیے اسے ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا لیں کڑہی میں تیل گرم کر کے پیاز براون کر کےرکھ لیں کلونجی ادرک خشخاش لونگ خشک انجیرلال مرچ چنے لال مرچ اور دھنیا اچھی طرح پیس کر دہی میں مکس کر لیں اور گوشت کے پارچوں ہر خوب اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر کے رکھ دیں پھر ان کو سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں پر باربی کیو کی طرح بھونیں دوران برش کی مدد سے ان پر تیل لگاتی رہیں جب پارچے سرخ ہو جائیں تو سیخوں سے اتار لیں اور سلاد ٹماٹر اور پیاز کے ساتھ پراٹھے کے ساتھ کھائیں یہ قوت بخش غذا ہے

  • لذیذ اور عمدہ مغلائی کباب بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چکن قیمہ ایک پاو
    انڈا آدھا
    مکھن پچیس گرام
    ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
    پودینہ . ایک کھانے کاچمچ
    لہسن . آدھی ڈلی
    ہری مرچ تین عدد
    پسا کھوپڑا آدھا کھانے کا چمچ
    پسے چھلے بادام آدھا کھانے کا چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کاچمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    پیاز . آدھا پاو
    ٹوتھ پکس . حسب ضرورت
    تیل حسب ضرورت
    ترکیب:
    چکن قیمہ۔چوپر میں ڈال کر اس میں ہرا دھنیا پودینہ لہسن ہری مرچ پسا کھوپڑا پسے بادام کالی مرچ نمک اور پیاز ڈال کر باریک پیس لیں اسے چوپر سے نکال کر اس مکں انڈا اور مکھن ڈال دیں پھر ہاتھ پر انڈے کا مکسچر رکھ کر درمیان میں ٹوتھ پکس رکھ کر مُٹھی دبائیں کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر کے اسے فرائی کر لیں مغلائی کباب تیار ہیں

  • مغلائی روغن جوش بنانے کی عمدہ اور آسان ریسیپی

    اجزاء:
    مٹن ران آدھا کلو چوکور ٹکڑے کاٹ لیں
    کھویا . پچاس گرام
    ادرک پیسٹ . ایک کھانے کا چمچ
    لونگ دو عدد
    دار چینی دو عدد
    سونٹھ آدھا چائے کا چمچ
    سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
    چینی . آدھا چائے کا چمچ
    کیوڑہ پانی آدھا چائے کا چمچ
    کشمیری گرم مصالہ ایک چائے کا چمچ
    چھلے ہوئے بادام . پندرہ گرام
    دہی آدھا پاو
    گھی آدھا پاو
    نمک حسب ضرورت
    زعفران ایک چٹکی

    ترکیب:
    پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کر کے اس میں ادرک لونگ دار چینی سونٹھ اور سرخ مرچ ڈال کر پانچ منٹ بھوننے کے بعد گوشت ملا کر چالیس سے پہنتالیس منٹ پکائیں تو سرخی مائل رنگ جھلکنے لگے گا پھر اس میں ایک گلاس پانی ملا کر اسے ڈھانپ کر گلنے تک پکائیں گرم مصالہ دار چینی نمک زعفران کیوڑہ شامل۔کر کے مزید دس سے پندرہ منٹ پکائیں دہی کھویا اور باداموں کو پیس کر اس میں ملا دیں کھوئے کا رنگ سر مئی ہو جائے تو آنچ ہلکی کر کے پکائیں گریوی گاڑھی ہو جائے تو اتار لیں دھنیا سے گارنش کر کے گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں