چاکلیٹ کیک
اجزاء:
مکھن . آدھا کپ
کاسٹر شوگر آدھا کپ
انڈے دو عدد
میدہ آدھا کپ
کوکو پاوڈر پاو کپ
بیکنگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
مکھن اور چینی کو اتنا بیٹ کریں کہ وہ فلفی ہو جائے اب اس میں انڈے شامل۔کرتے جائیں اور مکس کریں پھر میدہ کوکو پاوڈر اور بیکنگ پاوڈر چھان کر بیٹر میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔اب کیک بیٹر کو گریس پین میں ڈال۔دیں اس کے بعد ایک پلیٹ کو ڈیپ سوس پین میں رکھ کر اتنا پانی ڈالیں کہ پلیٹ ڈھک جائے اب پانی کو دھیمی۔آنچ پر رکھ دیں جب بھاپ بننا شروع ہو جائے تو پچیس سے تیس منٹ اسٹیم دیں جب کیک پھول جائے تو پین سے نکال کر بیس منٹ ٹھنڈا ہونے دیں
Category: سوییٹ ڈیشز

لذیذ اور ذائقہ دارچاکلیٹ کیک بنانے کی ترکیب

لذیذ اور مزیدارچنیوٹی کھیر بنانے کی کھیر
چنیوٹی کھیر
اجزاء:
دودھ تین پاؤ
چاول دو اونس بھگو لیں
پسی ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ
کھویا پاؤ کپ
چینی حسب ذائقہ
کیوڑہ آدھا چائے کا چمچ
بادام پستے حسب ضرورت
چاندی کے ورق حسب ضرورتترکیب:
پتیلی میں دودھ ڈال کر گرم کریں پھر اس میں چاول ڈال کر دس منٹ پکائیں اور اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں اب اس میں کھویا ڈال کر اتنا پکائیں کہ چاول گل جائیں اب اس میں پسی ہری الائچی اور کیوڑہ ڈال کر مکس کریں پھر سرونگ ڈش میں ڈال کر بادام پستے چھڑک کر چاندی کے ورق سے سجا دیں مزیدار چنیوٹی کھیر ٹھنڈی کر کے سرو کریں
لذیذ اورذائقہ دار ملیدہ بنانے کی ترکیب
ملیدہ
اجزاء:
میدہ ایک پاؤ
گھی آدھا کپ
نمک آدھی چٹکی
پسے بادام پاؤ کپ
پسے پستے پاؤ کپ
پسی ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ
کاسٹر شوگر آدھا کپترکیب:
میدہ چھان کر اس میں نمک اور گھی ڈال کر مکس کریں یہاں تک کہ وہ بریڈ کرمز کی طرح کا ہو جائے اب اس کو پانی کے ساتھ گوندھ لیں اور چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں اور پیس لیں اب اس میں کاسٹر شوگرپسے بادام ار پسے پستے اور ہری الائچی ڈال کر مکس کر کے ملیدہ بنا لیں اور دودھ کے ساتھ درو کریں
بیکڈ ورما سلی پُڈنگ بنانے کی ترکیب
اجزاء:
سویاں ایک کپ
مکھن چار اونس
دودھ پانچ کپ
انڈے عدد
پسی الائچی ایک چائے کا چمچ
بادام پستے آدھا کپ
چینی پون کپترکیب:
پتیلی میں دودھ ڈال کر گرم کریں پھر اس میں سویاں اور چینی ڈال کر دس منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں اب اس میں انڈے الائچی مکھن اور بادام پستے ڈال کر اوان پروف ڈش میں ڈال کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 سے 30 منٹ تک بیک کر لیں مزیدار بیکڈ ورما سلی پڈنگ تیار ہے
بیکڈ ایگ حلوہ بنانے کی ترکیب
بیکڈ ایگ حلوہ
اجزاء:
انڈے چار عدد
دودھ ایک کپ
خشک دودھ ایک چوتھائی کپ
پگھلا گھی آدھا کپ
پیلا رنگ ایک چُٹکی
بُھنی سوجی دو کھانے کے چمچ
پسی چھوٹی الائچی آدھا چائے کا چمچ
چینی آدھا کپ
کُٹے بادام ایک کھانے کا چمچ
پستے ایک کھانے کا چمچترکیب:
بلینڈر میں بادام اور پستے کے علاوہ تمام اجزاء ڈال کر بلینڈ کر لیں اب انھیں پہلے سے گرم اوون میں اتنی دیر پکائیں کہ سیٹ ہو جائیں اور رنگ آ جائے پھر اسے نکال کر کُٹے بادام اور پستے سے گارنش کر کے سرو کریں
سوئیوں کی مزیدار اور خوش ذائقہ پُڈنگ بنانے کی ترکیب
سوئیوں کی پُڈنگ
اجزاء:
سویاں دو کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد پھینٹ لیں
مکھن پچیس گرام
دودھ ڈیڑھ کپ
کنڈینسڈ ملک پاؤ کپ
پسی الائچی پاؤ چائے کا چمچ
کٹے بادام حسب ضرورتترکیب:
دودھ میں مکھن ڈال کر اُبال لیں اب اس میں سویاں ڈال کر دو منٹ پکائیں پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں پھر کنڈینسڈ ملک پھینٹا ہوا انڈا کٹے بادام اور پسی الائچی ڈال کر مکس کر لیں پھر اس مکسچر کو اوون پروف ڈش میں ڈال کر 180 ڈگری پر 30 منٹ کے لئے بیک کر لیں
لذیذ اور خوش ذائقہ شیر خند بنانے کی ترکیب
شیر خند
اجزاء:
دہی ایک پاؤ
خشک دودھ آدھا کپ
پسی الائچی آدھا چائے کا چمچ
زعفران ایک چٹکی
دودھ دو کھانے کے چمچ
پسی چینی پاؤ کپ
کریم آدھا کپ
بادام پستے دو کھانے کے چمچ کاٹ لیںترکیب:
دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر رات بھر کے لئے لٹکا دیں تاکہ پانی نُچڑ جائے پھر ایک باؤل میں ڈال کر پھینٹ لیں زعفران کو دودھ میں گھول کر دہی میں ملا دیں ساتھ ہی الائچی خشک دودھ کریم پسی چینی ملا کر مکس اچھی طرح پھینٹ لیں اب ڈش میں ڈال کر اوپر بادام اور پستے چھڑک دیںذائقہ دار اور لذیذ کھویا ملائی قلفی بنانے کی ترکیب
اجزاء:
کھویا ایک پاؤ
پستہ دو کھانے کے چمچ
کریم 400 گرام
ایواپوریٹڈ ملک سولہ اونس
کیوڑہ ایک چائے کا چمچ
بریڈ سلائس دو عدد
کنڈینسڈ ملک 400 گرامترکیب:
ایواپوریٹڈ ملک کو فریزر میں رکھ کر آدھا فریز کریں یعنی کچا پکا جما لیں پھر بلینڈر میں کھویا کریم کنڈینسڈ ملک بریڈ سلائس کیوڑہ پستہ فریز ایواپوریٹڈ ملک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر کے قلفی کے سانچوں میں دال کر فریزر میں رکھ دیں جب فریز ہو جائیں تو سانچوں میں سے نکال کر سلائس کاٹ لیں اور سرو کریںلذیذ اور خوش ذائقہ مٹکے والی قلفی بنانے کا طریقہ
مٹکے والی قلفی
اجزاء:
دودھ ڈیڑھ کلو اتنا پکائیں کہ تین پاؤ رہ جائے
چینی حسب ذائقہ
الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
عرق گلاب ایک چائے کا چمچ
لسہ کھویا تین پاؤترکیب:
کسی برتن میں ڈیڑھ کلو دودھ ڈال کر اتنا پکائیں کہ آدھا رہ جائے پھر اس میں چینی اور الائچی پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور چولہے سے اتار لیں کھویا مکس کر کے دوبارہ دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ دودھ گاڑھا ہو جائے ان عرق گلاب ڈال کر مکس کریں جب ٹھنڈا ہو جائے تو قُلفی کے مولڈ میں ڈال کر مٹکے میں ڈال دیں اگر مٹکہ نہ ہو تو فریزر میں رکھ دیںلذیذ کھویا اسکوائربنانے کی ترکیب
کھویا اسکوائر
اجزاء:
کھویا آدھا پاؤ
گھی آدھا کپ
بادام پستہ پاؤ کپ گرائنڈ کئے
الائچی دو عدد
چینی آدھا کپ
انڈے تین عدد
دودھ پاؤ کپترکیب:
کھویا چینی اور گھی کو کسی باؤل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں آدھے بادام اور پستے ملالیں پھر کسی الگ پیالے میں انڈے ڈال کر پھینٹ لیں اب پھینٹے ہوئے انڈے اور دودھ بھی اس میں ڈال لر اچھی طرح مکس کریں پھر اس کے اوپر بادام اور پستے ڈال کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ یا 4 نمبر پر تیس سے چالیس منٹ بیک کر لیں تیار ہونے پر کھویا اسکوائر کی لذیذ اور خوش ذائقہ ڈش مہمانوں کو سرو کریں






