Baaghi TV

Category: خواتین

  • لڑائی کا گھر ہانسی اور بیماری کی جڑ کھانسی ہنسی کے ہماری صحت پر اثرات

    لڑائی کا گھر ہانسی اور بیماری کی جڑ کھانسی ہنسی کے ہماری صحت پر اثرات

    ایک مشہور مثل ہے کہ ہنستے ہی گھر بستے ہیں اسی طرح ایک اور مثل ہے کہ لڑائی کا گھر ہانسی اور بیماری کی جڑ کھانسی ہے اس سے معلوم پڑتا ہے کہ جیسے دونوں مثلیں ایک دوسرے کی ضد ہیں ایک میں ہنسی کو اچھی چیز اور ینستی بستی خانہ آبادی کا ذریعہ بتایا گیا ہے تو دوسری میں لڑائی کا گھر شعر کہاوت ضرب المثل اور محاوروں میں چیزوں کا مطلب الفاظ سے نہیں نکلتا بلکہ نکالا جاتا ہے جیسا کہ پہلی مثل میں ہنسی کا مطلب خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا ہے اور رنج و غم کو کبھی پاس نہ پھٹکنے دینا ہے مطلب اب اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہر وقت صبح و شام پاگلوں کی طرح قہقے لگائی جائیں ٹھٹھون پر ٹھٹھے لگائیں جائیں یا کسی دوسرے کی تذلیل کرنے کے لئے ہنسی جائیں دوسری مثل میں ہانسی یعنی دوسروں پر ہنسنے اور اور ان کا مذاق اڑانے کے ہیں اور یہ چیز ایک خاص حد سے تجاوز کر جائیں تو تعلقات میں ناخوشگواری کا باعث بن جاتی ہے ہنسی اگر اس کے اس کے معنی خوش مزاجی اور زندہ دلی ہے تو یہ انسان کا سب سے بڑا ہنر ہے ہے جو قدرت نے اسے عطا کیا ہے یہاں تک کہ جانور بھی قدرت کے اس عطیے سے محروم نہیں رہے ہیں اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ پالتو جانور جیسے کہ بلیاں ان کا پیٹ بھرا ہوا ہوتا ہے تو انتہائی خوش طبعی سے کھیلتی اور دوڑر پھرتی رہتی ہیں کتے بھی قدموں میں آکر لوٹ کر اپنی خوشی اور محبت کا انتظار کرتے ہیں یہ عادت نہ صرف پ لتو جانوروں تک محدود ہے بلکہ جنگلی جانور ہرن بیل یہاں تک کہ خونخوار جانور شیر اور بھیڑئے وغیرہ بھی پیٹ بھرا ہونے پر ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہیں یہ کھیل کود اور بھاگ دور قدرت نے انھیں اس لئے سکھائی کہ محنت اور ورزش کی بدولت ان کا کھانا ہضم ہوجائے اور یہ تندرست ہو جائیں جبکہ انسان کو اللہ تعالی نے بھاگ دوڑ کے علاوہ ہنسی اور قہقہے لگانے والی عادت بخشی ہے جو غذا ہضم کرنے میں کسی قدر مددگار ثابت ہوتی ہے

  • ذہنی تناؤ سے نجات کے جادوؤئی طریقے

    ذہنی تناؤ سے نجات کے جادوؤئی طریقے

    موجودہ دور میں ذہنی تناؤ کا ہر شخص شکار ہے اس کو ایک معمولی سی بات سمجھا جاتا ہے لیکن اس سے بہت سے بیماریاں جنم لیتی ہیں ذہنی تناؤ کی صورت میں انسان خود کو نکام اور کمتر سمجھتا ہے اور طبیعیت میں بھی چڑچڑاپن پایا جاتا ہے یہ گھریلو مالی خاندانی مسائل اور دیگر حالات کی وجہ انسان پر حاوی ہو جاتا ہے اس کے علاوہ دماغی تھکن یعنی ہمت سے زیادہ کام کرنے کی وجہ سے بھی ہوجاتا ہے اس سے نجات کے لیے لوگ مختلف ادویات استعمال کرتے ہیں لیکن ماہرین نے اس کے آسان حل پیش کر دئے ہیں

    ذہنی تناؤ میں کمی لانے کے لئے ڈائری لکھنا شروع کر دیں اور اس کو اپنی عادت بنا لیں اس سے آپ کا دھین بٹے گا جس سے نہ صرف آپ ذہنی تناؤ پر قابو پا سکیں گے بلکہ اپنے پورے دن کے کاموں کی کارگردگی کا بھی جائزہ لے سکیں اور آنے والے دن کو مزید بہتر بنا سکیں گے

    ذہنی تناؤ کی ایک بڑی وجہ نیند کا نہ پورا ہونا بھی ہو سکتا ہے اس لئے مرد و خواتین کے لئے ضروری ہے کہ رات کو کم سے کم آٹھ گھںٹے کی نیند پوری کریں کیونکہ سوتے ہوئے قدرتی طور پر ذہنہ تناؤ کم ہو جاتا ہے

    ورزش اور سائکلنگ ذہنی تناؤ کو دور رکھنے میں مدد گا ر ثابت ہوتے ہیں ورزش کرنے سے اعصابی نظام مضبوط ہوتا ہے اعصابی نظام کی مضبوطی خوشی اور راحت کا احساس دلاتی ہے

    جب ذہنی تناؤ محسوس ہو تو اپنے ہاتھ گرم پانی میں چند منٹ تک ڈبو دیں آپ خود کو دماغی طور پرسکون محساو کریں گے خوبصورت آواز آپ کے ذہنی تناؤ کو کم کر سکتی ہے ایک تحقیق کے مطابقآواز اور وائبریشن ہمارے بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے یہ تناؤ سے نجات کے لیے بہترین حکمت عملی ہے جو ہنگامی حالات میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہے

  • صبح نہار منہ نیم گرم لیموں پانی کے انسانی صحت پر معجزاتی اثرات

    صبح نہار منہ نیم گرم لیموں پانی کے انسانی صحت پر معجزاتی اثرات

    صبح سویرے نہار منہ گرم پانی میں لیموں ملا کر پینے کے بے شمار فوائد ہیں یہ معدے اور آنتوں کے لئے مفید ہے نظام انہضام بہترہوتا ہے اور دل کی دھڑکن معتدل رہتی ہے اس کے علاوہ یہ جگر کی بیماری کے لئے بھی بہت مفید ہے شنگھائی یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صبح اٹھ کر نہار منہ گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر اور شہد ملا کر استعمال کیہا جائے تو نزلہ زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے اس میں ترنجی یعنی لیموں کا تیزاب پایا جاتا ہے جسے سٹرک ایسڈ کہتے ہیں جو جسم میں تیزابیت کم کرنے میں مددگا ر ہوتا ہے سٹرک ایسڈ طاقت کے اعتبار سے کمزور ہوتا ہے اور یہ اپنا کام مکمل کر کے انسانی پسینے کی صورت میں جسم سے خارج ہو جاتا ہے گوشت اور پنیر وغیرہ کھانے کے بعد ان کے ہاضمے کے لئے لیموں پانی بہت ہی فائدہ مند ہوتا ہے گرم پانی میں لیموں ڈآل کر پینے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے جس کے لیے وٹامن چی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے یہ سٹرک ایسڈ کا بنیادی جزو ہے اس میں پوٹاشئم پایا جاتا ہے جو دماغ اور اعصاب کے لیے مفید ہے گرم لیموں پانی جلد کے لئے بھی بہت مفید ہے رف اور کھردری جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے آج کہل موٹاپا اییک مصیبت ہے ہر کوئی اس سے نجات چاہتا ہے اس کے لیے صبح کا آغاز گرم لیموں پانی سے کریں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جو اپنا وزن کن کرنا چاہتے ہیں انہیں ڈائٹنگ اور مہنگی دوائیوں کی بجائے نہار منہ لیموں اور شہد ملا نیم گرم پانی پینا چاہئے یہ جسم سے فاضل چربی کو گھٹا تا اور جسم سے فالتو چربی کو کم کرتا ہے اور وزن میں ک می لاتا ہے اس کا زیادہ استعمال بھی نقسان دہ ہے لیموں کا زیادہ استعمال معدے پر تہہ کو اکھاڑ دیتی ہے جس سے السر ہو سکتا ہے

  • فش تکہ بنانے کا طریقہ

    فش تکہ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    بون لیس مچھلی 1 کلو
    انڈے 2 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ہلدی 1 چائے کا چمچ
    کالی مرچ ڈیڑھ ٹی سپون
    گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
    دہی 6 کھانے کے چمچ
    گھی دو کھانے کے چمچ
    ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ
    دھنیا زیرہ مکس دو چائے کے چمچ
    بیسن دو چائے کے چمچ
    اجوائن ڈیڑھ چائے کا چمچ
    پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    لیموں کا رس دو چائے کے چمچ

    ترکیب:
    مچھلی کو اچھی طرح دھو کر نمک ادرک لہسن لگا کر آدھا گھنٹہ رکھ دیں اب دہی میں سب مصالحے انڈے سمیت مکس کر کے مچھلی کو لگا کر ایک سے دو گھنٹے رکھ دیں اب سیخوں پر یا بیکنگ ٹرے میں ڈال کر گرل کریں جب تیار ہو جائیں تو گھی لگا کر چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار تندوری فش ریسیپی

    مزیدار تندوری فش ریسیپی

    اجزاء:
    مچھلی 6 عدد
    دہی 4 کھانے کے چمچ
    تازہ کریم 2 کھانے کے چمچ
    بُھنا زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    میدہ 2 کھانے کے چمچ
    سفید مرچ 1 چائے کا چمچ
    لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
    ہلدی 1 چمچ
    لہسن 2 کھانے کے چمچ
    ادرک 2 کھانے کے چمچ
    انڈے کی زردی 2عدد
    زردہ رنگ آدھاچمچ
    پسی سرخ مرچ 2 چائے کے چمچ
    گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
    مکھن 4 کھانے کے چمچ
    نمک حسب ضرورت

    ترکیب:
    مچھلی کو اچھی طرح دھو کر گہرے کٹ لگا لیں تمام اجزاء کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں یہ پیسٹ مچھلی کے اوپر اور کٹس کے اندر اچھی طرح لگا لیں اور تین سے چار گھنٹوں کے لئے رکھ دیں بیکنگ ٹرے میں ہلکا سا آئل لگا کر پہلے سے گرم اوون میں200 سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک بیک کریں نکال کر مکھن لگائیں اور دابارہ 5 منٹ بیک کر کے نکال لیں مزیدار تندوری فش تیار ہے

  • ڈیپ فرائی جمبو فش ریسیپی

    ڈیپ فرائی جمبو فش ریسیپی

    اجزاء:
    مچھلی آدھا کلو
    میدہ آدھا کپ
    انڈے 1 عدد
    لیموں 1 عدد
    مسٹرڈ پاؤڈر چھوٹا آدھا چمچ
    سرخ مرچ آدھا چمچ
    پیاز ایک عدد چھوٹا
    ہری مرچ 3 عدد
    کارن فلور 1 بڑا چمچ
    آئل 1 کپ
    ڈبل روٹی کرمز 1 کپ

    ترکیب:
    مچھلی کو آٹے یا لیموں کے عرق اور نمک سے اچھی طرح دھو لیں ایک پیالی میں انڈا پھینٹ کر اس میں لیموں مرچ نمک پیاز اور ہری مرچ کوٹ کر انڈوں میں ملا دیں اس میں کارن فلور اور میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور مناسب گاڑھا کرکے اس کو مچھلی پر لگا کر دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں کڑاہی میں تیل گرم کر کے مچھلی پر کرمز لگا کر ڈیپ فرائی کر لیں ھہو-تہ-ماکوگولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال لیں مزیدار جمبو فش تیار ہے

  • مصالحہ فرائیڈ فش ریسیپی

    مصالحہ فرائیڈ فش ریسیپی

    اجزاء:
    سرمئی یا رہو مچھلی کے فلے 1کلو
    کُٹی کالی مرچ 2 چائے کے چمچ
    لیمن جوس 2 کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    چاٹ مصالحہ 2 کھانے کے چمچ
    لال مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    سفید سرکہ 2 چائے کے چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 4 چائے کے چمچ
    اجوائن 2 چائے کے چمچ
    پسا زیرہ 4 چائے کے چمچ
    گرم مصالحہ 2 چائے کے چمچ
    بیسن 6 کھانے کے چمچ
    تیل 1کپ

    ترکیب:
    مچھلی کو صاف کر کے لیمن جوس اور نمک کے ساتھ دھو کر خشک کر لیں پھر ایک برتن میں تمام اجزاء کو ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں اب اس مصالحے کو مچھلی کے فلوں پر لگا کر 4 گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں کڑاہی یا پین میں تیل گرم کر کے فلوں کو شیلو فرائی کر لیں جب گولڈن براؤن اور کرسپی ہو جائیں تو نکال کر کیچپ یا چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • لاہوری سپائسی توا فرائی مچھلی ریسیپی

    لاہوری سپائسی توا فرائی مچھلی ریسیپی

    اجزاء:
    رہو مچھلی 1 کلو
    کُٹی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    بُھنا زیرہ پون چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لیمن 2 عدد
    خشک دھنیا پون چائے کا چمچ
    بیسن ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    اجوائن آدھا چائے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    مچھلی کو صاف کر کے لیمن کے عرق اور نمک لگا کر اچھی طرح دھو لیں پھر تمام اجزا کسی باؤل میں مکس کر کے مچھلی کو لگا کر 2 گھنٹوں کے لیے رکھ دیں توے پو تیل ڈال کر گرم کریں اور مصالحہ لگی مچھلی کو گولڈن براؤن ہونے تک اچھی طرح فرائی کریں جب مچھلی کر سارے ٹکڑے تیار ہو جائیں تو ان پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر کھانے کے لئے مزیدار توا فرائی فش پیش کریں

  • لاہوری فرائی فش تیار کرنے کا طریقہ

    لاہوری فرائی فش تیار کرنے کا طریقہ

    اجزاء:
    سرمئی یا رہو مچھلی 2 کلو
    بیسن 2 پیالی
    لال کُٹی مرچ 2 کھانے کے چمچ
    سفید بھنا پسا زیرہ 2 چائے کے چمچ
    اجوائن 1 چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ 2 چائے کے چمچ
    لیموں 8 عدد
    چاول کا آٹآ 4 کھانے کے چمچ
    ہلدی 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    چاول کا پانی حسب ضرورت
    تیل 2 کپ

    ترکیب:
    مچھلی کو اچھی طرح صاف کروا کر بڑے بڑے ٹکڑے کروا لیں اجوائن لگا کر تھوڑی دیر رکھنے کے بعد آٹے سے اچھی طرح دھو لیں کسی دیگچی میں 2 کھانے کے چمچ چاول 6 کپ پانی میں ابال لیں جب چاول اچھی طرح اُبل جائیں تو پانی چھان کر رکھ لیں اب سب سے پہلے اس پانی میں ہلدی اور چھ لیموؤں کا رس ملا کر رکھ لیں ایک دوسرے باؤل میں بیسن میں اجوائن لال مرچ نمک چاول کا آٹا گرم مصالحہ اچھی طرح مکس کر لیں اب ایک ایک ٹکڑے کو چاول کے پانی میں ڈبو کر نکال لیں پھر اس پر لیموں آدھے لیموں کے ساتھ بیسن کا پیسٹ لگائیں اس طرح بیسن اور لیموں کا رس اندر تک رچ جائے گا سب ٹکڑوں کو لگا کر 1 گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر کڑاہی می تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ڈش میں پھیلا کر فوراً ہی چٹکی بھر بیسن چھڑک لیں

  • فرائی رہومچھلی ریسیپی

    فرائی رہومچھلی ریسیپی

    اجزاء:
    رہو مچھلی ڈیڑھ کلو
    ادرک پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    قصوری میتھی 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لیموں کا رس 4 بڑے چمچ
    موٹی کُٹی لال مرچ 3 بڑے چمچ
    کارن فلور 3 کھانے کے چمچ
    دہی 3 بڑے چمچ
    ہلدی 1 چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
    اجوائن 1 چائے کا چمچ
    پسا سفید زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    پسا دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ
    آئل 2 کپ

    ترکیب:
    مچھلی کے چھلکے اتروا کر بیچ والا کانٹا نکلوا دیں اور درمیانے ٹکڑے کروا لیں مچھلی کو جوائن لگا کر 1 گھنٹے تک رکھ دیں پھر آٹے سے مل کر دھو لیں پھر تمام اجزاء مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح لگا کر ایک دن کے لیے فریج میں رکھ دیں اگر اسی دن بنانی ہے تو 3 گھنٹوں کے لئے ٹھنڈی جگہ پر رکھیں کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور درمیانی آنچ پر فرائی کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں پودینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں