Baaghi TV

Category: سوییٹ ڈیشز

  • پھل جن کا فروٹ چاٹ میں ایک ساتھ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے

    پھل جن کا فروٹ چاٹ میں ایک ساتھ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے

    فروٹ چاٹ افطار کے دوران دسترخوان کی شان اور روزوں داروں کی پسندیدہ غذا قرار دی جاتی ہے فروٹ چاٹ ایک مکمل غذا کی حیثیت رکھتی ہے ایک کپ فروٹ چاٹ کھانے سے فائبر سمیت وٹامنز اور منرلز کی بھرپور مقدار حاصل ہوتی ہے فروٹ چاٹ دل کو طاقت اور معدے کو فرحت بخشتی ہے-

    غذائی ماہرین کے مطابق اگر رمضان کا پورا مہینہ فروٹ چاٹ کا باقاعدگی سے استعمال کر لیا جائے تو عید تک چہرے پر رونق، جِلد صحت مند اور ناخنوں اور بالوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

    فروٹ چاٹ کھانے کے فوائد تو بے شمار ہیں مگر اس بات کا دھیان رکھنا بھی بے حد ضروری ہے کہ کچھ پھلوں کا ایک ساتھ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

    غذائی ماہرین کی جانب سے تربوز کو فروٹ چاٹ میں شامل کرنے سے منع کیا جاتا ہے اس میں وافر مقدار میں پانی شامل ہوتا ہے، تربوز اور پانی کے ایک ساتھ استعمال سے ہیضہ ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

    عموماً روزے دار جیسے ہی روزہ افطار کرتا ہے وہ سب سے پہلے کھجور کے ساتھ ایک گلاس پانی پیتا ہے، اس کے بعد جب یہ فروٹ چاٹ کھائی جاتی ہے تو اس میں موجود تربوز ہیضہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے اس لیے تربوز کو فروٹ چاٹ میں شامل کرنے کے بجائے افطاری کے بعد بھوک محسوس ہونے پر کھائیں۔

    اگر دسترخوان پر لسی یا دودھ سے بنی کوئی اور غذا بھی موجود ہے تو اس دن کیلے کا استعمال فروٹ چاٹ میں نہ کریں ایسا کرنے سے پیٹ خراب اور طبیعت گھنٹوں بوجھل ہو سکتی ہے۔

    فروٹ چاٹ بناتے وقت کوشش کریں فروٹ چاٹ بناتے ہوئے اس بات کا خیال رہے کہ اس میں لیموں شامل نہ کریں غذائی ماہرین کے مطابق فروٹ چاٹ کا ذائقہ بڑھانے کے لیے کریم کا استعمال کیا جا سکتا ہے مگر فروٹ چاٹ میں اس دوران لیموں کا رس شامل نہ کریں۔

    فروٹ چاٹ میں لیموں شامل کرنے سے اس کے ساتھ کھائی جانے والی دوسری غذائیں یا دودھ سے بنے مشروبات طبیعت خراب کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں پیٹ کی خرابی یا بد ہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے۔

    طبی ماہرین کا روزہ داروں کو سخت احتیاط کا مشورہ

    افطاری میں بنانے والے چند پکوان

  • بیسن کے لڈو بنانے کی ترکیب

    بیسن کے لڈو بنانے کی ترکیب

    بیسن کے لڈو

    وقت ………… 40سے 45 منٹ

    تعداد ………… 18سے 20 عدد

    جزائے ترکیبی مقدار
    دل چنا ایک کلو
    تیل تلنے کے لئے 3کپ
    نمک حسب ذائقہ
    بیکنگ پاؤڈر 2چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    مولی (کش کی ہوئی) آدھا کلو

    طریقہ کار:
    دال تمام رات بھگو کر رکھیں۔ چنے کی دال میں نمک اور آدھا کپ پانی شامل کرکے اس وقت گرائنڈ کریں جب تک وہ پیسٹ نہ بن جائے۔ میٹھا سوڈا شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ آدھے گھنٹے کے لئے اس پیسٹ کو رکھ دیں۔ تقریباً 50گرام کی بالز بنالیں اور اسے ہلکی آنچ پر اس وقت تک فرائی کریں جب تک یہ گولڈن براؤن ہوکر اچھی طرح پک نہ جائیں۔ اب کش کی ہوئی مولی اور املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

  • سویوں کا مضافر بنانے کی ترکیب

    سویوں کا مضافر بنانے کی ترکیب

    سویوں کا مضافر
    سویاں ایک پیکٹ
    چینی آدھا پاو
    کھویا آدھا پاو
    دودھ ایک کپ
    گھی آدھا کپ
    لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
    کیوڑہ ایسنس تین سے چار قطرے
    زردہ رنگ ایک چٹکی
    بادم پستہ اور کشمش دو کھانے کے چمچ
    چھوٹی الائچی پانچ عدد
    چاندی کا ورق دو عدد
    ترکیب:
    گھی گرم کرکے چھوٹی الائچی ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں سویاں فرائی کریں ساتھ ہی کھویا ڈال دیں دو کھانے کے چمچ گھی گرم کرکے الائچی فرائی کریں پھر اس میں چینی اور دودھ ڈالیں جب شیرہ بن جائے تو سویوں میں شامل کرکے تھوڑا ابال آنے پر لیموں کا رس ملائیں آخر میں پیلا رنگ اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر دم پر رکھیں سرونگ ڈش میں نکال کر میوہ اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے سرو کریں

  • لذیذ اور خوش ذائقہ قلاقند بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور خوش ذائقہ قلاقند بنانے کی ترکیب

    قلاقند
    اجزاء:
    پنیر یا کوٹیج چیز دو سو پچاس گرام
    سوکھا دودھ ایک کھانے کا چمچ
    کنڈینسڈ ملک آدھا ٹن
    پسی الائچی آدھا چائے کاچمچ
    بادام اور پستے دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    پین میں پنیر یا کوٹیج چیز کنڈینسڈ ملک اور سوکھا دودھ ڈال کر پکائیں اب اس میں پسی الائچی ڈال کر اتنا پکائیں کہ مکسچر گاڑھا ہو جائے پھر اسے نکال کر ڈش میں پھیلائیں اور ٹھنڈا کر کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں آخر میں بادام اور پستے ست گارنش کر لیں

  • آئس کریم سوڈا شربت بنانے کی ترکیب

    آئس کریم سوڈا شربت بنانے کی ترکیب

    آئس کریم سوڈا شربت
    جزاء:
    دودھ آدھا لیٹر
    کنڈینسڈ ملک دوکھانے کے چمچ
    آئس کریم سیرپ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    کریم آدھا پیکٹ
    بادام اور پستے آدھا کپ
    پسی الائچی دو چٹکی
    چائنا گراس ایک کھانے کا چمچ
    پستہ آئس کریم دو اسکوپ
    ترکیب:
    ایک جگ میں کنڈینسڈ ملک کریم پسی الائچی آئس کریم سیرپ اور پستہ آئس کریم ڈال کر مکس کریں اب چائنا گراس کو ہرے رنگ کے ساتھ گھول کر جما لیں پھر تیار آئس کریم سوڈا شربت کو چائنا گراس کے ساتھ ڈال کر اور بادام پستہ ڈال کر ٹھنڈا سرو کریں

  • لذیذ ڈرائی فروٹ قلفی بنانے کی ترکیب

    لذیذ ڈرائی فروٹ قلفی بنانے کی ترکیب

    ڈرائی فروٹ قلفی
    اجزاء:
    کنڈینسڈ ملک ایک ٹن
    کاجو ایک چوتھائی کپ
    باریک کٹی انجیر ایک چوتھائی کپ
    پسا کھوپڑا ایک کھانے کا چمچ
    ایواپوریٹڈ . ملک ایک ٹن
    کریم چار سو گرام
    بریڈ سلائس دو عدد
    پسی ہری الائچی ایک چائے کا چمچ
    کٹے بادام ایک چوتھائی کپ
    پستے ایک چوتھائی کپ
    ترکیب:
    بلینڈر میں کنڈینسڈ ملک ایواپوریٹڈ ملک کریم اور بریڈ سلائس ڈال کر بلینڈ کریں اب س میں تمام ڈرائی فروٹ اور پسی ہری الائچی ڈال کر تیس سیکنڈ بلینڈ کریں پھر قلفی کے مولڈز میں بھر کر سیٹ ہونے رکھ دیں

  • لذیذ اور ذائقہ دار آئس کریم بریڈ بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور ذائقہ دار آئس کریم بریڈ بنانے کی ترکیب

    آئس کریم بریڈ
    اجزاء:
    پگھلی آئس کریم دو کپ
    سیلف رائزنگ فلور سوا ایک کپ
    رین بو اسپرنکلز ایک چوتھائی کپ
    چاکلیٹ چپس ایک چوتھائی کپ
    ترکیب:
    آئس کریم اور سیلف رائزنگ فلور کومکس کرکے اس میں اسپرنکلز اور چینی فولڈ کریں لوف پین کو بٹر پیپر سے لائن کرکے اس میں بیٹرڈالیں اور ایک سوپچھتر ڈگری پرپہلے سے گرم۔اوون میں تیس سے پینتیس منٹ بیک کر لیں نکال لر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں پھر کاٹ کر سرو کریں
    ڈری

  • خوش ذائقہ موتی چور کھیر بنانے کی ترکیب

    خوش ذائقہ موتی چور کھیر بنانے کی ترکیب

    موتی چور کھیر
    اجزاء:
    دودھ آدھا کلو
    ایواپوریٹڈ ملک آدھا ٹن
    چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    چاول کا آٹا آدھا کھانے کا چمچ
    موتی چور لڈو
    ایک سو پچیس گرام
    پسی چھوٹی الائچی آدھا چائے کاچمچ
    پستہ دو چمچ
    چاندی کا ورق ایک عدد
    ترکیب:
    دودھ اور ایواپوریٹڈ ملک کو پین میں ڈال کر اس میں چینی اورچاول کے آٹے کا پیسٹ شامل کریں اب اسمیں تھوڑا پانی شامل کر کے پندرہ منٹ پکائیں کہ کھیر گاڑھی ہو جائے پھر اس میں موتی چور لڈواور پسے چھوٹی الائچی ڈال کر مزید پانچ منٹ پکائیں اور باول میں نکال کر پستے اورچاندی کے ورق سے گارنش کریں

  • لذیذ اور خوش ذائقہ خشک دودھ کی رس ملائی بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور خوش ذائقہ خشک دودھ کی رس ملائی بنانے کی ترکیب

    خشک دودھ کی رس ملائی
    اجزاء:
    خشک دودھ آدھا کپ
    انڈا پھینٹا ہوا آدھا
    آئل دو کھانے کے چمچ
    بیکنگ پاوڈر آدھس چائے کا چمچ
    دودھ آدھا لیٹر
    چینی آدھا کپ
    پستہ بادام ١٠ عدد
    ترکیب:
    خشک دودھ پھینٹا ہوا انڈہ بیکنگ پاوڈر اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں جب اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس کے بالز بنا لیں ایک دیگچی میں دودھ ابال لیں اس میں چینی شامل کر دیں پھر اسے دس منٹ پکا کر گاڑھا کر لیں اس کے بعد بالز شامل کر لیں اسے رس ملائی کے ساتھ پانچ منٹ پکائیں اور ٹھنڈا کر لیں ایک پیالے میں نکال کر پستہ بادام سے گارنش کر کے سرو کریں

  • لذیذ اور خوش ذائقہ  رس گُلے بنانے کا طریقہ

    لذیذ اور خوش ذائقہ رس گُلے بنانے کا طریقہ

    رس گُلے
    اجزاء:
    دودھ آدھا کلو
    لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    میدہ ایک کھانے کا چمچ
    چینی ایک کپ
    پانی۔ڈیڑھ کپ
    ترکیب:
    دودھ گرم کریں جب ابال۔آنے لگے تو لیموں کا رس ڈال کر ہلائیں پانچ منٹ پکنے دیں کہ۔دودھ اچھی طرح پھٹ جائے اس چولہے سے اتار کر دس منٹ ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اس دوران چینی اور پانی پتیلی میں ڈال کر پکائیں کہ شیرہ تیار ہو جائے اب پھٹے دودھ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اوپر پانی۔ڈالیں تا کہ لیموں کا کھٹا پن نکل جائے اور پھر اچھی طرح نچوڑ لیں پنیر کو پیالے میں ڈال کر اس میں میدہ مکس کر کے ہاتھ سے سات آٹھ منٹ مسلیں اب چھوٹے بالز بنا لیں بالز میں کوئی کریک نہ ہو ورنہ رس گلے پھٹ جائیں گے اور ان کو شیرے میں ڈال کر ڈھک کر دس منٹ تیز آنچ پر پکائیں اور پھر پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں شیرے سے نکال کر ٹھنڈا کر کے پیش کریں