Baaghi TV

Category: سوپ

  • پایا شوربہ سوپ بنانے کی ترکیب

    پایا شوربہ سوپ بنانے کی ترکیب

    پایا شوربہ سوپ

    وقت: 4سے 4½ گھنٹے

    5 سے 6 کپ

    اجزائے ترکیبی مقدار
    مٹن کے پائے 5ٹکڑے
    تیل 1چوتھائی کپ
    تیپیاز (باریک کٹاہوا) 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    کشمیری لال مرچ پاؤڈر 1½ چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    کالی مرچ (ثابت) 10سے 12 عدد
    لونگ 3سے 4عدد
    تیزپات 2درمیانے
    زیرہ 1چائے کا چمچ
    دار چینی 1درمیانی
    موٹی الائچی 2عدد
    چھوٹی الائچی 3عدد
    سجاوٹ کے لئے :
    SNPگرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا کٹا ہوا 2کھانے کے چمچ

    طریقہ کار:
    بڑے برتن میں دو لیٹر پانی لی اسے ابلنے تک پکائیں اورابلتے ہوئے پانی میں مٹن پائے شامل کردیں۔ دو منٹ تک ابالیں پانی ضائع کردیں اور پائے الگ نکال لیں۔ بڑے برتن میں تیل گرم کریں اور پیاز کو ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے تمام مصالحے بھی ڈال دیں۔ تھوڑی مقدار میں پانی شامل کریں۔ ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں پائے اور 3سے 4 لیٹر پانی شامل کردیں۔ برتن کو اچھی طرح ڈھک کر ہلکی آنچ پر 3½ سے 4گھنٹے تک پکائیں۔ اب چولہے سے اتار کر کمرے کے ٹمپریچر میں ٹھنڈا کرلیں۔ اب پائے الگ کرلیں اور یخنی الگ کرلیں۔ پکے ہوئے پائے الگ کھائے جاسکتے ہیں۔ دوسرے برتن میں یخنی ڈال کر 8سے 10 منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ وہ گاڑھی ہو جائے۔ سجاوٹ کے لئے گر م مصالحہ اورہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔

  • ثابت مسور کا سوپ ریسیپی

    ثابت مسور کا سوپ ریسیپی

    ثابت مسور کا سوپ

    وقت : 40سے 50منٹ

    5 سے6 کپ

    اجزائے ترکیبی مقدار
    ثابت مسور آدھا کلو
    تیل 2کھانے کا چمچ
    پیاز (باریک کٹا ہوا) 1چوتھائی کپ
    لہسن (باریک کٹا ہوا) 2جوے
    ٹماٹر (باریک ٹکڑے) 1چوتھائی کپ
    چکن کی یخنی 6کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے:
    لیموں کا رس 1سے2 کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    لہسن (کٹا اور فرائی کیا ہوا) 1کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ٹماٹر، تمام مصالحے ور تھوڑی سی مقدار میں پانی شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ اب ثابت مسور ار چکن کی یخنی شامل کردیں ور اس وقت تک پکائیں جب تک مسور گل نہ جائیں۔ آدھی دال کو موٹاگرائنڈ کرلیں اور باقی آدھی دال میں شامل کرکے سوپ کو مکمل کرلیں۔ اب لیموں کا رس چھڑک دیں ہرا دھنیا اور تلے ہوئے پیاز اورلہسن ڈال کر گرم گرم پیش کریں۔ سوپ کے لئے باقی ثابت دالیں مثلاً مونگ کی دال، لوبیا وغیرہ بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

  • دال اور ادرک کا سوپ ریسیپی

    دال اور ادرک کا سوپ ریسیپی

    دال اور ادرک کا سوپ

    وقت : 30سے35منٹ

    5 یا 6 کپ

    اجزائے ترکیبی مقدار

    مونگ کی دال (دھلی ہوئی اور کٹی ہوئی) آدھا کلو

    تیل 2کھانے کا چمچ

    پیاز (کٹے ہوئے) 1/4کپ

    درک لہسن کا پیسٹ 1چمچ

    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) 1کھانے کاچمچ

    ٹماٹر (چھوٹے ٹکڑے) 1/4کپ

    چکن یا سبزی کا یخنی 4کپ

    نمک حسب ذائقہ

    سرخ مرچ پسی ہوئی 1چائے کا چمچ

    کالی مرچ ثابت 8سے 10 دانے

    لونگ 2عدد

    تیزپات 1درمیانہ

    موٹی الائچی 1عدد

    چھوٹی الائچی 2عدد

    دارچینی 1 ٹکڑا

    سجاوٹ کے لئے :

    SNP کا گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ

    تلے ہوئے پیاز 2کھانے کے چمچ

    سوپ بنانے کا طریقہ :
    دال کو آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ ساس پین میں تیل گرم کریں پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن تل لیں ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کریں۔ اب کٹی ہوئی ادرک بھی شامل کرکے ایک منٹ تک پکائیں۔ اب ٹماٹر اور تمام مصالحہ جات شامل کرکے تھوڑا پانی ڈال کر چند منٹ کے لئے پکائیں۔ اب دال شامل کرکے چکن یا سبزیوں کا سوپ ڈال دیں۔ اب دال پوری طرح گلنے تک پکائیں۔ اس مکسچر کوگرائنڈ کریں اور برتن میں نکال لیں۔ فرائی کئے ہوئے پیاز اور گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔ دوسری دالوں کا سوپ بھی آپ اسی طرح بنا سکتے ہیں۔

  • ملیگا تاؤنی سوپ بنانے کی ترکیب

    ملیگا تاؤنی سوپ بنانے کی ترکیب

    ملیگا تاؤنی سوپ

    وقت :50سے60منٹ

    پانچ سے چھ کپ کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار

    بغیر ہڈی کے چکن (ابلا اور ریشے کئے ہوئے) 100گرام
    چکن کی یخنی 6کپ
    مکھن(بغیر نمک) 3کھا نے کے چمچ
    پیا ز (موٹا کوٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    ادرک لہسن(باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    دال مسور (دھلی اور بھگوئی ہوئی) 1کپ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) 2چمچ
    سیب (پتلی کاشیں) 1چھوٹا
    کالی مرچ (ثابت) 6سے 7 دانے
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ (پسی ہوئی) 1چائے کا چمچ
    ہلدی 1چائے کا چمچ
    زیرہ آدھا چمچ
    کالی مرچ (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
    ناریل کا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
    لونگ 2سے 3دانے
    چھوٹی الائچی 3سے 4دانے
    تیزپات 1درمیانہ
    سفید آٹا آدھا کپ
    کریم آدھا کپ
    لیموں کارس 2سے 3 کھانے کے چمچ
    سجاوٹ کے لئے :
    سفید ڈبل روٹی کا فرائی ٹکڑے 1کپ
    گاڑھی کریم 1کپ
    ابلے چاول ½ کپ

    پکانے کا طریقہ:
    ایک بڑے ساس پین میں مکھن، پیاز، کترا ہواادرک ورلہسن اور دال مسور ڈال دیں۔ تین سے چار منٹ تک درمیانی آنچ پر رکھ دیں۔اس میں ٹماٹر، سیب، ثابت کالی مرچ، زیرہ، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، ناریل کا پاؤڈر، لونگ، چھوٹی الائچی اور تیزپات شامل کردیں۔ آٹھ سے دس منٹ تک اسے مزید پکائیں۔ آٹا شامل کرکے چند منٹ کے لئے ہلائیں۔ اب اس میں چکن کی یخنی شامل کردیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک مسورکی دال گل نہ جائے۔ اب اسے چولہے سے اتار کر اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ وہ ملائم شکل اختیار کرلے۔ اب اسے علیحدہ برتن میں 20سے30منٹ تک گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ چولہاہلکا کردیں اور چکن کے ریشے، نمک، کالی مرچ، کریم اور لیموں کا رس شامل کردیں۔ سوپ میں ڈبل روٹی کے فرائی ٹکڑے سجا کر اوپر کریم اور ابلے ہوئے چاول ڈال کر سجائیں اور گرما گرم پیش کریں۔ آپ چکن کے بغیر سبزی کا سوپ بھی بنا سکتے ہیں۔ اس میں سبزیوں کی یخنی یا پانی شامل کرسکتے ہیں۔

  • لذیذ اور ذائقہ دارچکن اینڈ وائٹ بین سوپ بنانے کا طریقہ

    چکن اینڈ وائٹ بین سوپ
    اجزاء:
    چکن
    چونگ دوسو گرام
    پیاز آدھی
    تیل ایک کھانے کا چمچ
    کٹا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    بینز آدھا کپ
    چکن یا ویجیٹیبل یخنی تین سو ملی لیٹر
    گاجر دو عدد
    لہسن دو جوئے
    نمک آدھا چائے کا۔چمچ
    گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی دو چٹکی
    لال مرچ حسب ضرورت
    تیز پتا آدھا
    ترکیب:
    چکن ونگز اچھی طرح دھو کر تیل میں گولڈن فرائی کرلیں پھر اس میں سبزیاں ڈال کر اسٹر فرائی کر لیں پھر اس میں یخنی اور تمام اجزاء ڈال کر ابال آنے دیں پھر آنج ہلکی کرکے آدھا گھنٹہ پکائیں پھر بینز ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم دے دیں پھر ہرا دھنیا سے گارنش کر کے سرو کریں