Baaghi TV

Category: خواتین

  • پنیر کے لذیذ اور ذائقہ دار سینڈ وچ ریسیپی

    پنیر کے لذیذ اور ذائقہ دار سینڈ وچ ریسیپی

    اجزاء:
    ڈبل روٹی کے سلائس 12 عدد
    مکھن ایک بڑی ٹکیہ
    انڈے 3 عدد
    پنیر 2 ٹکیاں
    کالی مرچ 1 کالی مرچ

    ترکیب:ٕ
    ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کر درمیان میں سے تکون کی شکل میں کاٹ لیں مکھن میں کالی مرچ ملا کر پیسٹ بنا لیں پھر ایک ٹکڑے پر مکھن اور دوسرے ٹکڑے پر پنیر لگا کر دونوں ٹکڑوں کو ایک دوسرے پر رکھ دیں اسی طرح سارے سلائس تیار کر لیں انڈوں کی سفیدی علیحدہ کر کے پھینٹ لیں پھر اس میں ہر سینڈوچ کو ڈبو کر پہلے سے تیز اوون میں رکھ گرم کریں اور 5 منٹ بعد نکال لیں مزیدار سینڈ وچ تیار ہیں

  • گھر میں شوارمہ بنانے کا طریقہ

    گھر میں شوارمہ بنانے کا طریقہ

    شوارمہ
    اجزاء:
    مرغی آدھا کلو
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    چلی ساس آدھا کھانے کا چمچ
    سرخ پسی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرکہ دو کھانے کے چمچ
    میونیز ایک کپ
    کھیرا ایک عدد گول کاٹ لیں
    ٹماٹر 3 عدد باریک کاٹ لیں
    پیاز باریک کاٹ لیں
    آئل آدھا کپ
    ترکیب:
    چکن کے دو انچ لمبے اور ایک انچ چوڑے پتلے پورچے بنا لیں ایک بڑے باؤل میں ادرک لہسن کا پیسٹ سرخ مرچ چلی سوس مسٹرڈ پاؤڈر سرکہ اور نمک اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں پھر یہ پیسٹ چکن کے پارچوں پر اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر دیگچی میں آئل گرم کر کے اس میں میرینیٹ چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر 25 منٹ پکائیں جب چکن گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں پھر چھوٹی چھوٹی چھ عدد روٹیاں تیار کریں یا بازار سے بنے بنائی شوارمہ بریڈ لے لیں ایک روٹی میں کھانے کا چمچ میونیز لگا کر اس میں دو کھانے کے چمچ پکا چکن رکھیں اوپر کٹی ہوئی باریک پیاز ٹماٹر اور کھیرے اور ایک چمچ دہی ملا مکر رول بنا لیں اسی طرح ایک ایک کر کے سارے رول بنا لیں

  • کرسپی فش فنگرز بنانے کا طریقہ

    کرسپی فش فنگرز بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    مچھلی 500 گرام ٹکڑے کروا لیں
    ایک روزہ باسی بریڈ 8 عدد سلائسز
    پنیر ایک کپ کش کر لیں
    ہری پیاز 4 عدد
    ٹماٹو ساس ایک کپ
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت

    ترکیب:
    سالئسز کو گرل کے نیچے رکھ کر اچھی طرح ایک طرف سے سینک لیں مچھلی کے گوشت کو بھاپ میں پکا کر ریشہ ریشہ کر لیں اوس اس میں نمک اور کالی مرچ پاؤدڈ ملا دیں ساتھ ہی پنیر ہرادھنیا اور ہری پیاز باریک کاٹ کر اور ٹنا ٹو ساس ملا کر اچھی طرخ مکس کر لیں مچھلی کے آمیزے کو سلائسز کی کچی سائڈ پر دبا دبا کر پھیلا دیں اب ہر سلائس کو چار حصوں میں فنگرز کی طرح لمبائی میں کاٹ لیں ان فنگرز سلائسز کو گرم گرل کے نیچے 4 سے 5 منٹ تک پنیر خوب گرم ہونے تک رکھیں سنیکس کے طور پر پیش کریں

  • بومبل مچھلی کا سالن بنانے کی ترکیب

    بومبل مچھلی کا سالن بنانے کی ترکیب

    بومبل مچھلی سالن
    اجزاء:
    بومبل مچھلی آدھا کلو
    ناریل پاؤڈر 25 گرام
    میتھی دانہ 4 عدد
    پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ یا حزب ذائقہ
    پسا دھنیا 1 چائے کا چمچ
    سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ پیس لیں
    لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    کڑی پتے 3 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    آئل آدھا کپ
    پانی 100 ملی لیٹر

    ترکیب:
    مچھلی کو اچھی طرح دھو کر صاف کپڑے سے خشک کر لیں لہسن مرچ نمک ہلدی دھنیا پسا زیرہ ملا کر مکس کر کے علیحدہ رکھ لیں دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں میتھی دانہ اور کڑی پتے تلیں پھر مکس کئے ہوئے مسالے ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال کر بھونیں تاکہ مسالے جل نہ جائیں چند منٹ بھوننے کے بعد اس میں مچھلی ڈال دیں اور ابال آنے دیں پتیلی کو کپڑے سے پکڑ کر آہستہ آہستہ ہلا لیں اس میں چمچ نہ ہلائیں تا کہ مچھلی ٹوٹ نہ جائے ناتیل پاؤڈر کو گرم پانی میں مکس کر کے اس میں ڈال دیں اور پکنے دیں 2 یا 3 ابل آ جائیں تو تو چولہا بند کر دیں مزیدار بومبل مچھلی تیار ہے ابلےہوئے چاولوں اور لیموں کے ساتھ سرو کریں

  • بنگالی فش کری بنانے کی ترکیب

    بنگالی فش کری بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    مچھلی 1 کلو
    گھی 1 پیالی
    لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
    ہری مرچ پیسٹ 2 چائے کےچمچ
    ہرا دھنیا پیسٹ 2 چائے کےچمچ
    لال مرچ پاؤڈر 4 چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    رائی ثابت 2 چائے کے چمچ
    کڑی پتے 15 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    املی کا پیسٹ ایک پیالی یا حسب ذائقہ
    ہرا دھنیا چند پتے گارنش کے لئے
    ہری مرچیں 2 عدد گارنش کے لیے

    ترکیب:
    مچھلی کی بوٹیاں بنوا کر اچھی طرح صاف کر کے آٹے یا بیسن کے ساتھ دھو لیں دیگچی میں گھی گرم کر کے رائی کا بگھار ڈال کر ساتھ ہی کڑی پتے بھی ڈال دیں اب دھنیا پاؤڈر لال مرچ ہلدی لہسن کا پیسٹ ہرا دھنیا اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں پھر مچھلی ڈال کر ساتھ ہی نمک ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں اور چار کپ پانی ڈال دیں دو یا تین ابال آنے کے بعد املی کا پیسٹ ڈال دیں پھر ہلکی آنچ پر تین منٹ پاکئیں اور چولہا بند کر دیں کسی ڈش میں ڈال کر ہری مرچوں اور دھنیا سے گارنش کر لیں مزیدار بنگالی فش کری تیار ہے

  • چکن پیٹیز بنانے کا طریقہ

    چکن پیٹیز بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    چکن 500 گرام بون لیس
    لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
    پیاز 2 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    پف پیسٹری 500 گرام
    سبز مرچیں 6 عدد
    انڈے 2 عدد
    تیل آدھا کپ
    کالی مرچیں حسب ذائقہ

    ترکیب:
    چکن کو دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب پین میں تیل اور لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں پھر چکن ڈال کر اتنا فرائی کریں کہ چکن گل جائے ساتھ ہی نمک بھی ڈال دیں جب چکن تیار ہو جائے تو پیاز سبز مرچیں کالی مرچیں ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں پھر سارے آمیزے کو چوپر میں ڈال کر مکس کریں اور پھر ٹھنڈا کر کے پف پیسٹری کو گولی کات کر اس میں آمیزہ بھر کر بیکنگ ٹرے میں رکھ کر بیک کر لیں مزیدار چکن پیٹیز تیار ہیں

  • حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃاللہ علیہ کے حالات و واقعات

    حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃاللہ علیہ کے حالات و واقعات

    حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃاللہ علیہ مشہور صوفی بزرگ ہیں جنہوں نے زید و تقوی کشف و کرامات اور صوفیانہ شاعری کی وجہ سے کافی شہرت پائی ہے ان کا اصلی وطن علاقہ بہاولپور کا ایک مشہور گاؤں اُچ گیلانیاں تھا کتاب تاریخ الاصفیاء جو بلھے شاہ رحمۃاللہ علیہ کے مرشد شاہ عنایت قادریرحمۃاللہ علیہ کی خاندانی تصنیف ہے اس میں ان کا سلسلہ نسب چودھویں پشت میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃاللہ علیہ سے جا ملتا ہے تاریخ” اُچ” میں سادات کا ذکر کرتے ہوئے مولانا حفیظ الرحمن گیلانی نے بلھے شاہ رحمۃاللہ علیہ کا سلسلہ نسب حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃاللہ علیہ کے فرزند حضرت شیخ عبدالوہاب رحمۃاللہ علیہ کے توسط سے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃاللہ علیہ تک پہنچایا ہے حضرت بلھے شاہ رحمۃاللہ علیہ کے والد بزرگوار کا اسم گرا می حضرت سخی شاہ محمد رحمۃاللہ علیہ تھا آپ ایک درویش صفت ممتاز عالم دین تھے اور عبادت الہیہ میں مصروف رہتے ہیں آپ نے اسلام کی سربلندی کے لئے خاددانی روایات کو قائم رکھا حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃاللہ علیہ کی پیدائش ء1680 بمطابق 1091ھ میں ہوئی آپ میں شاعری کا رحجان بچپن سے ہی تھا ایک مرتبہ آپ یپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ گاؤں سے باہر ایک کھیل کود میں مصروف تھے اور چینا کا کھیل کھیلا جا رہا تھا حضرت بلھے شاہ رحمۃاللہ علیہ بھی ان تفریحات میں مشغول تھے کہ ان کے والد محترم انھیں تلاش کرتے ہوئے ادھر آ نکلے انہوں نے دیکھا کہ معصوم بچہ ہاتھ میں تسبیح لئے اشعار پڑھ رہا ہے
    "لوکاں دیاں بپ ملیں تے بابے دا جب مال
    ساری عمر امالا پھیری اک نہ کھتھا وال
    چینا انج چیھیڑندا
    اس کا مطلب یعنی لوگوں کا مال کھاتے رہے اور جو کچھ اللہ نے دیا وہ بھی خود کھا لیا رمز شناس باپ نو عمر بیٹے کے عارفانہ طنز سے بہت متاثر ہوئے اور وجد میں آ کر جھومنے لگے معرفت کی یہ پہلی چنگاری تھی جس نے معصوم دل کی کائنات میں روحا نیت پیدا کی اُچ گیلانیاں میں شاہ محمد رحمۃاللہ علیہ کے حالات کچھ ساز گا نہ رہے آپ نے اہل و عیال سمیت مال و متاع سمیٹا کسی نئے مقام کی تلاش میں نکل پڑے ان کو ایک گاوں ملک وال پسند خاطر ہوا اس میں بودوباش اختیار کر لی آہستہ آہستہ ان کے علم و فضل کا چرچا ہوا تو وہ ہر دلعزیز ہو گئے ملک وال کے نواحی ایک گاؤں پانڈو کی واقع تھا جسے ایک شخص پانڈو چودھری نے بڑی محنت سے بسایا تھا جب اسے شاہ سخی محمد رحمۃاللہ علیہ کے علم اور درویشی کا علم ہوا تو وہ شاہ صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنا مدعا بیان کیا جسے آپ نے مان لیا اور اہل و عیال سمیت پانڈو کی بھٹی آباد ہو گئے جہاں پر آپ نے ایک نئی مسجد میں قرآنی تعلیمات کا سلسلہ شروع کیا اور فرائض امامت ادا کرنے لگے جس سے پانڈو کی بھٹی ایک دینی مرکز بن گیا بعض تذکروں کے مطا لعہ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے مسجد کوٹ قصور میں درسی تعلیم حاصل کی اور آپ کے معلم خواجہ حافظ غلام مرتضٰی قصوری ایک جید عالم فاضل تھے بیان کیا جاتا ہے کہ مشہور عالم کتاب ہیر کے مصنف حضرت وارث شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے کبھی اس عظیم استاد کے سامنے زانوئے ادب نہ کیا تھا گویا حضرت بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت وارث شاہ رحمۃ اللہ علیہ ایک ہی عظیم استاد کے شاگرد تھے ایک موقع آپ ان کے استاد ارشاد فرماتے ہیں ” مجھے دو شاگرد عجیب ملے ہیں ایک بلھے شاہرحمۃ اللہ علیہ جس نے علم حاصل کر کے سارنگی پکڑ لی اور دوسرا وارث شاہ رحمۃ اللہ علیہ جو عالم بن کر ہیر رانجھا کے گیت گانے لگا ” درسی تعلیم بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کو مطمئن نہ کر سکی آپ کی نگاہ بصیرت حقیقت کی متلاشی تھی اور آپ کسی مرشد کامل کا دامن تھامنا چاہتے تھے اس زمانہ میں حضرت شاہ عنایت قادری رحمۃ اللہ علیہ لاہور میں مسند ولایت پر جلوہ افروز تھے اور آپ کے زُہد و تقدس کا شہرہ دور دور تک پھیلا ہوا تھا حضرت بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے ان کے ہاتھ پر بیعت کی در فنا فی الشیخ کی منزل تک پہنچ گئی آپ کے والدین اور ہمشیرہ پانڈو کی میں ہی خالق حقیقی سے جا ملے لیکن آپ پانڈو کی کے لوگوں کے ناروا سلوک کی وجہ سے پانڈؤ خۃ ثحؤر کر نزدیک ہی گاؤں دفتوح میں اپنی ایک ہمشیرہ سمیت آ گئے وہاں سے پھر اپنے مرشد کی ہدایت پر اپنی ہمشیرہ کو ساتھ لے کر قصور آ گئے اور شہر سے باہر تالاب کے قریب ڈیرہ جما لیا یہ تالاب آج کل ریلوے اسٹیشن کے قریب ہے آپ کے دو شاگرد حافظ جما ل اور سلطان احمد مستانہ بھی ساتھ تھے آپ کے محاسن کا بھی چرچہ ہونے لگا آپ ہر وقت عبادت الہی میں مصروف رہتے تھے اکثر خاموش رہتے پھر لنگر کا بھی انتظام ہو گیا اور محفل سماع بھی گرم رہنے لگی جس سے عقیدت مندوں کا بھی ہجوم لگا رہتا تھا حضرت بلھے شاہ پنجابی زبان کے عظیم المرتبت شاعر تھے ایک طرف ان کی ذات فیوض و برکات کا تو دوسری طرف ان کی شاعری اپنے اندر اثر و تاثیر اور سورز و گداز کا ایک خزانہ لئے ہوئے تھی ان کے پاکیزہ نغموں سے پنجاب کے گاؤں قصبے اور شہر گونج اٹھے ان کی شاعری کی شہرت اپنے وطن سے نکل کر دور دور تک پھیلی ان کے کلام کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس سے تعلیم یافتہ طبقہ بھی لطف اندوز ہوتا ہے اور نا خواندہ طبقہ بھی ان کے اشعار میں لذت محسوس کرتا ہے آپ کا کلام توحید باری تعالی فنا فی اللہ وحد الوجود اور ہمرا دست کی تفسیر ہے آپ عشق الٰہی کو دشوار گزار منزل سمجھتے تھے کیانکہ شان کبریائی بڑی بے نیاز ہے وہاں بڑی سے بڑی قربانی اور نیک کمائی سے دعوی نہیں کیا جا سکتا
    بھروسہ کی آشنائی دا ڈر لگدا بے پرواہی دا
    ابراہیم چخا وچ پائیو سلیمان نوں بھٹھ جھکائیو
    یونس مچھلی توں نگلائیو پھر یوسف مصر دکائی دا
    توحید جکا نکتہ وحدت خیال میں مضمر ہے کثرت علوم میں نہیں

    الف اللہ نال رتا دل میرا
    مینوں ” ب” دی خبر نہ کائی
    علم نہ آوے شمار وچ
    مینوں اکو الف درکار
    آپ کا وصال ء1881 ھ کے بعد ہوا اور آپ کو قصور میں دفن کیا گیا آپ کا مزار اقدس قصور میں مرجع خلائق ہے
    اور ہر سال بھادوں کی دس تاریخ کو آپ کا عرس زورو شور اور عقیدت سے منا یا جاتا ہے اور آج ان کا 262 واں سالانہ عرس عقید ت سے منایا جا رہا ہے
    ( حوالہ اقتباس یہ الحاج صوفی برکت علی کی کتاب "کلام حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃاللہ علیہ مع حالات و واقعات سے لیا گیا ہے )

  • گھر میں چکن نگٹس بنانے کا طریقہ

    گھر میں چکن نگٹس بنانے کا طریقہ

    چکن نگٹس
    اجزاء:
    چکن 1 کلو بون لیس
    بریڈ سلائس 4عدد
    ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ 1 چائے کا چمچ
    انڈے 4 عدد
    پیپریکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرکہ 4 کھانے کے چمچ
    بریڈ کرمز 1 کپ

    ترکیب:
    دو انڈوں میں دو کھانے کے چمچ پانی ڈال کر مکس کر لیں چوپر میں چکن ادرک لہسن پیسٹ دو انڈے پیپریکا پاؤڈر سرکہ کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر کسی باؤل میں ڈال کر اپنی پسند کے مطابق شیپ والے نگٹس بنا کر پانی میں پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے میں ڈپ کریں پھر بریڈ کرمز میں رعل کر لیں پین می‌تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں یا پھر فریز کر لین مزیدار نگٹس تیار ہیں

  • چکن کی مزیدار اور سپائسی کلیجی فرائی کرنے کا طریقہ

    چکن کی مزیدار اور سپائسی کلیجی فرائی کرنے کا طریقہ

    مرغی کی کلیجی تلی ہوئی
    اجزاء:
    مرغی کی کلیجی 1 کلو
    کالی مرچ 2 کھانے کے چمچ
    ووسٹر ساس 4 کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لیموں 2عدد
    تیل آدھا کپ
    آلو ایک پاؤ ابال کر بھرتہ بنا لیں

    ترکیب:
    کلیجی کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اچھی طرح دھو کر کالی مرچ نمک ووسٹر شائر ساس ڈال کر 4 سے پانچ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پین می تیل گرم کر کے اس میں کلیجی ڈال کر 10 منٹ تلیں کلیجی نرم ہو ہاتھ لگانے پر سخت نہ لگے زیادہ پکانے سے کلیجی سخت ہو جاتی ہے چولہا سے اتار کر اس کے اوپر لیموں کا عرق ڈال کر آلو کا بھرتہ بنا کر اس کے اوپر کلیجی رکھ کر پیش کریں

  • ڈیپ فرائیڈ جھینگا آسان ریسیپی

    ڈیپ فرائیڈ جھینگا آسان ریسیپی

    اجزاء:
    جھینگے 4عدد درمیانی سائز کے
    آٹا 50 گرام
    پانی حسب ضرورت
    سویا ساس 2 چمچ
    بیکنگ پاؤڈر 6 گرام
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    جھینگاں کا چھلکا اتار لیں آٹے بیکنگ پاؤڈر کی پانی میں مکس کرکے پتلا سا آ میزہ بنا لیں پھر جھینگوں کو سویا سوس اور نمک لگا کر اس آمیزے میں مکس کر دیں پین میں تیل ڈال کر گرم کرکے اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر گرم گرم سرو کریں یہ ایک فرد کے لئے ہے جتنے زیادہ افراد کے لئے بنانا ہو اس حساب سے اجزاءمیں اضافہ کر دیں