Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • مغلائی کڑی کے لیے گریوی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    سرخ مرچ پاوڈر ڈیڑھ چائے کا۔چمچ
    ادرک کدو کش ایک کھانے کا چمچ
    پیاز کدو کش درمیانی دو عدد
    کالی مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    کاجو دوکھانے کے چمچ کاٹ لیں
    کریم دو کھانے کے چمچ
    تازہ ہرا دھنیا چند پتے گارنش کے لیے
    لہسن کے جوئے چھ عدد پیس لیں
    ٹماٹر دو عدد
    نمک . حسب ذائقہ
    خشخاش دو کھانے کے چمچ
    ہلدی پاوڈر تین سے چار چائے کے چمچ
    گھی چار کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں پیاز کو کدو کش کر لیں اور گھی میں ڈال کر اس وقت تک فرائی کریں کہ وہ ٹرانسپیرنٹ ہو جائے چمچہ چلا کر ہلدی ٹماٹر کدو کش کی ہوئی ادرک اور لہسن ڈال۔دیں اور اس وقت تک فرائی کریں کہ ان کی رنگت لائٹ براون ہو جائے اور اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں اس کے بعد کاجو اور خشخاش کا پیسٹ شامل کر کے چمچ ہلاتی رہیں اور اس وقت تک فرائی کریں جب تک گھی علیحدہ نہ ہو جائے جب گھی علیحدہ ہو جائے تو دو یا ڈیڑھ کپ پانی ڈال دیں . ڈھکنا ڈھانپ کر پندرہ منٹ بھونیں بھو ننے کے بعد جو بھی سبزی آپ نے بنانی ہو وہ پنیر کالی مرچ اعر نمک ڈال۔دیں بغیر ڈھانپے ہلکی آنچ پر پکائیں تاکہ۔سبزیاں گل جائیں اور گریوی گاڑھی ہو جائے سرو کرنے سے پہلے ہرے دھنیے اور کریم۔کے ساتھ گارنش کر لیں

  • لذیذ اور سپائسی مغلائی بریانی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چاول باسمتی آدھا کلو
    دہی ایک۔پاو
    پیاز آدھا پاو باریک کاٹ لیں
    گوشت آدھا کلو
    دودھ . آدھا پاو
    پودینہ دو کھانے کے چمچ
    ہری مرچ تین عدد
    لیموں . ایک عدد
    چھوٹی الائچی چھ سے سات دانے
    سیاہ۔زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا۔چمچ
    دھنیا 4 کھانے کے چمچ
    بادام مغز آدھا پاو
    لونگ تین عدد
    دار چینی ایک ٹکڑا
    گھی ایک پاو

    ترکیب:
    چاولوں کو اچھی طرح دھو کر ابال لیں پھر ایک پتیلی میں آدھا گھی ڈال کر گرم کر لیں اسمیں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر گولڈن براون کر لیں اور نکال لیں بادام کے دو ٹکڑے کر لیں ادرک لہسن پودینہ ہرادھنیا ہری مرچ لونگ دار چینی اور الائچی کو پیس لیں پھر پسا ہوا مصالہ اور بادام بھی حسب ذائقہ نمک ڈال۔کر تل کر نکال لیں اب پتیلی میں گوشت اور دہی ڈال۔کر بھونیں جب گوشت بھن جائے تو تین پیالی پانی شامل۔کر کے گوشت کو ہلکی آنچ ہر پکنے دیں تاکہ گل جائے گوشت گل۔جائے آدھی پیاکی کے قریب پانی رہ جائے تو تلا۔ہوا مصالہ لیموں کا رس زعفرانی رنگ اور آدھے ابلے چاول ڈال دیں اب تلی ہوئی پیاز کی تہہ چاول پر بچھا کر باقی چاول۔اس کے اوپر ڈال کر دودھ اور باقی گھی چاولوں کے اوپر ڈال۔دیں ڈھکن اچھی طرح سے بند کر کے دھیمی آنچ پر پکائیں مغلئی بریانی تیار ہے

  • مزیدار اور لذیذ مغلئی پسندے بنانے کی ترکیب

    ÷اجزاء:
    پسندے 750 گرام
    نمک حسب ذائقہ
    ثابت گرم مصالہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    سرخ۔مرچ پاوڈر . ڈیڑھ چائے کا چمچ
    ہلدی پون چائے کا۔چمچ
    پسا دھنیا پون چائے کا۔چمچ
    خشخاش ڈیڑھ چائے کا چمچ
    سفید چنا ڈیڑھ چائے کا چمچ
    مونگ پھلی دو چائے کے چمچ
    دہی آدھا کپ
    کیوڑہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    پیاز دو عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
    چھوٹی الائچی چھ سے آٹھ عدد
    ادرک لہسن پیسٹ ڈھائی چائے کے چمچ

    ترکیب:
    پسندے اچھی طرح دھو کرپون چائے کا چمچ۔نمک اور ڈیڑھ چائے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ ابال۔لیں پھر پتیلی میں تیل گرم کریں اور پیاز کو اس میں گرم مصالحہ اور ادرک لہسن کے پیسٹ کے ساتھ فرائی کریں سرخ مرچ پسی ہوئی ہلدی پسا ہوا دھنیا اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملا دیں اور پسندوں کی یخنی کے ساتھ پکائیں اب پسندوں کو اچھی طرح اس میں فرائی کریں جب پانی خشک ہو جائے تو دہی شامل۔کردیں اور ہلکا سا مکس کرنے کے بعد پسی ہوئی خشخاش سفید چنے معنگ پھلی اور چھوٹی الائچی ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں چولہے پر سے اتار کر اس میں کیوڑہ ملا دیں اور اوپر سے براون پیاز چھڑک دیں نان کے ساتھ گرم۔گرم۔پیش کریں ÷

  • لذیذ مغلائی چکن بروسٹ ریسیپی

    ÷اجزاء:
    ثابت چکن . ایک کلو گہرے کٹ لگا لیں
    نمک ایک چائے کا۔چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    لال مرچ پاوڈو ایک کھانے کا۔چمچ
    پھنٹا ہوا دہی ایک کپ
    گرم مصالہ پاوڈر آدھا چائے کا۔چمچ
    زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    تیل ایک چوتھائی کپ
    لیمن جوس . دو کھانے کے چمچ
    پیاز . ایک عدد باریک چاپ کر لیں
    کیوڑہ ۔آدھا کھانے کا۔چمچ
    ثابت سبز مرچیں تین عدد

    ترکیب:
    چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں ہھر گہرے کٹ لگا لیں اب ایک پیالے میں ادرک لہسن لال مرچ پاوڈر نمک دہی اور لیمن جوس ڈال۔کر اچھی طرح مکس کر لیں اور چکن کے اندر باہر اچھی طرح لگا کر تقریباً ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر پین میں تیل ڈال کر پیاز کو ہلکا براون ہونے تک فرائی کریں پھر مصالحہ لگا چکن مصالحے میں سے نکال کر تیل میں ڈالیں اور دو سے تین منٹ کے لیے فرائی کرکے بچا ہوا مصالحہ بھی چکن میں ڈال دیں اور ڈھک کر ہلکی۔آنچ پر تقریباً آدھے گھنٹے تک پکائیں تاکہ چکن گل جائے جب چکن گل جائے تو زعفران کیوڑہ ثابت سبز مرچیں اور گرم مصالحہ ڈال کر مزید پانچ منٹ کے لیے دم۔پر رکھ دیں جب تیار ہو جائے تو چپس کے ساتھ کھانے کے لیے پیش کریں

  • مزیدار اور سپائسی مغلائی چٹنی چکن بنانے کی ترکیب

    چکن کے لیے اجزاء:
    چکن آدھا کلو
    دہی تین کھانے کے چمچ
    بادام کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    تیل دوکھانےکے چمچ
    تیز پات آدھا پتہ
    بھنا پسا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    سبز الائچی پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    کریم تین کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کاجو . دو چمچ
    پیاز ایک عدد بڑا چوپ کر لیں
    لونگ دو سے تین عدد
    لال مرچ پاوڈر . آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    چٹنی کے لیے اجزاء:
    سبز دھنیا دو بڑے چمچ
    دہی ایک کپ
    پسا کھوپڑا آدھا کھانے کا چمچ
    سبز مرچیں دو عدد
    نمک . حسب ذائقہ
    لیمن جوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    چینی آدھا چائے کا چمچ
    ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال۔کر چٹنی بنا لیں

    ترکیب:
    پتیلی میں تیل ڈال کر چکن براون کر کے نکال لیں پھر اسی تیل میں چاپ کی ہوئی پیاز لونگ اور تیز پات ڈال کر اگنی دیر فرائی کریں کہ پیاز براون ہو جائیں پھر ادرک لہسن لال مرچ پاوڈر بھنا ہوا زیرہ سبز الائچی پاوڈر اور نمک ڈال کر فرائی کریں پھر فرائی کیا ہوا چکن اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں پھر پاو کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن گل جائے جب چکن گل جائے تو کریم۔چٹنی بادام کا پیسٹ ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تیل اوپر آجائے جب کھانے کے لیے پیش کریں تو اوپر فرائی کئے ہوئے کاجو چھڑک دیں مزیدار چٹنی مغلائی بریانی۔تیار ہے

  • مغلائی چکن بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    مرغی 500گرام
    پیاز تین عدد
    چھوٹی الائچی چار عدد
    لونگ چار عدد
    دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    بدام کا پیسٹ ایک کپ
    پسا زیرہ ایک کھانے کا۔چمچ
    لال مرچ ایک کھانے کا چمچ۔یا حسب ذائقہ
    دہی چار کھانے کے چمچ
    کریم آدھا کپ
    گرم مصالہ ایک چائے کا چمچ
    گھی ۔ایک پاو
    پسا دھنیا ایک چمچ
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    پیاز باریک باریک کاٹ لیں ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں لونگ الائچی اور دار چینی کڑکڑائیں پھر پیاز ڈال کر فرائی کریں جب ہلکا براون ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن اور دہی ڈال۔کر بھونیں پھر اس میں لال۔مرچ نمک اور دھنیا ڈال دیں جب گھی نکل آئے تو مرغی ڈال کر بھونیں جب گوشت گل جائے تو بادم کا پیسٹ اور کریم ڈال کر مکس کریں اور پانچ منٹ دم پر رکھیں مزیدار چکن مغلائی تیار ہے

  • عمدہ اور لذیذ کھجوری کھیربنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    دودھ . ڈیڑھ لیٹر
    کھجوریں . ڈیڑھ پاو کاٹ لیں
    خشک میوے ڈیڑھ کپ
    ابلے چاول ڈیڑھ کپ
    مکھن تین کھانے کے چمچ
    کیوڑہ ایک چائے کا۔چمچ
    کنڈینسڈ ملک پون کپ
    مٹی کی کٹوریاں دس عدد

    ترکیب:
    پتلی میں دودھ ڈال کر چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیں ابلے چاولوں کو گرائینڈ کر لیں جب دودھ مکں ابال آ جائے تو اس میں چاول ڈا ل دیں اور دھیمی آنچ ہر آدھا گھنٹہ پکائیں جب گاڑھی ہو جائےتو کنڈینسڈ ملک اور کیوڑا شامل۔کر کے چولہا بند کر دیں اب مکھن گرم۔کر کے اس میں کھجوریں اور خشک میوے فرائی کر کے کھیر میں شامل۔کر دیں کھیر کو مٹی کی کٹوریوں میں ڈال کر ٹھنڈی ہو نے کے لیے رکھ دیں پضر سرو کریں یہ بہت ہی مزیدار سویٹ ڈش ہے÷÷÷

  • خوش ذائقہ اور لذیذ آلمنڈ بٹر بنانا ملک بنانے کا طریقہ

    دودھ . ایک پاو
    کیلا ایک عدد
    پی نٹ بٹر آدھا کھانے کا چمچ
    پسے بادام ایک کھانے کا چمچ
    براون شوگر دو کھانے کے چمچ
    برف ایک کپ ٹکڑے
    ونیلا ایسنس چند قطرے
    چاکلیٹ تھوڑی سی گارنش کے لیے

    ترکیب:
    بلینڈر میں دودھ کیلے پی نٹ بٹر براؤن شوگر پسے بادام برف اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں پھر گلاس میں نکال کر چاکلیٹ سے گارنش کر لیں

  • عمدہ اور لذیذ کوئیک کوکو نٹ ڈیلائٹ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    کوکونٹ ملک پاوڈر پاو کپ
    کریم آدھا پیکٹ
    کنڈینسڈ ملک آدھا کپ
    دودھ ایک کپ
    کارن فلور دو کھانے کے چمچ
    چینی پاو کپ
    پسا ناریل آدھا کپ
    پائن ایپل ایک چھوٹا ٹن

    ترکیب:
    دودھ کو ساس پین میں ڈال کر چولہے ہر پکنے کے لیے رکھ دیں تو اس دوران چینی کنڈینسنڈ ملک اور کارن فلور کو پانی میں گھول لیں جب دودھ میں ابال آ جائے تو یہ مکسچر اس مکں ڈال کر پکائیں جب گاڑھا ہو جائےتو چولہا بند کر دیں اسے کسی برتن مکں نکال۔کر فریج میں ٹھنڈا ہو نے کے لیے رکھ دیں اب پائن ایپل کو چوپ کر کے پکائیں اس میں پسا ناریل بھی شامل۔کر کے مکس کر لیں اس کے بعد ڈش میں ڈال۔کر پھیلا دیں اب دودھ کا مکسچر یعنی کسٹرڈ جو فریج مکں رکھا تھا اسمیں کوکو نٹ ملک پاوڈر اور کریم ڈال کر فولڈ کر لیں آخر میں پائن ایپل۔اور ناریل کے مکسچر پر ڈال کر فریج مکں ٹھنڈا ہو نے کے لیے رکھ دیں مزیدار کوکونٹ ڈیلائٹ تیار ہے

  • تھائی گرین فش ریسیپی

    اجزاء:
    مچھلی تین پاو
    لیمن گراس پون چائے کا چمچ
    فش ساس تین کھانے کے چمچ
    لہسن نو جوئے
    کوکونٹ ملک تین کپ
    لال مرچ پانچ عدد
    ہری مرچ چار عدد
    لیموں کا رس پانچ کھانے کے چمچ
    زیرہ تین چائے کے چمچ
    لیمن کے پتے چھ عدد
    نمک پون چائے کا چمچ
    پیاز ڈیڑھ عدد
    تیل پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    مچھلی پرمسٹرڈ پیسٹ لگا کر رکھ دیں پین میں تیل گرم کر کے پیاز فرائی کر لیں اور چولہا بند کر دیں پھر بلینڈر میں لہسن زیرہ لال۔مرچ ہری مرچ لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اب پین میں مکسچر اور پانی ڈال دیں اس کے بعد مچھلی اور کوکونٹ ملک شامل۔کر کے دھیمی۔آنچ پر بھون لیں پھر لیمن گراس فش ساس نمک اور لیمن کے پتے ڈال کر چولہا بند کر دیں مزیدار فش کری تیار ہے ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں