لذیذ اور خوش ذائقہ چوکور فوڈ سلاد
اجزاء:
تربوز
گرما
کیوی پھل
پائن ایپل
مارش میلو تمام پھل حسب ضرورت
لیکن سب کی مقدار برابر ہو
تازہ پودینہ ایک کھانے کا چمچ
بادام پستے دو کھانے کے چمچ پیس لیں
تل اور دار چینی پاوڈر حسب ضرورت
ترکیب:
تربوز گرما کیوی پائن ایپل یا کوئی بھی اپنے پسندیدہ پھل جو جلدی کالے نہیں ہوتے اب تمام پھلوں کو دھو کر چھیل لیں اور چوکور کاٹ لیں مارش میلو استعمال کرنے سے فروٹ سلاد میں میٹھا سا ذائقہ آئے گا ہر پھل کو ایک انچ کے چوکور ٹکڑے کی صورت میں کاٹیں اس کام میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن دیکھنے میں یہ خوبصورت بھی لگے گا پھلوں کو کاٹنے کے لیے تیز چھری کا استعمال کریں تاکہ کیوبز اچھی طرح کٹے ہوئے دکھائی دیں ایک لائن میں تین الگ پھل اور ایک کیوب مارش میلو لگا کر بڑا سا چوکور فروٹ سلاد تیار کر لیں اس کے اوپر پودینہ تل دار چینی اور بادام اور پستے چھڑک دیں آخر میں پودینے کے چند پتے لگا کر گارنشنگ مکمل کریں اب خوش نما اور لذیذ سلاد سرو کریں
تیاری کا وقت تیس منٹ اور تین افراد کے لیے
Category: سلاد
لذیذ اور خوش نما چوکور فوڈ سلاد بنانے کی ترکیب
چِک پیز سیلیڈ بنانے کا منفرد طریقہ
چِک پیز سیلیڈ
اجزاء:
اُبلے چنے ایک کپ
کھیرا ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
مایونیز پاو کپ
چینی آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کریم ایک کھانے کا چمچ
ٹومیٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں کریم مایونیز ٹومیٹو کیچپ لیموں کا رس کالی مرچ نمک اور چینی ڈال کر مکس کریں اب ایک دوسرے برتن میں اُبلے چنے کٹے کھیرے کٹے ٹماٹر اور تیار کیا ہوا کریم مایونیز والا سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں آخر میں دھنیا سے گارنش کر کے مزیدار سیلیڈ کھائیں اور سرو کریںلذیذ اور مزیدارمیکسیکن سیلیڈ ریسیپی
میکسیکن سیلیڈ
اجزاء:
اُبلی چکن بریسٹ جولین دو عدد
جولین کٹ کھیرا دو عدد
سیب دو عدد کیوبز کاٹ لیں
پائن ایپل کیوبز پاو کپ
ٹماٹر دو عدد جولین کٹ کاٹ لیں
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
مایونیز ایک کپ
چینی دو چائے کے چمچ
کریم چار کھانے کے چمچ
ترکیب:
چکن جولین کٹ کاٹ لیں پھر کھیرا ٹماٹر اور سیب بھی جولین کٹ کاٹ لیں پھر ایک۔باول میں ڈال کر نمک کالی مرچ مایونیز اور کریم اور چینی ڈال اچھی طرح مکس کریں فریج میں۔ٹھنڈا کر کے سلاد کے پتوں پر پائن ایپل کیوبز سے گارنش کر کے سرو کریں نہایت ہی لذیذ سیلیڈ تیار ہےچٹپٹی اور لذیذ تھری بینز چاٹ بنانے کی ترکیب
تھری بینز چاٹ
اجزاء:
اُبلے چنے ایک کپ
بیکڈ بینز آدھا ٹن
بیکڈ کڈنی بینز آدھا ٹن
کٹی پیاز . آدھا کپ
کٹی ہری مرچ دو عدد
ٹماٹر بغیر بیج دو عدد کیوبز کاٹ لیں
سوِٹ اینڈ سا چٹنی پاو کپ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
کڑی پتے سات عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
بھنا اور پسا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
بھنا اور پسا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
آلو ایک عدد چھوٹا ابال کر کیوبز کاٹ لیں
سراشا سوس ایک کھانے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس میں کڑی پتے اور پیاز ڈال دیں اب اس میں ابلے چنے بینز کڈنی بیز سویٹ اینڈ سار چٹنی لیموں کا رس نمک لال مرچ بھنا اور پسا زیرہ دھنیا چاٹ مصالحہ آلو اور سراشا سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کسی ڈش میں۔ڈال لیں آخر میں ہری مرچ اور ٹماٹر کیوبز ڈال کر مکس کریں اور مزیدار اور لذیذ چاٹ سرو کریںمزیدار اور لذیذ نو بہار سیلیڈ بنانے کا طریقہ
اجزاء:
بند گوبھی آدھا کپ
گاجر دو عدد
کھیرا دو عدد
ٹماٹر دو عدد
سیب دو عدد
شملہ مرچ ایک۔عدد
پودینہ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو کھانے کے چمچ
پیاز ایک عدد
زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ
لیموں۔کا رس چار کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک باول میں گاجر کھیرا ٹماٹر پیاز شملہ مرچ سیب اور بند گوبھی کاٹ کر ڈالیں پھر اس میں پودینہ ہری مرچ نمک زیتون کا تیل اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں مزیدار سیلیڈ تیار ہے خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی سرو کریںمزیدارہنی ونٹر سیلیڈ بنانے کی آسان ترکیب
ہنی ونٹر سیلیڈ
سیب ایک عدد
سلاد پتے آدھی گٹھی
کوٹیج چیز آدھا کپ
اخروٹ پچیس گرام
لہسن آدھا چائے کا چمچ
تیل آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
نمک پاو چائے کا چمچ
شہد دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک باول میں سلاد سیب کوٹیج چیز اور اخروٹ کاٹ کر ڈالیں ایک دوسرے الگ برتن میں تیل لیموں کا رس شہد لہسن نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سیب والے مکسچر پر ڈال کر مزیدار سیلیڈ سرو کریں اور خود بھی کھائیںایپل کیبج سیلیڈ لذیذ اور خوش ذائقہ ریسیپی
ایپل کیبج سیلیڈ
اجزاء:
سیب دو عدد
بند گوبھی دو کپ
چینی دو چائے کے چمچ
سرکہ دو چائے کے چمچ
مایونیز چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
سیب چھیل کر کیوبز کاٹ لیں بند گوبھی بھی باریک دو کپ کاٹ لیں پھر ایک باول میں دو عدد سیب دو کپ بند گوبھی چینی سرکہ نمک اور مایونیز ڈال۔کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ٹھنڈی ہو نے کے لیے فریج میں رکھ دیں جب ٹھنڈی ہو جائے تو مزیدار سیلیڈ سرو کریںہوائین چکن سیلیڈ کھانے میں انتہائی لذیذ اور بنانے میں انتہائی آسان
ہوائین چکن سیلیڈ
اجزاء:
اُبلی چکن کیوبز ایک کپ
سوئٹ کارن آدھا کپ
پائن ایپل کے ٹکڑے آدھا کپ
شملہ مرچ کیوبز . آدھی
سیب کیوبز آدھا
نمک اور کالی مرچ مکس آدھا چائے کا چمچ
بریڈ سلائس ایک عدد
مایونیز . دو کھانے کے چمچ
فرنچ ڈریسنگ کے لیے
تیل پاو کپ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ پاو چائے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ . آدھا چائے کا چمچ۔یا حسب ذائقہ
مسٹرڈ پاوڈر پاو چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک باول میں اُبلی چکن سوئٹ کارن پائن ایپل شملہ مرچ کیوبز سیب نمک کالی مرچ بریڈ سلائس اور مایونیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب ایک برتن میں ڈریسنگ بنانے کے لیے تیل سرکہ لہسن پیسٹ نمک کالی مرچ اور مسٹرڈ پاوڈر ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور سلاد کے اوپر ڈال لیں مکس کریں اور کروٹونز سے گارنش کر کے سرو کریںمزیدارفٹوش سیلیڈ بنانے کی ترکیب
فٹوش سیلیڈ
اجزاء:
شملہ مرچ آدھی کیوبز کاٹ لیں
ہری پیاز ایک عدد ٹکڑے کر لیں
گاجر ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
کھیرا ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
پیاز ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ کاٹ لیں
کٹا لہسن پاو چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
انار آدھا کپ
انار کا رس . آدھا کھانے کا چمچ
سمک آدھا کھانے کا چمچ
کٹا پودینہ دو کھانے کے چمچ
کٹے پارسلے دو کھانے کے چمچ
آئس برگ لیٹس جولین کٹ ایک کپ
ٹماٹر ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
ایپل سیڈر سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
سفید سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک پاو چائے کا چمچ
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
زیتون کا تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پیٹا بریڈ فرائی یا ٹوسٹڈ ایک عدد
ترکیب:
ایک باول میں شملہ مرچ ہری پیاز گاجر کھیرا پیاز ہرا دھنیا لہسن پیاز لیموں کا رس انار انار کا رس سمک پودینہ پارسلے آئس برگ ٹماٹر ایپل سیڈا وینیگر سفید سرکہ نمک کالی مرچ زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اوپر پیٹا بریڈ ڈال کر سرو کریںاسپائسی اورچٹ پٹا پوٹیٹو سیلیڈ بنانے کا طریقہ
چٹ پٹا پوٹیٹو سیلیڈ
اجزاء:
آلو آدھا پاو
ٹماٹر ایک عدد
پیاز ایک عدد چھوٹی
کھیرا ایک عدد
سویٹ کارن چار کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
کیچپ ایک کھانے کا چمچ
چلی ساس آدھا کھانے کا۔چمچ
مایونیز پاو کپ
بگھار کے لیے اجزاء:
تیل پاو کپ
کڑی پتے دس عدد
ترکیب:
آلو ابال کر چھیل لیں اور کیوبز کاٹ لیں شملہ مرچ کھیرا ٹماٹر اور پیاز کے بھی کیوبز کاٹ لیں اب ایک باول میں آلو پیاز کھیرا ٹماٹر سوئٹ کارن نمک ہرا دھنیا لال مرچ کیچپ چلی سوس مایونیز ڈال کر مکس کر لیں پھر تیل اور کڑی پتوں کا بگھار لگا کر مزیدار سیلیڈ سرو کریں