Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • مزیدار اسپینش آملیٹ بنانے کی ترکیب

    مزیدار اسپینش آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    انڈے 4 عدد
    ٹماٹر 3 عدد کیوبز کی طرح کاٹ لیں
    لیموں کا رس 2 چائے کے چمچ
    میدہ دو چمچ
    پیاز آدھی عدد آملیٹ کی طرح کاٹ لیں
    شملہ مرچ آدھی کیوبز کی طرح کاٹ لیں
    کھمبیاں 4 عدد باتیک کاٹ لیں
    تیل 2 کھانے کے چمچ
    نمک حسب پسند
    ہرادھنیا چند پتے باریک کاٹ لیں
    کالی مرچ حسب پسند

    ترکیب:
    پین میں آئل ڈال کر گرم کریں اور سبزی اس میں دال کر تل لیں اوپر نمک اور کال مرچ چھڑک دیں اور لیموں کا رس ڈال دیں پھر ایک پین میں میدہ بھون کر اس میں سبزی ڈال کر چمچ ہلائیں اور اچھی طرح مکس کریں انڈت اچھی طرح پھینٹ کا ان کا سادہ آملیٹ بنا لیں آملیٹ کے آدھے حصے پر سبزی ڈال کر آدھا حصہ اس کے اوپر فولڈ کردیں ہری مرچ اوع ہرا دھنیا کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں

  • مزیدار اور لذیذ ہرب آملیٹ بنانے کا طریقہ

    مزیدار اور لذیذ ہرب آملیٹ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    انڈے 4 عدد
    ہرا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    دودھ پاؤ کپ
    کالی مرچ پسی آدھا چائے کا چمچ
    چیڈرچیز ڈیڑھ اونس کدوکش کر لیں
    فریش اجوائن ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل دوکھانے کے چمچ
    ہری مرچ ایک عدد

    ترکیب:
    اندوں کو کسی باؤل میں اچھی طرح پھینٹ کر اس میں تما اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں انڈاوں کا آمیزہ ڈال کر پھیلا لیں ایک طرف سے پک جائے تو دوسری طرف پلٹا کر پکا لیں اور پلیت میں نکال لیں مزیدار اور گرم گرم آملیٹ تیار ہے

  • پنیر بھرے لذیذ اور مزیدار آملیٹ بنانے کی ترکیب

    پنیر بھرے لذیذ اور مزیدار آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    سخت پنیر 75 گرام کدو کش کر لیں
    خشک سبزی پکی ہوئی 75 گرام
    انڈے 3 عدد
    ہراگھنیا چند پتے باریک کاٹ لیں
    نمک حسب ضروت
    چٹنی ڈیڑھ چمچ
    چکن قیمہ 75 گرام
    پیاز ایک عدد باریک کاٹ کر تل لیں
    کالی مرچ حسب ذائقہ
    گھی دو چمچ

    ترکیب:
    انڈے میں تھورا نمک ڈال کر پھینٹ کر سادہ آملیٹ بنا لیں دو الگ الگ یا ایک ہی آملیٹ بنا لیں پلیٹ میں پھیلا کر رکھیں اوار تمام اجزاء کو ایک باؤل میں مکس کر کے آملیٹ کے اوپر ڈال کر آملیٹ فولڈ کر لیں مزیدار پنیر سینڈ وچ تیار ہے

  • کاٹیج چیز آملیٹ بنانے کی ترکیب

    کاٹیج چیز آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    انڈے کی سفیدی 3 عدد
    پسا زیرہ آدھا چمچ
    پسی لال مرچ آدھی چمچ
    پالک 3 سے 4 پتے باریک کاٹ لیں
    کالی مرچ تھوڑی سی پسی ہوئی
    نمک حسب ذائقہ
    آئل ایک چمچ
    ٹماٹر ایک عدد چھوٹا
    پیاز ایک عدد چھوٹا
    ہرا دھنیا چند پتے
    چکن دو بوٹیاں ابال کر ریشہ ریشہ کر لیں
    کاٹیج چیز کیوب 3 یا 4 عدد یا حسب پسند

    ترکیب:
    ایک باؤل میں انڈوں کی سفیدی نمک کالی مرچ زیرہ لال مرچ اور پالک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر پین میں آئل ڈال کر گرم کریں اور انڈے کا آمیزہ پین میں ڈال کر پھیلا دیں پھر اس پر پیاز ٹماٹر ہرا دھنیا اور چیز کیوبز مسل کر ڈال دیں اور انڈے کو فولڈ کرتے جائیں جب اچھی طرح سے پک جائے تو پلیٹ میں نکال لیں اور سیلڈ کے ساتھ سرو کریں

  • چیز آملیٹ ریسیپی

    چیز آملیٹ ریسیپی

    اجزاء:
    انڈے دو عدد
    آئل ڈیڑھ چمچ
    نمک حسب ضرورت
    چیڈر چیز 3 کھانے کے چمچ کدو کش کی ہوئی
    کالے تل ایک چٹکی

    ترکیب:
    پین میں آئل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں انڈے اور نمک ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں کدو کش کی ہوئی چیز ڈال دیں اور پین سے نکال لیں اوپر کالے تل سے گارنش کر کے سرو کریں یا انڈوں میں نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ کر پین میں ڈال کر پھیلا دیں پھر اس میں چیز ڈال کر آملیٹ کو فولڈ کر کے پلیٹ میں نکال کر سرو کریں

  • میٹھا اور لذیذ آملیٹ بنانے کا طریقہ

    میٹھا اور لذیذ آملیٹ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    انڈے دو عدد
    چینی دو چمچ
    گھی 3 چمچ

    ترکیب:
    چینی کو باریک پیس لیں پھر انڈے توڑ کر باؤل میں ڈال کر اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اب پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پھینٹا ہوا انڈے کا مکسچر اس میں ڈال کر پھیلا دیں دونوں سائیڈوں سے براؤن کر کے اتار لیں بچے بڑے ہی یہ آملیٹ بہت شوق سے کھاتے ہیں

  • اسپینش آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اسپینش آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    پیاز ایک عدد
    آلو ایک عدد
    انڈے تین یا چار عدد
    نمک حسب ذائقہ
    پسی کالی مرچ ایک چمچ
    تیل ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    پیاز اور آلو چھیل کر سلائس کی طرح پتلے کاٹ لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز اور آلو ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں پھر کسی برتن میں نکال لیں ایک الگ باؤل میں انڈے کالی مرچیں نمک پیاز اور آلو ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں پھر ہلکی آنچ پر پین میں ڈال کر پھیلا دیں اور پکنے دیں دونوں سائیڈوں سے گولڈان براؤن کر کے اتار لیں مزیدار اسپینش آملیٹ تیار ہے

  • شاہی ٹماٹر گوشت آسان اور ذائقہ دار ریسیپی

    شاہی ٹماٹر گوشت آسان اور ذائقہ دار ریسیپی

    اجزاء:
    گوشت 3 پاؤ بون لیس
    ٹماٹر 3 پاؤ
    ہری مرچیں آدھا پاؤ
    ادرک لہسن پیسٹ 3 چائے کے چمچ
    لال مرچ ڈھائی چائے کے چمچ
    نمک حسب ضرورت
    پیاز ایک پاؤ
    گھی پون کپ
    ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

    ترکیب:
    پیاز کو سلائس کی شکل میں کاٹ لیں پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز کو گولڈن فرائی کر لیں اس میں ادرک لہسن لال مرچ ہلدی پاؤڈر نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر فرائی کریں اس کے بعد گوشت ڈال کر فرائی کریں پھر ٹماٹر ڈال کر اس وقت تک پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں اسکے بعد ہری مرچیں ڈال کر تقریباً دس منٹ پکائیں گوشت گل جائے تو چولہے سے اتار کر گرم گرم سرو کریں

  • بند گوبھی اور چاول بنانے کی ترکیب

    بند گوبھی اور چاول بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چاول آدھا کلو باسمتی
    بند گوبھی ایک چھوٹا پھول
    رائی اور کلونجی آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ہری مرچیں 4 یا 5 عدد
    کالی مرچ 5 عدد
    پودینہ آدھی گٹھی باریک کاٹ لیں
    ادرک ایک انچ کا ایک ٹکڑا باریک کاٹ لیں
    گھی ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    چاول صاف کر کے 20 منٹ کے لئے بھگو دیں بند گوبھی باریک کاٹ کر ڈھو کر رکھ دیں تا کہ پانی خشک ہو جائے ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کر کے اس میں بند گوبھی ڈال کر تل لیں پھر اس میں کلونجی رائی اور کالی مرچ موٹی موٹی پیس کر اس میں ڈال دیں پھر چاول دال کر ہلکے سے بھون لیں پھر ہرا مصالحہ یعنہ ہری مرچیں اور پودینہ اور ادرک ڈال کر دو پیالی پانی ڈال دیں نمک ڈال کر پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکی آنچ پر دم دے دیں

  • بند گوبھی گوشت بنانے کا طریقہ

    بند گوبھی گوشت بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    بند گوبھی آدھا کلو
    گوشت آدھا کلو
    گھی آدھا پاؤ
    دہی آدھا پاؤ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    پسی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
    پیاز دو عدد
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    بند گوبھی کاٹ کر دھو لیں اور چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی خشک ہو جائے گوشت اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں پھر تمام مصالحوں کو دہی میں ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں ایک پتلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں پھر اس میں مصالحہ ملی دہی ڈال دیں جب دہی بھن جائے تو اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح بھون لیں ایک کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو بند گوبھی کاٹ کر ڈال دیں تھوڑی دیر بھوننے کے بعد دم دے دیں پھر چاول یا روٹی کے ساتھ سرو کریں