Baaghi TV

Category: خواتین

  • مزیدار مچھلی کا سالن بنانے کا طریقہ

    مزیدار مچھلی کا سالن بنانے کا طریقہ

    مچھلی دھونے اور فرائی کرنے کے لیےاجزاء:
    مچھلی رہو یا سرمئی 1 کلو
    لیمن جوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    ہلدی آدھا چمچ
    سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچ

    کری بنانے کے لئے اجزء:
    لونگ 4 عدد
    میتھی دانہ آدھا چمچ
    تیل آدھا کپ
    دہی پون کپ
    ادرک لہسن پیسٹ 1 کجھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لال مرچ پاؤڈر پون چمچ یا حسب ذائقہ
    دھنیا پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
    کڑی پتے 4 عدد
    سبز مرچیں 3 عدد
    لیمن 2 عدد
    سبز دھنیا باریک کاٹ لیں

    ترکیب:
    مچھلی کو صاف کر کے سرکے سے اچھی طرح دھو لیں پھر سرکہ ہلدی نمک اور لیمن جوس لگا کر 15 منٹ کے لئے رکھ دیں پھر کڑاہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کریں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر اس میں مچھلی فرائی کر لیں جب مچھلی اچھی طرح گولڈن فرائی ہو جائے تو نکال لیں دہی میں لال مرچ دھنیا پاؤڈر ادرک لہسن کا پیسٹ ہلدی اوعر نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر ایک پین میں تیل ڈال کر اس میں میتھی دانہ اور لونگ فرائی کریں جب خوشبو آنے لگے تو چولہے سے اتار کر اس میں دہی اور مصالحوں کا آمیزہ ڈال دیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ کر بھون لیں جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں فرائی مچھلی ڈال کر اوپر کڑی پتے ڈال دی‌اور دو منٹ پکائیں پھر ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر پکنے دیں جب تیل اوپر آ جائے تو سبز مرچ سبز دھنیا گرم مصالحہ اور لیمن جوس ڈال کر پین کو ہلائیں ےا کہ اچھی طرح مکس ہو جائیں چمچ سے مکس کرنے سے مچھلی ٹوٹ جاتی ہے اس لئے چمچ سے مکس نہیں کرنا پھر 5 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں جب تہار ہو جایئ تو مزیدار چٹپٹا مچھلی کا سالن کھانے کے لیئے پیش کریں

  • مزیدار اور سپائسی گرلڈ فش ریسیپی

    مزیدار اور سپائسی گرلڈ فش ریسیپی

    اجزاء:
    مچھلی فلے 4 عدد
    مسرڈ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    سویا ساس 4 کھانے کے چمچ
    سفید سرکہ 4 کھانے کے چمچ
    لیموں 4 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    پسی کالی مرچ 2 چائے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ آدھا چمچ
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    مچھلی کے فلے اچھی طرح دھو لیں تمام مصالحے ملا کر پیسٹ بنا لیں پھر یہ پیسٹ مچھلی کے فلوں پر اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں گرل کو گرم کرکے ذرا سا تیل لگا لیں اور فلے کو ایک ایک کر کے گرل کر لیں اور دونوں طرف سے سینک کر اتار لیں اوپر چاٹ مصالحہ چھڑک کر نان چٹنی یا براؤن بریڈ کے ساتھ سرو کریں

  • مچھلی کوفتہ کڑی آسان ریسیپی

    مچھلی کوفتہ کڑی آسان ریسیپی

    اجزاء:
    مچھلی آدھا کلو بغیر کانٹے کے
    پیاز 2عدد درمیانی (کاٹ لیں)
    ہری مرچ 4 عدد کاٹ لیں
    نمک حسب ذائقہ
    لیموں 1 عدد
    انڈا 1 عدد بھینٹ لیں
    پسا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    پسا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی حسب ضرورت
    لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    ٹماٹر کا گودا پون کپ
    آئل آدھا کپ
    بریڈ کرمز ایک کپ

    ترکیب:
    مچھلی کو صاف کر کے اچھی طرح دھو کر پیس لیں پین میں تیل گرم کر کے اس میں تھوڑی سی پیاز ہری مرچ ارو ہری پیاز ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں جب نرم ہو جائیں تو نکال کر رکھ لیں ایک پیالے میں مچھلی کا گوشت انڈا لیموں کا رس اور پیاز کا آمیزہ شامل کر کے کوفتے بنا لیں کڑاہی میں آئل گرم کر کے بریڈ کرمز لگا کر فرائی کر لیں جب براؤن ہو جائی تو نکال لیں اسی آئل میں پیاز فرائی کر لیں پھر ادرک لہسن پسا ہوا دھنیا زیرہ لال مرچ ہلدی اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں پھر ایک کپ پانی ڈال کر کوفتے ڈال لیں اور مزید دس منٹ پکا کر
    چولہے سے اتار لیں نان یا روٹی سلاد کے ساتھ سرو کریں

  • مچھلی کا اچار بنانے کی ترکیب

    مچھلی کا اچار بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    مچھلی بغیر کانٹے آدھا کلو لمبے ٹکڑے کروالیں
    نمک آدھا چمچ یا حسب ذائقہ
    میدہ 1 ٹیبل سپون
    گرم مصالحہ آدھا ٹی سپون
    رائی آدھا ٹی سپون
    پیاز 1 عدد
    لال مرچ آدھا ٹیبل سپون
    کالی مرچ آدھا ٹی سپون
    سفید سرکہ ڈیڑھ کپ
    چینی 1 ٹیبل سپون
    کارن فلور ڈیڑھ ٹیبل سپون
    ادرک آدھا ٹیبل سپون
    لہسن آدھا ٹیبل سپون
    ہلدی آدھا ٹی سپون

    ترکیب:
    مچھلی کو اچھی طرح دھو کر نمک اور میدہ لگا کر تل لیں گوکڈن براؤن ہو جائے تو نکال لیں ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں رائی کے دانے اور کٹا ہوا پیاز ڈال کر بھونیں گلابی ہو تو ادرک لہسن ہلدی لال مرچ کالی مرچ اور گرم مصالحی ڈال کر بھونیں پھر سفید سرکہ چینی کارن فلور اور تھورا نمک ڈال کر 20 منٹ پکائیں ٹھنڈا کر کے جار میں ڈال کر مچھلی بھی ڈال دیں دو دن بعد استعمال کریں

  • مچھلی کے بیسنی کباب کی مزیدار ریسیپی

    مچھلی کے بیسنی کباب کی مزیدار ریسیپی

    اجزاء:
    مچھلی آدھا کلو
    ادرک ایک ٹکڑا چھوٹا
    بیسن آدھا پاؤ
    لہسن 1 جوا
    دہی آدھا پاؤ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
    گرم مصا لحہ آدھا چائے کا چمچ
    زیرہ پا ؤڈر آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    مچھلی کے کانٹے نکال کر اس کے ٹکڑے کر کے اچھی طرح دھو کر نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر اچھی طرح دھو لیں تمام مصالحے بیسن کے علاوہ پیس لیں اس میں سے آدھا مصالحی دہی میں ملا کر مچھلی کے کے ٹکڑے اس میں ڈال کر اچھی طرح مل لیں اور 25 منٹ کے لئے رکھ دیں پھر باقی آدھا مصالحہ اور بیسن ملا کر مچھلی کے ٹکڑوں پر لگالیں اور کڑاہی میں تیل گرم کر کے تل لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر چٹنی یو ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں

  • فش میٹ رول بنانے کی منفرد اور آسان ترکیب

    فش میٹ رول بنانے کی منفرد اور آسان ترکیب

    اجزاء:
    مچھلی 300 گرام
    میونیز 4 کھانے کے چمچ
    پنیر 250 گرام کش کر لیں
    فرنچ مسٹرڈ 4 چائے کے چمچ
    بادام 250 گرام بھون لیں
    ہری پیاز 10 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ ایک چمچ

    ترکیب:
    مچھلی کو اچھی طرح دھو کر بھاپ میں پکا کر یا بھون کر گوشت کو ریشہ ریشہ کر لیں اس گوشت میں میونیز سیاہ مرچ مسٹرڈ اور پیاز نہایت باریک کاٹ کر ڈال کر اچھ طرح مکس کر لیں اس آمیزے کو گول یعنی لوگ شکل میں رول کر لیں پھر بھنے ہوئے بادام موٹے موٹے چوپ کر کے اس کے اوپر چپکا دیں اور المونیم فوئل مین لپیٹ کر فریج مین رکھ دیں تاکہ سخت ہو جائے پھر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر پلیٹ میں رکھیں اور سنیک کے طور پر پیش کریں

  • فش رول گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    فش رول گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    مچھلی 500 گرام بغیر کانٹے
    مٹن قیمہ 1 کپ
    کالی مرچ 1 ٹی سپون
    ہری پیاز 7 عدد
    ہری مرچ 8 عدد
    انڈے 8 عدد
    پانی 2کپ
    نمک حسب ذائقہ
    کارن فلار 4 بڑے چمچ
    چینی 1 ٹی سپون

    ترکیب:
    مچھلی کو اچھی طرح دھو کر اس کا قیمہ بنا لیں اور مٹن قیمہ میں ملا دیں ہری پیاز اور ہری مرچ کاٹ کراس میں ڈال دیں کارن فلار نمک چینی اور کالی مرچ کا پیسٹ بنا کر قیمہ میں شامل کر دیں اگر پیسٹ نرم نہ ہوتو انڈا بھی ملا سکتے ہیں نمکک ڈال کر انڈے پھینٹ لیں اور 7 آملیٹ بنا لیں دونوں طرف سے ہلکے براؤن کر لیں آملیٹ پر قیمہ رکھیں اور رول بنا کر 15 منٹ تک سٹیم کر لیں مزیدار فش رول تیار ہیں سلاد کے ساتھ پیش کریں

  • کھڑے مصالحے کی مچھلی بنانے کا طریقہ

    کھڑے مصالحے کی مچھلی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    مچھلی ڈیڑھ کلو
    نمک حسب ذائقہ
    مرچ حسب ذائقہ
    ہری مرچ 10 عدد
    پیاز 4 عدد
    دھنیا خشک ڈیڑھ چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ
    ٹماٹر 10 عدد
    ادرک اڑھائی چمچ
    سوکھی میتھی اڑھائی چمچ
    گھی پون کپ

    ترکیب:
    مچھلی اچھی طرح دھو لیں کڑاہی میں گھی ڈال کر اس میں مچھلی فرائی کر کے نکال لیں پھر اسی گھی میں پیاز ڈال کر ہلکا فرائی کریں پھر اس میں دھنیا میتھی مرچ نمک ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور بھون لیں پھر اس میں تلی ہوئی مچھلی ڈال کر بھون لیں اوپر ادرک پیس کر ڈال دیں ہلکی آنچ پر ڈھک کر دس منٹ پکائیں مزیدار کھڑے مسالے کی مچھلی تیار ہے

  • فرائی بیسن مچھلی پکانے کی ترکیب

    فرائی بیسن مچھلی پکانے کی ترکیب

    اجزاء:
    رہو مچھلی آدھا کلو
    اجوائن 1 تولہ
    گھی آدھا پاؤ
    لہسن پیسٹ 2 جوئے
    ادرک پیسٹ ایک چھوٹا ٹکڑا
    گرم مصالحہ آدھا چمچ
    بیسن 2 چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    مرچ سرخ پسی حسب ذائقہ
    بیسن ایک چھٹانک
    میٹھا سوڈا ایک چٹکی

    ترکیب:
    مچھلی کو اچھی طرح نمک یا آٹے سے دھو لیں پھر اجوائن کو پیس کر سرکہ میں ملا کر مچھلی کے ٹکڑوں پر مل دیں اور ایک سے دو گھنٹوں کے لئے رکھ دیں پھر بیسن میں تمام مصالحے اور میٹھا سوڈا شامل کر کے اچھی طرح پکوڑوں کے مصالحے کی طرح پیسٹ بنا لیں اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن کے آمیزے میں ڈبو کر تل لیں اور فرائی کریں جب مچھلی پکوڑوں کی طرح سرخ ہو جائے نکال لیں اور چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سرو کریں

  • کوکونٹ ملک فش آسان اور مزیدار ریسیپی

    کوکونٹ ملک فش آسان اور مزیدار ریسیپی

    اجزاء:
    مچھلی آدھا کلو
    ٹماٹر 50 گرام
    کوکونٹ ملک 125 ملی لیٹر
    ہرادھنیا آدھی گٹھی
    ادرک 5 گرام
    ٹماٹو پیسٹ پاؤ کپ
    پیاز 100گرام
    لہسن 25 گرام
    لیموں پاوڈر آدھا کھانے کاچمچ
    دار چینی چھوٹی ایک چٹکی
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    زعفران ایک چٹکی
    تیل آدھا کپ
    ثابت سرخ مرچ 3 عدد
    پسی لال مرچ حسب ذائقہ
    نمک حسب ذائقہ
    بڑی الائچی 1 عدد

    ترکیب:
    مچھلی کو صاف کر وا کر چھوٹے ٹکڑے کروا لیں اجوائن لگا کر آدھے گھنٹے بعد آٹے سے دھو لیں ہرا دھنیا ادرک پیاز لہسن ثابت سرخ مرچ اور ٹماٹر چوپ کر لیں کڑاہی میں تیل ڈال کر مچھلی کو دونوں سائیڈوں سے تل لیں تاکہ گل جائے اور نکال کر ایک طرف رکھ لیں پھر اسی آئل میں پیاز لہسن اور ادرک کو ہلکا براؤن ہونے تک بھون لیں پھر اس میں بڑی الائچی اور ٹماٹر ڈال دیں پھر ٹماٹو پیسٹ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیں پھر تھوڑی دیر بعد اس میں کوکونٹ ملک بھی شامل کر دیں اب باقی تمام مصالحے ڈال کر ہلکی آنچ پر 5 سے 8 منٹ تک پکائیں اور یہ آمیزہ مچھلی کے فرائی کئے ہوئے ٹکڑوں پر ڈال کر اوپر ہرس دھنیا چھڑک دیں مزیدار کوکونٹ ملک فش تیار ہے