Baaghi TV

Category: سلاد

  • مزیداریوگرٹ ایگ سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    یوگرٹ ایگ سیلیڈ
    اجزاء:
    سیلیڈ ڈریسنگ کے اجزاء:
    اُبلی میکرونی دوکپ
    شملہ مرچ دو عدد
    ٹماٹر دو عدد
    کھیرا دو عدد
    لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    یوک فلنگ کے اجزاء:
    ایکٹی پلس ایک کپ
    انڈے آٹھ عدد
    مکھن چار چائے کے چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا۔چمچ
    مسٹرڈ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    مایونیز دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    ابلے ہوئے انڈوں کو درمیان سے کاٹ کر دو کر لیں اور زردیاں نکال کر رکھ الگ رکھ لیں ایک پیالے میں انڈے کی زردی ایکٹی پلس مکھن کالی مرچ نمک مسٹرڈ پاوڈر اور مایونیز ڈال کر مکس کریں اور ابلے انڈوں میں یہ مکسچر بھر دیں اب ایک پیالے میں ابلی میکرونی ایکٹی پلس شملہ۔مرچ کھیرا اور ٹماٹر کے کیوبز کاٹ کر نمک کالی مرچ اور لیموں کا رس ملا کر مکس کریں سرونگ ڈش میں ڈال کر اوپر انڈے رکھ کر سرو کریں

  • مزیدارٹوس گرین سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    ٹوس گرین سیلیڈ
    اجزاء:
    ابلی اور ریشہ کی ہوئی چکن آدھا کپ
    کھیرا آدھا کیوبز کاٹ لیں
    شملہ مرچ آدھی کیوبز کاٹ لیں
    گاجر. آدھی باریک سلائس کاٹ لیں
    سویٹ کارن ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    بند گوبھی سلائس پاو کپ
    کروٹونز پاو کپ
    آئس برگ لیٹس آدھا کپ
    نمک اور سفید مرچ پاو چائے کا چمچ
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    مایونیز دو کھانے کے چمچ
    کریم ڈیڑھ کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    ایک پیالے میں ابلی ریشہ کی ہوئی چکن کھیرا شملہ مرچ گاجر سوئٹ کارن بند گوبھی کروٹونز آئس برگ لیٹس نمک سفید مرچ چینی مایو نیز کریم ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کر کے مزیدار سیلیڈ سرو کریں

  • چکن اینڈ کوک ٹیل سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    چکن اینڈ کوک ٹیل سیلیڈ
    اجزاء:
    چکن بون لیس بریسٹ ایک عدد
    سیب آدھا کیوبز کاٹ لیں
    فروٹ کوکٹیل آدھا کپ
    مایونیز دو کھانے کے چمچ
    فریش کریم ایک کھانے کا چمچ
    نمک اور سفید مرچ پاو پاوچائے کا چمچ
    کاسٹر شوگر آدھا کھانے کا چمچ
    سلاد کے پتے حسب ضرورت سرو کرنے کے لیے
    ترکیب:
    ایک پیالے میں چکن سیب فروٹ کوکٹیل مایونیز فریش کریم نمک سفید مرچ اور کاسٹر شوگر ڈال کر مکس کر لیں اور ٹھنڈی کر کے سلاد کے پتوں پر ڈال کر سرو کریں

  • پوٹیٹو اینڈ کارن سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    پوٹیٹو اینڈ کارن سیلیڈ
    اجزاء:
    آلو دو عدد
    کھیرا ایک عدد
    تیل ڈیڑھ کھانے کے چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    مکئی کے دانے آدھا ٹن
    شملہ مرچ آدھی
    ہری پیاز ایک عدد
    ڈریسنگ کے اجزاء:
    مایونیز آدھا کپ
    ہرا دھنیا ایک گٹھی کا تیسرا حصہ
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    زیرہ پاو چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    کریم پاو کپ
    پائن ایپل آدھا کپ
    ترکیب:
    آلووں کو چھیل کر کاٹ لیں پھر اُن میں نمک اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں ایک پیالے میں مایونیز کریم پائن ایپل لیموں کا رس ہرا دھنیا زیرہ نمک اور کالی مرچ کو اچھی طرح مکس کر لیں ایک بڑے باول میں آلو باریک کٹے ہوئے کھیرے بھٹے کے دانے شملہ مرچ اور ہری پیاز مکس کر کے اس میں مایونیز والا مکسچر شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کر کے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہونے پر سرو کریں

  • انڈین کارن سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    انڈین کارن سیلیڈ
    اجزاء:
    مکئی آدھا کپ
    ہلدی ایک چٹکی
    لیموں آدھا
    ہری مرچ ایک عدد
    پودینے کے پتے چند عدد
    ہرا دھنیا چند پتے
    چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ
    پسی لال مرچ پاو چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    ایک پتیلی میں ایک چٹکی ہلدی اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکئی کو پانی میں ابال لیں جب مکئی اُبل جائے تو مکئی کا پانی نتھا ر کر مکئی کسی باول میں ڈال لیں اور ساتھ ہی اس میں نمک لال مرچ چاٹ مصالحہ پودینے اور ہرے دھنیے کے پتے ہری مرچیں پیاز اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں مزیدار انڈین کارن سیلیڈ تیار ہے

  • لذیذ اور خوش ذائقہ چکن میکرونی سلاد ریسیپی

    اجزاء:
    چکن فلے ایک عدد ابال کر ٹکڑے کر لیں
    پائن ایپل آدھا ٹن
    کھیرا ایک عدد باریک کاٹ لیں
    سیب ایک عدد چھیل کر باریک کاٹ لیں
    مایو نیز ایک کپ
    مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    لیموں ایک عدد
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    فریش کریم آدھا پیکٹ
    کشمش ایک کھانے کا چمچ
    بادام چھ ردد ابال کر چھلکے اتار لیں اور باریک کاٹ لیں
    شیل میکرنی ایک پیکٹ کا تیسرا حصہ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں پانی ڈال کر خوب اچھی طرح گرم کر کے اس میں شیل میکرونی ابلنے کے لئے ڈال دیں ساتھ ہی تھوڑا سا تیل بھی ڈال دیں جب میکرونیز گل جائیں تو پانی نتھار کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور ہلکی سی چکنائی لگا دیں ابلے ہوئے چکن فلے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ایک باؤل میں میکرونیز چکن کے ٹکڑے پائن ایپل کیوبز اور جوس ڈال دیں پھر کھیرے سیب مایونیز مسٹرڈ پاؤڈر نمک چینی بادام اور لیموں کا رس ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں آخر میں فریش کریم اور کشمش مکس کر کے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو نے پر سرو کریں÷

  • غذائیت سے بھر پور پاستا سلاد ریسیپی

    اجزاء:
    چکن بون لیس ایک پاؤ
    پاستا آدھا کپ
    شملہ مرچ ایک عدد
    ہری پیاز دو عدد
    گاجر ایک عدد
    ٹماٹر ایک عدد
    کھیرا ایک عدد
    پیاز ایک عدد چھوٹا
    بند گوبھی ایک پھول چھوٹا
    نمک حسب ذائقہ
    سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
    چلی سوس ایک کھاے کا چمچ
    لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
    آئل پاؤ کپ

    ترکیب:
    کھیرا ٹماٹر اور شملہ مرچ کے بیج نکال کر تمام سبزیاں اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں پین میں آدھا ٹائل ڈال کر گرم کریں اس میں لہسن پیسٹ اور پیاز کاٹ کر ڈالیں اور تھوڑی دیر فرائی کرنے کے بعد چکن بھی ڈال دیں اور فرائی کر کے پکنے دیں اس دوران ابلے ہوئے پاستا میں تھوڑا سا نمک سفید مرچ اور زیتون کا تیل ملائیں جب چکن پک جائے تو ایک ایک کر کے تمام سبزیاں ڈالتے جائیں اور مکس کرتے جائیں اور ساتھ ہی باقی تیل بھی شامل کر دیں سفید مرچ سویا سوس اور چلی سوس بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں سرونگ ڈش میں پاستا ڈال کر ڈش کو درمیان سے خالی کر کے اوپر سبزیاں اور چکن ڈال کر پیش کریں

  • چقندر الزائمر ختم کرتا ہے اور کینسر سے بچاتا ہے

    چقندر الزائمر ختم کرتا ہے اور کینسر سے بچاتا ہے

    چقندر شلجم سے مشابہ ایک سبزی ہے جو گہرے سرخ رنگ کی ہوتی ہے گہرے سرخ رنگ کی یہ سبزی غذائیت میں بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ کئی امراض دور کرنے میں بھی مفید ہے یہ صحت بخسش سبزی کئی اماض سے چھٹکارا دلاتی ہے آئر لینڈ کے ساحلی علاقوں میں اسکے پتے شوق سے کھائے جاتے ہیں جب کہ ایران میں اسکا جوس شوق سے پیا جاتا ہے

    چقندر کا روزانہ سلاد کی طرح استعمال یا پکا کر کھانے سے قبض سے نجات ملتی ہے جن لوگوں کو دائمی قبض کی شکایت ہو روزانہ رات کو آدھا گلاس چقندر کا سوپ پینا مفید ہے خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے روزانی چقندر کا جوس پینا بہت فائدہ مند ہے

    چقندر کے رس میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر پینے سے ہاضمے کی خرابی دور ہو جاتی ہے چقندر کے رس میں شہد ملا کر نہار منہ پینے سے معدے کے زخم ختم ہو جاتے ہیں اور صحت ٹھیک رہتی ہے چقندر کا رس داغ دھبے اور جھایاں دور کرتا ہے

    چقندر کا رس ہائی بلڈ پریشر اور دل کی تکالیف دور کرتا ہے ذخم جلدی مندمل کرنے میں مدد دیتاہے سر کی خشکی کے لیے اس کے رس میں پھلوں کا بڑا چمچہ رس ملا کے 15 منٹ لگانے ے خشکی دور ہو جاتی ہے چکنائی دور کرتا ہے جلد سے فاسد مادوں کا خاتمہ کرتا ہے جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے اور خلیوں میں ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو روکتا ہے

    دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے اور یادداشت کو بہتر بناتا ہے اس مین پایا جانے والا فولک ایسڈ نسیان کے مرض الزائمر کے تحفظمیں اہم کردار ادا کرتا ہے حمل کے وقت استعمال کرنا کافی فائدہ مند ہے کیونکہ اسمیں کافی مقدار میں قدرتی طور پر فولک ایسڈ پایا جاتا ہے

  • کھیرا وٹامنز کا خزانہ کھیرے کے جادوؤئی فائدے

    کھیرا وٹامنز کا خزانہ کھیرے کے جادوؤئی فائدے

    کھیرا نباتات کے خاندان کی ایک مشہور سبزی ہے یہ ایک بیل دار پودے کی سبزی ہے اسکی بیل یا تو زمین پر پڑی رہتی ہے یا آس پاس کے پودوں پر چڑھ جاتی ہے یہ اکثر ممالک میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے کھیرے کی دو اقسام ہیں دیسی اقسام اور ولائتی اقسام کھیرے کے اندر معدنیات وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں مرجھائی اور پھیکی جلد کے لیے کھیرے کے جوس میں چند قطرے لیموں کا جوس ملا کر چہرے پر لگائیں یہ ماسک پگمنٹیشن کو دور کر کے جلد کو چمکدار بناتے ہیں

    حلقوں کے لئےایک پورا کھیرا چھلکے سمیت اور آلو چھیل کر کدو کش کر کے ململ کے کپڑے کے کپڑے میں رکھ کر آنکھوں میں 20 سے 25 منٹ رکھنے سے حلقے ختم ہو جاتے ہیں کھیرا جلد کی صفائی چکناہٹ پیدا کرنے دھوپ میں جلنے والی جلد کے لئے کھلے مساموں کو بند کرنے جھریاں دور کرنے اور جلد کے داغ دھبے دور کر کے انھیں پر کشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیرے کے استعمال سے تیزابیت اور السر سے بچا جا سکتا ہے