Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • نیپالی بھجیا بنانے کی ترکیب

    نیپالی بھجیا بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آلو آدھا کلو
    سفید تل پاؤ کپ
    شملہ مرچ آدھا پاؤ
    تیل آدھا کپ
    لیموں کا رس 4 کھانے کے چمچ
    کری کیوبز ایک عدد

    ترکیب:
    آلو ابال کر چھیل لیں اور چوکور کاٹ لیں شملہ مرچ بھی اچھی طرح دھو کر چوکور کاٹ لیں تلوں کو بھون کر پیس لیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں کری کیوب ڈال دیں اور ساتھ ہی تھوڑا سا پانی ڈال کر مصالحہ بنا لیں پھر اس میں آلو شمل مرچ اور سفید تل ڈال دیں تھوڑا سا پکانے کے بعد آنچ بند کر دیں اب اس میں لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح ہلائیں اور ڈش میں نکال لیں مزیدار بھجیا پوریوں یا پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں

  • اروی کی بھجیا بنانے کی ترکیب

    اروی کی بھجیا بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    اروی ایک پاؤ
    سبز مرچ 2 عدد
    پیاز 1 عدد
    لونگ 2 عدد
    سرخ مرچ حسب ذائقہ
    سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    تیل ایک کھانے کا چمچ
    لہسن 6 جوئے
    ہرا دھنیا گارنش کے لئے

    ترکیب:
    اروی کو چھیل کر باریک کاٹ کر نمک لگا کر آدھے پونے گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر اچھی طرح مل کر دھو لیں تاکہ لیس نکل جائے آٹے سے بھی دھو سکتے ہیں کڑاہی میں تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں سفید زیرہ اور لونگ ڈال کر فرائی کریں پھر پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کر لیں پھر لہسن بھی پیس کر ڈال دیں اور فرائی کر لیں پھر اس میں نمک اور مرچ ڈال کر بھون لیں تھوڑی دیر بعد اروی ڈال کر بھونیں اور تھوڑا سا پانی دفال کر پکنے کے لئے رکھ دیں اروی گل جائے تو بھون لیں جب تیل اوپر آ جائے تو چولہر سے اتار کر ہرا دھنیا اور مرچوں سے گارنش کر لیں مزیدار اروی کی بھجیا تیار ہے

  • بند گوبھی کے رول بنانے کی ترکیب 2

    بند گوبھی کے رول بنانے کی ترکیب 2

    اجزاء:
    بند گوبھی 12 پتے
    قیمہ آدھا کلو
    گھی 2 چائے کا چمچ
    سرخ مرچ 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ
    ہلدی ایک چائے کا چمچ
    انڈے 2عدد
    بریڈ کرمبز ایک کپ

    ترکیب:
    پین مٰیں گھی ڈال کر گرم کرکے اس میں پیاز فرائی کریں پھر ادرک لہسن پیسٹ سرخ مرچ قیمہ ہلدی نمک ڈال کر پکائیں جب قیمہ گل جائے تو اچھی طرح سے بھون لیں بند گوبھی کے پتوں میں قیمہ بھر کر رول کر لیں پھر انڈے پلیٹ میں پھینٹ کر اس یں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز لگا کر فرائی کر لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو باہر نکال لیں ٹماٹو ساس اور فرائز کے ساتھ سرو کریں

  • پھول گوبھی کے مزیداراور سپائسی پکوڑے بنانے کی ترکیب

    پھول گوبھی کے مزیداراور سپائسی پکوڑے بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    پھول گوبھی ایک عدد درمیانی
    کارن فلور تین کھانے کے چمچ
    کالی مرچ پسی ایک چائے کا چمچ
    میدہ ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    انڈہ دو عدد
    تیل ایک کپ
    میدہ ایک کھانے کا چمچ
    چکن کیوب ایک عدد
    چینی ایک چائے کا چمچ

    ترکیب:
    گوبھی کے پھول الگ الگ کر کے دھو کر چھلنی میں رکھ لیں تاکہ خشک ہو جائیں ایک کھانے کا چمچ میدہ میں چکن کیب ملا لیں پھر ایک باؤل میں تمام اجزاء چکن کیوب ملا میدہ ڈال کر مکس کر لیں اور درمیانہ لئی جیسا آمیزہ بنا لیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے ایک ایک پھول کو آمیزے میں ڈبو ڈبو کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر اوپر بیسن چھڑک دیں مزیدار پکوڑے تیار ہیں

  • بند گوبھی کے رول بنانے کی ترکیب

    بند گوبھی کے رول بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    بچی ہوئی سبزیاں آدھا پاؤ
    بند گوبھی کے پتے 5 سے7 عدد
    ہرا دھنیا چند پتے
    پودینہ چند پتے
    نمک حسب ذائقہ
    کالی پسی مرچ حسب ذائقہ
    سویا ساس دو کھانے کے چمچ
    مکھن کی ٹکیہ ایک عدد

    ترکیب:
    تمام سبزیوں کو اچھی طرح خشک کر کے مکس کر لیں نمک سیاہ مرچ ملائیں اور مکس کریں پھر اس میں سویا ساس شامل کر کے تھوڑی دیر رکھ دیں بند گوبھی کے پتوں پر مکھن لگا کر سبزیوں کے آمیزہ کو چمچ بھر کر پتوں پر رکھیں ساتھ ہی پودینہ اور ہرا دھنیا بھی رکھتے جائیں پھر رول بنا دیں ایک اوون پروف صش پر مکھن لگا کر تمام رول ساتھ ساتھ رکھ دیں پہلے سے گرم اوون میں رکھ کر درمیانے درجہ حرارت پر بیک کر لیں ٹماٹو ساس اور سلاد کے سارھ پیش کریں

  • نمک پارے بنانے کی ترکیب

    نمک پارے بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    بیسن 60 گرام
    نمک حسب ضرورت
    گھی ایک کپ
    آلو 60 گرام
    پسا زیرہ آدھا چمچ
    پسی کالی مرچیں آدھا چمچ

    ترکیب:
    آلو ابال کر چھیل لیں اور باریک باریک کچل لیں بیسن چھان کر اس میں پسا زیرہ پسی کالی مرچیں اور نمک ملا کر مکس کریں پھر اس میں آلو مل کر ٹھوڑے سے پانی کے ساتھ خوب اچھی طرح گا ڑھا آمیزہ گوندھ لیں اب اس آمیزے کو بیلنے سے بیل کر باریک سی تہہ بنا لیں اور چھری کے ساتھ نمک پاروں کی شکل میں کاٹ لیں اب ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور نمک پارے تل کر نکال لیں بچے یہ نمک پارے شوق سے کھاتے ہیں

  • نہایت عمدہ آم اور چیری کا سلاد بنانے کی ترکیب

    نہایت عمدہ آم اور چیری کا سلاد بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آم 1 عدد بڑا
    چیری تازہ 125 گرام
    چیری جوس ڈیرھ کھانے کا چمچ
    تازہ پودینہ 1 کھانے کاچمچ

    ترکیب:
    آم اور چیری اچھی طرح دھو لیں آپ چھیل کر گٹھلی نکال لیں گول گول قتلے کاٹ لیں ایک باؤل میں آم کے قتلے چیری تازہ پودینہ چیری کا جوس ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے فریج میں ٹھندا ہونے کے لئے رکھ دیں نہایت عمدہ اور لذیذ سلاد تیار ہے

  • مزیدار اور خوش ذائقہ لذیذ جیم رول ڈیزرٹ بنانے کا طریقہ

    مزیدار اور خوش ذائقہ لذیذ جیم رول ڈیزرٹ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    فریش کریم 150 گرام
    بادام 1 اونس
    آڑو ایک چھوٹا کین
    اورنج جوس آدھا کپ
    جیم رول 1 عدد

    ترکیب:
    جیم رول کے حسب ضرورت قتلے کاٹ لیں باقی جیم رول دوبارہ استعمال کے لئے فریز کر لیں بادام کو بھون کر چھیل لیں کریم کو اچھی طرح پھینٹ لیں اب ہر قتلے پر اورنج جوس ڈال دیں کریم کو آئسنگ سرنج میں ڈال کر قتلوں کے اوپر اور سائیڈوں پر لگا دیں اب آڑو کین سے نکال کر اچھی طرح نچوڑ کو قتلوں کے اوپر سجا کر اس کے اطراف میں بھی کریم لگا یں بھنے ہوئے بادام قتلوں کے اوپر رکھ کر پریس کر دیں مزیدار اور ذائقے سے بھر پور جیم رول ڈیزرٹ تیار ہے

  • نہایت لذیذ اور خو ش ذائقہ رین بو جیلی ٹرائفل بنانے کی ترکیب

    نہایت لذیذ اور خو ش ذائقہ رین بو جیلی ٹرائفل بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    پائن ایپل جیلی آدھا پیکٹ
    اسٹرابیری جیلی آدھا پیکٹ
    اورنج جیلی کرسٹل آدھا پیکٹ
    بنانا جیلی آدھا پیکٹ
    چینی آدھی پیالی
    اخروٹ آدھی پیالی
    لیموں 2 عدد
    فریش کریم 1 پیکٹ
    پائن ایپل سلائس ایک چھوٹا کین
    کیلے 3 عدد

    ترکیب:
    اخروٹ چھیل کر باریک کاٹ لیں اور گرم پانی میں تمام جیلیز الگ الگ جما لیں مکمل طور پر جمنے سے پہلے ایک باؤل میں پائن ایپل جیلی کی تہہ لگاکر اس کے اوپر پائن ایپل کے سلائس پھر لیموں کا رس پھر تھوڑی سی چینی پھر تھوڑے سے اخروٹ پھر بنانا جیلی کی تہہ لگا دیں اب اس کے اوپر کیلے گول گول ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں پھر تھوڑا سا لیموں کا رس تھوڑی چینی اور تھوڑے اخروٹ اور پھر اوپر اورنج جیلی کرسٹل ڈال کر اسی طرح پھر تھوڑا سا لیموں کا رس اخروٹ اور چینی اوپر سے اسٹرابیری جیلی کی تہہ لگا کر فریش کریم چینی کے ساتھ پھینٹ کر ڈال دیں اب باقی بچے اخروٹ اور پھل ڈال کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں نہایت لذیذ رین بو جیلی تیار ہے

  • خوش ذائقہ اور لذیذ سویٹ ایپل ڈش ریسیپی

    خوش ذائقہ اور لذیذ سویٹ ایپل ڈش ریسیپی

    اجزاء:
    سیب 3 عدد
    چینی آدھا کپ
    پسی چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    سیب اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چار ٹکڑے کر کے کانٹے سے ان ٹکڑوں پر ہلکے ہلکے کٹ لگائیں پتیلی میں دو کپ پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں جب ابال آنے لگے تو اس میں سیب ڈال کر ایک دو ابال دلوائیں سیب نرم ہو جائیں تو اس میں چینی ڈال دیں ساتھ ہی پسی چینی بھی شامل کر دیں جب چینی مکس ہو جائے اور آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو سرو کریں نہایت ہی خوش ذائقہ ڈش ہے