Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • عمدہ اور لذیذ مغلائی ریشمی ہانڈی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    بکرے کا گوشت آدھا کلو
    فریش کریم آدھی پیالی
    لہسن کچلا ہوا . ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    پیاز ایک عدد
    ٹماٹر . دوعدد
    دہی . دو کھانے کے چمچ
    لال مرچ پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
    ہلدی . آدھا چائے کا چمچ
    گرم۔مصالحہ پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
    سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
    بادام دو کھانے کے چمچ
    کاجو دوکھانے کے چمچ
    پسا ناریل ایک کھانے کا چمچ
    مکھن یا مارجرین ایک کھانے کا چمچ
    یخنی ایک پیالی
    تیل . آدھی پیالی
    ترکیب:
    گوشت کو اچھی طرح دھو کر رکھ لیں پیاز کو موٹا کاٹ لیں ٹماٹر ابال کر چھیل لیں اور بلینڈر مکں ڈال۔کر پیس لیں پہاز اور آدھا چمچ۔لہسن کو یخنی میں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گل جائے چولہے سے اتار کر اس میں تھوڑا سا تیل ڈال کر پیس لیں کاجو اور ناریل کو دہی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں پین میں آئل ڈال چار سے پانچ منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں باقی بچا لہسن اور ناریل کا پیسٹ ڈال کر دو سے تین منٹ بھننے کے بعد اس میں ٹماٹر لال مرچ ہلدی زیری اور گرم مصالہ ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ تیل علیحدہ ہو جائے اس مکسچر میں گوشت ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں پین میں مکھن یا مارجرین پگھلا کر اس میں پیاز کا مکسچر ڈال کر بھونیں اور گوشت میں شامل کر دیں پھر فریش کریم۔اور قصوری میتھی شامل کر کے گوشت گلنے تک پکائیں

  • مغلائی چکن ہانڈی بنانے کی آسان اور لذیذ ریسیپی

    اجزاء:
    چکن بون لیس سات سو پچاس گرام
    فریش کریم ایک کپ
    ابلی ہوئی پیاز کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
    لال مرچ پاوڈر . حسب ذائقہ
    نمک حسب ذائقہ
    قصوری میتھی دوکھانے کے چمچ
    چائینیز نمک حسب ذائقہ
    دھنیا پاوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
    زیرہ پاوڈر پون چائے کا چمچ
    کوکونٹ پاوڈر دو کھانے کے چمچ
    ہلدی . آدھاچائے کا چمچ
    سفید مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    بادام پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    ادرک . دو چائے کے چمچ
    لہسن کچلا ہوا دو چائے کے چمچ
    کھویا تین کھانے کے چمچ
    ٹماٹر کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
    آئل . پانچ کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    ایک پتیلی مکں تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ادرک فرائی کریں یہاں تک کہ خوشبو آنے لگے اور ہلکے سے بادامی ہو جائیں تو اس میں چکن شامل کر کے ہلکا سا فرائی کریں اور گھوڑی دیر گلنے کے لیے رکھ دیں پھر اس میں ہلدی پاوڈر دھنیا پاوڈر قصوری میتھی لال مرچ پاوڈر سفءد مرچ پاوڈر اور نمک شامل کر کے اچھی طرح چمچ ہلائیں اس کے بعد ابلی ہوئی پیاز کا پیسٹ پسے بادام ٹماٹو پیسٹ اور کوکو نٹ پاوڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں گریوی بنانے کے لیے اس مکں کریم شامل کر کے کھویا شامل کر کے پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور چولہے سے اتار کر ڈش میں نکال لیں ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں

  • لذیذ بیف ساتے ریسیپی

    اجزاء:
    بیف بغیر ہڈی آدھاکلو
    شہد ایک چمچ
    لال مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    نمک . حسب ذائقہ
    پسا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
    ثابت دھنیا ایک کھانے کاچمچ بھون کر پیس لیں
    سویا ساس . ایک کھانے کا چمچ
    تیل دوکھانے کا چمچ
    ترکیب:
    گوشت کو اچھی طرح دھو کر چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑے کر لیں تمام مصالوں کو تیل سمیت ایک برتن میں ڈال کر مکس کر لیں اور گوشت کے ٹکڑے کو اس مصالے میں ڈال۔کر اچھی طرح مکس کر لیں چھ سے سات گھنٹوں کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں پھر سیخ یا گرلر پر سینک لیں ساتھ ساتھ تیل۔لگاتے جائیں جب اچھی طرح براون ہو جائیں پک جائیں تو اتار کر گرم گرم سرو کریں

  • شاہی قورمہ بنانے کی ترکیب

    بکرے کا گوشت . آدھاکلو
    دیگی لال مرچ دو عدد پیس لیں
    ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ پیس لیں
    دہی . آدھی پیالی
    بادام چار عدد چھیل کر بارک کاٹ لیں
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    پیاز ایک عدد بارک کاٹ لیں
    چھوٹی الائچی تین عدد
    سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    الائچی اور سیاہ زیرہ پانی کے ساتھ پیس لیں
    زعفران ایک چٹکی یا عرق گلاب دو قطرے
    نمک . حسب ذائقہ
    گرم مصالہ مکس آدھا چائے کا چمچ
    گھی ایک پکانے کا چمچ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز براون کر کے نکال لیں اور پیس لیں اس کے بعد تمام مصالوں کو ایک برتن میں۔ڈال۔کر اچھی طرح مکس کر کے ان میں گوشت ملادیں دہی اور پسی ہوئی پیاز بھی شامل۔کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر ایک پتیلی میں ڈال۔کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو بادام ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر الائچی اور سیاہ زیرہ میں عرق گلاب یا زعفران ملا۔کر ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں اس سالن کو جتنی دیر زیادہ دم پر رکھیں گے اتنا زیادہ مزیدار ہوگا

  • عمدہ اور مزیدار مغلائی دال بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    مسور کی دال آدھا پاو
    مونگ کی دال آدھا پاو
    چنے کی دال آدھا پاو
    دہی آدھا پاو
    سرخ مرچ ایک چمچ
    ہلدی آدھا چمچ
    دھنیا پاوڈر ڈیڑھ چمچ
    کالی۔مرچ پاوڈر آدھا چمچ
    بڑی الائچی دو عدد
    سیاہ زیرہ آدھا چمچ
    ٹماٹر آدھا پاو
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک پیسٹ تین چائے کے چمچ
    لہسن پیسٹ تین چائے کے چمچ
    پیاز ایک عدد بڑا
    ہری مرچ تین عدد کاٹ لیں
    ہرا دھنیا تھوڑا سا گارنش کے لیے

    ترکیب:
    تمام دالیں اچھی طرح دھو کر الگ الگ ابال لیں گلجائیں تو تینوں کو اکٹھا کر کے مرچ ہلدی دھنیا پاوڈر ٹماٹر کا پیسٹ ٹماٹر کا۔پیسٹ ہری مرچیں دہی ادرک لہسن کا۔پیسٹ گرم مصالہ نمک اور پانی ڈال کر آنچ تیز کر کے پکائیں اور چمچ ہلاتے رہیں جب حلیم لی طرح گاڑھی ہو جائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔اب فرائی پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز براون کر کے تڑکہ لگا دیں ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرلیں

  • شاہی مٹن رزالہ لذیذ ریسیپی

    اجزاء:
    مٹن تین پاو
    چھوٹی الائچی سات عدد
    سفید مرچ پاو چائے کا چمچ
    خشک۔ناریل تین کھانے کے چمچ
    کھویا پچھتر گرام
    نمک . حسب ذائقہ
    سفید پیاز تین عدد
    ادرک کا عرق ڈیڑھ چائے کا چمچ
    لہسن کا عرق . پاو چائے کا چمچ
    دہی پاو کپ
    گھی . پانچ کھانے کے چمچ
    کیوڑہ ایسنس دو قطرے
    چاندی کے ورق دو عدد

    ترکیب:
    گوشت کی بوٹیوں کو اچھی طرح دھو لیں پہاز اور ناریل کو اچھی طرح گرائنڈ کر کے باریک پیسٹ بنا لیں ایک پتیلی میں مٹن کے ٹکڑے رکھ کر اس میں تین کپ پانی ڈال دیں اور ہلکا سا نمک اور ہری الائچی شامل کر دیں ڈھکنا ڈھانپ کر اس وقت تک پکائیں کہ گل جائے گھی کو گرم کریں اس میں پیاز کے پیسٹ ادرک اور لہسن کے عرق کو فرائی کر لیں اس میں پکا ہوا مٹن پھینٹا ہوا دہی سفید مرچ کھویا کیوڑہ ایسنس اور نمک ملا دیں دو سے تین منٹ تک پکائیں چاندی کے ورق سے گارنش کر کے گرم گرم سرو کریں

  • روسٹڈ ران سپائسی اور لذیذ ریسیپی

    اجزاء:
    بکرے کی ران آدھاکلو
    دہی آدھا کپ
    لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا۔چمچ
    ادرک پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    پسا گرم مصالحہ ۔آدھا کھانے کا چمچ
    سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    سویاسوس ایک کھانے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
    مسٹرڈ سوس آدھا کھانے کا چمچ
    کچا پپیتا دو کھانے کے چمچ
    ووسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ
    چھوٹی الائچی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    تیل آدھی پیالی

    ترکیب:
    تان کو اچھی طرح دھو کر کانٹے سے گود لیں تمام اجزا کو ایک باول میں مکس کر کے ران پر لگا دیں اور رات بھ کے لیے فریج میں رکھ دیں اب دیگچی میں ڈال۔کر ہلکک آنچ ہر پکائیں ضرورت پڑنے پر تھوڑا سا پانی ڈال دیں جب ران گل جائےتو سیخ میں پرو کر کوِئلوں پر پکائیں ساتھ ساتھ تھوڑا گھی لگاتے رہیں اچھی طرح سے پکا کر ڈش میں ڈال لیں رائتہ اور نان کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اسپیشل جہانگیری قورمہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    مٹن 750 گرام بڑے چوکور ٹکڑے
    دہی ایک پاو
    پیاز پانچ عدد باریک کاٹ لیں
    لہسن کے جوئے چھ عدد
    ادرک پیسٹ تین کھانے کے چمچ
    بادام چھلے ہوئے بیس عدد
    خشخاش تین چائے کے چمچ
    کالی مرچ تین چائے کے چمچ
    زیرہ . تین چائے کے چمچ
    بڑی الائچی پانچ عدد
    چھوٹی الائچی پانچ عدد
    زعفران سات پتیاں
    ہرا دھنیا . چار کھانے کے چمچ
    نمک . حسب ذائقہ
    تیل حسب ضرورت
    ترکیب:
    چار پیاز ادرک لہسن لال۔مرچ اور باداموں کو بلینڈ کر لیں اس پیسٹ میں خشخاش زیرہ اور کالی مرچ شامل کر کے چند سیکنڈ کے لیے پیس لیں باقی پیاز تیل میں فرائی کر کے گولڈن کر لیں پھر اس میں دونوں قسم کی۔الائچی گوشت اور نمک ملا لیں اب بلینڈ کیا ہوا آمیزہ ڈال کر دس منٹ تک تلیں اور دہی ڈال۔دیں اور فرائی کریں یہاں تک کہ گھی علیحدہ ہو نے لگے تو اس میں دو کپ پانی اور زعفران ملا کر ڈھانپ۔کے ہلکی۔آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور شوربہ گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں دھنیے کے پتے چھڑک کر گرم گرم سرو کریں

  • سپائسی اور لذیذ مصالحہ بھری چانپیں بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چانپیں آدھا کلو
    سفید سرکہ ایک کپ
    تیل آدھا کپ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا۔چمچ
    پیاز ایک عدد باریک کوٹ لیں
    دہی ایک پاؤ
    نمک اور کالی مرچیں حسب ذائقہ
    گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ

    ترکیب:
    چانپیں سرکے سے دھو کر خشک کر لیں ادرک لہسن پیاز نمک کالی مرچیں اور گرم مصالحہ دہی میں مکس کر کے چانپوں کو اس میں ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر پین میں چانپیں اور پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور چانپیں گل جائیں پھر آئل گرم کر کے ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں مصالحہ بھری مزیدار چانپیں تیار ہیں . سلاد کے ساتھ سرو کریں

  • مغلائی سٹیم روسٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    مٹن بڑے ٹکڑے آدھا کلو
    ادرک پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    لیموں آدھا پاو
    سفید زیرہ ایک چھٹانک گرینڈ کر لیں
    ثابت سرخ۔مرچیں ایک چھٹانک گرینڈ کرلیں
    سفید سرکہ آدھی بوتل
    نمک . حسب ذائقہ
    اجوائن آدھا کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    گوشت کے ٹکڑوں کو آدھے گھنٹے کے لیے سرکے میں بھگو کر خشک کر لیں لیموں کے رس میں ادرک اجوائن نمک سرخ مرچیں اور سفید زیرہ ملا لیں اور گوشت کے ٹکڑے اس میں ڈال کر خوب مکس کریں اور ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں اور ایک پتیلی میں ڈالدیں اب ایک بڑے پتیلے میں۔پانی ڈال۔کت۔چولہے پر رکھ دیں۔اعر اس میں۔گوشت والی پتیلی رکھ دیں اور بڑے دیگچے کا ڈھکن اس طرح بند کریں کہ بھاپ باہر نہ نکلے اور گوشت درمیانی آنچ پر پکنے لگے گوشت تیار ہو جائے تو ڈش میں نکال کر سلاد سے سجا کر لیموں اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں