Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • گارلک فرائیڈ رائس ریسیپی

    اجزاء:
    ابلے چاول دو کپ
    بون لیس چکن ڈیڑھ پاو
    بند گوبھی پون کپ
    شملہ مرچ پون کپ
    ہری پیاز پون کپ
    کُٹا لہسن پون کھانے کا چمچ
    ہری مرچ پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    گاجر دو عدد دھو کر کاٹ لیں
    سویا سوس تین کھانے کے چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل ڈھائی کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    پتیلی میں تیل گرم کر کے اس می÷ں کُٹا لہسن ڈال کر فرائی کریں خوشبو آنے لگے تو اس میں بون لیس چکن فرائی کر لیں اب اس میں بند گوبھی شملہ مرچ گاجرہری مرچ پیسٹ کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے دس منٹ فرائی کر لیں پھر اس میں ابلے چاول سویا ساس اور ہری پیاز شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں اور چولہے سے اتار کر کسی ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں

  • پی نٹ رائس لذیذ اور عمدہ ریسیپی

    اجزاء:
    ابلے ہوئے چاول آدھا کلو
    پیاز دو عدد
    رائی ایک چائے کا چمچ
    مونگ پھلی دانے ایک کپ
    کڑی پتے چھ عدد
    نمک ایک چائے کا چمچ
    پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    ہینگ ایک چٹکی
    ہلدی ایک چائے کا چمچ
    ہری پیاز ایک پاو
    ہری مرچیں چار عدد
    ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    پسا ناریل دوچائے کے چمچ
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    مونگ پھلی اور کڑی پتوں کو آیل میں فرائی کر کے نکال لیں اب بچے ہوئے تیل میں پیاز فرائی کر کے آنچ باکل ہلکی کر دیں پھر نمک لال مرچ ہلدی ہینگ ثابت کالی مرچ پسا ناریل رائی ہری مرچیں اور چاول شامل کر کے اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ہری پیاز شامل کر کے پانچ منٹ دم۔پر رکھ دیں اب ڈش میں نکال کر فرائی کی ہو ئی مونگ پھلی اور کڑی پتے ڈال کر رائتے کے ساتھ سرو کریں

  • سات ساگا بنانے کی ترکیب

    سات ساگا
    اجزاء:
    پالک آدھا کلو
    شلجم آدھا کلو
    مٹر . آدھا پاو
    گاجر آدھا پاو
    بتھوا آدھا کلو
    سویا ایک پاو
    ٹماٹر آدھا کلو
    ثابت لہسن ایک پوتھی
    مکھن ایک پاو
    ہری مرچیں دس عدد
    نمک ایک چائے کا چمچ
    لال مرچ دو چائے کے چمچ
    گھی ایک پاو

    ترکیب:
    تمام سبزیوں کو باریک کاٹ کر اچھی طرح دھو کر پتیلی میں ڈال۔کر ابال لیں اب گھی گرم۔کر کے اس میں لہسن ڈال کر فرائی کریں جب لوشبو آنے لگے تو اس میں ٹماٹر لال مرچ نمک اور ہری مرچیں شامل۔کر کے بھون لیں اس کے بعد اُبلی ہوئی سبزیاں ڈال۔کر اچھی طرح بھونیں اور تھوڑی دیر پکنے دیں پھر ڈش میں نکال کر اوپر مکھن ڈال کر مزیدار ڈش گرم گرم چپاتیوں یا ابلے چاولوں کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار اور سپائسی مییشڈ پوٹیٹو ود فش ریسیپی

    میشڈ پوٹیٹو وِد فش
    میشڈ پوٹیٹو کے لیے اجزاء:
    ابلے آلو پانچ عدد
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا۔چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    لہسن چوپڈ ایک چائے کا چمچ
    کریم آدھا کپ
    پارسلی ایک کھانے کا چمچ
    لیموں کے چھلکے باریک کٹے ایک کھانے کا چمچ
    فش کے لیے اجزاء:
    بون لیس فش ایک کلو
    اوریگانو . ایک چائے کا چمچ
    لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    فش ساس دو کھانے کے چمچ
    نمک ۔ایک چائے کا۔چمچ
    انڈے کی سفیدی . دو عدد
    تیل ۔حسب ضرورت

    ترکیب:
    مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں پھر ایک باول میں اوریگانو لہسن کا۔پیسٹ کالی مرچ فش ساس نمک انڈے کی سفیدی مکس کر کے مچھلی کو اچھی طرح لگا کر ڈیڑھ دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں اس دوران آلو ابال کر چھیل لیں اور میش کر کے مکھن کالی مرچ نمک اور پارسلی ڈال کر مکس کر لیں پھر ایک الگ برتن میں کریم لہسن کالی مرچ اور نمک شامل کر کے مکس کر لیں پھر ڈش میں آلووں کا مکسچر ڈال کر اوپر فرائی کی ہوئی مچھلی رکھ دیں اس کے بعد کریم ڈال دیں اب پارسلی اور باریک کٹے لیموں کے چھلکے سے گارنش کر کے سرو کریں

  • لذیذ اور مزیدار مُرغ ٹماٹر بنانے کی ترکیب

    مُرغ ٹماٹر
    اجزاء:
    چکن آدھا کلو
    ٹماٹر ایک پاو
    کڑی پتے تین عدد
    کلونجی آدھا چائے کا چمچ
    رائی آدھا چائے کا چمچ
    املی کا رس دو کھانے کے چمچ
    پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    ہلدی ایک چائے کا چمچ
    زیرہ ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچیں تین عدد
    ہرا دھنیا ایک گٹھی کا تیسرا حصہ
    کُٹا ہوا لہسن ۔آدھا کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    تیل . آدھا کپ
    پیاز ایک عدد چوپڈ

    ترکیب:
    چکن اچھی طرح دھو لیں پتیلی میں تیل گرم کر کے چکن اور نمک ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کر کے ڈھک دیں پھر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور چکن گل جائے اب اسے نکال کر اسی تیل میں پیاز کڑی پتے لہسن شامل کر کے فرائی کریں خوشبو آنے پر ٹماٹر رائی کلونجی پسی لال مرچ ہلدی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں اب اس میں فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں پھر اس میں املی کا۔رس ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے دس منٹ دم پر رکھ دیں

  • مزیدار اور کرسپی وائٹ بروسٹ بنانے کی ترکیب

    وائٹ بروسٹ
    اجزاء:
    چکن بریسٹ پیس دو عدد
    سرکہ آدھا کپ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    انڈے ایک عدد
    چاول کا آٹا آدھا کپ
    سوڈا واٹر حسب ضرورت
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    چکن کے ٹکڑوں پر آدھا نمک کالی مرچ اور سرکہ ڈال کر مکس کر کے پوری رات فریج میں رکھ دیں پھر چکن کو سرکہ۔سے نکال لیں اب پیالے میں چاول کا آٹا باقی بچا نمک کالی مرچ سفید مرچ اور انڈا پھینٹ کر ڈال لیں اس کے بعد سوڈا واٹر شامل کر کے پیسٹ بنا لیں پھر چکن کے ٹکڑوں کو اس آمیزے میں ڈپ کر کے تیل میں فرائی کر لیں اور اپنی پسند کی سوس کے ساتھ خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی سرو کریں

  • مزیدارمغزمصالحہ ریسیپی

    مغز مصالحہ
    اجزاء:
    گائے کا مغز ایک عدد
    پیاز . ایک پاو
    ٹماٹر دو چائے کے چمچ
    لال مرچ . دو چائے کے چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی ۔آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
    قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    زیرہ دو چائے کے چمچ
    باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ
    ہری مرچ دوعدد
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    مغز کو دھو کر ابال لیں اب گرم تیل میں پیاز براون کریں پھر ٹماٹر لال مرچ ہلدی گرم مصالحہ زیرہ نمک ادرک لہسن پیسٹ اور قصوری میتھی شامل کر کے بھونیں اور مغز ڈال دیں آخر میں ہری مرچیں ہرا دھنیا اور باریک کٹی ادرک ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں مزیدار مغز مصالہ تیار ہے نان یا چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں

  • گارلک ویجیٹیبل اسٹرافرائی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چکن بون لیس ایک پاو
    شملہ مرچ ایک عدد
    گاجر ایک عدد
    بند گوبھی آدھا کپ
    ہری پیاز آدھا پاو
    ہری مرچ دو عدد
    مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    لال مرچ پاو چائے کا چمچ
    لہسن آدھا کھانے کا چمچ
    سویا سوس آدھا کھانے کا۔چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    چکن پر مسٹرڈ پیسٹ نمک اور کالی۔مرچ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور تمام سبزیاں اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں چکن فرائی۔کر کے نکال لیں پھر اسی تیل میں لہسن فرائی کر لیں اس کے بعد سبزیاں ڈال کر اسٹر فرائی کریں اور چکن بھی ڈال دیں پھر اس میں سویا سوس اور چلی سوس ڈال کر مکس کریں اور چولہے سے اتار لیں کسی ڈش میں ڈال کر اوپر ہری مرچیں ڈال۔کر سرو کریں

  • گارلک چیز ٹوسٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    میدہ دو کپ
    خمیر آدھا کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    خشک دودھ آدھا کپ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    گرم پانی حسب ضرورت
    ٹاپنگ کے لئے اجزا:
    چیڈر چیز آدھا کپ
    اوریگانو چائے کے آدھے چمچ سے تھوڑا کم
    نمک حسب ذائقہ
    لہسن ایک کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کے چمچ سے تھوڑا کم

    ترکیب:
    میدہ میں خمیر نمک تیل اور خشک دودھ ملا کر گرم پانی سے گوندھ کر دو سے ڈھائی گھنٹوں کے لئے رکھ دیں تا کہ ڈو پُھول جائے تو دابارہ گوندھ کر سانچے میں ڈال کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ تک بیک کریں اور نکال کر کاٹ لیں ٹاپنگ کے لئے ایک پیالے نمک کالی مرچ لہسن ارویگانو اور چیڈر چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے بریڈ پر پھیلا دیں پھر بریڈ کو گرل کر لیں مزیدار اور لذیذ بریڈ چیز ٹوسٹ تیار ہیں

  • آلو کا پیزا بنانے کی ترکیب

    آلو کا پیزا بنانے کی ترکیب

    بنانے اجزاء:
    آلو ایک پاؤ
    مکھن آدھا اونس
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    انڈا آدھا
    ٹناٹر ایک عدد
    پیاز ایک عدد
    ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
    پنیر ڈیڑھ کپ
    مرغی کا پکا ہوا آدھا کپ
    تازہ اجوائن کے پتے یا ہری پیاز کے پتے ایک چائے کا چمچ
    بریڈ کرمز حسب ضرورت

    ترکیب:
    آلو ابال کر چھیل لیں پھر آلو میں تھوڑا سا پنیر نمک اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر پلیٹ پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر بریڈ کرمز اس پر چھڑک کر آلو کا مرکب اس پر ڈال دیں اور فریج میں رکھ دیں تاکہ سخت ہو جائے پھر ٹماٹو کیچپ اس پر پھیلا کر آدھا پنیر پھیلا دیں پھر گوشت پھر ٹماٹر پیاز کے سلائس پھر اجوائن یا ہری پیاز کے پتے پھر باقی بچا پنیر اس پر پھیلا کر اوون میں تکھ کر تنی دیر بیک کریں کہ اس کی سطح گولڈن براؤن ہو جائے گرما گرم پیزا چلی گارلک سوس کے ساتھ پیش کریں