Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • انگور کا نہایت عمدہ اور لذت سے بھر پورمربہ بنانے کی ترکیب

    انگور کا نہایت عمدہ اور لذت سے بھر پورمربہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    انگور ایک کلو
    چینی آدھا کلو

    ترکیب:
    ایک کلو کچے اور سخت انگور لیں انھیں اچھی طرح دھوکر کسی برتن میں ڈال کر انگور اور چینی کو اوپر نیچے تہہ بہ تہہ رکھ کر چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں یہاں تک کہ تمام انگور نرم ہو کر رس چھوڑ دیں اس کے بعد آنچ تھوڑی تیز کر دیں اور تھوڑی دیر پکنے دیں جب مربہ خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو جار یا شیشیے کی بوتلوں میں بھر کر محفوظ کر لیں نہایت عمدہ اور ذائقے سے بھر پور مربہ تیار ہے

  • نہایت عمدہ اور لذیذ اورنج اسکوائش بنانے کا طریقہ

    نہایت عمدہ اور لذیذ اورنج اسکوائش بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    اورنج ایک درجن رس نکال لیں
    چینی ایک پاؤ
    ٹارٹارک ایسڈ آدھا تولہ
    لیموں کا رس 3 قطرے

    ترکیب:
    آدھا کپ پانی میں چینی ملا کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب چینی مکس ہو کر قوام تیار ہو جائے تو اس میں اورنج کا رس ڈال 3 سے 4 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں جب شیرہ گاڑھا ہا جائے تو چولہے پر سے اتار لیں اور ٹھندا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں ٹارٹارک ایسڈ اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں نہایت عمدہ اور لذت سے بھر پور ارنج سکوائش تیار ہے بوتلوں میں بھر کر محفوظ کر لیں

  • کینو کا لذیذ اور خوش ذائقہ مارمیلیڈ بنانے کا طریقہ

    کینو کا لذیذ اور خوش ذائقہ مارمیلیڈ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    کینو ایک درجن
    کینو ایسنس 4 قطرے
    گلوکوز ایک پاؤ
    چینی ایک پاؤ
    جیلاٹن پاؤڈر 30 گرام

    ترکیب:
    کینو کا رس نکال کر اس میں چینی مکس کر کے چالہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب چینی بالکل مکس ہو جائے اور قوام گاڑھا ہونے لگے تو اس میں گلوکوز شامل کر کے مزید پکائیں پھر جیلاٹن پاؤڈر آدھا کپ پانی میں شامل کر کے اس میں ڈال کر مکس کر لیں ساتھ ہی ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو شیشے کی بوتل یا جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں

  • نہایت لذیذ اور مزیدار گریپ فروٹ مارمیلیڈ بنانے کی ترکیب

    نہایت لذیذ اور مزیدار گریپ فروٹ مارمیلیڈ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    گریپ فروٹ 8 عدد
    چینی 1 پاؤ
    گلوکوز 1 پاؤ
    جیلاٹن پاؤڈر 30 گرام
    گریپ فروٹ ایسنس 4 قطرے

    ترکیب:
    گریپ فروٹ کے رس میں چینی ملا کر چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب چینی بالکل مکس ہو جائے اور قوام گاڑھا ہونے لگے تو اس میں گلوکوز ڈال کر مکس کریں اور مزید پکائیں پھر تھوڑے سے پانی میں جیلاٹن پاؤڈر ملا کر قوام میں شامل کر کے حل کریں اور ساتھ ہی گریپ فروٹ ایسنس کے قطرے شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور چولہا بند کر کے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو نے پر شیشے کی بوتل یا جار میں محفوظ کر لیں بہت ہی لذیذ گریپ فروٹ مارمیلیڈ تیار ہے

  • صحت و توانائی سے بھر پور اور مزیدار مالٹے کا مارمیلیڈ بنانے کی ترکیب

    صحت و توانائی سے بھر پور اور مزیدار مالٹے کا مارمیلیڈ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    مالٹے ایک درجن
    چینی 1 پاؤ
    گلوکوز 1 پاؤ
    جیلاٹن پاؤڈر 30 گرام
    اورنج ایسنس 5 قطرے

    ترکیب:
    مالٹے کے رس میں چینی ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب چینی حل ہو کر قوام گاڑھا پونا شروع ہونے لگے تو گلوکوز ڈال دیں اور مزید پکائیں پھر جیلاٹن پاؤڈر کو آدھا کپ پانی میں حل کر کے اس میں شامل کر دیں اور ایسنس کے قطرے بھی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور چولہا بند کر کے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو جار میں بھر کر محفوظ کر لیں

  • ذائقہ دار اور مزیدار اورنج جیلی سلاد بنانے کا طریقہ

    ذائقہ دار اور مزیدار اورنج جیلی سلاد بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    چینی 1 کھانے کا چمچ
    لیموں 1 عدد
    اورنج جیلی پاؤڈر آدھا پیکٹ
    گاجریں دو عدد کدو کش کر لیں
    اخروٹ آدھی پیالی چھیل لیں
    پودینہ تھوڑا سا باریک کاٹ لیں

    ترکیب:
    پانی گرم کر کے کسی سانچے میں ڈال کر اس میں جیلی شامل کر دیں اور اچھی طرح حل کر کے جمنے کے لئے رکھ دیں مکمل طور پر جمنے کی سٹیج سے پہلے تمام اجزا میں لیموں کا رس ملا کر جیلی کے اندر ڈال دیں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں جب اچھی طرح جم جائے تو ساینچے کو نہلکے سے گرم پانی کے اوپر رکھ کر پلیٹ کو سانچے کے اوپر رکھ کر سانچے کو الٹا کر جیلی نکال لیں سجاوٹ کے لئے اوپر تھوڑے سے پودینے کے پتے ڈال دیں بہت ہی مزیدار سلاد تیار ہے

  • مزیدار اور خوش ذائقہ فروٹ جیلی ڈیلائٹ بنانے کی ترکیب

    مزیدار اور خوش ذائقہ فروٹ جیلی ڈیلائٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    دودھ 2 کپ
    ونیلا کسٹرڈ 2 کھانے کے چمچ
    ٹھنڈا دودھ پاؤ کپ
    اخروٹ آدھ کپ
    اسٹرابیری جیلی آدھا کپ
    چینی پاؤ کپ
    سیب مالٹا اور کیلا آدھا کپ
    چاکلیٹ اسٹک 1 عدد

    ترکیب:
    پین میں دودھ ڈال کر اس میں چینی شامل کر کے دودھ کو ابال دیں ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ ڈال کر مکس کر کے اس کو ابلے ہوئے دودھ میں ڈال کر پکائیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں آدھا کپ پانی ابال کر اس میں جیلی ڈال کر چمچ ہلائیں یہاں تک کہ جیلی حل ہو جائے پھر اس جیلی کو سانچے میں ڈال کر ٹھندا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈی ہو جائے تو اپنی پسند کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں گلس میں پہلے فروٹ پھر کسٹرڈ پھر اخروٹ اور اوپر جیلی رکھ کر چاکلیٹ کے اسٹک لگا دیں مزیدار فروٹ جیلی ڈیلائٹ تیار ہے

  • خوش ذائقہ اور لذت سے بھر پور سٹرابیری جام بنانے کا طریقہ

    خوش ذائقہ اور لذت سے بھر پور سٹرابیری جام بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    اسٹرابیری آدھا کلو
    چینی آدھا کلو
    لیموں کا رس پاؤ کپ

    ترکیب:
    اسٹرابیری کو اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں اور پالسٹک کے پیالے میں ڈال کر اس میں چینی پھیلا کر 7 سے 8 گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں مقررہ وقت کے بعد کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر 10 سے 15 منٹ تک پکنے کے لئے رکھ دیں اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں اور لیموں کا رس ڈال دیں اور مزید پکائیں یہاں تک کہ جام گاڑھا ہو جائے اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اسے اسٹرلائیزڈ جار میں بھر کر محفوظ کر لیں 10 سے 12 گھنٹوں میں سیٹ ہو جائے گا یہ نہایت ہی خوش ذائقہ اور لذیذ جام ہے

  • تربوز کا استعمال بلڈ پریشر میں کمی کا باعث

    تربوز کا استعمال بلڈ پریشر میں کمی کا باعث

    تازہ ترین تحقیق کے مطابق تربوز کھانے سے بلڈ پریشر میں کمی واقع ہو جاتی ہے یہ بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے تربوز مین امینو ترشہ ہوتا ہے ایسے معمر افراد جو شریانی کھچاؤ میں مبتلا ہوں تو انہیں تربوز میں پائے جانے والے مادے ایل سٹرولن سے فائدہ پہنچتا ہے یہ گرمی کی شدت کو کم کرتا اور بلڈ پریشر کی سطح کو معمول پر رکھتا ہے اور پیاس بھجاتا ہے اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تربوز مین حیاتین زیادہ ہوتی ہیں حیاتین الف بینائی کے لئے مفید ہے حیاتین ج زخم مندمل کرتا ہے یہ حیاتین دانت اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھتی ہے اور خلیوں کو نقصان پہنچنے سے بچاتی ہے تربوز اعصاب اور عضلات کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں یہ بڑی آنت کے سرطا ن دمے دل کی بیماریوں اور جوڑوں کے درد کے علاج میں بھی مفید ہے تربوز گردوں کی بیماری دور کرنے کے لئے بھی مفید ہے گردوں کی پتھری کو گھلا کر نکال دیتا ہے اس کے علاوہ بڑی آنت کی صفائی بھی کرتا ہے اگر تربوز کو مسلسل چھ ہفتوں تک کھایا جائے تو اس سے بلڈ پریشر معمول پر آ جاتا ہے

  • افطاری کے لئے چند مشروبات  ٹھنڈک اور طاقت ساتھ ساتھ

    افطاری کے لئے چند مشروبات ٹھنڈک اور طاقت ساتھ ساتھ

    کھجور کا ملک شیک
    اجزاء:
    کھجوریں 50 گرام بھگو لیں
    دودھ 75 ملی لیٹر
    آئس کیوب آدھا کپ
    چینی 50 گرام
    دہی 50 گرم

    ترکیب:
    بلینڈر میں کھجوریں دہی چینی دودھ اور آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر سرو کریں کھجور کھانے کے بے شمار فوائد ہیں اسکا ملک شیک طاقت بھی دیتا ہے اور ٹھنڈک بھی –

    موکا بلینڈ ملک شیکاجزاء:
    کافی پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    ابلا پانی پاؤ کھانے کا چمچ
    دودھ آدھا کپ
    کوکو پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    پسی دار چینی ایک چٹکی
    ڈارک چاکلیٹ آدھا کھانے کا چمچ کدو کش کر لیں

    ترکیب:
    فوڈ پروسیسر میں تمام چیزیں کفی پاؤڈر چینی ابلا پانی دودھ کوکو پاؤڈر پسی دار چینی اور ڈارک چاکلیٹ ملا کر اچھی طرح پیس لیں پھر گلاس میں ڈال کر سرو کریں-

    شربت آلو بخارا

    اجزاء:
    آلو بخارے پکے ہوئے آدھا کلو
    آلو بخارے کا ایسنس آدھا چمچ
    چینی 3 پاؤ
    پانی آدھا کلو

    ترکیب:
    آلو بخارے اچھی طرح دھو کر پانی میں ڈال دیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں دو چار جوش آنے کے بعد اتار لیں تاکہ گٹھلی اور چھلکا علیحدہ ہو جائے اب اس میں چینی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دوں جب ایک تار کا شربت ہو جائے تو اس میں ایسنس ڈال دیں پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں اور بوتلوں کو خشک کر کے بھر لیں اگر پسند ہو تو تھوڑا سا خوردنی رنگ بھی ڈال دیں

    جام شیریں بنانا سمودی

    اجزاء:
    تازہ دودھ 2 پیالی
    دہی 1 پیالی
    کیلا 3 عدد
    جام شیریں 4 کھانے کے چمچ
    برف کے ٹکڑے 1 پیالی

    ترکیب:
    بینڈر میں دودھ دہی کیلا اقر برف کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں پھر اس میں جام شیریں پاؤڈر شامل کر کے مزید بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر خوب ٹھنڈی جام شیریں سرو کریں-

    آڑو سمودھی

    اجزاء:
    آڑو کا کین آدھا کپ
    دہی ایک کپ
    کریم ایک کھانے کا چمچ
    آئسنگ شوگر ایک کھانے کا چمچ
    آئس کیوبز حسب ضرورت

    ترکیب:
    تمام چیزیں بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اور چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر پودینے کے پتوں سے سجا کر پینے کے لیے پیش کریں آڑو صحت کے لحاظ سے بہت مفید پھل ہے خاص طور پر گرمی کے موسم میں گرمی کی حدت کو کم کرتا ہے-

    سٹرابیری فز

    اجزاء:
    سٹرابیری . . . . دو عدد
    سٹرابیری جیلی . آدھا پیکٹ
    سوفٹ ڈرنگ . . .ہاف چھوٹی
    چینی . . . . . . ایک کھانے کا چمچ
    برف کُٹی . . . . حسب ضرورت
    پودینہ . . . . . ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    پین میں آدھی پیالی پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں ابال آنے پر اسٹرابیری جیلی ڈال کر اچھی طرح ملائیں پھر اس میں آدھی پیالی سادہ پانی ملا کر رکھ لیں بلینڈر میں سٹرابیری پودینہ اور چینی ڈال کر بلینڈ کریں ساتھ ہی تیار کی ہوئی جیلی بھی ڈالتے جائیں پھر سوفٹ ڈرنک اور برف ڈال کر مزید بلینڈ کر لیں تیار ہو جانے پر چھوٹے گلاسوں میں ڈال۔کر سرو کریں-

    زعفرانی لسی

    اجزاء:
    دہی ایک پاؤ
    چینی حسب ذائقہ
    چھوٹی الائچی 3 عدد
    زعفران ایک چٹکی
    دودھ ایک پیالی
    آئس کیوبز آدھی پیالی
    پستہ ایک چمچ

    ترکیب:
    تھوڑے سے دودھ میں زعفران مکس کر لیں اب بلینڈر میں دہی شکر الائچی کے دانے دودھ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں ساتھ ہر زعفران بھی شامل کر دیں اور مزید اچھی طرح مکس کریں اچھی طرح یکجان ہو جائے تو گلاسوں میں ڈال کر پستہ باریک باریک کاٹ کر اوپر چھڑک دیں ذائقے دار زعفرانی لسی تیار ہے-