Baaghi TV

Category: خواتین

  • دانت کے دردسے نجات کے لیے چند اہم ٹپس

    دانت کے دردسے نجات کے لیے چند اہم ٹپس

    دانت کا درد کسی کو بھی کسی بھی وقت پریشان کر سکتا ہے دن میں کسی وقت اگر تکلیف ہو جائے تو ڈینٹسٹ کے پاس جاکر اس کا علاج کروا سکتے ہیں لیکن رات کو جب ڈاکٹرز کے کلینک اور فارمیسیز بند ہوتی ہیں دانت میں درد شدت اختیار کرے تو اس وقت گھر میں موجود کچھ چیزوں سے آپ وقتی طور پر دانت کے درد سے نجات پا سکتے ہیں ان میں پہلی چیز لونگ ہیں لونگ میں ایک انتہائی سریع الاثر کیمیکل جزو یوجینول ہوتا ہے جو قدرتی طور پر سن کرنےاور سوزش ختم کرنے کی کی صلاحیت رکھتا ہے لونگ کو چبا کر یا پیس کر متاثرہ دانت اور مسوڑھے کے قریب رکھ لیں یہ متاثرہ حصے کو سن کر کے درد میں کمی کا باعث بنتا ہے دانت میں درد سے کھانے والے سوڈے سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے روئی کے پھائے کو نیم۔گرم پانی میں ڈبو کر اس پر بیکنگ سوڈا لگائیں جب سوڈا جذب ہو جائے تو اس پھائے کو متاثرہ حصے پر رکھیں ایک گلاس پانی میں دو بڑے چمچے بیکنگ سوڈا ملا کر ماوتھ واش بھی کر سکتے ہیں دانت میں درد کی صورت میں ٹی بیگ کو پھاڑے بغیر گرم حالت میں اس حصے پر رکھیں جہاں درد ہو رہاہو اس کے علاوہ برف کے ٹکڑے کو کپڑے میں لپیٹ کر اسے گال پر متاثرہ حصے پر رکھیں اس سے بھی درد میں آرام ملتا ہے نمک اور کالی مرچ کا پیسٹ بنا کر متاثرہ حصے پر رکھیں کئی بار اس عمل کو دہرانے سےدرد سے خاصا آرام مل سکتا ہے لہسن کو دانتوں سے کچل کر درد والے حصے پر تکھ کر دانت کا درد کم۔کر سکتے ہیں لہسن عام نمک اور کالا مرچ ملا کر پیسٹ بنا لیں اس کو دکھنے والے دانت کے قریب رکھ لیں ان گھریلو نسخوں سے اگر درد کم ہو جائے یا افاقہ ہو تو پھر بھی دانتوں کے اسپیشلسٹ سے رجوع کریں تاکہ درد کی اصل وجہ جان کر اس کا۔مناسب علاج کیا جائے

  • خواتین ہوجائیں تیار، عروسی ملبوسات کا میلہ سجے گا اب لاہور میں ، بڑا اعلان ہوگیا

    خواتین ہوجائیں تیار، عروسی ملبوسات کا میلہ سجے گا اب لاہور میں ، بڑا اعلان ہوگیا

    لاہور : عروسی ملبوسات کی شوقین خواتین کے لیے اسپیشل پیشکش ، اطلاعات کے مطابق پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک 2019 کی تاریخوں کا اعلان کردیا، 26 سے 28 ستمبر تک لاہور میں عروسی فیشن شو کا میلہ سجے گا۔

    پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک کی نئی تاریخوں کا اعلان کرکے تیاریاں شروع کردی ہیں ، خواتین کے لیے یہ خصوصی میلہ لاہور میں تین روزہ سجے گا۔عروسی ملبوسات زیب تن کرکے 40 سے زائد ماڈلز لڑکے لڑکیاں اپنی اداائیں ریمپ پر جلوہ گر کریں گے جبکہ بیس سے زائد فیشن ڈیزائنرز کی برائیڈل کلیکشنز فیشن ویک کا حصہ بنیں گی جن میں سے پندرہ ڈیزائنرز پرانے اور پانچ نئے ڈیزائنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

  • مزے دار اور سپائسی انڈا مصالحہ ریسیپی

    مزے دار اور سپائسی انڈا مصالحہ ریسیپی

    اجزاء:
    انڈے . . . 4عدد
    پیاز . . . 2عدد
    ہری مرچ . . . 8 عدد
    ٹماٹر . . . . . دو عدد
    ہرا دھنیا . . . دو کھانے کے چمچ
    تیل . . . . . آدھا کپ
    لال مرچ . . . دو کھانے کے چمچ
    ہلدی . . . . آدھا چائے کا چمچ
    نمک . . . . حسب ذائقہ

    ترکیب:
    پیاز ہری مرچ ہرا دھنیا اور ٹماٹر چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں ایک پین میں تیل ڈال کر فرم کریں پھر اس میں کٹا ہوا ہرا مصالحہ پیاز سمیت ڈال کر فرائی کریں جب نرم ہو جائیں تو اس میں نمک مرچ اور ہلدی شامل کر کے فرائی کریں ایک پیالے میں انڈے ڈال کر پھینٹ لیں اب یہ انڈے مصالحے میں ڈال کر اچھی طرح پکا لیں مزے دار انڈہ مصالحہ تیار ہے

  • لذیذ چیزی فرائز ریسیپی

    لذیذ چیزی فرائز ریسیپی

    اجزاء:
    آلو . . ایک پاوُ
    نمک . . .حسب ذائقہ
    کریم چیز . دو کھانے کے چمچ
    دودھ . . ایک کھانے کا چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ .پاوُ چائے کا چمچ
    پیپریکا پاوُڈر .ایک چٹکی
    لہسن پاوْڈر . دو چٹکی
    چیڈر چیز . دو کھانے کے چمچ
    تیل . . .ایک کپ

    ترکیب:
    آلو فرنچ فرائز کی شکل میں کاٹ کر ان اکو ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ کے لیے ابال لیں اور ٹھنڈے ہونے کے لیے رکھ دیں جب ٹھنڈے یو جائیں تو پین میں تیل گرم کرکے انہیں تیز آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں اچھی طرح فرائی ہو جائیں تو نکال لیں اب چیز کریم میں نمک دودھ مسٹرڈ پاوڈر پیپریکا پاوڈر لہسن پاوڈر اور چیڈر چیز ڈال شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اب یہ پیسٹ فرائز پر ڈال کر دو منٹ کے لیے اوون میں گرم کر کے کیچپ کے ساتھ سرو کریں

  • خوش ذائقہ اور لذیذ بنانا ایپل سمودی ریسیپی

    خوش ذائقہ اور لذیذ بنانا ایپل سمودی ریسیپی

    اجزاء:
    کیلے . . . چار عدد
    براوُن شوگر . .دو چائے کے چمچ
    دہی لوفیٹ . .دو پیالی
    لوفیٹ ملک . .ایک پیالی
    آئس کیوبز . . حسب ضرورت
    بادام . . . دس عدد باریک کاٹ لیں

    ترکیب:
    بلینڈر میں بادام کے علاوہ تمام اشیاء ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر کے گلاسوں میں ڈال دیں پھر تمام گلاسوں میں باریک کٹے بادام ڈال کر خوش ذائقہ سمودی سرو کریں

  • لذیذ اور خوش ذائقہ مینگو کریم پائی ریسیپی

    لذیذ اور خوش ذائقہ مینگو کریم پائی ریسیپی

    اجزاء:
    بسکٹ چورا . . . ڈیڑھ کپ
    مکھن . . . . چھ کھانے کے چمچ
    دار چینی پاوُڈر . . . آدھا چائے کا چمچ
    لونگ پاوُڈر . . . . ایک چٹکی
    کریم چیز . . . . آٹھ اونس
    پسی چینی . . . تین کھانے کے چمچ
    ونیلا ایسنس . . . ہاف ٹی سپون
    پسی چینی . . . ہاف کپ
    کٹا آم . . . ایک کپ
    کریم . . . دو کپ

    ترکیب:
    مکھن کو پگھلا لیں پھر ایک برتن میں چورا کئے بسکٹ دار چینی۔لونگ اور پگھلا۔مکھن ملا کر اس میں سے دو کھانے کے چمچ آمیزہ الگ کر لیں باقی آمیزہ پین میں ڈال کر بیس تیار کر لیں پین نو بائی نو انچ کا ہو فلنگ کے لیے ایک پیالے میں ایک کپ کریم آدھا کپ پسی چینی ملا کر اچھی طرح پھینٹیں ایک اور پیالے میں باقی ایک کپ کریم پسی چینی تین کھانے کے چمچ اور ونیلا ایسنس اچھی طرح پھینٹ لیں اب پھینٹی ہوئی کریم۔والا آمیزہ اور چیز کریم والا آمیزہ ملا ئیں مینگو کریم۔پائی اسمبل تیار کرنے کے لیے کریم چیز والا آدھا آمیزہ تیار کی ہوئی بیس پر ڈال۔کر پھیلا دیں پھر کٹے آم کی تہہ لگا کر کریم چیز کے باقی آمیزے کی تہہ لگا کر دو کھانے کے چمچ بسکٹ کرمز مکھن والا آمیزہ چھڑک کر فریج میں سات سے آٹھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر سرو کریں

  • گھر میں پران سوپ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    یخنی . . . . تین کپ
    فرائی جیھنگے . . . . آدھاکپ
    کارن فلور . . . . . . ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    کالی مرچ . . . . . آدھا چھوٹا چمچ
    نمک . . . . . . . حسب ذائقہ
    انڈا . . . . . . . ایک عدد
    سویا سوس . . . . ایک کھانے کا چمچ
    سرکہ . . . . . . . ایک کھانے کا چمچ
    ٹومیٹو کیچپ . . . . پاوُ کپ

    ترکیب:
    یخنی کو دیگچی میں ڈال۔کر ابلنے کے لیے رکھ دیں ابال آنے پر اس میں کالی مرچ نمک۔سویا سوس سرکہ اور ٹماٹو کیچپ شامل کر دیں اب اس میں کارن فلور تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے ڈال دیں پھر انڈا پھینٹ کر ملا دیں اس کے بعد جھینگوں کو فرائی کر کے چوپ کر لیں اور سوپ میں شامل کر کے سرو کریں

  • مزیدار مصالحہ بریڈ ٹوسٹ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    ڈبل روٹی سلائس . . . . آٹھ عدد
    ابلی ہوئی چکن . . . . . ایک پاوُ
    ابلا آلو . . . . . . . . . ایک عدد
    چیڈر چیز . . . . . . . . ایک چائے کا چمچ
    کٹی لال مرچ . . . . . . . آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ . . . . . . . . آدھا چائے کا چمچ
    نمک . . . . . . . . . . . حسب ذائقہ
    زیتون . . . . . . . . . . دو کھانے کا چمچ
    پیاز . . . . . . . . . . . ایک عدد
    ہری مرچ . . . . . . . . . . ایک عدد
    اوریگانو . . . . . . . . . . آدھا چائے کا چمچ
    ٹماٹر کا پیسٹ . . . . . . . . ایک کھانے کا چمچ
    تیل . . . . . . . . . . . . چار کھانے کاچمچ

    ترکیب:
    ایک پین میں تیل گرم کر کے چکن فرائی کریں پھر اس میں آلو باریک کاٹ کر شامل کریں پھر کٹی لال مرچ نمک کالی مرچ پیاز ہری مرچ اوریگانو زیتون اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر مکس کرکے اسے ٹوسٹ پر ڈال کر چیز ڈالیں آؐر میں 180ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں پانچ منٹ بیک کر کے سرو کریں

  • مزیدار فش چیز آملیٹ بنانے کی ترکیب

    مزیدار فش چیز آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    انڈے . . . 8عدد
    ابلی مچھلی . . ١کپ
    چیڈر چیز . . . .١کپ
    کالی مرچ . . . . ایک چائے کا چمچ
    ہری پیاز . . . . . تین کھانے کے چمچ
    نمک . . . . . . . حسب ذائقہ
    ہری مرچ . . . . . دو عدد
    ہرا دھنیا . . . . . دو کھانے کے چمچ
    دودھ . . . . . . چار کھانے کے چمچ
    تیل . . . . . . آٹھ کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    کسی بڑے پیالے میں انڈے توڑ کر پھنٹ لیں پھر ان میں مچھلی اور چیز کے علاوہ باقی تمام چیزیں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اب پین میں تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر انڈوں کا آمیزہ ڈال کر فرائی کر لیں ایک طرف سے فرائی ہو جائے تو اس پر چیز اور مچھلی ڈال کر انڈے کی دوسری سائیڈ سے فولڈ کر دیں پھر ہلکا سرخ کر کے اتار لیں مزیدار فش چیز آملیٹ تیار ہے

  • میری والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں ، کس اداکارہ نے بہت بڑی بات کہہ دی

    میری والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں ، کس اداکارہ نے بہت بڑی بات کہہ دی

    اسلام آباد:یہ کسی نے کم ہی سنا ہو گا کہ کوئی والدین اپنی اولاد سے متعلق ایسی بات کہہ دے کہ ساری زندگی وہ اس کے لیے دکھ اور غم رہے ، والدہ اگر اپنی اولاد میں سے کسی کو یہ کہہ دے کہ میں تو ” تیرے جمن تے راضی ہی نہئیں ساں ” تو اس کے لیے کتنے کرب کی بات ہوگی، ہاں ایسا ہو بھی گیا اور ہوا بھی پاکستان کی بہت بڑاداکارہ کے ساتھ ، اطلاعات کے مطابق اداکارہ اقراءعزیز نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں۔

    ذرائع کے مطابق اپنی روداد سناتے ہوئے اداکارہ اقراءعزیز نےکہا کہ ان کی والدہ نے ان کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر ان کی والدہ خوش نہیں تھیں اور وہ ان کے جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقراءان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ انہوں نے شوبزمیں اپنے کام کے ذریعے خود کو منواےا ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے کام کی بہترین طور پر پیش کریں۔

    اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ ہو کبھی بھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی منگنی کو لے کر ان کی شادی متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔ یا د رہے کہ ان دنوں کرکٹ اور شوبز کی بڑی بڑی شخصیات کی شادیوں نے دھوم مچا رکھی ہے، اقرا عزیز کے بیان کے بعد اب کس کی قسمت جاگتی ہے اگلے چند دنوں تک پتہ چلے گا