Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • مزیدار اور اسپائسی تیتر مصالحہ ریسیپی

    مزیدار اور اسپائسی تیتر مصالحہ ریسیپی

    تیتر مصالحہ

    وقت : 50 سے 60 منٹ

    6 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پورے تیتر 6ٹکڑے
    تیل ¼ کپ
    دہی ½ کلو
    پیاز (کٹے ہوئے) ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    ثابت زیرہ 1چائے کا چمچ
    لیموں کا رس 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچ (قتلے) ½کھانے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ

    طریقہ کار :
    ہرتیتر کو درمیان سے کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں تیل کے علاوہ تیتر کے ساتھ تمام مصالحے شامل کریں۔ 2سے 3 گھنٹے کیلئے انہیں فریج میں میری نیٹ کریں۔ برتن میں تیل گرم کریں۔ میری نیٹ کئے ہوئے تیتر اس میں ڈالیں اور 10سے 15 منٹ تک ہلکی آنچ پرپکائیں۔ آدھا کپ پانی شامل کریں۔ ڈھکن سے ڈھانپ کرک 30سے35 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں حتیٰ کہ تیتر پک کر مکمل نرم ہوجائیں۔ 5سے 6 منٹ تک بھونیں یہاں تک کہ وہ تیل چھوڑ دیں۔ ہرے دھنیے، ہری مرچوں اور ادرک کے ساتھ سجائیں پودینے دہی کی چٹنی اور نان کے ساتھ پیش کریں۔ اگر تیتر مختلف سائز کے ہوں تو بڑے تیتر پہلے شامل کریں۔

  • فرائیڈ بٹیر بنانے کی ترکیب

    فرائیڈ بٹیر بنانے کی ترکیب

    فرائیڈ بٹیر

    وقت ………… 30 سے 40منٹ

    4 سے 5 افرادکے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پورے بٹیرے (سکن کے بغیر) 10ٹکڑے
    تیل (تلنے کے لئے) 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر (بھنا اور کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
    سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ
    سادہ آٹا ¼ کپ

    چھڑکاؤ کے لئے:
    لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار :
    بٹیروں کو پیچھے سے کٹ لگا کر اپنی ہتھیلی پر پھیلا لیں۔ ایک پیالے میں بٹیروں اور تیل کے علاوہ تمام مصالحے شامل کریں۔ اب اس میں بٹیرے شامل کرکے میری نیٹ کریں اور تقریباً 30منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ بٹیروں کو بھاپ دینے والے برتن میں رکھیں 8سے 10 منٹ تک 80فیصد پکنے تک بھاپ دیں۔ اب بٹیروں کو اسٹیم کے برتن سے نکال لیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کریں اور بٹیروں کو گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔ لیموں کا جوس اور چاٹ مصالحہ چھڑک دیں۔ پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ بٹیرے پکنے کے بعد بھی ایک ہی سائز کے ہونے چاہئیں۔

  • مزیدار توا جھینگے بنانے کی آسان ریسیپی

    مزیدار توا جھینگے بنانے کی آسان ریسیپی

    توا جھینگے

    وقت : 25 سے 30 منٹ

    6 سے 8 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پورے جھینگے 8بڑے مٹی کے جھینگے یا 12 نیلے جھینگے
    تیل 2کھانے کے چمچ
    ادرک (باریک کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    لہسن کے جوے (چھلے اور دو ٹکڑوں میں کٹے ہوئے) 3عدد
    ٹماٹر (چھلکے اترے اور بیج نکلے ہوئے) ½کپ
    ہرا پیاز (بڑا کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا (موٹا کٹا ہوا) ½چائے کا چمچ
    بادیان کا پھول 2ٹکڑے
    خشک اناردانہ (کٹا ہوا) ½چائے کا چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے :
    گرم مصالحہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    جھینگوں کو صاف کرکے درمیانے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ جھینگوں کے پروں کو دراڑیں ڈالیں تاکہ مصالحہ اندر تک جذب ہو سکے۔ ایک بڑے موٹے توے پر تیل گرم کریں۔ لہسن کے جوے، ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، خشک دھنیا، بادیان کے پھول اور خشک انار دانہ شامل کرکے 3سے 4 منٹ تک پکائیں۔ اگر ضرورت ہو تو 2سے 3کھانے کے چمچ پانی شامل کرلیں تاکہ مکسچر توے پر نہ چپکیں۔ اب جھینگے شامل کرکے 5سے 6منٹ تک پکائیں۔اب ہرا پیاز، ادرک، سرخ اور سبزمرچ ڈالیں۔ اب ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور مزید 4سے 5 منٹ تک جھینگے تیار ہونے تک پکائیں۔ زیادہ نہ پکائیں اس طرح جھینگے سخت اور خشک ہو جائیں گے۔ گرم مصالحہ چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔ توے کی بجائے آپ جھینگے کڑاہی میں بھی پکا سکتے ہیں۔

  • مٹن کھویا کباب بنانے کا طریقہ

    مٹن کھویا کباب بنانے کا طریقہ

    مٹن کھویا کباب

    وقت : 40 سے 50منٹ

    8سے 10افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    مٹن کا قیمہ 1کلو
    کھویا 1کپ
    دنبے کی چربی (قیمہ کی ہوئی) 100گرام
    پیاز (باریک کٹے اور نچڑے ہوئے) 1کپ
    ادرک (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    لہسن (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    سوڈا بائی کاربونیٹ ½کھانے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے:
    پیاز (قتلوں میں کٹے ہوئے) 12سے 15 ٹکڑے
    چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار :
    ایک پیالے میں مٹن کا قیمہ لیں اس میں سوائے سوڈا بائی کاربونیٹ کے تمام اجزا شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ سوڈا بائی کاربونیٹ پکانے سے تھوڑی دیر قبل شامل کریں۔ 1×1 سینٹی میٹر کی چوکور سلاخوں پر گیلے ہاتھوں سے 50گرام مکسچر لپیٹ دیں۔ 10سے 12 سینٹی میٹر لمبا کباب بنالیں۔ یہ ½سینٹی میٹر موٹا ہونا چاہئے اسی طرح تمام کباب تیار کرلیں۔ کوئلوں کی انگیٹھی پر گھما کر پکائیں۔ جب چاروں طرف سے پک جائے تو اسے اتار لیں۔ چاٹ مصالحہ چھڑکیں اور دھنیے سے سچائیں۔ پودینے کی چٹنی سے پیش کریں۔ آپ مٹن کی بجائے بیف یا چکن کا قیمہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • گرلڈ مٹن چانپیں  بنانے کا طریقہ

    گرلڈ مٹن چانپیں بنانے کا طریقہ

    گرلڈ مٹن چانپیں

    وقت: 40سے 45منٹ

    5سے 6افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    مٹن چانپیں 1کلو
    دہی ½ کپ
    پیاز (گرائنڈ کئے ہوئے) ¼ کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1½ کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1½ کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    کچری پاؤڈر (گوشت گلانے کے لئے) 2کھانے کے چمچ
    لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
    گھی 2کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے:
    پیاز کے ٹکڑے 8سے10ٹکڑے
    لیموں کے قتلے 6سے 8 عدد
    لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    مٹن کی چانپوں پر لیموں کا رس، نمک اور کچری پاؤڈر اچھی طرح ملیں اور دو گھنٹے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ بڑے پیالے میں گھی کے علاوہ تمام اجزائے ترکیبی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں مٹن کی چانپیں ڈال کر 2گھنٹے کے لئے میری نیٹ کریں۔ لوہے کی سلاخوں پر مٹن کی 4یا5چانپیں پرو دیں اورکوئلوں کی انگیٹھی پر پکائیں۔ ان پر گھی لگاتے رہیں یہا ں تک کہ وہ مکمل طورپر پک جائیں۔ لیموں اورچاٹ مصالحہ چھڑکیں، پیاز اور لیموں کے قتلوں سے سجائیں اوراپنی پسند کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ انگیٹھی پر چانپوں کو پکاتے وقت تیل بجائے گھی استعمال کریں کیونکہ تیل تیزی سے جل جاتا ہے اور کڑوا ذائقہ دیتا ہے۔

  • غذائیں جن کا استعمال موسم  گرما میں زیادہ کرنا چاہیئے

    غذائیں جن کا استعمال موسم گرما میں زیادہ کرنا چاہیئے

    موسم گرما میں مرغن، تلی ہوئی بازار سے تیار شد ملنے والی غذاؤں کے استعمال سے گریز کر کے قدرتی، تازہ اور سادہ، صاف گھر میں بنے کھانوں کو ترجیح دینی چاہیئے اور یہی عادت گرمیوں میں متعدد شکایات اور گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے مفید بھی ثابت ہوتی ہے ۔

    طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں بہت سے بیکٹیریاز اور وائرسز زیادہ متحرک اور جَلد افزائش پاتے ہیں اسی لیے غذائی ماہرین کی جانب سے گرمیوں میں تازہ اور سادہ غذا کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

    مندرجہ ذیل درج غذاؤں کے استعمال سے نہ صرف گرمی کی شدت میں کمی آئے گی بلکہ صحت پہلے سے بہتر ہو جائے اور آپ خود کو شدید گرمیوں میں بھی پر سکون اور توانا محسوس کریں گے ۔

    زیادہ پانی کی مقدار:
    گرمی ہو یا سردی پانی کی مقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے، گرمیوں میں پسینے کے سبب جسم سے نمکیات اور پانی زیادہ خارج ہو جاتا ہے لہٰذا گرمیوں میں پانی کا استعمال دُگنا تجویز کیا جاتا ہے، ٹھنڈا پانی پینے کے سبب فوری طور پر معدے کی گرمی اور جسمانی درجہ حرارت نیچے آتا ہے، پانی اضافی گرمی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زہریلے اثرات کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے ۔

    پانی والی غذائیں:
    طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں جن میں سیب، آڑو، تربوز اور کھیرا وغیرہ شامل ہے جبکہ کھٹی غذاؤں سے دور رہیں جو کہ تیزابیت کو بڑھا کر معدے کی گرمی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

    دہی اور ٹھنڈا دودھ
    دہی معدے کی صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریاز کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتا ہے، دہی کےاستعمال سے معدے کی گرمی میں کمی آتی ہے اور گرمیوں میں نکلنے والے دانوں سے چھٹکارہ حاصل ہونے میں مدد ملتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ اور دیگر اعضاء بھی فعال ہوتے ہیں جبکہ ٹھنڈا دودھ بھی معدے کے درجہ حرارت اور تیزابیت کو کم کرنے میں مددگار ہے، ٹھنڈے دودھ کا گلاس رات کو پرسکون نیند سونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    ابلے ہوئے چاول:
    معدے میں گرمی کی اکثر علامات سامنے نہیں آتیں مگر بے آرامی، بھوک نہ لگنا، خالی پیٹ قے محسوس ہونا اور چکر آنا معدے کی گرمی کے اسباب ہوسکتے ہیں لہٰذا ایسی علامات سامنے آنے پر ابلے ہوئے سفید چاول بھی معدے کو ٹھنڈک پہنچا سکتے ہیں، دہی کے ساتھ سادے چاول کھانا اس اثر کو زیادہ تیز کردیتا ہے۔

    پودینہ:
    پودینہ بھی معدے کی گرمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس کی ٹھنڈی تاثیر ہے، پودینے کا بطور سلاد، مشروب میں شامل کر کے یا چٹنی بنا کر کھانے سے غذا جلد ہضم ہوتی ہے اور انسان خود کو تروتازہ پرسکون اور ہلکا محسوس کرتا ہے ۔

    سیب کا سرکہ:
    ایک گلاس پانی میں 2 سے 3 چائے کے چمچ سیب کے سرکے اور ایک کھانے کے چمچ شہد کو مکس کریں اور اس مکسچر کو پی لیں، یہ فرحت بخش احساس دلاتا ہے، یہ مشروب معدے ، سینے اور تیذابیت کا احساس کم کر کے گرمی کی شد میں کمی لاتا ہے۔

    گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

  • مٹن کلیجی تکہ بنانے کا طریقہ

    مٹن کلیجی تکہ بنانے کا طریقہ

    مٹن کلیجی تکہ
    وقت : 25سے 30منٹ
    6سے 8 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    مٹن کلیجی 1کلو
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    ثابت لال مرچ (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    سفید زیرہ (بھنا اور کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
    گھی 2کھانے کے چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے
    لیمن جوس 2سے 3کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ

    طریقہ کار :
    مٹن کی کلیجی کو تقریباً 2½ X 2½ سینٹی میٹرکے ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھ لیں۔ ایک پیالے میں گھی کے علاوہ تمام مصالحے شامل کردیں۔ کلیجی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور تقریباً 2گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کلیجی کو سیدھی سلاخوں پر پرو دیں اور کوئلے کی انگیٹھی پر پکائیں۔ پکی ہوئی سائیڈ پر گھی بھی لگاتے جائیں۔ 3سے 4منٹ تک درمیانہ پکنے تک گرل کریں۔ کلیجی کی زیادہ ہ پکائیں کیونکہ زیادہ پکانے سے وہ سخت ہو جائے گی۔ انگیٹھی سے اتار کر سرونگ ڈش میں ڈالیں۔ لیموں کا جوس اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر پودینے کے رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ مٹن کی کلیجی کی بجائے آپ چکن کی کلیجی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • گرمی کی شدت کم کرنے والے مشروبات

    گرمی کی شدت کم کرنے والے مشروبات

    ملک بھر میں گرمی کی شدّت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے جسم میں پانی کی مقدار کا برقرار رہنا نہایت ضروری ہے، سال کے گرم مہینوں کے آتے ہی تیز دھوپ، تپتی دوپہر، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم کے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی کے سبب دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

    غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے چند ایسے مشروبات مندرجہ ذیل ہیں جن کے استعمال سے شدید گرمی کے دوران بھی خود کو تروتازہ اور توانا رکھا جا سکتا ہے۔

    1: طبی ماہرین کے مطابق جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ہر انسان کو خواہ بچہ ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت گرمیوں کے آغاز سے ہی سادہ پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیے، اس دوران زیادہ میٹھے اور پروسیسڈ، ڈبے کے مشروبات سے پرہیز کریں۔

    2: گرمیوں میں لسی کا استعمال بھی لُو اور ہیٹ اسٹروک سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، لسی تاثیر میں ٹھنڈی اور ذود و ہضم مشروب ہے، دہی اور دودھ کی مدد سے میٹھی یا نمکین لسی بنا کر باہر سے آنے والے ہر فرد کو پیش کریں اور بچوں کو بھی وقتاً فوقتاً پلائیں۔

    کچی لسی نہایت مفید مشروب ہے، کچی لسی بنانے کے لیے ایک کپ دودھ کو ڈیڑھ یا دو لیٹر پانی میں شامل کریں اور ہلکا نمک شامل کر کے سارا دن اس مشروب کو پیئں، لو اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

    3: گرمیوں کے موسم میں لیموں پانی کا استعمال بھی بے حد مفید ہے لیموں پانی کے ساتھ استعمال سے جسم نا صرف ہیٹ اسٹروک سے بچ جاتا ہے بلکہ گلوکوز کا لیول بھی برقرار رہتا ہے، گرمیوں میں روزانہ 2 گلاس لیموں پانی کا استعمال لازمی کریں۔

    4: گرمیوں میں روزانہ دن میں 2 سے 3 مرتبہ ناریل پانی پینا چاہیے، اس سے نا صرف جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے بلکہ بھرپور مقدار میں وٹامنز اور منرلز بھی حاصل ہوتے ہیں ناریل پانی میں کینسر کے خلاف لڑنے اور بڑھتی عمر کے اثرات روکنے کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

    5: موسمی پھل کیری کے شربت کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے گرمیوں کے موسم میں کیری کا شربت جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے، کیری میں موجود اجزا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں گرمیوں میں کیری کا استعمال بطور سلاد یا اس کی چٹنیاں بنا کر بھی کیا جاتا ہے-

    گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

    گرما کھانے کے حیران کن فوائد

  • زعفران اور سونف چکن بوٹی آسان ریسیپی

    زعفران اور سونف چکن بوٹی آسان ریسیپی

    زعفران اور سونف چکن بوٹی
    وقت …………25سے 35منٹ
    6سے 8افراد کے لئے

    جزائے ترکیبی مقدار
    ہڈی کے بغیر چکن 1کلو
    تیل 3کھانے کے چمچ
    ہرا دھنیہ (باریک کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 4کھانے کے چمچ
    زعفران ½ چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سفید مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    سونف پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    کریم 1کپ
    لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
    گھی ¼ کپ

    سجاوٹ کے لئے:
    لیموں کے قتلے 4سے 6ٹکڑے
    ٹماٹر اور پیاز کے قتلے 8سے 10ٹکڑے
    سلاد کے پتے 1چھوٹی گٹھی
    لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ

    طریقہ کار :
    چکن کو 30سے 35گرام کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ چکن کیوبز کو گھی کے علاوہ تمام مصالحے ڈل کر میری نیٹ کریں اور 2سے 3گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ چکن کیوبز کو سادھی سلاخوں پر پرو کر کوئلوں کی انگیٹھی پر پکائیں۔ جب یہ 80فیصد پک جائے تو برش کی مدد سے گھی لگاتے جائیں۔ 1یا2 منٹ مزید پکائیں تاکہ چکن اچھی طرح تیار ہوجائے۔ لیموں ٹماٹر اور پیاز کے قتلوں اور سلاد کے پتوں سے سجائیں۔ لیموں کا جوس چھڑک کر دہی پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اچھے ذائقے کے لئے چکن کو ساری رات میری نیٹ کرکے فریج میں رکھیں۔

  • رمضان کے دوران قہوہ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

    رمضان کے دوران قہوہ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

    رمضان کے دوران افطار کے فوراً بعد چائے کی طلب ہوتی ہے، ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ افطار کے بعد دودھ والی چائے کے استعمال کے بجائے مختلف اقسام کے قہوے جیسے کہ دار چینی، سبز چائے، لیمن گراس، ادرک اور سونف کا قہوہ پینا نا صرف غذا کو جَلد ہضم کر کے تروتازہ محسوس کرواتا ہے بلکہ بہتر نیند، مضر صحت مادوں کے اخراج ، کولیسٹرول اور شوگر کی سطح متوازن رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

    طبی و غذائی ماہرین کے مطابق قہوہ کا باقاعدہ استعمال جہاں وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے وہیں رمضان کے دوران اس کے استعمال کے فوائد دگنے ہو جاتے ہیں اور قہوے کے استعمال سے وزن مزید تیزی سے کم ہونے سمیت جلد کی خوبصورت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    قہوہ میں موجود قدرتی مرکبات نظام ہاضمہ پر مثبت اور پر سکون اثرات مرتب کرتے ہیں، محققین کا ماننا ہے کہ سبز چائے میں موجود پولی فینولز معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی افزائش کو بڑھاتے ہیں۔

    ماہرین کےمطابق ذیابطیس ایک میٹابولک مرض ہے، روزانہ 2 سے 3 کپ قہوہ پینا ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ 42 فیصد تک کم کر دیتا ہے جبکہ رمضان کے دوران افطار کے بعد ایک سے دو کپ قہوے کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اور خون میں شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق رمضان کے آتے ہی بہت سے افراد اُن کے پاس معدے کی شکایت لے کر آ تے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق روزہ افطار کرنے کے دوران مکس فروٹ چاٹ، چنا چاٹ ، دودھ اور دہی سے بنے مشروبات اور تلی ہوئی غذاؤں کے استعمال کے سبب معدے کی کاکردگی خراب ہو جاتی ہے اور روزے دور پیٹ سے متعلق متعدد بیماریوں میں گِھر جاتے ہیں جس کا حل ادرک اور سبز پتی کے قہوے موجود ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق قہوہ میں موجو تیزابیت آنتوں کی صفائی کرتی ہے جس سے جسم کو غذا ہضم اور جذب کرنے میں مدد ملتی ہے قہوے کے استعمال کے نتیجے میں آنتوں کی سوجن میں کمی آتی ہے قہوے کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس میں لیموں اور شہد کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔