Baaghi TV

Category: خواتین

  • مینگو ٹینگو ایک لذیذ اور ذائقہ دار مشروب

    مینگو ٹینگو ایک لذیذ اور ذائقہ دار مشروب

    اجزاء:
    آم 2 عدد کاٹ لیں
    برف 2 کپ کیوبز
    ٹینگ 4 کھامے کے چمچ
    وائٹ ڈرنک 2 کپ
    چینی 4 کھانے کے چمچ
    پودینہ پتے 4 کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    بلینڈر میں آم برف ٹینگ وائٹ ڈرنک چینی اور پودینہ کے پتے ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں کہ سموتھ ہو جائے پھر یہ خوب ٹھنڈی مشروب گلاسوں میں ڈال کر سرو کریں یہ ایک بہت ہی خوش ذائقہ مشروب ہے

  • خوش ذائقہ جام شیریں بنانا سمودی ریسیپی

    خوش ذائقہ جام شیریں بنانا سمودی ریسیپی

    اجزاء:
    تازہ دودھ 2 پیالی
    دہی 1 پیالی
    کیلا 3 عدد
    جام شیریں 4 کھانے کے چمچ
    برف کے ٹکڑے 1 پیالی

    ترکیب:
    بینڈر میں دودھ دہی کیلا اقر برف کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں پھر اس میں جام شیریں پاؤڈر شامل کر کے مزید بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر خوب ٹھنڈی جام شیریں سرو کریں

  • دہی کا میٹھا سادہ اور آسان ریسیپی

    دہی کا میٹھا سادہ اور آسان ریسیپی

    دہی کا میٹھا بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان اور سادہ ہے اس میں صرف دو اجزاء سودس اور دہی ہی استعمال ہوتے ہیں گھر میں یہ لذیذ ریسیپی ٹرائی ضرور کریں

    اجزاء:
    دہی آدھا کلو
    دودھ پاؤ پیالی
    چینی 125 گرام
    بادام تین کھانے کے چمچ کاٹ لیں
    پستے دو کھانے کے چمچ کاٹ لیں

    ترکیب:
    دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر 20 سے 25 منٹس کے لیے لٹکا دیں تا کہ اس کا پانی نکل جائے اب باؤل میں دہی ڈال کر اس میں چینی ڈال اور اچھی طرح مکس کر کے پھینٹ لیں پھر اس میں پاؤ پیالی دودھ ڈال کر مکس کر لیں اور ساتھ ہی بادام اور پستے ڈال کر اسے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں اور شیشے کے چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں مزیدار دہی کا میٹھا تیار ہے

  • لذیذ فروٹی سمودی بنانے کی ترکیب

    لذیذ فروٹی سمودی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آڑو آدھا کپ
    دہی آدھا کپ
    کیلا آیک عدد
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    برف آدھا کپ

    ترکیب:
    بیلنڈر میں آڑو دہی کیلا چینی اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں کہ وہ سموتھ ہو جائے تو اسے چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر سرو کریں یہ بہت ہی لذیذ اور خوش ذائقہ سمودی ہے

  • لذیذ چکن اور پائن ایپل سلاد ریسیپی

    لذیذ چکن اور پائن ایپل سلاد ریسیپی

    اجزاء:
    ابلا چکن آدھا کپ
    پائن ایپل آدھا کپ
    سیب آدھا کپ
    میونیز ڈیڑھ کپ
    کریم دو کھانے کے چمچ
    لیمن جوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    چینی آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چمچ چھوٹا

    ترکیب:
    ایک برتن میں ابلا چکن پائن ایپل سیب لیمن جوس ملا لیں پیالے میں کریم اور میونیز اچھی طرح پھینٹ لیں پھر اس میں چینی اور سفید اور سفید مرچ شامل کر کے مزید پھینٹیں اور فروٹس کے اوپر ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر کے شیشے کے باؤل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو چھوٹی پیالیوں میں ڈال کر سروکریں

  • خوش ذائقہ پائن ایپل اور ناریل سمودی ریسیپی

    خوش ذائقہ پائن ایپل اور ناریل سمودی ریسیپی

    اجزاء:
    پائن ایپل کا جوس ہاف کپ
    پائن ایپل سلائسز ہاف کپ
    پسا ہوا ناریل آدھا کپ
    برف کے ٹکڑے حسب ضرورت
    ناریل پاؤڈر پاؤ کپ

    ترکیب:
    بلینڈر میں پائن یپل جوس سلائسز ناریل پاؤڈر پسا ہوا ناریل برف کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اور مزیدار اور خوش ذائقہ سمودی لمبے گلاسوں میں ڈال کر پیش کریں

  • مزیدار اور لذیذ  فروٹ کوک ٹیل ریسیپی

    مزیدار اور لذیذ فروٹ کوک ٹیل ریسیپی

    اجزاء:
    انڈوں کی سفیدی دو عدد
    سرکہ 1 چائے کا چمچ
    کارن فلور آدھا چائے کا چمچ
    ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
    چینی ڈیڑھ چھٹانک
    کیلا 1 عدد
    کریم 1 چھٹانک
    انناس 1 بڑا ٹکڑا
    سیب آدھا

    ترکیب:
    ایک برتن میں انڈوں کی سفیدی پھینٹیں سخت ہو جائے تو کارن فلور سرکہ اور ونیلا ایسنس ڈالیں پھر1 چینئی ڈال کر خوب پھینٹیں پھر یہ آمیزہ ڈش میں ڈال کر اسے 15 منٹ اوون میں رکھ دیں پھر نکال کر ٹھنڈا کریں انناس سیب کیلے باریک کاٹ لیں کریم پھینٹ لیں بقایا چینی کریم میں ڈال کر مزید پھینٹیں بلکہ بیکر کئے ہوئے آمیزے کے درمیان خول کر لیں خول میں کٹے ہوئے پھل ڈالیں اور پھلوں میں کریم ڈالیں کٹے ہوئے پھل سفیدی کے آمیزے کے درمیان میں ڈالیں لذیذ ترین فروٹ کوک ٹیل تیار ہے

  • افطاری کے لئے چند مشروبات  ٹھنڈک اور طاقت ساتھ ساتھ

    افطاری کے لئے چند مشروبات ٹھنڈک اور طاقت ساتھ ساتھ

    کھجور کا ملک شیک
    اجزاء:
    کھجوریں 50 گرام بھگو لیں
    دودھ 75 ملی لیٹر
    آئس کیوب آدھا کپ
    چینی 50 گرام
    دہی 50 گرم

    ترکیب:
    بلینڈر میں کھجوریں دہی چینی دودھ اور آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر سرو کریں کھجور کھانے کے بے شمار فوائد ہیں اسکا ملک شیک طاقت بھی دیتا ہے اور ٹھنڈک بھی –

    موکا بلینڈ ملک شیکاجزاء:
    کافی پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    ابلا پانی پاؤ کھانے کا چمچ
    دودھ آدھا کپ
    کوکو پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    پسی دار چینی ایک چٹکی
    ڈارک چاکلیٹ آدھا کھانے کا چمچ کدو کش کر لیں

    ترکیب:
    فوڈ پروسیسر میں تمام چیزیں کفی پاؤڈر چینی ابلا پانی دودھ کوکو پاؤڈر پسی دار چینی اور ڈارک چاکلیٹ ملا کر اچھی طرح پیس لیں پھر گلاس میں ڈال کر سرو کریں-

    شربت آلو بخارا

    اجزاء:
    آلو بخارے پکے ہوئے آدھا کلو
    آلو بخارے کا ایسنس آدھا چمچ
    چینی 3 پاؤ
    پانی آدھا کلو

    ترکیب:
    آلو بخارے اچھی طرح دھو کر پانی میں ڈال دیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں دو چار جوش آنے کے بعد اتار لیں تاکہ گٹھلی اور چھلکا علیحدہ ہو جائے اب اس میں چینی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دوں جب ایک تار کا شربت ہو جائے تو اس میں ایسنس ڈال دیں پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں اور بوتلوں کو خشک کر کے بھر لیں اگر پسند ہو تو تھوڑا سا خوردنی رنگ بھی ڈال دیں

    جام شیریں بنانا سمودی

    اجزاء:
    تازہ دودھ 2 پیالی
    دہی 1 پیالی
    کیلا 3 عدد
    جام شیریں 4 کھانے کے چمچ
    برف کے ٹکڑے 1 پیالی

    ترکیب:
    بینڈر میں دودھ دہی کیلا اقر برف کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں پھر اس میں جام شیریں پاؤڈر شامل کر کے مزید بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر خوب ٹھنڈی جام شیریں سرو کریں-

    آڑو سمودھی

    اجزاء:
    آڑو کا کین آدھا کپ
    دہی ایک کپ
    کریم ایک کھانے کا چمچ
    آئسنگ شوگر ایک کھانے کا چمچ
    آئس کیوبز حسب ضرورت

    ترکیب:
    تمام چیزیں بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اور چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر پودینے کے پتوں سے سجا کر پینے کے لیے پیش کریں آڑو صحت کے لحاظ سے بہت مفید پھل ہے خاص طور پر گرمی کے موسم میں گرمی کی حدت کو کم کرتا ہے-

    سٹرابیری فز

    اجزاء:
    سٹرابیری . . . . دو عدد
    سٹرابیری جیلی . آدھا پیکٹ
    سوفٹ ڈرنگ . . .ہاف چھوٹی
    چینی . . . . . . ایک کھانے کا چمچ
    برف کُٹی . . . . حسب ضرورت
    پودینہ . . . . . ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    پین میں آدھی پیالی پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں ابال آنے پر اسٹرابیری جیلی ڈال کر اچھی طرح ملائیں پھر اس میں آدھی پیالی سادہ پانی ملا کر رکھ لیں بلینڈر میں سٹرابیری پودینہ اور چینی ڈال کر بلینڈ کریں ساتھ ہی تیار کی ہوئی جیلی بھی ڈالتے جائیں پھر سوفٹ ڈرنک اور برف ڈال کر مزید بلینڈ کر لیں تیار ہو جانے پر چھوٹے گلاسوں میں ڈال۔کر سرو کریں-

    زعفرانی لسی

    اجزاء:
    دہی ایک پاؤ
    چینی حسب ذائقہ
    چھوٹی الائچی 3 عدد
    زعفران ایک چٹکی
    دودھ ایک پیالی
    آئس کیوبز آدھی پیالی
    پستہ ایک چمچ

    ترکیب:
    تھوڑے سے دودھ میں زعفران مکس کر لیں اب بلینڈر میں دہی شکر الائچی کے دانے دودھ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں ساتھ ہر زعفران بھی شامل کر دیں اور مزید اچھی طرح مکس کریں اچھی طرح یکجان ہو جائے تو گلاسوں میں ڈال کر پستہ باریک باریک کاٹ کر اوپر چھڑک دیں ذائقے دار زعفرانی لسی تیار ہے-

  • لذیذ اور ذائقہ دار ونیلا ملک شیک کرنچ

    لذیذ اور ذائقہ دار ونیلا ملک شیک کرنچ

    اجزاء:
    دودھ 2 گلاس
    کریم 2 کپ پھینٹ لیں
    ونیلا آئسکریم 4 سکوپ
    برف کے ٹکڑے 2 کپ
    ونیلا ایسنس 1 چائے کا چمچ
    بادام 4 کھانے کے چمچ
    چینی 8 کھانے کے چمچ
    کیریمل ساس حسب ضرورت

    ترکیب:
    چینی کو ایک پین میں ڈال کر گرم کریں جب پگھل جائے تو بادام کاٹ کرڈالیں اور مکس کریں اور کسی گریسی پلیٹ میں پھیلا دیں جب ٹھنڈا ہو کر جم جائے تو ٹکڑوں میں کوٹ لیں اب بلینڈر میں دودھ ونیلا ایسنس برف اور آئس کریم ڈال کر بلینڈ کریں پھر گلاسوں میں کیریمل ساس ڈیلیں پھر تھوڑی سی پھینٹی ہوئی کریم ڈال کر اوپر دودھ والا آمیزہ ڈال دیں پھر تھوڑی سی کریم ڈال کر اوپر کرنچ ڈال کر پینے کے لیے پیش کریں

  • آڑو سمودھی بنانے کی ترکیب

    آڑو سمودھی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    آڑو کا کین آدھا کپ
    دہی ایک کپ
    کریم ایک کھانے کا چمچ
    آئسنگ شوگر ایک کھانے کا چمچ
    آئس کیوبز حسب ضرورت

    ترکیب:
    تمام چیزیں بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اور چھوٹے گلاسوں میں ڈال کر پودینے کے پتوں سے سجا کر پینے کے لیے پیش کریں آڑو صحت کے لحاظ سے بہت مفید پھل ہے خاص طور پر گرمی کے موسم میں گرمی کی حدت کو کم کرتا ہے