Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • گاجر گوشت بنانے کی ترکیب

    گاجر گوشت بنانے کی ترکیب

    اجزا:
    گاجر آدھا کلو
    گوشت ایک کلو
    گھی ایک پاؤ
    دہی ایک پاؤ
    پیاز 4 عدد
    ادرک لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    پسا کھوپڑا 3 کھانے کے چمچ
    سرخ مرچ حسب ذائقہ
    زیرہ ایک چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    گاجریں چھیل کر دھو کر کاٹ لیں پھر گوشت کو اچھی طرح دھو کر لہسن ادرک پیسٹ مرچ اور دہی لگا کر رکھ دیں ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے اس میں گرم مصالحہ اور زیرہ لگا کر براؤن کر لیں پھر پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کر کے اس میں گوشت ڈال کر بھون لیں دو کپ پانی ڈال کر گوشت گلنے کے لئے ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو کھوپرا ملا دیں اس کے بعد گاجریں ڈال کر بھونیں جب گاجر گل کر گوشت میں مل جائے تو اسے دم لگا دیں مزیدار گجر گوشت تیار ہیں

  • سوجی کی مزیدار اور لذیذ قتلیاں بنانے کا طریقہ

    سوجی کی مزیدار اور لذیذ قتلیاں بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    سوجی ایک پاؤ
    پسا ہوا کھوپڑا آدھی پیالی
    بڑی الائچی 2 عدد
    چینی ایک پاؤ
    پانی آدھی پیالی
    گھی پاؤ

    ترکیب:
    الائچی سے دانے نکال کر پیس لیں ایک کڑاہی میں آدھی مقدار میں گھی لے کر گرم کریں اس میں سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک بھونیں کسی دوسرے برتن میں چینی ار پانی ملا کر 7 سے 8 منٹ پکا کر شیرہ بنا لیں چینی بھونتے ہوئے تھوڑی سے آنچ تیز کر کے اس میں شیرہ کھوپڑا الائچی پسی اور باقی گھی شامل کر کے تیزی سے بھونتے ہوئے کڑاہی چولہے سے اتار لیں ٹرے میں چکنائی لگا کر اس میں ڈال کر پھیلا دیں اور ٹھنڈا ہونے پر اپنی پسند کے ٹکڑے کاٹ لیں

  • کچنار قیمہ بنانے کی ترکیب

    کچنار قیمہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    قیمہ آدھا کلو
    کچنار ایک پاؤ
    ہری مرچیں 4 سے 5 عدد چوپڈ کرلیں
    ہرا دھنیا ایک کھانے کاچمچ
    ٹماٹر پیسٹ 4 سے 5 عدد
    پیاز 3 عدد بڑے باریک کاٹ لیں
    گھی ایک کپ
    لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    کچنار کی کلیاں چن کر صاف کر لیں اور 5 سے 6 منٹ تک ابال لیں قیمی اچھی طرح دھو لیں ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز ڈال کر ہلکا براؤن ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں لہسن ادرک ڈال کر 1 منٹ فرائی کریں اور قیمہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ بھونیں پھر اس میں نمک ہلدی دھنیا پاؤڈر اور سرخ مرچ ڈال کر 3 سے 4 منٹ بھون لیں پھر ٹماٹروں کا پیسٹ ڈال کر 3 منٹ بھونیں اور ابلی کچنار ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور 5 منٹ تک بھون کر ہری مرچیں اور ہرا دھینا ڈال دیں اور مکس کر کے ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور دس منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں تاکہ قیمہ اور کچنار اچھے طریقے سے گل جائیں اب چولہا بند کر کے کچنار قیمہ کسی ڈش میں نکال لیں اور ہرا دھنیا ست گارنش کر لیں مزیدار کچنار قیمہ تیار ہے

  • مزیدار اور لذیذ دودھ کی ڈبل روٹی تیار کرنے کا طریقہ

    مزیدار اور لذیذ دودھ کی ڈبل روٹی تیار کرنے کا طریقہ

    اجزاء:
    آٹا 1 کلو
    گھی آدھا پاؤ
    انڈے 2 عدد
    گرم پانی ڈیڑھ گلاس
    خمیر ایک چھٹانک
    نمک ایک چٹکی
    دودھ ایک گلاس
    ترکیب:
    خمیر میں چینی ملا کر پھینٹیں جہاں تک کہ گل جائے آٹے میں نمک ملا کر گھی کو آٹے میں ڈال کر اچھی طرح آٹا گوندھیں پھر اس میں خمیر ملا دیں اب انڈوں کو پھینٹ کر دودھ میں ملا دیں پھر یہ دودھ خمیر ملے آٹے میں ملا کر اسے گرم جگہ پر خمیر اٹھنے تک رکھیں اب سانچے لے کر اس میں چکنائی لگاکر ان سانچوں میں خمیر آٹا ڈال کر اوون میں پکائیں مزیدار دودھ کی ڈبل روٹی تیار ہے

  • بینگن کا مزیدار اچار بنانے کا طریقہ

    بینگن کا مزیدار اچار بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    بینگن دو کلو
    ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ
    سرکہ دو کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں آدھا کلو

    ہری مرچوں کو دھو کر درمیان سے کاٹ کر بیج نکال دیں اور ادرک لہسن نمک اور سرکہ ملا کر پیسٹ بنالیں پھر اس پیسٹ کو ہری مرچوں میں بھر دیں

    چینی چار کھانے کے چمچ
    لال مرچ پسی تین کھانے کے چمچ
    کوکنگ آئل چار پیالی
    ہلدی تین چائے کے چمچ
    سرکہ ایک بڑی بوتل
    نمک حسب ذائقہ

    بگھار لگانے کے لئے اجزا:
    سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
    میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
    کڑی پتے 12 عدد
    لہسن 2 کھانے کے چمچ جوئے باریک کاٹ لیں
    ادرک 2 کھانے کے چمچ باریک کات لیں

    ترکیب:
    بینگن ٹھنڈے پانی میں بھگو کر کنڈی سمیت چوکور کاٹ لیں کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کرکے بھگار کے تمام اجزاء تیل میں ڈال کر فرائی کریں کہ سیاہ ہو جائیں پھر ہلدی اور مرچ تھوڑے سے سرکہ اور پانی میں مکس کر کے کڑاہی میں ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر مصالحے بھری مرچیں بینگن اور چینی نمک باقی بچا سرکہ ڈال کر مزید 5 یا 7 منٹ تک ہلکی آنچ پر بھونیں مزیدار بینگن کا اچار تیار ہے اس اچار کہ آپ پندرہ سے بیس دن تک استعمال کر سکتے ہیں

  • ٹماٹر کا مزیدار اچار بنانے کا طریقہ

    ٹماٹر کا مزیدار اچار بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    ٹماٹر ڈیڑھ کلو
    زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    رائی ڈیڑھ چائے کا چمچ
    کلونجی ڈیڑھ چائے کا چمچ
    میتھی دانہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    کڑی پتہ 12 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    زیرہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ پیس لیں
    میتھی ڈیڑھ کھانے کا چمچ پیس لیں
    ثابت لال مرچ 4 عدد
    ہری مرچیں 5 عدد
    آئل آدھا کپ

    ترکیب:
    ٹماٹر دھوکر گول گول کاٹ لیں اور نمک لگا کر رکھ لیں پین میں آئل ڈال کر ہلکا سا گرم ہونے کے بعد اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ پھر ہری مرچیں اور پھر ایک ایک کر کے تما مصالحے ڈال کر فرائی کریں آخر میں میتھی اور زیرہ پسا ہوا ڈال دیں اور تھوڑا سا بھوننے کے بعد ٹماٹر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں جب آئل اوپر آ جائے تو تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر مزید پکانے کے بعد چولہے سے اتار لیں مزیدار ٹماٹر کا اچار تیار ہے

  • کریلوں اور آم کا اچار بنانے کی ترکیب

    کریلوں اور آم کا اچار بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    کریلے دو کلو درمیانے سائز کے
    کچے آم ایک کلو
    ہلدی دو سو گرام
    نمک 300 گرام
    سرسوں کا تیل 4 یا 5 لیٹر
    اچار مصالحہ 250 گرام

    ترکیب:
    کریلے دھو کر چھیل لیں اور درمیان میں کٹ لگا کر بیج نکال لیں آم دھو کر چار ٹکڑے کر لیں اور گٹھلیاں نکال دیں اور خشک ہو نے کے لئے دھوپ میں پھیلا دیں پھر کریلوں کو 5 منٹ ابال کر پانی نتھار لیں اور ان کو بھی خشک یونے کے لئے پھیلا دیں جب خشج ہو جائیں تو کریلوں اور آموں میں علیحدہ علیحدہ نمک اور ہلدی مکس کر لیں اب مرتبان میں کریلے اور آم دونوں ڈال دیں اور ڈھک کر رکھ دیں دوسرے دن اچار کا پانی گرا دیں اور آپ اور کریلے نکال کر خشک ہونے کے لئے پھیلا دیں مرتبان کو بھی دھو کر خشک کر لیں اور آم اور کریلوں میں اچار مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر تیل کو گرم کر کے ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں مرتبان میں مصالحی لگے آپ اور کریلے ڈال کر پھر تیل ڈال دیں ڈھک کر کپڑا باندھ دیں پندرہ دن تک دھوپ میں رکھیں پھر مزیدار اچار کھانے میں استعمال کریں

  • اسٹفڈ مالٹوں کا  مزیدار اچار بنانے کا طریقہ

    اسٹفڈ مالٹوں کا مزیدار اچار بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    کچے اورنج 12 عدد
    چھوٹی الائچی 5 عدد
    کالی پسی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    چینی ایک کپ
    بڑی الائچی 4 عدد
    چھوہارے کٹے ہوئے دو کھانے کے چمچ
    کالا نمک حسب ضرورت
    سفید خوردنی نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    اورنج دھو کر اچھی طرح صاف کر کے چار ٹکڑوں میں ایسے کاٹ لیں کہ چاروں ٹکڑے نیچے سے علیحدہ نہ ہوں جڑے رہیں ایک برتن میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو کٹے ہوئے مالٹوں میں بھر کر کناروں کو بند کر دیں اور تمام اسٹفڈ مالٹوں کو مرتبان میں ڈال کر اوپر سے بچ جانے والا مصالحہ ڈال دیں چار دن روازنہ دھوپ میں رکھیں چار دن بعد استعمال کریں

  • لیموں کا اچار بنانے کی ترکیب

    لیموں کا اچار بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    لیموں بڑے آدھا کلو
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    رائی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    کلونجی ایک چائے کا چمچ
    سرسوں کا تیل ایک کھانے کا چمچ
    ہینگ پاؤ چائے کا چمچ
    نمک ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    لیموں کو دو دو یا چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تما م اجزاء کو ایک باؤل میں لیموں سمیت ڈال کو اچھی طرح مکس کر کے کسی جار یا مرتبان میں ڈا لر ڈھکن مضبوطی سے بند کر کے 2 یا 4 دم دھوپ میں رکھیں ساتھ ساتھ روزانہ لکڑی کے چمچ سے ایک دو مرتبہ ہلاتی رہیں تیسرے دن اچار کھانے کے قابل ہو جائے گا

  • ہری مرچوں اور کلونجی کا اچار بنانے کی ترکیب

    ہری مرچوں اور کلونجی کا اچار بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    ہری مرچ آدھا کلو
    کلونجی 2 چائے کے چمچ
    تیل آٹھ کھانے کے چمچ
    لہسن ایک پوتھی
    ہلدی 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سفید زیرہ 2 چائے کے چمچ
    لیموں 6 عدد

    ترکیب:
    ہری مرچوں کو باریک کاٹ لیں سفید زیرہ موٹا موٹا کوٹ لیں اور تمام اجزاء کو ایک باؤل میں م کس کر لیں لیکن لہس کو چھیلنا نہیں ہے مکس کر کے فریج میں تین گھنٹوں کے لئے رکھ دیں ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کریں پھر مرچوں کا یہ مکسچر آئل میں ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو کسی جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں