Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • اسپیشل مٹن مٹر قیمہ بنانے کی ترکیب

    اسپیشل مٹن مٹر قیمہ بنانے کی ترکیب

    مٹر قیمہ

    وقت ………… 60 سے 70 منٹ

    3 سے 4 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدا ر…………

    مٹن قیمہ ………… ½کلو
    مٹر ………… 1کپ
    تیل ………… ½کپ
    پیاز (کٹا ہوا) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… ½چائے کاچمچ
    موٹی الائچی ………… 2عدد
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ………… 1کھانے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) ………… 1کھانے کا چمچ
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½چائے کا چمچ

    طریقہ کار :
    برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید 2منٹ پکائیں۔ گرائنڈ کئے ہوئے ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، موٹی الائچی زیرہ اور خشک دھنیا پاؤڈر ڈال کر تقریباً 10 منٹ تک پکائیں حتیٰ کہ مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑ دے۔ مٹن قیمہ ڈال کر ایک کپ پانی شامل کریں۔ 30سے35 منٹ تک پکائیں حتیٰ کہ قیمہ گل کر گھی چھوڑ دے۔ اب قیمے کو 5 سے 6 منٹ تک بھون کر تازہ مٹر اور ایک کپ پانی شامل کردیں۔ درمیانی آنچ پر مٹروں کے گلنے تک پکائیں۔ دھنیے اور ادرک کے ساتھ سجائیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ مٹن قیمہ کی جگہ بیف قیمہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • اچار کھانے کے حیران کن طبی فوائد

    اچار کھانے کے حیران کن طبی فوائد

    قدیم زمانے سے پاکستان، ایشیائی اور یورپی ممالک خصوصاً پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں اس غذا کو بنانے کا بڑا اہتمام کیا جاتا ہے جسے عام اصطلاح میں اچار کہتے ہیں اچار کھانوں کا لُطف دوبالا کر دیتا ہے اور پاکستان کے تقریباً سب ہی باورچی کھانوں میں موجود ہوتا ہے۔

    طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے اچار کے بے شمار فوائد گِنوائے جاتے ہیں، یہ ایک ایسی قدیم روایت جو آج بھی کئی گھروں میں خواتین بڑے اہتمام سے خصوصی مرتبانوں میں اچار ڈالتی ہیں اور یہ اچار گھر کے افراد سمیت ہر آنے والے مہمان کے سامنے بھی پیش کیا جاتا ہے۔

    اچار ڈالنا پاکستان کی روایتوں میں سے ایک خاص روایت ہے، اچار کا استعمال خصوصی طور پر اندرون سندھ، اندرون پنجاب اور متعدد شہروں میں بھی کیا جاتا ہے، سندھ کے شہر شکار پور کا اچار پاکستان بھر میں بہت مقبول ہے حتیٰ کے اسے درآمد بھی کیا جاتا ہے، یہ مکس مسالوں کا اچار نہایت لذیذ اور صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

    خبردار خوش ذائقہ پھل تربوز صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے

    اچار جہاں گھروں میں خواتین بناتی ہیں وہیں اس کی متعدد برانڈز بھی ہیں جو کہ طرح طرح کے اچار بناتے ہیں اور مارکیٹ میں انہیں بڑی تعداد میں خریدا جاتا ہے، اچار کھانا تو ہر کوئی پسند کرتا ہے مگر اس کے بے شمار طبی فوائد سے بہت کم لوگ واقف ہیں جنہیں جاننا اور اس کا استعمال بڑھانا لازمی ہے۔

    طبی و غذائی ماہرین کے مطابق اچار میں استعمال کیے جانے والے سب ہی قدرتی اجزا مثلاً سرکہ، لال مرچ، سونف، سرسوں کا تیل، رائی دانہ، میتھی دانہ، ہلدی، کلونجی، نمک، کیری، لیموں، گاجر، لہسن، ہری مرچ، لسوڑے اور دیگر متعدد اجزا صحت کے لیے نہایت مفید ہوتے ہیں، ان سب میں اینٹی آکسیڈنٹ اینٹی انفلامینٹری خصوصیات، وائرل اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے اجزا بھی شامل ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف اقسام کی چٹنیوں، مسالوں، فرمینٹڈ فوڈ کو حالیہ تحقیق میں صحت کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔ اچار میں موجود قدرتی صحت بخش اجزا کینسر سے بچاؤ کا بھی سبب بنتے ہیں۔

    غذائی ماہرین کے مطابق ہر قسم کے اچار کھانے سے جسم کو بنیادی وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں جو کہ جسم کو تندرست اور چاق و چوبند رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

    اچارکھانے سے جسم کا مدافعتی نظام طاقتور ہوتا ہے اور انیمیا ( خون کی کمی) اور بینائی کی کمزوری دور ہوتی ہے اچار میں وٹامن سی اور اے کے علاوہ اور بھی بہت سے وٹامنز شامل ہوتے ہیں جو متعدد بیماریوں سے جسم کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، اچار میں ایسے اینٹی آکسیڈینٹ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ موسمی الرجی جیسی بیماریوں کو بھی قابو میں رکھتے ہیں۔

    اچار میں سرکہ استعمال ہوتا ہے اور سرکہ ایسیڈک ایسڈ سے بھر پور ہوتا ہے جو جسم میں ہیموگلوبن کو بڑھاتا ہے اچار میں شامل سبز مرچ اور لہسن شوگر لیول کو کم کرنے میں انتہائی مفید ہے، لہسن جسم سے مضر صحت مادوں کو خارج کر دیتا ہے اور بہت سی دوسری بیماریوں میں بھی انتہائی مفید ہے۔

    ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اچار کا اجوائن مسالہ نہ صرف بدہضمی، پیٹ میں درد، گیس اور ہاضمے کے دیگر مسائل میں کمی لاتا ہے بلکہ یہ خون میں چربی کی مقدار میں کم کرتا ہے-

    ویسے تو اس کے حوالے سے سائنسی شواہد موجود نہیں مگر متعدد افراد کا دعویٰ ہے کہ تھوڑی سے مقدار میں اچار کا عرق پینا ہچکیوں سے نجات دلانے کا اچھا علاج ہے، ہچکیاں آرہی ہوں تو آدھا چائے کا چمچ ہر چند سیکنڈ بعد اس وقت پینا جاری رکھیں جب تک ہچکیاں تھم نہیں جاتیں۔

    دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں

    اچار کے جوس میں موجود سوڈیم اور پوٹاشیم جسمانی ڈی ہائیڈریشن سے مقابلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں، سوڈیم اور پوٹاشیم جسم کو وہ الیکٹرولیٹس فراہم کرتے ہیں جو پسینے کے ذریعے خارج ہوجاتے ہیں، ویسے تو پانی بھی ڈی ہارئیڈریشن دور کرنے کے لیے موثر ہے مگر اچار کا جوس زیادہ تیز ریکوری میں مدد دیتا ہے۔

    امریکی تحقیق کے مطابق اچار کا عرق مسلز کے اکڑنے کے مسئلے کی روک تھام میں عام پانی کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، یہ عرق جسمانی پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں 37 فیصد تیزی سے ریلیف دیتا ہے، ورزش کرنے والے افراد کے لیے اچار کھانا ناگزیر ہے۔

    اچار کے عرق میں موجود پرو بائیوٹکس معدے میں موجود صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما اور صحت مند توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

    نقصانات:

    گھر میں ڈالے گئے اچار صحت کے لیے مُفید ہوتے ہیں کیونکہ ان میں اچار کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لیے کوئی ایسڈ یا کیمیکل استعمال نہیں کیا جاتا اورصاف سُتھرے مصالحوں کے ساتھ نیچرل پرسرویٹیو طریقے سے اچار کو محفوظ کیا جاتا ہے۔

    جبکہ مارکیٹ میں دستیاب ریڈی میڈ اچار ‘پرزرویٹوز’ استعمال کرتے ہیں جس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔بازاری اچاروں کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے تیل، سرکہ اور نمک استعمال کیا جاتا ہے اور ان چیزوں کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے خاص طور پر نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو تیز کرتا ہے۔

    کُچھ بازاری اچاروں میں خاص طور پر آم کے اچار اور لیموں کے اچار میں شوگر استعمال کی جاتی ہے جو کہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

    گرما کھانے کے حیران کن فوائد

    بازاری اچار خاص طور پر کُھلے اچار میں خدشہ ہوتا ہے کہ اچار کو صاف طریقے سے نہیں بنایا گیا اور ایسے اچار صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

  • ہیلتھ آرگنائزیشن کا حکومت سے میٹھے مشروبات مہنگے کرنے کا مطالبہ

    ہیلتھ آرگنائزیشن کا حکومت سے میٹھے مشروبات مہنگے کرنے کا مطالبہ

    78 فیصد پاکستانیوں اور مختلف ہیلتھ آرگنائزیشنز کی سفارشات کی جانب سے میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ کی حمایت کے باوجود حکومت نے اس مسئلے کو نظر انداز کردیا، ہیلتھ منسٹری، سول سوسائٹی اور مختلف تنظیموں کی پر زور سفارشات تھیں کہ ایس ایس بی پر کم از کم 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو نافذ کیا جائے،
    پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے سب سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ آپ اسمبلیوں میں عوام کی آواز بنیں، ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان، اسکیلنگ اپ نیوٹریشن سول سوسائٹی الائنس، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن، چائلڈ رائٹس موومنٹ، پاکستان فیملی فزیشنز، سینئر فزیشن ڈاکٹرز، پاکستان کڈنی پیشنٹ ایسوسی ایشن اور دیگر صحت عامہ کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پرزورسفارش کی گئی تھی کہ بجٹ 2021-22 میں میٹھے مشروبات (ایس ایس بی) پر کم ازکم 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) نافذ کیا جائے، کیوں کہ میٹھے مشروبات کی کثرت استعمال سے موٹاپا، غیر مواصلاتی امراض (این سی ڈیز) کی ایک بڑی وجہ ہے، جن میں دل، کینسر، ذیابیطس، معدہ، جگر، فالج، موٹاپا، دانتوں اور دیگر امراض شامل ہیں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت بین الاقومی صحت کے اداروں کی واضح سفارش ہے کہ ایس ایس بی پر ٹیکس بڑھانا اس کی کھپت کو کم کرنے کا موثر ذریعہ ہیں، لیکن حکومت نے عوامی مفاد کی بجائے انڈسٹری مافیا کے مفاد کو ترجیح دی ہے،
    ّآج (پناہ) کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان، مسلم لیگ (ن) سے شہبازشریف ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قائد حزب اختلاف یوسف رضاگیلانی، اے این پی کے صدر اسفند یارولی خان، پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، کو خصوصی خطوط لکھے گئے ہیں کہ عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے آپ بھی اسمبلیوں میں ہماری آواز بنیں اور ضروری اشیاء مثلا بجلی اور پیٹرول کو مہنگا کرنے کی بجائے بیماریاں پیدا کرنے والی غیر ضروری اشیاء پرٹیکس لگا کر ریونیو اکھٹا کیا جائے.
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • مٹن کڑاہی بنانے کی ترکیب

    مٹن کڑاہی بنانے کی ترکیب

    مٹن کڑاہی

    وقت ………… 60 سے70 منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیب ………… مقدار …………

    مٹن ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… ¼کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) ………… 2کپ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ ثابت ………… 1چائے کا چمچ
    قصوری میتھی (خشک) ………… 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا ………… 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں ………… 1چائے کاچمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹی ہوئی) ………… 1کھانے کے چمچ
    کڑاہی مصالحہ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار :
    مٹن کو2½ سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ مٹن شامل کرکے 4سے 5منٹ خرید پکائیں۔ دہی، ٹماٹر، نمک، سرخ مر چ پاؤڈر، خشک دھنیا، زیرہ اور 2کپ پانی شامل کریں۔ 40 سے 45 منٹ تک مٹن کو نرم تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ قصوری میتھی ڈال کر 5 سے 6 منٹ تک گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ ہرے دھنیے ہری مرچوں اور ادرک کے ساتھ سجائیں گرم مصالحہ چھڑک کر نان اور زیرے کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔ آپ گریوی کی مقدار کے حساب سے پیاز ٹماٹر اور دہی کی مقدار کم زیادہ کرسکتے ہیں-

  • دم پخت دیسی چکن بنانے کی ترکیب

    دم پخت دیسی چکن بنانے کی ترکیب

    دم پخت دیسی چکن

    وقت : 60 سے 70 منٹ

    3 سے 4 افرادکے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
    پورا دیسی گھی ………… ایک کلو
    تیل ………… ¼کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1½کھانے کا چمچ
    لیموں (قتلے) ………… 4سے 6 عدد
    نمک ………… حسب ذائقہ
    کالی مرچ ثابت ………… 8سے 10عدد
    جاوتری ………… 1عدد
    آٹے کی لئی ڈھکن بند کرنے کیلئے ………… حسب ضرورت

    طریقہ کار :
    چکن کو 4ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ مٹی کی ہانڈی میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا براؤن کریں۔ کالی مرچ اور جاوتری شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ اب دیسی چکن شامل کرکے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ایک پانی، نمک اور لیموں کے قتلے شامل کریں ہانڈی کو ڈھک دیں اورچاروں طرف آٹے کی لئی لگا دیں۔ چکن کے مکمل تیا ر ہونے تک 45 سے 50 منٹ تک پکائیں۔ اسی ہانڈی میں نان اور پودینے کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔ پکنے کے دوران ڈھکن مت اٹھائیں۔ اس طرح بھاپ نکل جائے گی اور پکنے کا عمل متاثر ہوگا۔

  • دیسی چکن مصالحہ روسٹ بنانے کی ترکیب

    دیسی چکن مصالحہ روسٹ بنانے کی ترکیب

    دیسی چکن مصالحہ روسٹ

    وقت: 70سے80 منٹ

    6 سے8 افراد کیلئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    پورا دیسی چکن ………… 2مرغ (ایک ایک کلو کا)
    تیل ………… 3/4کپ
    دہی ………… 1کپ
    گولڈن تلی ہوئی پیاز ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    موٹی الائچی ………… 2عدد
    چھوٹی الائچی ………… 4عدد
    لونگ ………… 6عدد
    دارچینی ………… 1درمیانہ ٹکڑا

    سجاوٹ کے لئے :
    لیموں کا رس ………… 2کھانے کے چمچ
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    لیموں کے قتلے ………… 8سے10عدد

    طریقہ کار:
    چکن کوتیل کے علاوہ تمام مصالحوں اور دہی کے ساتھ میری نیٹ کریں۔ 3سے 4گھنٹے فریج میں رکھیں۔ ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں۔ چکن شامل کرکے اسے چاروں اطراف سے ہلکا براؤن کریں۔ 1کپ پانی شامل کرکے ڈھکن دے دیں اورآنچ ہلکی کرکے 45سے 50منٹ تک چکن کے نرم ہونے تک پکائیں۔ درمیانی آنچ پر 8سے 10 منٹ تک بھونیں۔ چکن کو صرف ایک یا دومرتبہ پلٹائیں۔ لیموں کا رس نچوڑیں گرم مصالحہ چھڑکیں لیموں کے قتلوں سے سجا کر پورا ایک ڈش میں پیش کریں۔ آپ اسی طریقے سے بٹیرے اور دوسرے شکاری پرندے بھی پکا سکتے ہیں حتیٰ کہ خرگوش بھی۔

  • چکن حلیم بنانے کی ترکیب

    چکن حلیم بنانے کی ترکیب

    چکن حلیم

    وقت ………… 1¼سے 1½ گھنٹے

    8 سے 10 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی (الف)………… مقدار …………

    ہڈی کے بغیر چکن ………… ایک کلو
    چنے کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    ماش کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    مونگ کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    مسور کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    ثابت گندم (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    چاول (ایک گھنٹہ بھگوئے ہوئے) ………… ½ کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 3کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 3کھانے کے چمچ

    اجزائے ترکیبی (ب) ………… مقدار …………
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… 2کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ ………… 2کھانے کے چمچ
    چکن کی یخنی ………… 6کپ
    زیرہ پاؤڈر ………… 2کھانے کے چمچ
    لیموں کا رس ………… 4کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے …………
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ………… 3سے 4 کھانے کے چمچ
    ہی مرچیں (کٹی ہوئی) ………… 2سے 3کھانے کے چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹاہوا) ………… 2سے 3کھانے کے چمچ
    تلے ہوئے پیاز ………… ¼کپ

    چاٹ مصالحہ ………… 2سے3 کھانے کے چمچ
    لیموں کے قتلے ………… 4سے 6عدد

    طریقہ کار :
    ایک بڑے برتن میں تیل ڈال کر تمام مصالحے اور 4کپ پانی شامل کریں۔ 40سے 45تک تما م دالیں، گندم اور چکن کے مکمل گلنے تک پکائیں۔ فوڈپراسیسر میں اس مکسچر کو گرائنڈ کریں۔ ایک بڑے موٹے پیندے کے برتن میں یہ مکسچر اور حصہ ب کے اجزائے ترکیبی شامل کردیں ہلکی آنچ پر 15سے 20منٹ تک پکائیں۔ اس مکسچر کو لکڑی کے چمچ سے اس وقت تک ہلاتے رہیں جب تک یہ مکمل طور پر پک کر گاڑھاہو جائے۔ سجاوٹ کی تمام چیزیں ڈال کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ بیف سے بھی حلیم بنا سکتے ہیں وہی اس کی اصل ترکیب میں شامل ہے۔

  • اسٹیم روسٹ چکن بنانے کی ترکیب

    اسٹیم روسٹ چکن بنانے کی ترکیب

    اسٹیم روسٹ چکن

    وقت : 50 سے 60 منٹ

    4 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پوراچکن ایک کلو
    تیل (ڈیپ فرائی کے لئے) 4کپ
    دہی ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
    ثابت سرخ مرچ (کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    لیموں کا رس 1کھانے کاچمچ
    چاٹ مصالحہ 1چائے کاچمچ
    لیموں کے قتلے 6 سے 8 ٹکڑے

    طریقہ کار :
    تمام مصالحے مکس کرکے پورے چکن کو اس میں میری نیٹ کردیں۔ چکن کو 5سے 6 گھنٹے تک فریج میں رکھیں، چکن کو 50 فیصد پکنے تک گولڈن فرائی کریں۔ اسٹیمر میں پانی گرم کریں چکن کو اسٹیمر کے درمیانی حصے میں رکھ کر ڈھکن کو مضبوط سے بند کردیں۔ مکمل پکنے تک چکن کو 25سے30 منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔ پیش کرنے سے تھوڑی دیر قبل دوبارہ فرائی کریں لیموں کا رس نچوڑیں اور گر م مصالحہ چھڑکیں۔ لیموں کے قتلوں سے سجا کر پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ گرم پیش کریں۔ آسانی ے لئے چکن کو چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر آخری بار فرائی کریں آپ ایک یا دو ٹکڑے ایک وقت میں فرائی کرسکتے ہیں۔

  • چکن اچاری بنانے کی ترکیب

    چکن اچاری بنانے کی ترکیب

    چکن اچاری

    وقت :50 سے 60 منٹ

    4 سے5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پورا چکن ایک کلو
    تیل ½کپ
    دہی ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) 1کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کاچمچ
    زیرہ پاؤڈر ½چائے کاچمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    کلونجی ½چائے کا چمچ
    میتھرے ½چائے کا چمچ
    سونف ½چائے کا چمچ
    مکس اچار (کٹا ہوا) 3کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    سبز مرچ کا اچار 5سے 6عدد

    طریقہ کار:
    چکن کو 8سے 16ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گر م کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید دو منٹ تک پکائیں۔ تمام مصالحے شامل کرکے دوسے تین منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور دہی شامل کرکے 8سے 10 منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑ دے۔ چکن شامل کرکے تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ دو کپ پانی شامل کرکے آنچ ہلکی کردی اور چکن کے نرم ہونے تک پکائیں۔ کٹا ہوا اچار شامل کرکے 5سے 6منٹ تک گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ سبز مرچ اچار کے ساتھ سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ آپ مکس اچار کی بجائے اپنی پسند کا کوئی بھی اچار شامل کرسکتے ہیں۔

  • کشمیر ی چکن بنانے کی ترکیب

    کشمیر ی چکن بنانے کی ترکیب

    کشمیر ی چکن

    وقت :50 سے 60 منٹ

    4 سے 5 افرادکے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار

    پورا چکن ایک کلو
    تیل 1کپ
    دہی 2کپ
    پیاز (قتلے) 1کپ
    ٹماٹر (گرائنڈ کے ہوئے) 1½کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ 1چائے کا چمچ
    موٹی کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
    سبز الائچی 2عدد
    تیزپات 1عدد
    لونگ 4 عدد
    خشک خوبانی(بغیر بیج کے) 8عدد
    بادام 4کھانے کے چمچ
    پستہ 2کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    کشمش بھگوئے ہوئے ¼کپ

    طریقہ کار:
    چکن کو 8سے 16 ٹکڑو ں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کریں اور پیا ز کو ہلکا براؤن کرکے تیل سے نکال دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ اسی گھی میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ اب چکن شامل کرکے چکن کے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے 5سے 10منٹ تک مزید پکائیں۔ ایک پیالے میں دہی اورفرائی کی ہوئی پیاز ڈالیں اور چکن میں شامل کرکے اچھی طرح جذب ہونے تک پکائیں۔ 2کپ پانی شامل کرکے 15سے20منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چکن نرم ہو گھی چھوڑ دے۔ گرم پانی میں خوبانی، بادام اور پستے کو کچھ گھنٹوں کے لئے بھگو دیں باداموں کا چھلکا اتار لیں۔ اب خوبانی، بادام اور پستے چکن میں شامل کردیں۔ 5سے 6منٹ تک بھون کر مکمل کرلیں۔ بھگوئی ہوئی کشمش سے سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ گر م گرم پیش کریں۔