Baaghi TV

Category: روایٗتی کھانے

  • اچار کھانے کے حیران کن طبی فوائد

    اچار کھانے کے حیران کن طبی فوائد

    قدیم زمانے سے پاکستان، ایشیائی اور یورپی ممالک خصوصاً پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں اس غذا کو بنانے کا بڑا اہتمام کیا جاتا ہے جسے عام اصطلاح میں اچار کہتے ہیں اچار کھانوں کا لُطف دوبالا کر دیتا ہے اور پاکستان کے تقریباً سب ہی باورچی کھانوں میں موجود ہوتا ہے۔

    طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے اچار کے بے شمار فوائد گِنوائے جاتے ہیں، یہ ایک ایسی قدیم روایت جو آج بھی کئی گھروں میں خواتین بڑے اہتمام سے خصوصی مرتبانوں میں اچار ڈالتی ہیں اور یہ اچار گھر کے افراد سمیت ہر آنے والے مہمان کے سامنے بھی پیش کیا جاتا ہے۔

    اچار ڈالنا پاکستان کی روایتوں میں سے ایک خاص روایت ہے، اچار کا استعمال خصوصی طور پر اندرون سندھ، اندرون پنجاب اور متعدد شہروں میں بھی کیا جاتا ہے، سندھ کے شہر شکار پور کا اچار پاکستان بھر میں بہت مقبول ہے حتیٰ کے اسے درآمد بھی کیا جاتا ہے، یہ مکس مسالوں کا اچار نہایت لذیذ اور صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

    خبردار خوش ذائقہ پھل تربوز صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے

    اچار جہاں گھروں میں خواتین بناتی ہیں وہیں اس کی متعدد برانڈز بھی ہیں جو کہ طرح طرح کے اچار بناتے ہیں اور مارکیٹ میں انہیں بڑی تعداد میں خریدا جاتا ہے، اچار کھانا تو ہر کوئی پسند کرتا ہے مگر اس کے بے شمار طبی فوائد سے بہت کم لوگ واقف ہیں جنہیں جاننا اور اس کا استعمال بڑھانا لازمی ہے۔

    طبی و غذائی ماہرین کے مطابق اچار میں استعمال کیے جانے والے سب ہی قدرتی اجزا مثلاً سرکہ، لال مرچ، سونف، سرسوں کا تیل، رائی دانہ، میتھی دانہ، ہلدی، کلونجی، نمک، کیری، لیموں، گاجر، لہسن، ہری مرچ، لسوڑے اور دیگر متعدد اجزا صحت کے لیے نہایت مفید ہوتے ہیں، ان سب میں اینٹی آکسیڈنٹ اینٹی انفلامینٹری خصوصیات، وائرل اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے اجزا بھی شامل ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف اقسام کی چٹنیوں، مسالوں، فرمینٹڈ فوڈ کو حالیہ تحقیق میں صحت کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔ اچار میں موجود قدرتی صحت بخش اجزا کینسر سے بچاؤ کا بھی سبب بنتے ہیں۔

    غذائی ماہرین کے مطابق ہر قسم کے اچار کھانے سے جسم کو بنیادی وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں جو کہ جسم کو تندرست اور چاق و چوبند رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

    اچارکھانے سے جسم کا مدافعتی نظام طاقتور ہوتا ہے اور انیمیا ( خون کی کمی) اور بینائی کی کمزوری دور ہوتی ہے اچار میں وٹامن سی اور اے کے علاوہ اور بھی بہت سے وٹامنز شامل ہوتے ہیں جو متعدد بیماریوں سے جسم کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، اچار میں ایسے اینٹی آکسیڈینٹ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ موسمی الرجی جیسی بیماریوں کو بھی قابو میں رکھتے ہیں۔

    اچار میں سرکہ استعمال ہوتا ہے اور سرکہ ایسیڈک ایسڈ سے بھر پور ہوتا ہے جو جسم میں ہیموگلوبن کو بڑھاتا ہے اچار میں شامل سبز مرچ اور لہسن شوگر لیول کو کم کرنے میں انتہائی مفید ہے، لہسن جسم سے مضر صحت مادوں کو خارج کر دیتا ہے اور بہت سی دوسری بیماریوں میں بھی انتہائی مفید ہے۔

    ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اچار کا اجوائن مسالہ نہ صرف بدہضمی، پیٹ میں درد، گیس اور ہاضمے کے دیگر مسائل میں کمی لاتا ہے بلکہ یہ خون میں چربی کی مقدار میں کم کرتا ہے-

    ویسے تو اس کے حوالے سے سائنسی شواہد موجود نہیں مگر متعدد افراد کا دعویٰ ہے کہ تھوڑی سے مقدار میں اچار کا عرق پینا ہچکیوں سے نجات دلانے کا اچھا علاج ہے، ہچکیاں آرہی ہوں تو آدھا چائے کا چمچ ہر چند سیکنڈ بعد اس وقت پینا جاری رکھیں جب تک ہچکیاں تھم نہیں جاتیں۔

    دماغی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں

    اچار کے جوس میں موجود سوڈیم اور پوٹاشیم جسمانی ڈی ہائیڈریشن سے مقابلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں، سوڈیم اور پوٹاشیم جسم کو وہ الیکٹرولیٹس فراہم کرتے ہیں جو پسینے کے ذریعے خارج ہوجاتے ہیں، ویسے تو پانی بھی ڈی ہارئیڈریشن دور کرنے کے لیے موثر ہے مگر اچار کا جوس زیادہ تیز ریکوری میں مدد دیتا ہے۔

    امریکی تحقیق کے مطابق اچار کا عرق مسلز کے اکڑنے کے مسئلے کی روک تھام میں عام پانی کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، یہ عرق جسمانی پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں 37 فیصد تیزی سے ریلیف دیتا ہے، ورزش کرنے والے افراد کے لیے اچار کھانا ناگزیر ہے۔

    اچار کے عرق میں موجود پرو بائیوٹکس معدے میں موجود صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما اور صحت مند توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

    نقصانات:

    گھر میں ڈالے گئے اچار صحت کے لیے مُفید ہوتے ہیں کیونکہ ان میں اچار کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لیے کوئی ایسڈ یا کیمیکل استعمال نہیں کیا جاتا اورصاف سُتھرے مصالحوں کے ساتھ نیچرل پرسرویٹیو طریقے سے اچار کو محفوظ کیا جاتا ہے۔

    جبکہ مارکیٹ میں دستیاب ریڈی میڈ اچار ‘پرزرویٹوز’ استعمال کرتے ہیں جس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔بازاری اچاروں کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے تیل، سرکہ اور نمک استعمال کیا جاتا ہے اور ان چیزوں کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے خاص طور پر نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو تیز کرتا ہے۔

    کُچھ بازاری اچاروں میں خاص طور پر آم کے اچار اور لیموں کے اچار میں شوگر استعمال کی جاتی ہے جو کہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

    گرما کھانے کے حیران کن فوائد

    بازاری اچار خاص طور پر کُھلے اچار میں خدشہ ہوتا ہے کہ اچار کو صاف طریقے سے نہیں بنایا گیا اور ایسے اچار صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

  • مزیدار اور اسپائسی تیتر مصالحہ ریسیپی

    مزیدار اور اسپائسی تیتر مصالحہ ریسیپی

    تیتر مصالحہ

    وقت : 50 سے 60 منٹ

    6 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پورے تیتر 6ٹکڑے
    تیل ¼ کپ
    دہی ½ کلو
    پیاز (کٹے ہوئے) ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    ثابت زیرہ 1چائے کا چمچ
    لیموں کا رس 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچ (قتلے) ½کھانے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ

    طریقہ کار :
    ہرتیتر کو درمیان سے کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں تیل کے علاوہ تیتر کے ساتھ تمام مصالحے شامل کریں۔ 2سے 3 گھنٹے کیلئے انہیں فریج میں میری نیٹ کریں۔ برتن میں تیل گرم کریں۔ میری نیٹ کئے ہوئے تیتر اس میں ڈالیں اور 10سے 15 منٹ تک ہلکی آنچ پرپکائیں۔ آدھا کپ پانی شامل کریں۔ ڈھکن سے ڈھانپ کرک 30سے35 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں حتیٰ کہ تیتر پک کر مکمل نرم ہوجائیں۔ 5سے 6 منٹ تک بھونیں یہاں تک کہ وہ تیل چھوڑ دیں۔ ہرے دھنیے، ہری مرچوں اور ادرک کے ساتھ سجائیں پودینے دہی کی چٹنی اور نان کے ساتھ پیش کریں۔ اگر تیتر مختلف سائز کے ہوں تو بڑے تیتر پہلے شامل کریں۔

  • شکر قندی کی چاٹ بنانے کا طریقہ

    شکر قندی کی چاٹ بنانے کا طریقہ

    شکرقندی کی چاٹ

    وقت : 25سے 30منٹ

    6سے 8افرادکے لئے

    جزائے ترکیبی مقدار
    شکرقندی ایک کلو
    پیاز (چوکور ٹکڑے) ½کپ
    ٹماٹر (چوکور ٹکڑے) ½کپ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ½چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    املی کا گودا 3سے 4کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ 1کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    شکرقندی کو مناسب پانی میں ابال لیں یہاں تک کہ وہ پک جائے۔ اب اسے کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈا کرکے چھیل لیں۔ اب شکرقندی کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب باقی اجزائے ترکیبی شامل کرکے مکس کرلیں۔ پیش کرنے سے پہلے ٹھنڈا کریں۔املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

  • دال ماش اور قیمہ بنانے کی ترکیب

    دال ماش اور قیمہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    ماش کی دال آدھا کلو
    قیمہ آدھا کلو
    نمک حسب ذائقہ
    ہلدی ایک چمچ
    لال مرچ حسب ذائقہ
    ادرک پیسٹ چائے کا ایک چمچ
    لہسن پیسٹ چائے کا دو چمچ
    پیاز 2 عدد
    گرم پسا مصالحہ ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچ 4 عدد
    ہرا دھنیا ایک گٹھی
    گھی چار کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    ماش کی دال دھو کے 20 منٹ پہلے بھگو دیں قیمہ اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تا کہ پانی نکل جائے اب ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں اس میں قیمہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب قیمہ سرخ ہو جائے تو اس میں نمک مرچ اور ہلدی ڈال کر تھوڑا پانی ڈال دیں پھر 10 منٹ تک بھونیں جب قیمہ گھی چھوڑ دے تو اس میں ڈال پانی نتھار کر ڈال دیں اور 5 منت تک اچھی طرح بھونیں پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ دال اور قیمہ گل جائے ڈھکن سے ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر دم دے دیں 3 منٹ بعد دم سے اتار کر اس پر پسا گرم مصالحہ چھڑک دیں ذائقہ دار قیمہ اور دال ماش تیار ہے

  • انڈے کا خاگینہ بنانے کی ترکیب

    انڈے کا خاگینہ بنانے کی ترکیب

    خاگینہ
    اجزاء:
    انڈے دو عدد ہلکے پھینٹے ہوئے
    باریک کٹی پیاز آدھا کپ
    تیل پاؤ کپ
    ہلدی پاؤ چائے کا چمچ
    لال پسی مرچ پاؤ چائے کا چمچ
    باریک کٹی ہری مرچ ایک عدد
    کٹا یرا دھنیا ایک کھا نے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ٹماٹر ایک عدد باریک کاٹ لیں

    ترکیب:
    پین میںتیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں اب اس میں ہلدی لال مرچ اور اور ہری مرچیں ڈال کر آدھامنٹ فرائی کریں پھر پھینٹے انڈے اور نمک ڈال دیں اور اسٹر کر کے فرائی کریں یہاں تک کہ انڈے گاڑھے ہو جائیں پھر اس پر ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں گرم روٹی یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اور مزیدار لذیذ مُغلئی آلو بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آلو تین عدد
    ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    خشخاش ایک کھانے کا چمچ
    سفید تل ایک چائے کا چمچ
    کاجو بادام 8 عدد
    پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    پیاز دو عدد
    پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
    دہی آدھی پیالی
    فریش کریم تین کھانے کے چمچ
    ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ باریک کٹا
    آئل چار کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    خشخاش بادام کاجو اور سفید تل کو بارک پیس کر فریش کریم میں مکس کر کے فریج میں رکھ دیں آلو کو ابال کر چھیل لیں اور چھوٹے ٹکڑے کر لیں پیاز کو چوپ کر لیں اور پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں سنہری فرائی کر لیں اب اس میں نمک ادرک لہسن پیسٹ لال مرچ اور دہی ڈال کر بھون لیں اور ساتھ ہی آلو بھی شامل کر لیں اور مکس کر کے ڈھک لیں اور ہلکی آنچ پردس منٹ پکائیں پھر کریم کا مکسچر ڈال کر ہلکا سا مکس کریں اور گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں پھر ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہرا دھنیا چھڑک کر پراٹھے یا شیر مال کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار لذیذ اور عُمدہ بیکڈ بادامی کوفتے ریسیپی

    بیکڈ بادامی کوفتے
    تیاری کا وقت سات منٹ پکانے کا وقت بیس منٹ اور دو افراد کے لیے
    کوفتے بنانے کے اجزاء:
    بوائلڈ آلو ایک کپ میش کر لیں جائفل ایک چُٹکی
    دودھ ایک کھانے کا چمچ
    بادام آدھا کپ پیس لیں
    آٹا یا میدہ آدھا کھانے کا چمچ
    ہری پیاز تین کھانے کے چمچ
    انڈے ایک عدد
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ دو چٹکی
    کوٹنگ کے لیے:
    انڈا ایک عدد
    میدہ اور بریڈ کرمبز حسب ضرورت
    ترکیب:
    آلو بوائل کر کے چھیل لیں اور پیالے میں میش کر لیں اس میں بادام نمک کالی مرچ جائفل ہری پیاز دودھ آٹا یا میدہ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ سب چیزیں یکجان ہو جائیں اب اس مکسچر کو ریفریجریٹر میں دس یا پندرہ منٹ کے لیے رکھ لیں اب اس کے درمیانے سائز کے کوفتے بنا لیں انڈے کو پیالے میں پھینٹ لیں ایک پلیٹ میں میدہ اور ایک میں بریڈ کرمبز ڈا لیں ہر کوفتے کو پہلے انڈے میں ڈپ کر کے پھر میدہ اور بریڈ کرمبز سے کوٹنگ کریں کوفتوں کو ہلکا سا آئل لگا کر بیکنگ ٹرے میں رکھ کر پہلے سے دوسو ڈگری پر گرم شدہ اوون میں۔رکھ کر بیک کر لین جب سنہری ہو جائیں تو نکال کر گرم۔گرم پیش کریں

  • لذیذ اورذائقہ دار کاٹھیاواری چھولے بنانے کی ترکیب

    کاٹھیاواری چھولے
    اجزاء:
    چھولے ایک پاو
    آلو دو عدد
    ٹماٹر ایک عدد باریک کاٹ لیں
    پیاز ایک عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
    ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی بارک کاٹ لیں
    ہری مرچ دو عدد باریک کاٹ لیں
    چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    املی کا پانی آدھا کپ
    کُٹا زیرہ تھوڑا سا
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    آلو اور چھولے الگ الگ اُبال لیں چھولے اتنا ابالیں کہ نرم ہو جائیں اور آدھا کپ پانی رہ جائے تو ہلدی اور نمک ڈال۔دیں اس کے بعد چھولوں کو چمچ سے میش کریں لیکن زیادہ نہیں بلکہ تھوڑے ثابت رہنے دیں اب اُبلے آلو چھیل کر اور باریک کاٹ کر ان میں مکس کر دیں اور پکنے دیں جوش آجائے تو باقی تمام اجزاء ملا کر مزید ہانچ منٹ پکائیں کسی سرونگ ڈش میں ڈال کر گرم گرم چھولے پاو کے ساتھ سرو کریں

  • عمدہ اور مزیدار کڑاہی پنیر بنانے کا طریقہ

    کڑاہی پنیر
    اجزاء:
    کاٹیج پنیر دو سو گرام کیوبز
    ٹماٹر ایک عدد بلینڈ کر لیں
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    شملہ مرچ آدھی کیو بز کاٹ لیں
    پیاز کٹی ہوئی آدھا کپ
    پسی لال مرچ حسب پسند
    ہلدی دو چٹکی
    الائچی پاوڈر دو چٹکی
    کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
    قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
    تیل . آدھا کپ
    مکھن آدھا کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    کڑاہی میں تیل گرم کر کے اسمیں پیاز لہسن اور ادرک ڈال کر ہلکا فرائی کر کے اس میں ہلدی زیرہ کالی مرچ لال مرچ ٹماٹر شامل کر کے فرائی کریں پھر اس میں مکھن نمک اور الائچی پاوڈر ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے اس کے بعد پنیر اور قصوری میتھی ڈال کر دس منٹ ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں مزیدار پنیر کڑاہی تیار ہے

  • چیز آملیٹ ریسیپی

    چیز آملیٹ ریسیپی

    اجزاء:
    انڈے دو عدد
    آئل ڈیڑھ چمچ
    نمک حسب ضرورت
    چیڈر چیز 3 کھانے کے چمچ کدو کش کی ہوئی
    کالے تل ایک چٹکی

    ترکیب:
    پین میں آئل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں انڈے اور نمک ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں کدو کش کی ہوئی چیز ڈال دیں اور پین سے نکال لیں اوپر کالے تل سے گارنش کر کے سرو کریں یا انڈوں میں نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ کر پین میں ڈال کر پھیلا دیں پھر اس میں چیز ڈال کر آملیٹ کو فولڈ کر کے پلیٹ میں نکال کر سرو کریں