Baaghi TV

Category: سوییٹ ڈیشز

  • مزیدار اور لذیذ گُڑ کا کھویا بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    دودھ ایک کلو
    دیسی گھی یا مکھن ایک کھانے کا چمچ
    پستہ بادام کٹے ہوئے حسب پسند
    گُڑ سو گرام
    گُڑ کو یک علیحدہ برتن میں ڈال کر پکا لیں تا کہ گُڑ مکس ہو جائے

    ترکیب:
    دودح کو ایک پین میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ آدھا رہ جائے پھر سبز الائچی ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی گُڑ کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح پکائیں جن دیکھیں کہ آمیزہ تھورا گاڑھا ہو گیا ہے تو گھی یا مکھن ڈال کر مکس کریں پھر بادام پستہ دال کر اچھی طرح فرائی کریں ایک پلیٹ میں دال کر اوپر چاندی کا ورق لگا کر تھوڑا تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر حسب پسند ٹکڑوں میں کاٹ لیں مزیدار اور منفرد سی کھوئے کی مٹھائی مزے سے کھائی

  • لذیذ مال پوڑہ بنانے کی ترکیب

    مال پوڑہ
    اجزاء:
    سوجی آدھا کپ
    میدہ آدھا کپ
    دودھ ایک کپ
    زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
    پسی چینی ڈیڑھ کپ
    الائچی چار عدد دانے نکال لیں
    انڈا ایک عدد
    کوکنگ آئل فرائی کرنے کے لئے حسب ضرورت

    ترکیب:
    تمام چیزوں کو ایک باؤل میں ڈال کر مکس کر لیں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں اور انڈا بھی اس میں پھینٹ لیں نان اسٹک فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈالیں اور پکانے والے چمچ سے بھر کر آمیزہ فرائنگ پین میں پھیلا دیں اور گولڈن براؤن ہونے لگے تو پلٹ دیں جب دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہو جائے تو اتار لیں لذیذ مال پوڑا تیار ہے

  • لذیذ اور خوش ذائقہ کھویا مال پورہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    دودھ آدھاکپ
    بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    سونف تین چوتھائی چائے کا چمچ
    کھویا آدھا کپ
    گھی حسب ضرورت فرائی کرنے کے لئے
    شیرہ بنانے کے لئے:
    چینی ایک کپ
    پانی آدھا کپ
    الائچی 2 سے 3 عدد
    زعفران ایک چٹکی
    بادام پستے حسب پسند

    ترکیب:
    چینی کا ایک تار کا شیرہ بناکر اس میں چھوٹی الائچی اور زعفران شامل کرکے ہلکا ٹھنڈا کر لیں اب دودھ میں چینی کھویا اور سونف ڈال کر میدہ ملاتے جائیں پھر اس میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر 10 سے 12 منٹ رکھ دیں پھر گھی گرم کر کے اس میں دو کھانے کے چمچ مکسچر ڈال کر فرائی کر لیں اب اسے تیار شیرے میں ڈال کر فوراً نکال لیں آخر میں اوپر بادام پستے چھڑک کر سرو کریں

  • لذیذ اور مزیدار کشمیری حلوہ بنانے کی ترکیب

    کشمیری حلوہ
    اجزاء:
    جو کا آٹا ایک کپ
    چینی آدھا کپ
    دودھ دو کپ
    دیسی گھی چار کھانے کے چمچ
    پسی الائچی ایک چائے کا چمچ
    زعفران ایسنس چند قطرے
    کاجو بادام پستے کشمش حسب پسند
    ترکیب:
    کڑاہی میں دو سے تین چمچ گھی کے ڈال کر گرم کریں پھر اس میں جو کا آٹا ڈال کر ہلکی آنچ پر بھون لیں اور چولہے سے اتار لیں دوسری پتیلی میں دودھ گرم۔کرکے ساتھ ہی اس میں چینی ڈال۔دیں اور چمچ ہلاتی رہیں جب دودھ میں ابال۔آ جائے تو پھر اس میں تلا ہوا جو شامل کر دیں اور چمچ ہلائیں پھر اس میں الائچی ہاوڈر اور باقی گھی ڈال کر مکس کریں اس کے بعد زعفران ایسنس ڈال دیں اور مسلسل چمچ ہلاتی رہیں ورنہ حلوہ برتن سے چپک کر جل جائے گا جب حلوہ کناروں کو چھوڑ کر درمیان میں آجائے اور گھی چھوڑ دے تع چولہا بند کر دیں ڈش میں نکال کر کاجو بادام پستہ اور کشمش سے گارنش کر کے گرم گرم مزیدار حلوہ سرو کریں

  • لذیذ چاکلیٹ مگ کیک بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    میدہ سوا ایک کپ
    کسٹرڈ شوگر آدھا کپ
    کوکو پاؤڈر تین چوتھائی کپ
    بیکنگ پاؤڈر دو چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    تیل ایک سو اسی ملی لیٹر
    دودھ ایک سو اسی ملی لیٹر
    ونیلا ایسنس دو چائے کے چمچ
    چاکلیٹ سیرپ حسب ضرورت
    چاکلیٹ حسب پسند گارنشنگ کے لئے

    ترکیب:
    کسی بڑے مکسنگ باؤل میں میدہ چینی کوکو پاؤڈر بیکنگ پاؤڈر اور نمک کو اچھی طرح چھان کر ڈالیں تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور اب چار ایسے نگ جو مائیکرو اوون میں رکھے جا سکتے ہوں انھیں نکالیں اور اب تیار مکسچر کے چار حصے کر لیں کسی جگ میں ونیال ایسنس اور تیل اور دودھ کو مکس کریں اب پہلے میدہ کا خشک مکسچر مگ میں ڈالیں اور اس کے اوپر ونیلا مکسچر ڈالیں مگ کے اندر ان تما م چیزوں کو کسی چمچ کی مدد سے مکس کریں تاکہ ایک بٹر سا بن جائے اب اس کیک کی بیٹر کو مائیکرو اوون میں رکھیں مائیکعرو اوون کے ٹمپریچر کو پہلے ہائی پر رکھیں مگ کو نوے سیکنڈ تک کے لئے اس میں رکھیں جب وہ پھول جائے تو اسے نکال لیں پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں چاکلیٹ سپرے اور چاکلیٹ کے ٹکڑوں سے گارنش کر کے سرو کریں چاکلیٹ مگ تیل تیار ہے

  • لذیذ اور خوش ذائقہ بیگڈ ایگ حلوہ ریسیپی

    بیگڈ ایگ حلوہ
    اجزاء:
    انڈے چار عدد
    دودھ ایک کپ
    خشک دودھ ایک چوتھائی کپ
    پگھلا ہوا گھی آدھا کپ
    پیلا رنگ ایک چُٹکی
    پسی چھوٹی الائچی دو چٹکی
    بُھنی سوجی دو کھانے کے چمچ
    چینی آدھا کپ
    کُٹے بادام ایک کھانے کا چمچ
    پستے ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    بلینڈر میں بادام اور پستے کے علاوہ۔باقی تمام اجزاء ڈاک کت بلینڈ کر لیں اب انھیں پہلے سے گرم اوون میں کسی اوون ہروف ڈش میں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ وہ سیٹ ہو جائیں اور رنگ آجائے پھر اسے نکال کر بادام اور پستے سے گارنش کر کے سرو کریں

  • صحت بخش اور لذیذ ڈش پُگا بنانے کی ترکیب

    پُگا
    پُگا کھانے کی ایسی ڈش ہے جو چمد طاقت ور اجزاء کو ملا کر بنائی جاتی ہے بچوں بوڑھوں سمیت تمام عمر کے افراد کے لیے انتہائی مفید ہے
    اجزاء:
    بھنے چنے پچاس گرام
    بادام پچیس گرام
    سونف پچیس گرام
    حسب ذائقہ یا دس گرام
    ترکیب:
    چنوں کو چھانٹ کر چھلکے وغیرہ نکال دیں سونف بھی چھانٹ کر صاف کر لیں اور پھر ہلکی آنچ پر چند منٹ بھونیں یہاں تک کہ خوشبو آنے لگے پھر ان تمام اجزاء کع گرینڈر میں ایک ایک کر کے گرائینڈ کر لیں اور مکس کر کے ائیر ٹائٹ برتن میں محفوظ کر لیں یہ کم از کم۔ایک ماہ تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے
    طریقہ استعمال:
    ایک چمچ۔دیسی کو گرم کر کے ڈیڑھ یا دو چمچ چنوں والا آمیزہ ڈال کر مکس کریں پُگا تیات ہے اسے کھانے کا صحیح وقت صبح ناشتےسے پہلے کا ہے یہ کوئی پیٹ بھر کر کھانے والی ڈش نہیں ہے روزانہ دو چمچ۔سے زیادہ۔استعمال نہیں کرنا چاہیے اصل چیز روزانہ کھانا ہے نہ کہ زیادہ کھانا یہ بہت ہی مفید اور طاقتور غذا ہے ‘

  • لذیذ عمدہ اور خوش ذائقہ بیکڈ لیمن ڈونٹس ریسیپی

    بیکڈ لیمن ڈونٹس
    اجزاء: ھ
    میدہ ایک کپ
    کاسٹر شوگر پاو کپ
    دودھ آدھا کپ
    لیمن زیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    بیکنگ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    بیکنگ سوڈا دو چٹکی
    انڈا آدھا
    دہی پاو کپ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل پاو کپ
    آئسنگ شوگر ایک کپ
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    میدہ بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاوڈر اکٹھا ہی چھان لیں پھر اس میں مکھن کاسٹر شوگر دہی تیل اور لیمن زیسٹ اور انڈے شامل کر کے مکس کریں پھر اس کی ڈو بنا لیں اگر ضرورت پڑے تو دودھ استمعال کر لیں ڈونٹ ٹرے کو گریس کر کے اس پر ڈو کے چھوٹے بالز بنا کر رکھیں اور ایک سو اسی ڈگری پر بیس منٹ تک بیک کریں پھر انھیں نکال کر آئسنگ شوگر اور لیموں کا رس مکس کر کے ان پر پھیلائیں اورمزیدار لیمن ڈونٹس سرو کریں

  • خوش ذائقہ اور لذیذ وافلز بنانے کا طریقہ

    وافلز
    اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
    دودھ ایک کپ
    بیکنگ پاوڈر دو چائے کے چمچ
    نمک پاو چائے کے چمچ
    تیل پاو کپ
    چینی پاو کپ
    انڈے. ایک عدد
    جیم آئس کریم حسب ضرورت گارنش کے لیے
    چاکلیٹ سوس بٹر شہد میپل سیرپ. ٹاپ کے لیے
    ترکیب:
    پیالے میں میدہ بیکنگ پاوڈر نمک اور چینی ملا لیں ایک دوسرے برتن میں انڈے کی سفیدی پھینٹ لیں وافل میکر پر تیل لگائیں اب انڈے کی زردی دودھ تیل اور ونیلا ایسنس ملا ئیں یہ آمیزہ میدے کے آمیزے میں ملا کر انڈے کی سفیدہ بھی ملا لیں اور یہ درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں پھر جیم آئس کریم میپل سیرپ بٹر چاکلیٹ سوس اور شہد سے ٹاپ کر کے سرو کریں

  • عمدہ اور لذیذ کریم چیز والنٹ پائی عمدہ لذیذ اور آسان ریسیپی

    کریم چیز والنٹ پائی
    اجزاء:
    بسکٹس ایک کپ
    کریم چیز آدھا کپ
    اخروٹ پاو کپ
    ونیلا۔ایسنس تھوڑا سا
    مکھن پاو کپ
    کنڈینسڈ ملک آدھا کپ
    جیلیٹن پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    انڈے کی زردی ایک عدد
    کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
    کریم ایک پیکٹ
    چاکلیٹ سپریڈ آدھا کپ
    ترکیب:
    کسی برتن میں انڈوں کی زردی کنڈینسڈ ملک اور کارن فلور کو پکا لیں جب گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کر دیں اب ایک باول میں نکال کر اس میں کریم چیز کریم اور ونیلا ایسنس ڈال کر بیٹ کر لیں جب فلفی ہو جائے تو جیلیٹن پاوڈر کو پانی میں گھول۔کر ڈال دیں مکھن اور بسکٹس کے چورے کو مکس کر کے ایک ٹرے میں سیٹ کر لیں اور فریج میں رکھ دیں اب کریم چیز والے مکسچر میں چاکلیٹ سپریڈ مکس کر کے بسکٹ پر ڈال کر اوپر الروٹ اور چاکلیٹ چھڑک دیں مزیدار اور لذیذ کریم چیز والنٹ پائی تیار ہے