Baaghi TV

Category: خواتین

  • خوبصورتی میں اضافے کے لئے ادرک کا استعمال نہایت مفید

    خوبصورتی میں اضافے کے لئے ادرک کا استعمال نہایت مفید

    ادرک کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں غذائی ماہرین کے مطابق ادرک میں بڑی تعداد میں فائبر، وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹ اور قدرتی اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کے استعمال سے جہاں موٹاپے کے خاتمے، بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے وہیں صاف جلد، خوبصورت بال، کیل مہاسوں سے نجات، اور پیٹ اور چہرے کے گرد جمی اضافی چربی کا خاتمہ بھی ممکن ہوتا ہے۔

    سونف اور الائچی کا استعمال انسانی صحت سمیت خوبصورتی کیلئے نہایت مفید

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کے باقاعدگی سے استعمال کے نتیجے میں بال جھڑنے، چہرے پر کیل مہاسوں جیسی شکایات کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے ادرک کا استعمال اس کے تُرش اور بہترین ذائقے کے سبب پکوانوں سمیت بطور سلاد بھی کیا جاتا ہے، ادرک کے استعمال سے حاصل ہونے والے چند فوائد اور استعمال مندرجہ ذیل ہیں۔

    ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق ادرک کو بطور سلاد استعمال کرنے کے نتیجے میں رنگت اور جِلد صاف ہوتی ہے۔

    مسور کی دال کے صحت پر جادوئی فوائد

    ادرک کا استعمال بالوں کے جھڑنے کی بیماری میں بھی بے حد معاون ہے، بال لمبے گھنے چمکدار بنانے کے لیے ہفتے میں دو بار ادرک کا رس نکال کر اس سے بالوں کی جڑوں میں 30 منٹ ہلکے پوروں سے مساج کرنا چاہیے، اس عمل کے نتیجے میں بال دنوں میں صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔

    مسوڑھوں کے مختلف امراض بالخصوص ان کی سوجن میں ادرک بے حد مفید ہے، دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے اور سوجن دور کرنے کے لیے تازہ ادرک کا ٹکڑا دانتوں کے نیچے 15 سے 20 منٹ تک دبا کر رکھیں، کیڑے اور سوجن سے افاقہ ہوگا۔

    اچار کھانے کے حیران کن طبی فوائد

    خواتین کے لیے ادرک کا استعمال نہایت مفید اور لازمی قرار دیا جاتا ہے، بچے کی پیدائش کے بعد ادرک کا بطور سلاد، یا اس کا قہوہ بنا کر پینے کے نتیجے میں بڑھا ہوا وزن دنوں میں کم ہو جاتا ہے اور خواتین متعدد طرح کی بیماریوں اور کمزوری سے بچ جاتی ہیں-

    ادرک کے استعمال سے خون میں لال خلیوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے جس کے سبب صاف اور بہتر خون کی افزائش ممکن ہوتی ہے، بہتر اور متوازن خون کی مقدار ہونے کے سبب انسانی جسم بھرا بھرا اور چہرہ کھلا نظر آ تا ہے۔

    ماہرین کے مطابق دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ادرک کا استعمال دوا کی طرح اثر انداز ہوتا ہے اور دودھ کی افزائش بڑھاتا ہے۔

  • صحت کا خزانہ سفید مرچ کے حیران کن فوائد

    صحت کا خزانہ سفید مرچ کے حیران کن فوائد

    سفید مرچ کو زیادہ تر ’وائٹ پیپر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا ایک مخصوص ذائقہ کھانوں کو منفرد بناتا ہے اور صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب کرتا ہےغذائی ماہرین کے مطابق ہاضمے سے متعلق مختلف شکایتوں، دانتوں، مسوڑھوں کے مسائل، وزن میں کمی، سر درد، نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی جیسی تکالیف میں سفید مرچ مددگار ثابت ہوتی ہے، سفید مرچ کو صحت کا خزانہ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچ اور سفید مرچ دونوں ہی صحت کے لیے بہتر ہیں لیکن سفید مرچ میں کچھ ایسی خصوصیات موجود ہیں جو اسے کالی مرچ سے زیادہ بہتر بناتی ہیں۔

    غذائی ماہرین کے مطابق سفید مرچ میں کیپسائسن جز پایا جاتا ہے جو جسم کی چربی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر وزن میں کمی کی دوائیں ایک فعال جز کے طور پر کیپساسین کی مقدار بھی رکھتی ہیں سفید مرچ کا استعمال آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتا ہے، بینائی تیز کرنے کے لیے سفید مرچ کا پاؤڈر، بادام پاؤڈر، سونف پاؤڈر اور چینی کا مکسچر بنا کر روزانہ کھانے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    سونف اور الائچی کا استعمال انسانی صحت سمیت خوبصورتی کیلئے نہایت مفید

    گرم مسالے میں شمار کی جانے والی سفید مرچ کی تاثیر بھی گرم ہے، اس کے استعمال سے جسم میں پیدا ہونے والی حرارت ناک سے جڑے سانس لینے والے نظام کو صاف اور متحرک بناتی ہے، سفید مرچ شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کے نتیجے میں یہ اینٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتی ہے اور ناک کی نالیوں کے انفیکشن کا مقابلہ کرتی ہے، اس کے استعمال سے نزلہ زکام اور کھانسی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

    وائرل انفیکشن یا سردیوں کے موسم میں سفید مرچ کا استعمال سوپ اور سلاد میں مفید ثابت ہوتا ہے سفید مرچ فلاوونائڈز، وٹامن سی اور اے سے مالا مال ہے، یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے ہائی بلڈ پریشر والے افراد کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں سفید مرچ شامل کرنی چاہیے، اس کے علاوہ سفید مرچ قلب کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

    مسور کی دال کے صحت پر جادوئی فوائد

    سفید مرچ میگنیشیم، کاپر اور مینگنیز جیسے معدنیات کا بھی بھرپور ذریعہ ہے، جو ہڈیوں کی طاقت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں سفید مرچ خاص کر اُن افراد کے لیے بہت مفید ہے جن کی ہڈیاں عمر کے ساتھ کمزور ہوجاتی ہیں۔سفید مرچ میں کچھ کارمینیٹیو (Carminative) خصوصیات موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ آنتوں میں گیس کی تشکیل کو روکتی ہے، یہ ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور آنتوں کو صاف کرتی ہے۔

    پسی ہوئی سفید مرچ ایک بہترین اسکرب کا کام کرتی ہے اور مردہ جِلد کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے، بالوں کی بہترین افزائش کے لیے سفید مرچ کے پاؤڈر کا کسی بھی ہیئر ماسک میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس سے بالوں کی جڑوں میں مساج بھی کیا سکتا ہے اس میں فلاوونائڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں جس کے سبب جِلد جوان اور تر و تازہ نظر آتی ہے۔

    اچار کھانے کے حیران کن طبی فوائد

  • ایس ایچ او تھانہ سول لائن منڈی بہاؤالدین صغیر شاہ بااثر افراد کے سامنے مٹی کی دیوار بن کے رہ گیا

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن منڈی بہاؤالدین صغیر شاہ بااثر افراد کے سامنے مٹی کی دیوار بن کے رہ گیا

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن منڈی بہاؤالدین صغیر شاہ بااثر افراد کے سامنے مٹی کی دیوار بن کے رہ گیا
    رپورٹ کاشف تنویر : ایف آئی آر درج ہوئے 5 دن گزر گئے ہیں پولیس تھانہ سول لائین بااثر افراد کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناكام !
    تفصیلات کے مطابق بااثر اور بدمعاش زاھد بھٹی سابق کونسلر نے اپنے غنڈوں کیساتھ سینئر صحافی چیف ایڈیٹر اخبار منڈی بہاؤالدین ملک اشرف پر قاتلانہ حملہ کیا مقدمہ درج ہوئے 5 دن گزر گئے لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکیSHO پولیس تھانہ سول لائین مندی بھاؤالدين اور انچارج چوکی صوفی سٹی ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں
    صحافى تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب IG
    پنجاب پولیس RPO
    گوجرانوالہ DPO منڈی بہاؤالدین سے نوٹس لينے کی اپیل کی ھے

  • جاوتری کے صحت پر اثرات

    جاوتری کے صحت پر اثرات

    جاوتری کا شمار گرم مسالے میں کیا جاتا ہےماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق جاوتری وٹامن اے، بی1، بی 2، کیلشیم ، میگنیشم ، فاسفورس، میگنیز اور زنک جیسے کئی معدنیات سے لبریز جز ہے اسے بر صغیر پاک و ہند میں کھانے کی تیاری جیسے کہ میٹھی غذائیں، گوشت، سبزیوں، چٹنیوں، پلاؤ اور چند مشروبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے-

    اس کی فصل ملیشیا، انڈونیشیا، سری لنکا اور بھارت میں ہوتی ہے جبکہ اس کی تھوڑی سی زیادتی بھی کھانے کو کڑوا اور زہریلا بنا سکتی ہے۔

    اچار کھانے کے حیران کن طبی فوائد

    ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق اسے ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 1 سے 3 گرام تک استعمال کیا جا سکتا ہے-

    ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق جاوتری کڑوی ہونے کے سبب یہ خون کی صفائی اور دل کی بیماریوں میں معاون ثابت ہوتی ہےخوا تین کے متعدد پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے بے حد مفید ہےجاوتری کے استعمال کے نتیجے میں معدے کی صحت اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے ، نظام ہاضمہ تیز ہوتا ہے ۔

    جاوتری کو سانسوں اور منہ کی بد بو ختم کرنے کے لیے بھی کھایا جا سکتا ہےبلڈ پریشر اور شوگر کو متوازن بناتی ہے مثانے اور اس کے مکمل نظام کے انفیکشن کا خاتمہ کرتی ہے جائفل جاوتری کا استعمال گلے میں خراشوں، کھانسی کے علاج اور گلے درد اور دمے کا علاج بھی کرتی ہے جاوتری اپھار کا بھی بہترین علاج ہے۔

    ماحول دوست سبزی گوار کی پھلی کے حیرت انگیز فوائد

    پیاس کی شدت کو کم کرتی ہے، بچوں میں پیٹ کے کیڑے کی شکایت کو دور کرتی ہے جائفل جاوتری کا پیسٹ بنا کر جوڑوں پر لگانے سے درد ختم ہو جاتا ہے اور بڑے اور بچوں کے قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

    دوسری جانب جائفل اگر ضرورت سے زیادہ استعمال کر لی جائے تو اس کے بہت برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جیسے کہ متلی، پیٹ درد، سانس کا پھولنا اور دورے پڑنا جائفل سے بدہضمی کی شکایت بھی پیدا ہو سکتی ہےجاوتری ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے، اس مسالے کو ذہنی صحت کے لیے منفی قرار دیا جاتا ہے۔

  • طبی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ کتنا گوشت کھانا چاہیئے؟

    طبی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ کتنا گوشت کھانا چاہیئے؟

    طبی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ 60 گرام سے ایک پاؤ گوشت کھاناچاہیے، کیوںکہ ایک پاؤ گوشت میں تقریباً 143 کیلوریز، 3 سے 5 گرام چکنائی، 26 گرام پروٹین اور کئی وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں کسی بھی جانور کے جسم کی ساخت کے لحاظ سے مفید اجزاء کی مقدار مختلف ہوسکتی ہے لیکن افادیت یکساں ہی ہے گوشت میں مندرجہ ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں-

    پروٹین : گوشت پروٹین سے بنتا ہے طبی ماہرین کے مطابق جانور سے حاصل کردہ پروٹین سب سے اعلیٰ درجے کی غذائیت کی حامل ہوتی ہے یہ پروٹین انسانی گوشت کے پروٹین سے ملتی جُلتی ہےاسی لیے کسی آپریشن اور بیماری کے بعد بحالیٔ صحت کے لیے گوشت کا استعمال بےحد مفید ثابت ہوتا ہے۔

    چربی : گائے اور بکرے کے گوشت میں مختلف مقدار میں چکنائی یا چربی پائی جاتی ہے، جس کا تعیّن عُمر، جنس اور غذا کے مطابق ہوتا ہے۔ جانور کی چربی میں موجود بعض فیٹی ایسڈز انسانی صحت کے لیے ازحد ضروری ہیں جبکہ ذیابیطس،ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔

    طبی ماہرین کے مطابق قربانی کا گوشت کتنی دیر بعد پکانا چاہیئے؟

    وٹامن بی 12- اور بی -6 : یہ وٹامن خون بننےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اعصابی نظام کے لیے بھی مفید ہے۔ اگر جسم میں وٹامن بی-12 کی کمی واقع ہوجائے، تو سُستی، تھکاوٹ، مشقّت کے دوران سانس لینے میں تکلیف، جِلد کی رنگت ماند پڑجانا، دِل کی دھڑکن میں تیزی اور بال گرنے جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اوراعصابی نظام پر بھی مضر اثرات مرتّب ہوتے ہیں جبکہ گوشت میں وٹامن بی -6 خون کی افزائش اور جسم کوتوانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    کریٹینن ، زنک اور فاسفورس:فاسفورس اہم عنصر ہے جسم کی نشوونما کے لیے ضروری ہے، جو سُرخ گوشت میں پایا جاتا ہے جبکہ کریٹین یہ پٹّھوں کو توانائی فراہم کرتا ہے اور زنک جسم کی نشوونما کے علاوہ وائرسز کی روک تھام میں بھی ا ہم کردار ادا کرتا ہے۔

    سیلینئیم اور فولاد: سیلینئیم جسم میں مختلف کیمیائی مراحل کی انجام دہی میں معاونت فراہم کرتا ہےجبکہ فولاد بھی گوشت میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، اسی لیے بکرے اور گائے کے گوشت کو’’ ریڈمیٹ ‘‘بھی کہا جاتا ہے۔ گوشت میں موجود فولاد جسم میں جلد اور زیادہ مقدار میں جذب ہوتا ہے۔

    بڑی عید کے بڑے عید پکوان (بیف)

    عید کے ایّام میں اور اس کے بعد بھی کئی روزتک گوشت کے کئی طرح کے مرغوب اور پسندیدہ پکوان بنائے جاتے ہیں، ایسے میں ان لذیذ اورمزے دار کھانوں سے ہاتھ روکنا قدرے مشکل ہو جاتا ہے، تو یہ گوشت کے پکوان ضرور کھائیں، لیکن اعتدال کا راستہ اختیار کریں۔

    گوشت کے ساتھ سبزیوں، پھلوں کا استعمال بھی بےحدضروری ہے تاکہ غذا میں توازن برقرار رہے، بالخصوص ذیابطیس، بلڈپریشر اور امراضِ معدہ کے مریض گوشت اور مرغّن کھانوں کے استعمال میں زیادہ احتیاط برتیں۔ ذیابطیس کے مریض اگر کھانے میں زیادتی کر جائیں، تو بہتر ہوگا کہ کچھ دیر کے لیے تیز رفتاری سے چلیں تاکہ خون میں شوگر کی مقدار معمول پر آجائے۔

    بُلند فشارِخون اور معدے کے السر میں مبتلا افراد تلا ہوا گوشت کھانے کے بجائے کوئلوں پر بُھون کر یا اُبال کر استعمال کریں ہائی بلڈ پریشر کے مریض نمک کم سے کم استعمال کریں اور کچھ دیر آرام بھی کرلیں تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود اگر طبیعت میں کوئی خرابی محسوس ہو تو اپنے معالج سے رجوع کریں۔

    علاوہ ازیں، عام دِنوں میں بھی سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے،مگر عید کے موقعے پر تو لازماً سبز چائے کا استعمال کیا جائے کہ یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ عید الاضحی پر بطور خاص اس بات کا خیال رکھیں کہ کھانا وقت پر کھا لیا جائے ،کیوںکہ گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے اور وقت ،بے وقت یا زائد کھانے سے نظامِ انہضام خرابی کا شکار ہو سکتا ہے کھانے کے معاملے میں وقت کی پابندی نہ کرنے کی عادت بعض اوقات صحت کے لیے خاصی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

    بڑی عید کے خاص پکوان (مٹن)

    گوشت پکاتے وقت کم سے کم تیل یا گھی استعمال کریں۔ ادرک، لہسن، ہلدی، اور گرم مسالے ضرور شامل کریں۔ایک وقت میں آدھا پاؤ سے ایک پاؤ گوشت کھایا جا سکتا ہے۔ گوشت کے ساتھ سبزیوں کا سلاد ضرور استعمال کریں کہ یہ فائبر فراہم کرتا ہے، تو اس کے کھانے سے قبض کی شکایت بھی نہیں ہوتی۔

    گوشت کے ساتھ لیموں کا استعمال خاص طور پر کیا جائے، کیوںکہ لیموں، گوشت میں موجود فولاد کو جسم میں جذب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

  • طبی ماہرین کے مطابق قربانی کا گوشت کتنی دیر بعد پکانا چاہیئے؟

    طبی ماہرین کے مطابق قربانی کا گوشت کتنی دیر بعد پکانا چاہیئے؟

    قربانی کا گوشت کھانا اور کھلانا سنتِ رسول ﷺہے، اسی لیے عیدالاضحی کے موقعے پر تقریباً ہر اِک گھر کا دسترخوان گوشت ہی کے پکوانوں سےسجایا جاتا ہے طبّی اعتبار سے دیکھا جائے، توگوشت میں لحمیات اور پروٹین سمیت کئی ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں، جو صحت کے لیے مفید ہیں-

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو فوری نہیں پکانا چاہیے۔ گوشت کو ایک دو گھنٹے رکھیں پھر ہنڈیا چڑھائیں۔طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک فرد کو دن کے24 گھنٹوں میں صرف آدھا سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے، زیادہ گوشت کھانے سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو اسے خوب چبا چبا کر کھائیں اور عیدالاضحیٰ پر گوشت ضرور کھائیں لیکن ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس،ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔جبکہ گوشت پکانے کے حوالے سے ماہرینِ غذا کا کہنا ہے کہ گوشت صرف اس حد تک پکایا جائے کہ وہ کھانے کے قابل ہوجائے۔ زیادہ گلانے سےاس کی غذائیت کم ہوجاتی ہے۔

    بڑی عید کے خاص پکوان (مٹن)

    نیز، روسٹ، تکّے اور سیخ کباب کے لیے ہمیشہ نرم گوشت، کم تپش پر پکائیں، تاکہ گوشت کا عرق ضائع نہ ہو، جب کہ سخت گوشت، جس میں زیادہ بافتیںہوتی ہیں شوربے دار سالن کے لیے موزوں ہے کہ ہلکی آنچ اور پانی کے ساتھ بافتیں گل جاتی ہیں-

    زیادہ بہتر تو یہی ہے کہ پریشرکُکر استعمال کیا جائے اس طرح گوشت جلد گل جاتا ہے اور غذائی اجزاء بھی کم ہی ضائع ہوتے ہیں اس کے برعکس تیز آنچ پر گوشت پکانے سے پروٹین سخت ہوجاتی ہے،جس کے سبب نہ صرف گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے، بلکہ غذائی اجزاء بھی ضائع ہوتے ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ کتنا گوشت کھانا چاہیئے؟

  • بڑی عید کے بڑے عید پکوان  (بیف)

    بڑی عید کے بڑے عید پکوان (بیف)

    قربانی کا گوشت کھانا اور کھلانا سنتِ رسول ﷺہے، اسی لیے عیدالاضحی کے موقعے پر تقریباً ہر اِک گھر کا دسترخوان گوشت ہی کے پکوانوں سےسجایا جاتا ہے طبّی اعتبار سے دیکھا جائے، توگوشت میں لحمیات اور پروٹین سمیت کئی ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں، جو صحت کے لیے مفید ہیں۔ تاہم، گوشت پکانے کے حوالے سے ماہرینِ اغذیہ کا کہنا ہے کہ گوشت صرف اس حد تک پکایا جائے کہ وہ کھانے کے قابل ہوجائے۔ زیادہ گلانے سےاس کی غذائیت کم ہوجاتی ہے۔

    نیز، روسٹ، تکّے اور سیخ کباب کے لیے ہمیشہ نرم گوشت، کم تپش پر پکائیں، تاکہ گوشت کا عرق ضائع نہ ہو، جب کہ سخت گوشت، جس میں زیادہ بافتیںہوتی ہیں شوربے دار سالن کے لیے موزوں ہے کہ ہلکی آنچ اور پانی کے ساتھ بافتیں گل جاتی ہیں-

    زیادہ بہتر تو یہی ہے کہ پریشرکُکر استعمال کیا جائے اس طرح گوشت جلد گل جاتا ہے اور غذائی اجزاء بھی کم ہی ضائع ہوتے ہیں اس کے برعکس تیز آنچ پر گوشت پکانے سے پروٹین سخت ہوجاتی ہے،جس کے سبب نہ صرف گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے، بلکہ غذائی اجزاء بھی ضائع ہوتے ہیں۔‘‘ذیل میں ہم عید الاضحی کی مناسبت سےگوشت کے چند روایتی پکوانوں کی تراکیب پیش کر رہے ہیں-

    بیف نہاری:

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار…………

    بیف (ٹانگ کا نچلا حصہ) ہڈی سمیت ………… 2کلو
    بیف کی یخنی ………… 1 لیٹر
    تیل ………… ½کپ
    تلے ہوئے پیاز کا پیسٹ ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    کشمیری لال مرچ ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    کالی مرچ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    چھوٹی الائچی پاؤڈر ………… ½ چائے کا چمچ
    جاوتری (کٹی ہوئی) ………… ½چائے کا چمچ
    سونف ………… 1چائے کا چمچ
    بادیان ………… ½چائے کا چمچ
    آٹا ………… ½کپ

    سجاوٹ کے لئے:
    ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 3 کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (کٹی ہوئی) ………… 2 کھانے کے چمچ
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 2سے 3 کھانے کے چمچ
    تلے ہوئے پیاز کے قتلے ………… 4کھانے کے چمچ
    لیموں کے قتلے ………… 6سے8 ٹکڑے

    طریقہ کار:
    بیف کی ٹانگوں کے بڑے ٹکڑے کروالیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا براؤن کرنے تک چند منٹ پکائیں۔ نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، کشمیری مرچ، ہلدی پاؤڈر اور تلے ہوئے پیاز شامل کرکے 2سے 3منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ علیحدہ برتن میں تین کلو پانی ابال کر بیف کو 10سے15 منٹ ابالیں اوپر آنے والا جھاگ اتارتے جائیں۔ اب آٹے کے علاوہ پیاز کا مصالحہ، بیف کی یخنی اور باقی تمام مصالحے شامل کرکے 2½ گھنٹے کے لئے بیف کے نرم ہونے تک پکائیں۔ بیف کو پانی سے نکال کر ہڈیاں علیحدہ کردیں خشک ہونے سے بچانے کے لئے اسے ڈھک کر رکھیں۔ ململ کے کپڑے سے پانی کو چھان لیں۔ ایک چھوٹے برتن میں آٹا اور تقریباً ایک پانی ڈال کر پتلا پیسٹ بنالیں۔ آہستگی سے اس پیسٹ کو نہاری میں شامل کردیں۔ گاڑھا ہونے تک چمچ چلاتے جائیں۔ بیف شامل کرکے آنچ ہلکی کرکے ڈھکن دے کر 10 سے15 منٹ تک مکمل تیارہونے تک پکائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ علیحدہ ڈش میں سجا کر سجاوٹ کی تما م اشیا چھڑک دیں۔ آپ بیف کی جگہ مٹن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    بیف کھڑا مصالحہ

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    بیف ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… 2کپ
    پیاز (قتلے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    خشک لال مرچ ثابت ………… 8سے 10 عدد
    ثابت زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    کالی مرچ (ثابت) ………… 1چائے کا چمچ
    لونگ (ثابت) ………… 8عدد

    موٹی الائچی (ثابت) ………… 2سے 3عدد
    چھوٹی الائچی (ثابت) ………… 4سے 6عدد
    دارچینی ………… 2ٹکڑے (2½ سینٹی میٹر لمبا)
    تیزپات (ثابت) ………… ایک ٹکڑا
    چھڑکاؤ کے لئے…………
    ثابت لال مرچ (تیل میں تلی ہوئی) ………… 5سے 6عدد

    طریقہ کار:
    بیف کو درمیانے سائز کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ برتن میں تیل گر م کریں 4سے 5 منٹ پکائیں لیکن براؤن نہ کریں۔ تمام مصالحے ڈال کر 2 منٹ تک پکائیں۔ دہی اور 2کپ پانی شامل کرکے ہلکی آنچ پر 40سے 45منٹ بیف کے مکمل پکنے تک پکائیں، 5سے6 منٹ مصالحہ گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ تلی ہوئی سرخ مرچ ڈال کر نا ن اور کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ اچھے نتائج کے لئے بیف کے فلیٹ ٹکڑے استعمال کریں۔

    بیف پسندے بنانے کی ترکیب:

    اجزائے ترکیبی …… مقدار …………
    ہڈی کے بغیر بیف بوٹی ………… ایک کلو
    تیل ………… 1کپ
    دہی ………… 2کپ
    پیاز (قتلے) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2 کھانے کے چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… ½کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    لونگ ………… 6 سے 8عدد
    دار چینی ………… 2 سے 3 ٹکڑے
    چھڑکاؤ کے لئے …………
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    بیف کے قتلے پتلی تہہ میں فلیٹ کئے ہوئے پسندے کہلاتے ہیں۔ ایک بڑے پیالے میں پسندے، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، زیرہ، کالی مرچ، لونگ اور دا ر چینی ڈالیں۔ اچھی طرح مکس کرکے فریج میں دو سے تین گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کریں پیاز کے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ٹماٹر ڈال کر تقریباً 10منٹ تک مصالحہ تیار ہوکر گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ اب میری نیٹ کئے ہوئے پسندے اور 2کپ پانی ڈال کر 40 سے 45منٹ مکمل پکنے تک پکائیں۔ اب تیل چھوڑنے تک 5سے 6منٹ بھونیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر اپنی پسندیدہ چٹنی یارائتے کے ساتھ پیش کریں۔ زیادہ نرم بنانے کے لئے بیف کو چوڑے اور باریک ٹکڑے استعمال کریں۔

    ہریسہ بنانے کی ترکیب:

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    بغیر ہڈی کے بیف ………… ایک کلو
    بیف کی یخنی ………… 1½ لیٹر
    دال چنا (4سے 5 گھنٹے بھگوئی ہوئی) ………… ½کپ
    دال ماش (4سے 5 گھنٹے بھگوئی ہوئی) ………… ½کپ
    دال مسور (4سے 5 گھنٹے بھگوئی ہوئی) ………… ½کپ
    دلیا (4سے 5 گھنٹے بھگوئی ہوئی) ………… ½کپ
    چاول (ایک گھنٹہ بھگوء ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 3کھانے کے چمچ
    ہر ا دھنیا (کٹا ہوا) ………… 2کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1½کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ

    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½کھانے کا چمچ

    اجزائے ترکیبی (الف)(چھوٹے کبابوں کے لئے)
    بیف قیمہ ………… ½کلو
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… ½کھانے کا چمچ
    زیرہ (کٹاہوا) ………… 1چائے کا چمچ
    تیل (تلنے کے لئے) ………… ½کپ
    تڑکا …………
    مکھن، دیسی گھی ………… ½کپ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہری مرچیں (قتلے) ………… 2کھانے کے چمچ
    پیاز کے قتلے تلے ہوئے ………… 3کھانے کے چمچ

    طریقہ کار :
    ایک برتن میں تما م دالیں، چاول، دلیا، بیف، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، کالی مرچ اور یخنی شامل کریں۔ 40سے45 منٹ نرم ہونے تک پکائیں۔ چولہے سے اتار کر کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈا کرکے گرائنڈ کرلیں۔ اس مکسچر کو بڑے موٹے پیندے کے برتن میں ڈال کر 25 سے30 منٹ تک ہلکی آنچ پکائیں۔ مکسچر کو اچھی طرح مکس کرنے کے لئے لکڑی کا چمچ استعمال کریں۔ زیرہ پاؤڈر اور گرم مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔ اب ہرا دھنیا اور ادرک شامل کردیں۔ ایک الگ پیالے میں گھی کے علاوہ حصہ الف کے تمام اجزائے ترکیبی ڈال دیں نرمی سے مکس کرکے انگلی کی شکل کے پتلے کبا ب بنالیں۔ فرائی پین میں کباب ہلکے براؤن ہونے تک تلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ دیسی گھی یا مکھن کو گرم کریں اس کو تڑکے کے طو ر پر ہریسہ پر چھڑک دیں اور اس کے اوپر کباب سیٹ کردی۔ تلے ہوئے پیاز اور سبز مرچوں کے ساتھ سجائیں۔ کباب پہلے سے بھی بنا کر رکھے جاسکتے ہیں پیش کرنے سے قبل فرائی کریں۔

    ہنر بیف بنانے کی ترکیب:

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    ہڈی کے بغیر بیف (سار ا ٹانگ کا حصہ) ………… 2کلو

    نمک ………… 2سے 2½ کھانے کے چمچ
    قلمی شورہ ………… 4½ کھانے کے چمچ
    گندھا ہوا آٹا (برتن کو سیل کرنے کے لئے) ………… حسب ضرورت
    سفید سرکہ ………… 4 کھانے کے چمچ

    طریقہ کار:
    بیف پر نمک، قلمی شورہ اور سرکہ مل دیں اور 3سے4 دن تک فریج میں رکھیں۔ گاہے بگاہے بیف کو تیزچاقو یا کانٹے سے چوپ کرتے رہیں۔ 4 دن کی میری نیشن کے بعد بیف کو ایک اوون پروف ڈش میں رکھیں ڈش کو موٹے فوائل پیپر سے ڈھک دیں اب فوائل پیپر کو چاروں طرف سے آٹے سے جوڑ دیں تاکہ بھاپ باہر نہ آسکے۔ اب اوون میں 180ڈگری درجہ حرارت پر ایک گھنٹہ بیک کریں۔ 2سے 3 گھنٹے 170ڈگری درجہ حرارت پر مزید پکائیں۔ اوون سے نکال کر کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کریں۔ پتلے ٹکڑوں میں کاٹ کر پیش کریں ہنر بیف پراٹھا رول اور سینڈوچ مین بھی استعمال ہو سکتا ہے ہنٹر بیف برابر ٹکڑوں میں کاٹیں –

    بیف شنواری کڑاہی:

    اجزاء:بیف ایک کلو، ٹماٹر(کاٹ لیں)چھے عدد،ادرک، لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،گرم مسالا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ(پِسی ہوئی)ایک چائے کا چمچ،سُرخ مرچ پاوڈردو چائے کے چمچ ،نمک حسبِ ذائقہ،ہری مرچیں چھے عدد اورتیل ایک کپ۔

    ترکیب: ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور گوشت ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔ اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر مزید بُھونیں۔پھر سُرخ مرچ پاؤڈر،کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں اور ٹماٹر ڈال کے ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے دیں۔جب گوشت گل جائے، تو گرم مسالا اور ہری مرچیں ڈال کر مکس کریں اور دوبارہ ڈھکن ڈھک کر 5 منٹ کے لیے دَم دے دیں۔گرماگرم نان یا چپاتی کے ساتھ تناول کریں۔

    بیف کڑاہی بنانے کی تراکیب:

    اجزاء:
    بیف آدھا کلو
    سرخ مرچ پسی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    تیز پات 2عدد
    سفید زیرہ بھنا ہوا 1 چائے کا چمچ
    دہی پھینٹی ہوئی آدھی پیالی
    ہری مرچ 3عدد
    پیاز 2عدد پسی ہوئی
    آئل 1 پیالی
    ادرک 4 ٹکڑے لمبی لمبی کاٹی ہوئی
    ہلدی آدھا کھانے کا چمچ
    گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    ہری مرچ 2عدد
    لیموں 2عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک لہسن پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    کراہی میں گوشت پیاز ادرک لہسن اور نمک ڈال کر پانچ پیالی پانی ڈال دیں ہلکی آنچ پر گوشت گلنے دیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو دہی اور سارے مصالحے ڈال دیں ہلکی آنچ پر مصالحے کا پانی خشک ہو جائے تو آئل ڈال دیں اور ہلکا سا بھون لیں جب آئل اوپر آجائے تو سالن تیار ہے چولہے سے اتار لیںاور اوپرلیموں کا رس چھڑک دیں اور ادرک اور ہری مرچیں اوپر سجاوٹ کے لیے چھڑک دیں بیف کڑاہی تیار ہے-

    بیف اسٹو بنانے کی ترکیب :
    گائے کا گوشت (ایک چمچ کے ٹکڑے) آدھ کلو، میدہ دو کھانے کے چمچ، ویجیٹیبل آئل دو چائے کا چمچ، پیاز (بریک کٹے ہوئے تقریباً 3 کپ) دو عدد، مشروم (گول کٹی ہوئی) دو کپ، لہسن (پسے ہوئے) دو جوئے، ٹمیٹو پیسٹ دو چائے کا چمچ، بیف سوپ دو کپ ، گاجریں (گول کٹی ہوئی) چار کپ، آلو (گول کٹے ہوئے) چار درمیانہ سائز، سبز پھلیاں (ایک انچ کے ٹکڑے) ایک کپ، کارن فلور ایک کھانے کا چمچ، تازہ دھنیا (باریک کترا ہوا) ایک کپ

    ترکیب:
    بیف کو آٹے سے کوٹ کر یں ایک بڑے نان سٹک پین میں درمیانہ آنچ پر تیل گرم کر یں اور اس میں بیف شامل کر یں اسے 6 منٹ تک پکائیں تاکہ براؤن ہو جائے پھر اسے پلیٹ میں نکال لیں پین میں پیاز اور مشروم ڈالیں اور 6 منٹ تک پکائیں لہسن شامل کر یں اور ایک منٹ پکائیں بیف کو دوبارہ پین میں منتقل کر یں پہلے ٹماٹر پیسٹ اور پھر سوپ ڈالیں اور کافی سارا پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں آنچ ہلکی کر دیں اور بیف کو تقریباً 1 گھنٹہ کے لئے گلنے دیں جب بیف گل جائے تو گاجر یں، آلو اور سبز پھلیاں شامل کر یں اور تقریبا 15 منٹ ہلکی آنچ پر رہنے دیں ایک چھوٹے پیالے میں پانی اور کارن فلور مکس کریں اور اسے اسٹو میں ڈال دیں آنچ تیز کر یں اور ایک منٹ کے لئے ڈھکنا اتار کر ابالیں کترا ہوا تازہ دھنیا چھڑک کر آرائش کریں نوٹ بیف کو گرم تیل میں ڈالنے سے پہلے پیپر ٹاول سے اچھی طرح خشک کر لیں پیاز اور لہسن اگر اکٹھے پکانے مقصود ہوں تو سب سے پہلے پیاز ڈالیں کیونکہ پیاز پکنے میں تھوڑی دیر لیتے ہیں ہو سکتا ہے کہ لہسن تیز آنچ پر زیادہ دیر پکانے سے جل جائے-

    بیف مغلئی قورمہ:

    گائے کا گوشت1/2 کلو، پیاز(سلائس کاٹ لیں)2 عدد، لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ، ٹماٹر(چوپ کرلیں) 1 عدد، دہی 2 کھانے کے چمچے،چاروں مغز(گرائیڈ کرلیں) 1 کھانے کا چمچہ، تل حسب پسند، لال مرچ پاﺅڈر 1 کھانے کا چمچہ، ہلدی پاﺅڈر 1/4 چائے کا چمچہ، دھنیا پاﺅڈر 1 چائے کا چمچہ، زیرہ پاﺅڈر 1/2 چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت، پانی حسب ضرورت

    ترکیب:
    دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ساتے فرائی کرلیں اس کے بعد اس میں گوشت‘لہسن‘ادرک‘پیسٹ‘نمک‘لال مرچ پاﺅڈر‘ہلدی پاﺅڈر‘دھنیا پاﺅڈر اور زیرہ پاﺅڈر ڈال کر بھون لیں اس کے بعد ٹماٹر اور حسب ضرورت پانی شامل کرکے ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر گلنے تک پکائیں جب گوشت گل جائے تو اس میں دہی‘تل اور چاروں مغز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں ڈش میں نکال کر نان سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں-

  • بیف نہاری بنانے کی ترکیب

    بیف نہاری بنانے کی ترکیب

    بیف نہاری

    وقت :3 سے 3½ گھنٹے

    6 سے 8 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار…………

    بیف (ٹانگ کا نچلا حصہ) ہڈی سمیت ………… 2کلو
    بیف کی یخنی ………… 1 لیٹر
    تیل ………… ½کپ
    تلے ہوئے پیاز کا پیسٹ ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    کشمیری لال مرچ ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    کالی مرچ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    چھوٹی الائچی پاؤڈر ………… ½ چائے کا چمچ
    جاوتری (کٹی ہوئی) ………… ½چائے کا چمچ
    سونف ………… 1چائے کا چمچ
    بادیان ………… ½چائے کا چمچ
    آٹا ………… ½کپ

    سجاوٹ کے لئے:
    ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 3 کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (کٹی ہوئی) ………… 2 کھانے کے چمچ
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 2سے 3 کھانے کے چمچ
    تلے ہوئے پیاز کے قتلے ………… 4کھانے کے چمچ
    لیموں کے قتلے ………… 6سے8 ٹکڑے

    طریقہ کار:
    بیف کی ٹانگوں کے بڑے ٹکڑے کروالیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا براؤن کرنے تک چند منٹ پکائیں۔ نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، کشمیری مرچ، ہلدی پاؤڈر اور تلے ہوئے پیاز شامل کرکے 2سے 3منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ علیحدہ برتن میں تین کلو پانی ابال کر بیف کو 10سے15 منٹ ابالیں اوپر آنے والا جھاگ اتارتے جائیں۔ اب آٹے کے علاوہ پیاز کا مصالحہ، بیف کی یخنی اور باقی تمام مصالحے شامل کرکے 2½ گھنٹے کے لئے بیف کے نرم ہونے تک پکائیں۔ بیف کو پانی سے نکال کر ہڈیاں علیحدہ کردیں خشک ہونے سے بچانے کے لئے اسے ڈھک کر رکھیں۔ ململ کے کپڑے سے پانی کو چھان لیں۔ ایک چھوٹے برتن میں آٹا اور تقریباً ایک پانی ڈال کر پتلا پیسٹ بنالیں۔ آہستگی سے اس پیسٹ کو نہاری میں شامل کردیں۔ گاڑھا ہونے تک چمچ چلاتے جائیں۔ بیف شامل کرکے آنچ ہلکی کرکے ڈھکن دے کر 10 سے15 منٹ تک مکمل تیارہونے تک پکائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ علیحدہ ڈش میں سجا کر سجاوٹ کی تما م اشیا چھڑک دیں۔ آپ بیف کی جگہ مٹن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • سونف اور الائچی کا استعمال انسانی صحت سمیت خوبصورتی کیلئے نہایت مفید

    سونف اور الائچی کا استعمال انسانی صحت سمیت خوبصورتی کیلئے نہایت مفید

    الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے سونف اور الائچی کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں –

    سونف اور الائچی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، اِنہیں کھانوں سمیت چائے یا قہوہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، دونوں کا استعمال سانسوں کو تازہ دم بناتا ہے اور ہاضمے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔

    عرق گلاب کے کرشماتی فائدےسونف اور الئچی

    غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونف اور الائچی کو ملا کر کھانے یا ان کا قہوہ بنا کر پینے سے خوبصورتی پر واضح مثبت فرق پڑتا ہے، سونف اور الائچی کے استعمال سے معدے اور جگر کی گرمی اور تیزابیت کم ہوتی ہے اور جلد صاف شفاف، ایکنی، کیل، مہاسوں سے پاک ہو جاتی ہے جبکہ رنگت میں واضح نکھار آتا ہے، دونوں کے قدرتی اجزا ہونے کے سبب اِن کے استعمال سے صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی منفی اثر بھی نہیں پڑتا۔

    غذائی ماہرین کے مطابق جہاں سونف کے خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں یہ صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے

    الائچی کے جادوئی فوائد

    سونف میں وٹامن اے اور سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس کے سبب اس کا استعمال بینائی کی حفاظت کرتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق سونف پیس کر اس کا قہوہ بنا کر پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال معدے کی مضر صحت رطوبت اور تیزابیت کو خارج کر تا ہے اور گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے دماغ کی کمزوری اور یادداشت کے لیے بہترین دوا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق سونف اور الائچی میں ’فیمیل ہارمون‘ ایسٹروجن کی متوازن افزائش کی بھی خاصیت پائی جاتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال خواتین کے یے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہےسونف دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بھی بہت مفید قرار دی جاتی ہے، اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بھی بڑھتی ہے۔

    سونف کی کچھ مقدار چبانے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے، پسی ہوئی الائچی اور سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنے سے بخار اور بد ہضمی کے دوران ہونے والی متلی کی روک تھام میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    سونف میں چھپے صحت کے راز جانئے

  • بڑی عید کے خاص پکوان  (مٹن)

    بڑی عید کے خاص پکوان (مٹن)

    قربانی کا گوشت کھانا اور کھلانا سنتِ رسول ﷺہے، اسی لیے عیدالاضحی کے موقعے پر تقریباً ہر اِک گھر کا دسترخوان گوشت ہی کے پکوانوں سےسجایا جاتا ہے طبّی اعتبار سے دیکھا جائے، توگوشت میں لحمیات اور پروٹین سمیت کئی ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں، جو صحت کے لیے مفید ہیں۔ تاہم، گوشت پکانے کے حوالے سے ماہرینِ اغذیہ کا کہنا ہے کہ گوشت صرف اس حد تک پکایا جائے کہ وہ کھانے کے قابل ہوجائے۔ زیادہ گلانے سےاس کی غذائیت کم ہوجاتی ہے۔

    نیز، روسٹ، تکّے اور سیخ کباب کے لیے ہمیشہ نرم گوشت، کم تپش پر پکائیں، تاکہ گوشت کا عرق ضائع نہ ہو، جب کہ سخت گوشت، جس میں زیادہ بافتیںہوتی ہیں شوربے دار سالن کے لیے موزوں ہے کہ ہلکی آنچ اور پانی کے ساتھ بافتیں گل جاتی ہیں-

    زیادہ بہتر تو یہی ہے کہ پریشرکُکر استعمال کیا جائے اس طرح گوشت جلد گل جاتا ہے اور غذائی اجزاء بھی کم ہی ضائع ہوتے ہیں اس کے برعکس تیز آنچ پر گوشت پکانے سے پروٹین سخت ہوجاتی ہے،جس کے سبب نہ صرف گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے، بلکہ غذائی اجزاء بھی ضائع ہوتے ہیں۔‘‘ذیل میں ہم عید الاضحی کی مناسبت سےگوشت کے چند روایتی پکوانوں کی تراکیب پیش کر رہے ہیں-

    کلیجی مسالہ:
    جزاء:بکرے کی کلیجی آدھا کلو،پیاز(باریک کاٹ لیں)دو عدد،ٹماٹر (چوکورکاٹ لیں) دو عدد، شملہ مرچ(کیوبز میں کاٹ لیں)دو عدد،ہری مرچ (کاٹ لیں) دو عدد، لہسن،ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،ثابت دھنیاایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،ثابت سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ،بڑی الائچی دو عدد،ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،کیچپ ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،ہرا دھنیا آدھی گڈی، اور تیل حسبِ ضرورت۔

    ترکیب:سب سے پہلے گرائنڈر میں ثابت دھنیا،سفید زیرہ، کالی مرچ، الائچی اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں، تاکہ پائوڈر بن جائے۔اب ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز برائون کرلیںاور اس میں ٹماٹر ڈال کر گلنے دیں۔بعد ازاں،کلیجی ڈال کر5 منٹ تک فرائی کریں ،پھر ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کے مزید بھون لیں۔اب اس میں کیچپ ،گرائنڈ مسالا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن ڈھک کرہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ کے لیے پکنے دیں،جب خوشبو آنے لگے تو شملہ مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر بھونیں اور ہرا دھنیا چِھڑک کر دَم دے دیں۔

    مٹن مغز مسالہ :

    اجزائے ترکیبی (الف) ………… مقدار …………
    مٹن کا مغز ………… 4پورے
    نمک ………… 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    اجزائے ترکیبی (ب) …………
    تیل ………… ¼کپ
    دہی ………… ¼کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ¼کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1 کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… ½کپ
    ہری مرچیں (قتلے) ………… 2سے 3عدد
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار (مرحلہ 1) :
    مٹن کے مغز کو اچھی طرح دھولیں۔ ایک برتن میں 3 کپ پانی شامل کرکے ایک چمچ نمک اور ایک چمچ ہلدی ڈالیں۔ ایک ابال آنے دیں۔ اب اس پانی میں مغز شامل کرکے 2منٹ ابالیں۔ اب مغز کو گرم پانی سے نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

    طریقہ کار (مرحلہ 2) :
    توے پہ یا گہرے فرائی پین میں تیل گرم کریں پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ حصہ (ب) کے تمام مصالحے سوائے دہی کے شامل کریں 8سے10 منٹ گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ دہی شامل کرکے دو سے تین منٹ بھونیں کہ مصالحہ تیار ہوجائے۔ اب مغز شامل کرکے 3سے 4 منٹ تک پکائیں۔ آخر میں ہری مرچیں اور ادرک شامل کرکے ہلکی آنچ پر 3سے 4 منٹ مزیدپکائیں۔ ہرے دھنیے سے سجا کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ ملائمت پیدا کرنے کے لئے آپ ایک پھینٹا ہو ا انڈہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

    تکہ قیمہ

    اجزاء ترکیبی مقدار

    قیمہ( ہاتھ کا کٹا ہوا) آدھا کلو

    نمک حسب ذائقہ

    ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

    تکہ مصالحہ چار کھانے کے چمچ

    پیاز دو عد ددرمیانی

    دہی ایک پیالی

    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

    ہری مرچیں تین سے چار عدد

    ہرا دھنیا حسب پسند

    کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

    ترکیب: قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں۔ پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک، ادرک لہسن، تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس سے قیمے کو میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔ دہکتے ہوئے کوئلے کو قیمے کے درمیان میں رکھ کر ڈھک دیں۔ کوکنگ آئل میں پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں قیمے کو (کوئلہ نکال کر) ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر اتنی دیر کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے، اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔

    قصوری مٹن

    اجزاء ترکیبی مقدار
    بکرے کا گوشت آدھا کلو

    قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ

    نمک حسب ذائقہ

    ادرک ایک انچ کا ٹکڑا

    لہسن تین سے چار جوئے

    پیاز دو عدد درمیانی

    ثابت لال مرچیں دو سے تین عدد

    ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

    پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

    ٹماٹر دو عدد

    دہی آدھی پیالی

    ہری مرچیں تین سے چار عدد

    کوکنگ آئل آدھی پیالی

    ترکیب:گوشت میں کچلا ہوا ادرک لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں تاکہ وہ اپنے ہی پانی میں گل جائیں۔ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں گرم مصالحہ، ثابت لال مرچیں اور باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری فرائی کریں۔ پھر اس میں نمک، لال مرچ، دھنیا، ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور تیل علیحدہ ہونے پر اس میں ابلا ہوا گوشت ، پھینٹی ہوئی دہی اور قصوری میتھی ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ تیل علیحدہ ہونے پر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔

    بہاری مصالہ بوٹی
    اجزاء ترکیبی مقدار

    گوشت ایک کلو

    پسا لہسن ادرک دو کھانے کے چمچ

    پیاز دو عدد

    دہی آدھا کپ

    بہاری بوٹی مصالحہ چھ چائے کے چمچ

    کچری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

    نمک حسب ذائقہ

    کوکنگ آئل حسب ضرورت

    ترکیب:گوشت کی بوٹیاں بنا لیں اور دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں۔ پیاز، ہری مرچ پیس کر اور دیگر مصالحے گوشت میں لا کر تین سے چار گھنٹے کیلئے رکھ دیں پھر سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں پر سینکیں۔ تھوڑا تھوڑا تیل لگائی جائیں یا پین میں ہلکا فرائی کرکے کوئلہ کا دم دے دیں، لچھے دار پیاز اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

    گردہ کپورہ بنانے کی ترکیب:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    گردہ، کپورہ (برابر مقدار) ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… ½کپ
    لہسن (کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… (1+1) 2چائے کاچمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    قصوری میتھی (خشک) ………… 1کھانے کا چمچ
    مکھن ………… 1کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا ………… 1کھانے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) ………… ½کھانے کا چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے:
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    گردے کپوریکو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک برتن میں ڈھیر سار اپانی ڈالیں۔ اس میں نمک ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا لہسن اور گرے کپورے شامل کرکے دو سے تین منٹ تک ابالیں۔ پانی اتار کر گردے کپورے الگ رکھ لیں۔ ایک اور برتن میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے مصالحہ تیار ہونے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ اب گردے کپورے اور دہی شامل کرکے 4 سے 5 منٹ تک پکائیں۔ قصوری میتھی، مکھن، ہری مرچیں، ادرک اور تازہ دھنیا ڈال کر 5سے6منٹ تک گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر نان یاروٹی کے ساتھ پیش کریں۔گردے اور کپورے زیادہ دیر نہ پکائیں ورنہ وہ سخت ہوجائیں گے-

    مٹن کڑاہی:
    اجزائے ترکیب ………… مقدار …………

    مٹن ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… ¼کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) ………… 2کپ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ ثابت ………… 1چائے کا چمچ
    قصوری میتھی (خشک) ………… 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا ………… 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں ………… 1چائے کاچمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹی ہوئی) ………… 1کھانے کے چمچ
    کڑاہی مصالحہ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار :
    مٹن کو2½ سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ مٹن شامل کرکے 4سے 5منٹ خرید پکائیں۔ دہی، ٹماٹر، نمک، سرخ مر چ پاؤڈر، خشک دھنیا، زیرہ اور 2کپ پانی شامل کریں۔ 40 سے 45 منٹ تک مٹن کو نرم تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ قصوری میتھی ڈال کر 5 سے 6 منٹ تک گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ ہرے دھنیے ہری مرچوں اور ادرک کے ساتھ سجائیں گرم مصالحہ چھڑک کر نان اور زیرے کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔ آپ گریوی کی مقدار کے حساب سے پیاز ٹماٹر اور دہی کی مقدار کم زیادہ کرسکتے ہیں-

    مٹن کنا:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن ………… دو کلو
    گھی ………… 1کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… 1½ کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1½کھانے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1½کھانے کا چمچ
    کالا زیرہ ………… 1½کھانے کا چمچ
    آٹا ………… 1½کھانے کا چمچ
    گندھا ہوا آٹا (برتن کو بند کرنے کے لئے) ………… حسب ضرورت

    طریقہ کا ر:
    مٹن کو تقریباً 200گرام کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ایک مٹی کا مٹکا لے کر کھلی انگیٹھی پر رکھیں۔ اس میں گھی اور پیاز لے کر ہلکا سے گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ اب نمک، سرخ مرچ اور دھنیا پاؤڈر شامل کریں مٹن ڈال کر 6سے 8منٹ تک بھونیں۔ 4کپ پانی اور زیرہ شامل کرکے ایک سے دو منٹ بھونیں، تھوڑا سا پانی ڈال کر آٹے کا قتل پیسٹ بنائیں اور مٹن کے مکسچر میں ڈال دیں۔ مٹکے پر ڈھکن دیں اور اسے آئل سے سیل کردیں۔ 50 سے 60 منٹ مکمل تیارہونے تک پکائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ اسی مٹکے میں پیش کریں۔ اگر مٹکاموجود نہ ہو تو چھوٹی دیگ یا موٹے پیندے کا برتن بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

    مٹن پایا:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن کے پائے ………… 6عدد
    تیل ………… ½کپ
    پیاز(باریک کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    کشمیری سرخ مرچ ………… 1½ چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    کالی مرچ (ثابت) ………… 8سے 10 عدد
    لونگ ………… 3 سے 4ٹکڑے
    تیزپات ………… 2درمیانے
    دار چینی ………… 1درمیانی
    موٹی الائچی ………… 2عدد
    چھوٹی الائچی ………… 3عدد

    چھڑکاؤ کے لئے :
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    بڑے برتن میں دو کلو پانی لے کر ابالیں اب مٹن پائے شامل کرکے 2منٹ تک پکائیں۔ پانی اتار کر پائے علیحدہ رکھ لیں۔ بڑے برتن میں گھی گرم کریں پیاز کو ہلکا براؤن کریں اب لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے مزید منٹ پکائیں۔ باقی تمام مصالحے اور تھوڑیسی مقدار پان کی شامل رکے اسے دو منٹ پکائیں۔ پائے اور 3سے 4 کلو پانی شامل کردیں۔ برتن پر ڈھکن دیں اور3½ سے 4 گھنٹے ہلکی آنچ پر پکائیں حتیٰ کے پائے گل جائیں اب چولہے سے اتار دیں کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کرکے گریوی الگ اور پائے الگ کرلیں۔ گریوی کو چھان کردوبارہ چولہے پہ رکھیں اورپائے شامل کردیں۔ اب ہلکی آچ پر 30سے 35 منٹ مکمل تیار ہونے تک پکائیں۔ گر م مصالحہ چھڑکیں۔ نان کشمیری روٹی یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔ آپ مٹن کی جگہ بیف پایا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    ران روسٹ:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار…………

    دنبے کی ران پوری ………… 1½سے 2کلو تک
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… 1کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 3کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    لیموں کا رس ………… 2 کھانے کے چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے :
    لیموں کا رس ………… 4کھانے کے چمچ
    SNP چاٹ مصالحہ ………… 2سے 3 چائے کے چمچ

    طریقہ کار:
    ایک پیالے میں نمک، سرخ مرچ، ہلدی، زیرہ، لیموں کا رس اور دہی شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ دنبے کی ران کو اس پیسٹ میں 10سے 12 گھنٹے کے لئے میری نیٹ کردیں۔ بڑے چوڑے ساس پین میں تیل گرم کرکے دنبے کی ران تل لیں حتیٰ کہ ہلکی براؤن ہو جائے۔ 3سے 4 کپ پانی شامل کرکے اوپر ڈھکن دیں اور ہلکی آنچ پر 2سے 2½ گھنٹے گوشت کے نر م ہونے تک پکائیں۔ لیموں کا رس اور چاٹ مصالحہ چھڑکیں رائتہ یاچٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اچھے روسٹ کے لئے چھوٹی عمر کے جانور کی ران لیں۔

    اچاری گوشت:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
    مٹن ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… ½کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    کلونجی ………… ½ چائے کا چمچ
    میتھرے ………… ½چائے کا چمچ
    سونف ………… ½چائے کا چمچ
    مکس اچار(کٹا ہوا) ………… 3کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    پورا مکس اچار ………… ½کپ

    طریقہ کار :
    مٹن کو تقریباً 2½سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کریں۔ ادرک لہسن ک پیسٹ ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ تمام مصالحے ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور دہی ڈال کر 8سے 10 منٹ تک مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ مٹن ڈال کر 3سے 4 منٹ تک بھونیں۔ 2 پر پانی شامل کرکے 40سے 45 منٹ تک مٹن کے نرم ہونے تک پکائیں۔ کٹا ہوا اچار شامل کرکے 5سے6منٹ تک تیل چھوڑنے تک بھونیں۔ ثابت اچار سے سجائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

    مٹن یخنی پلاؤ:
    اجزاء:مٹن(اچھی طرح دھو کر پپیتا پاؤڈر لگا کر 20 منٹ کے لیے رکھ دیں) ایک کلو،چاول (20منٹ پہلے بھگو دیں)ایک کلو،پیازدوعدد،لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،سبز مرچ آٹھ عدد،نمک حسبِ ذائقہ،ثابت گرم مسالادو چمچ،کیوڑا ایک چائے کا چمچ،دہی آدھا کپ،جاوتری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،لہسن چارجوے،ادرک(کاٹ لیں) ایک انچ کا ٹکڑ،املی(پانی میںبھگو دیں) ایک کھانے کا چمچ اور تیل حسبِ ضرورت۔

    یخنی بنانے کے لیے: ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،بادیان کے پھول چار عدد،سونف ایک چائے کا چمچ،دار چینی ایک کھانے کا چمچ، لونگ ایک چائے کا چمچ، تیزپات دو عدد اورثابت کالی مر چ ایک کھانے کاچمچ۔ان تمام اجزاء کو ململ کے کپڑے میںباندھ کر پوٹلی بنالیں۔

    ترکیب: ایک پتیلی میں حسبِ ضرورت پانی لے کر اس میں مسالے والی پوٹلی، مٹن ، ایک پیاز ، لہسن اور ادرک ڈال کرڈھکن ڈھک کر یخنی تیار کرلیں۔جب یخنی بن جائے ،تو یخنی اورگوشت الگ الگ کرلیں اور پوٹلی نچوڑ کر پھینک دیں۔اب دوسری پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز براؤن کریں اور لہسن، ادرک کا پیسٹ ڈال فرائی کرلیں۔ پھر گوشت اورثابت گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں یخنی،چاول، سبز مرچ،دہی اورنمک ڈال کرایک اُبال آنے پراملی کا پانی،جاوتری پاؤڈر اورکیوڑا ڈال کرپکنے دیں۔اگر یخنی کم ہوتو مزید پانی ڈال لیں۔ پانی خشک ہوجائے تو دَم دے دیں ۔لذیذمٹن یخنی پلاؤ تیار ہے ۔

    مٹن قورمہ:
    سب سے پہلے تین پاؤ گوشت دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔ پھر ایک پیالے میں آدھی پیالی دہی پھینٹیں۔اب نیاز بو کے چند پتّے،(قورما، پتّوں کے بغیر بھی پکایا جاسکتا ہے)، ادرک آدھا چھٹانک، لہسن چھے جوے، لونگ چار عدد، ہرا دھنیا چند پتّے اور حسبِ ذائقہ نمک ملا کر پیس لیں اور دہی میں مکس کردیں۔ اس آمیزے میں گوشت ڈال کرآدھے گھنٹے کی میری نیشن کے لیے رکھ دیں۔اس دوران دو عدد پیاز کے باریک لچھے کاٹ لیں۔ایک بھاری پیندے کے برتن میں تیل کڑکڑائیں اور گوشت آمیزے سمیت ڈال کر بھون لیں، جب نمی ختم ہوجائے، تو حسبِ منشا لال مرچ، دھنیا(پِسا ہوا)، ہلدی اور سفید زیرہ ڈال کر ایک بار پھر بھون لیں۔خوشبو آنے لگے،تو دہی آدھی پیالی(پھینٹی ہوئی)،کالی مرچ چھے عدد،اجوائن ایک چٹکی اور ایک پیالی پانی ڈال کر مضبوطی سے ڈھکن ڈھک کےہلکی آنچ پر پکنے دیں۔گوشت گل جائے، تو اتنا بھونیں کہ مسالا تیل چھوڑ دے۔آخر میں کٹا ہو ہرا دھنیا اور چار ہری مرچیں ڈال کر5منٹ کے لیے دَم دے دیں اور نان کے ساتھ لذیذ قورمے کا لطف اُٹھائیں۔

    دہی قیمہ:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن قیمہ ………… ½کلو
    تیل ………… ¼کپ
    دہی ………… 2کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… ½چائے کاچمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ………… 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں (قتلوں میں کٹی ہوئی) ………… 1چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر کسی پیالے یا سنک پر لٹکا دیں کچھ گھنٹوں بعد دہی کا زیادہ تر پانی نچڑ جائے گا اور یہ بہت زیادہ سخت اور کریمی ہو جائے گا اب دہی کو ایک پیالے میں ڈال کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکے براؤن کرلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید 2منٹ پکائیں۔ نمک، سرخ مرچ، ہلدی، زیرہ اور خشک دھنیہ پاؤڈر شامل کرکے دو سے تین منٹ پکائیں۔ اب مٹن قیمہ اور ایک کپ پانی شامل کرکے 30سے 35 منٹ قیمہ گلنے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ دہی شامل کرکے تین سے چارمنٹ مزید پکائیں۔ 5سے 6 منٹ بھونیں اور اتار لیں۔ ہرے دھنیے اور ہری مرچوں کے ساتھ سجائیں۔ روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ لٹکا ہوا دہی پہلے سے تیار کرکے کچھ دن پہلے ہی فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… 2کپ
    پیاز (قتلے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    خشک لال مرچ ثابت ………… 8سے 10 عدد
    ثابت زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    کالی مرچ (ثابت) ………… 1چائے کا چمچ
    لونگ (ثابت) ………… 8عدد
    موٹی الائچی (ثابت) ………… 2سے 3عدد
    چھوٹی الائچی (ثابت) ………… 4سے 6عدد
    دارچینی ………… 2ٹکڑے (2½ سینٹی میٹر لمبا)
    تیزپات (ثابت) ………… ایک ٹکڑا

    چھڑکاؤ کے لئے:
    ثابت لال مرچ (تیل میں تلی ہوئی) ………… 5 سے 6عدد

    طریقہ کار :
    مٹن کو درمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک برتن میں تیل ڈال کر پیاز شامل کرکے پکائیں۔ 4سے 5 منٹ پکائیں لیکن براؤن نہ کریں۔ تمام مصالحے شامل کرکے مزیدایک سے دو منٹ پکائیں۔ مٹن ڈال کر 4سے 6 منٹ تک پکائیں۔ دہی اور ایک کپ پانی شامل کریں۔ 40سے 45منٹ تک مکمل پکنے اور گلنے تک پکائیں۔ 5 سے 6 منٹ تیل چھوڑنے تک بھونیں۔ تلی ہوئی سرخ مرچ کے ساتھ سجائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ آپ تمام مصالحے ململ کے کپڑے میں باندھ سکتے ہیں اور پیش کرنے سے قبل اس کو نکال دیں۔

    بیف کڑاہی
    اجزاء:گائے کا گوشت (بغیر ہڈی کی بوٹیاں) آدھا کلو، لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ، ادرک پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی، ٹماٹر( باریک کٹے ہوئے) پانچ سے چھ عدد، دہی پھینٹا ہوا آدھی پیالی، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،تیزپات ایک سے دو عدد، قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ، بڑی ہری مرچیں چار سے پانچ عدد، ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) آدھی گٹھی، ادرک (باریک کٹی ہوئی) دو چائے کے چمچ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، کوکنگ آئل آدھی پیالی۔
    ترکیب: کڑاہی میں کوکنگ آئل کو تین سے چار منٹ درمیانی آنچ پر گرم کرکے تیزپات ڈالیں۔ ایک منٹ بعد پیاز ڈال دیں اور ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں ادرک لہسن ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر شامل کر دیں اچھی طرح ملا کر نمک اور لال مرچ شامل کریں اور ٹماٹروں کو مکمل گلنے تک پکائیں پھر گوشت اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں جب دہی کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو گوشت کو کچلتے ہوئے بھوننا شروع کریں اور اتنی دیر بھونیں کہ گوشت ریشہ ہو جائے قصوری میتھی، ہری مرچیں، ہرا دھنیا، ادرک، گرم مصالحہ اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

    دم پخت چانپ

    اجزاء ترکیبی: بکرے کی چانپیں ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچ، دہی دو پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، سرکہ چار کھانے کے چمچ، آلو بخارے آٹھ سے دس عدد، ہری مرچیں پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، کوکنگ آئل حسب ضرورت

    ترکیب: چانپوں کو صاف دھو کر ہلکا ہلکا کچل کر رکھ لیں ، پھر سرکے میں ایک کھانے کا چمچ نمک ملا کر چانپوں پر مل دیں اور کچھ دیر کیلئے رکھ دیں۔ دہی کو موٹے سوتی کپڑے میں ڈال کر دبا دبا کر اس کا پانی اچھی طرح نکال لیں۔ آلو بخاروں کو دھو کر آدھی پیالی پانی میں بھگو کر رکھیں اور جب پھول جائیں تو انہیں مل کر بھیج نکال لیں اور اس میں دہی ، لال مرچ، بھنا کٹا زیرہ، دھنیا، گرم مصالحہ اور ہری مرچوں کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں۔ چانپوں کا پانی پھینک دیں اور پہلے انہیں کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں پھر تیار کئے ہوئے مصالحے کے پیسٹ میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر دم پر رکھ کر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔