باونٹی آئسکریم
اجزاء:
کنڈینسنڈ ملک آدھا ٹن
ایوایوریٹیڈ ملک ٹھنڈا آدھا ٹن
پسا ناریل آدھا کپ
پگھلی ہوئی چاکلیٹ آدھا کپ
پھینٹی ہوئی تازہ کریم ایک کھانے کا چمچ
ونیلا ایسنس چند قطرے
ترکیب:
ٹھنڈے ایوایوریٹیڈ ملک کو پیالے میں ڈال کر پھینٹیں کہ وہ گاڑھا اور فلفی ہو جائے پھر اس میں کنڈینسنڈ ملک شامل۔کر دیں پھر اس میں پسا ناریل پھینٹی ہوئی کریم ڈال کر فولڈ کر دیں اور ایک ہوا بند ڈبے میں ڈال کر تھوڑا سا جما لیں پھر اسے فریزر سے نکال اس پر پگھلی ہوئی چاکلیٹ میں آہستہ سے فولڈ کریں اس کے بعد رات بھر کے لیے فریزر میں رکھ دیں اور صبح ہونے پر کھائیں
Category: سوییٹ ڈیشز
لذیذ اور خوش ذائقی باؤنٹی آئس کریم گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
لذیذ اور خوش ذائقہ کھویا پڈنگ ریسیپی
کھویا پڈنگ
اجزاء:
انڈے دو عدد
ڈبل روٹی کے سلائس تین عدد کنارے کاٹ لیں
دودھ ڈیڑھ کپ
چینی پاو کپ یا حسب ذائقہ
کھویا پاو کپ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
سبز الائچی پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
بادام دو کھانے کے چمچ بھگو کر چھیل لیں اور باریک کاٹ لیں
چاندی کا ورق ایک عدد
مکھن دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
سلائسز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے مکھن میں فرائی کر لیں ایک پتیلی میں دودھ چینی اور کھویا ڈال کر پکائیں کھویا نرم۔ہا جائے تو سلائسز کے فرائی کیے ہوئے ٹکڑے ڈال کر پکائیں تھوڑی دیر بعد زعفران اور الائچی پاوڈر ڈال دیں۔جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کررکھ دیں اب انڈے پھینڑ کر اس میں شامل کر دیں پھر اوون ہروف ڈش میں ہلکا سا مکھن لگا کر دودھ کھوئے کا آمیزہ اس میں ڈال کر سیٹ ہونے تک اوون میں بیک کر لیں اور نکال۔کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ لیں باریک کٹے بادام اور چاندی کے ورق لگا کر سرو کریںپِن وہیل پیزا نہایت ہی لذیذ اور عمدہ سویٹ ڈش
اجزاء:
پف پیسٹری بیکری سےتیار شدہ . آدھا رول
پیاز ایک عدد کاٹ لیں
بیف چھوٹے ڈیڑھ پاو
پارسلے کٹی ہوئی پتیاں ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹو پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
انناس دو سلائس چھوٹے ٹکڑے کر لیں
پنیر سی ایم۔ایل باریک کاٹ لیں
ترکیب:
پف پیسٹری کا رول سیدھا کر کے اس پر تمام اجزا مکس کر کے ڈال کر رول بنا لیں پھر اس رول کو پہیے کی شکل میں گول۔کاٹ لیں ان ٹکڑوں کو ایک گریس کی ہوئی بیکنگ شیٹ پر سیٹ کر لیں اور دس منٹ کے لیے ایک سو نوے ڈگری سینٹ گریڈ اوون میں بیک کر لیں جب یہ گولڈن براون ہو جائیں تو اوون سے نکال لیں چائے کےساتھ سرو کریں نہایت ہی لذیذ سویٹ ڈش ہےلذیذ اور منفرد ذائقہ دار سویاں رس ملائی ریسیپی
اجزاء:
رس ملائی کا دودھ ایک کپ
بادام پانچ یا چھ عدد باریک کاٹ لیں
کھوپڑا ایک کھانے کا چمچ
سویاں ابلی ہوئی آدھا کپ
پستے پانچ عدد باریک کاٹ لیں
دودھ آدھا کپترکیب:
رس ملائی کا دودھ گرم کر لیں اور آدھا کپ۔دودھ گرم۔کر کے رس ملائی والے دودھ میں شامل کر دیں پھر اس میں سویاں ڈال کر پانچ منٹ پکائیں اور پستہ بادام شامل کر کے چولہے سے اتار لیں اور کسی ڈش میں نکال کر کھوپڑا اس میں ڈال کر مکس کر لیں لذیذ اور منفرد ذائقے والی سویاں رس ملائی تیار ہےعمدہ اور لذیذ کھجوری کھیربنانے کی ترکیب
اجزاء:
دودھ . ڈیڑھ لیٹر
کھجوریں . ڈیڑھ پاو کاٹ لیں
خشک میوے ڈیڑھ کپ
ابلے چاول ڈیڑھ کپ
مکھن تین کھانے کے چمچ
کیوڑہ ایک چائے کا۔چمچ
کنڈینسڈ ملک پون کپ
مٹی کی کٹوریاں دس عددترکیب:
پتلی میں دودھ ڈال کر چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیں ابلے چاولوں کو گرائینڈ کر لیں جب دودھ مکں ابال آ جائے تو اس میں چاول ڈا ل دیں اور دھیمی آنچ ہر آدھا گھنٹہ پکائیں جب گاڑھی ہو جائےتو کنڈینسڈ ملک اور کیوڑا شامل۔کر کے چولہا بند کر دیں اب مکھن گرم۔کر کے اس میں کھجوریں اور خشک میوے فرائی کر کے کھیر میں شامل۔کر دیں کھیر کو مٹی کی کٹوریوں میں ڈال کر ٹھنڈی ہو نے کے لیے رکھ دیں پضر سرو کریں یہ بہت ہی مزیدار سویٹ ڈش ہے÷÷÷خوش ذائقہ اور لذیذ آلمنڈ بٹر بنانا ملک بنانے کا طریقہ
دودھ . ایک پاو
کیلا ایک عدد
پی نٹ بٹر آدھا کھانے کا چمچ
پسے بادام ایک کھانے کا چمچ
براون شوگر دو کھانے کے چمچ
برف ایک کپ ٹکڑے
ونیلا ایسنس چند قطرے
چاکلیٹ تھوڑی سی گارنش کے لیےترکیب:
بلینڈر میں دودھ کیلے پی نٹ بٹر براؤن شوگر پسے بادام برف اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں پھر گلاس میں نکال کر چاکلیٹ سے گارنش کر لیں
لذیذ اور خوش ذائقہ آئس کریم بنانے کی ترکیب
اجزاء:
آم ایک عدد
کیلے ایک عدد
چیکو دو عدد
دودھ آدھا کلو
ربڑی آدھا کلو
پستے 12 گرام
بادام 15 گرام
چینی ایک کپ
الائچی دو عددترکیب:
تمام پھل اور الائچی کے دانے نکال کر دودھ میں پیس کر ملک شیک تیار کر لیں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر ابال آنے تک رکھ دیں ابال آنے پر ربڑی شامل کریں اور دودھ کو ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے کے لئے چھوڑ دیں گاڑھا ہونے پر دودھ ایک سیدھے سانچے میں ڈال کر فریز کر لیں جم جائے تو نکال کر پستے بادام چھڑک کر سرو کریں
