Baaghi TV

Category: خواتین

  • قربا نی کا گوشت محفوظ کیسے کیا جائے ؟

    عید الاضحی مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے جس میں مسلمان گائے بکری بیھڑ اور اونٹ کی قربانی اللہ کی راہ میں کرتے ہیں شریعت کے مطابق قربانی کا یہ گوشت 3 حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں سے ایک حصہ غریبوں کے لیے ایک حصہ رشتہ داروں کے لئے اور ایک حصہ اپنے لیے رکھا جاتا ہے قربانی کے گوشت کی کٹائی اور پھر اسے محفوظ کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے خصو صا گرمیوں میں گوشت کے خراب ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے اسے محفوظ رکھنے کے لیے چند باتوں کا علم ہونا ضروری ہے گوشت کو تین ماہ سے زیادہ سٹور نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ گوشت کو زیادہ عرصہ محفوظ کرنے سے غذائیت اور ذائقہ ختم ہو جاتا ہے قربانی کے گوشت کو محفاظ کرنے سے متعلق ان باتوں کا خیال رکھیں
    تازہ کٹے ہوئے گوشت کا درجہ حرارت تھوڑا زیادہ ہوتا ہے اس لیے سب سے پہلے اسے ٹھنڈا کرنا ضروری ہے اس کے لیے گوشت کو ٹھنڈی جگہ پر رکھا جائے تا کہ اس کا درجہ حرارت کم ہو سکے قربانی کے گوشت کو فریز کرنے سے پہلے گوشت کے پارچوں کو زچھی طرح دھو لیں اور چھلنی میں رکھ کر اس کا پانی نکلنے دیں پھر چاہے اسے پارچوں کی شکل میں رکھیں یا بوٹیوں کی شکل میں یا قیمہ بنوا لیں عام طور پر جتنا گوشت ایک وقت میں استعمال کرتے ہیں اس حساب سے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنا لیں ائر ٹائٹ تھیلیوں میں اس طرح بند کریں کہ نہ اس میں پانی ہو اور نہ ہی ہوا ہو چاہیں تو یہ پیکنگ ڈبل بھی کر کتے ہیں تا کہ گوشت کی نمی برقرار رہے ہڈیوں والے گوشت یا ہڈیوں کو پیک کرتے وقت یہ خیال رکھیں کہ نوکیلی ہڈیوں کی وجہ سے پیکٹ نہ پھٹے اس طرح فریزر میں موجود خشک ہوا تھیلی میں داخل ہو کر گوشت کو خشک کر دے گی قربانی کے گوشت کو رکھنے سے پہلے فریزر کو ہائی لیول پر کر دیں تاکہ گوشت جلدی ٹھنڈا ہو جائے اور خراب ہونے سے محفوظ رہے گوشت رکھنے کے بعد فریزر کو بار بار نہ کھولیں کیونکہ اس طرح گوشت دیر میں فریز ہو گا گوشت کی تھیلیوں کو ایک دوسرے پر نہ رکھیں اس طرح گوشت فریز ہونے میں وقت لگے گا اس لئے گوشت کی تھیلیوں کو فریزر میں پھیلا کر رکھیں تاکہ یہ آسانی سے فریز ہو جائیں گوشت فریز ہونے کے بعد تھیلوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر جگہ بنائی جا سکتی ہے فریز شدہ تھیلیاں ایک دوسرے کے اوپر نہ چپکیں گی اور نہ ہی ان کی شیپ خراب ہو گی قربانی کے گوشت کو پگھلانے کے لیے کچن کاؤنٹر پر رکھنے یا گرم پانی میں ڈالنے کی بجائے ریفریجریٹر میں ہی رکھ کر پگھلائیں گوشت کو پکانے سے 7 یا 8 گھنٹے پہلے فریزر سے نکال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں آہستہ آہستہ گوشت پگھل جائے گا اور جراثیم سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ گوشت تازہ اور صحت بخش رہے گا اکثر لوگ پگھلا ہوا گوشت دوبارہ فریز کر لیتے ہیں جبکہ ایسا کرنا درست نہیں گوشت پگھل جائے تو اسے دھو کر استعمال کر لیں قربانی کے گوشت کی پیک پر نام لکھنا نہ بھولیں تاکہ آپ کو پتہ ہو اس میں کس طرح کا گوشت پسندے چانپیں اور قیمہ ہے اس طرح آپ کو اپنی ضرورت کا پیک ڈھونڈنا نہیں پڑے گا قربانی کے گوشت کی ہیک ختم کرنے کے لیے پکانے سے پہلے گوشت کو نمک پانی بیسن اور سرکہ یا لیموں کا رس مل کر دھو لیں پھر پکائیں

  • لذیز رینبو آئسکریم کسٹرڈ

    لذیز رینبو آئسکریم کسٹرڈ

    رینبو آئس کریم کسٹرڈ

    اجزاء:
    کسٹرڈ(مینگو، بنانا،اسٹرابیری فلیور)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1،1 کپ (تیار شدہ)
    جیلی(سبز اور سرخ)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2 کپ(تیار شدہ)
    مینگو آئس کریم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا لیٹر
    پلین کیک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد
    فریش کریم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک پیکٹ

    طریقہ:
    پہلے تینوں کسٹرڈ اور جیلی تیار کرلیں۔ پھر آئس کریم، جیلی اور کسٹرڈ فریزر میں رکھ کر خوب ٹھنڈا کرلیں۔ اب ایک کرسٹل کے پیالے میں پہلے کیک کے ٹکڑے بچھا دیں۔ پھر باری باری کسٹرڈ کی تہہ بچھائیں۔ ہر تہہ میں آئس کریم، جیلی کے چوکورٹکڑے اور فریش کریم بھی ڈالتے جائیں۔ آخر میں جیلی اور کریم سے سجا لیں۔ پیالے کو فریزر میں رکھ کر ایک بار پھر خوب ٹھنڈا کرلیں۔ لذیذ ذائقہ دار کسٹرڈ تیار ہے جو دے دسترخوان کو اور بھی رونق۔۔۔۔

  • مزیدار بھنڈی گوشت بنانے کی بہترین ترکیب

    مزیدار بھنڈی گوشت بنانے کی بہترین ترکیب

    مٹن 1 کلو
    بھنڈی آدھا کلو
    دہی 1 پاؤ
    پیاز 5 عدد
    لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    پسی لال مرچ 4 چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ
    ہلدی آدھا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    پسا ہوا دھنیا 4 چائے کے چمچ
    کوکنگ آئل 2 کپ
    پسا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
    جائفل جاوتری اور چھوٹی الائچی پاؤڈر 2 چائے کےچمچ

    ترکیب:
    بھنڈیوں کو دھو کر خشک کر لیں پھر ان کے دونوں طرف سے سرے کاٹ کر باقی بھنڈی کر ٹکڑے کاٹ لیں کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں 2 پیاز باریک کاٹ کر ڈال کر براؤن کریں اور نکال لیں اور اسی آئل میں نمک ہلدی لہسن ادرک پیسٹ اور دھنیا ڈال کر بھونیں 6 یا 7 منٹ بعد گوشت بھی ڈال دیں اور مزید 7 منٹ بھونیں اور باقی تین پیاز باریک کاٹ کر ڈال دیں اور 4 گلاس پانی ڈال کر گوشت کو گلنے کے لیے چھوڑ دیں گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں دہی پھینٹ کر ڈال دیں اور مزید 5 منٹ بھون کر تھوڑا پانی ڈال دیں جائفل جاوتری چھوٹی الائچی پاؤڈر پسا گرم مصالحہ اور تلی ہوئی پیاز باریک پیس کر یکجان کر لیں گوشت میں شامل کر دیں اور پکنے دیں ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں بھنڈیاں فرائی کریں اور انھیں بھی سالن میں ڈال کر 10 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں مزیدار بھنڈی گوشت تیار ہے

  • کریلے گوشت بنانے کی ترکیب

    کریلے گوشت بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    گوشت 3 پاؤ
    کریلے 1 کلو
    پیاز ڈیرھ پاؤ
    ٹماٹر 1 پاؤ
    زیرہ 2 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    گرم مصالحہ 3 چائے کے چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 3 چائے کے چمچ
    ہری مرچ 8 عدد
    پسی لال مرچ حسب ذائقہ
    ہلدی پسی پون چائے کا چمچ
    کوکنگ آئل 2 کپ

    ترکیب:
    کریلے دھو کر چھیل لیں اور بیج نکال کر نمک لگا کر رکھ لیں دو گھنٹوں بعد دھو کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور باریک کتر لیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں اس میں گوشت ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کریں اور اس میں زیرہ پسی لال مرچ ہلدی اور نمک شامل کر کے تھوڑی دیر بعد بھوننے کے بعد اس میں ٹماٹر ڈال دیں 5 منٹ مزید بھوننے کے بعد اس میں تھوڑا پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں فرائی پین میں تیل گرم کر کےاس میں کریلے ڈال کر فرائی کریں اور سالن میں ڈال دیں اور دس منٹ دم پر رکھ دیں پھر گرم مصالحہ ڈال کر ہلکا سا چمچ ہلا کر چولہے سے اتار لیں مزیدار کریلے گوشت تیار ہے

  • ہریسہ بنانے کا آسان اور بہترین طریقہ

    ہریسہ بنانے کا آسان اور بہترین طریقہ

    اجزاء:
    قیمہ آدھا کلو
    گیہوں 1 پاؤ
    پیاز 2 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں 2عدد
    کالی مرچیں پسی آدھا کھانے کا چمچ
    سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
    دیسی گھی آدھی پیالی
    ادرک باریک کاٹ لیں گارنش کے لیے
    لیموں دو عدد گارنش کے لیے

    ترکیب:
    گیہوں کو دھو کر گرم پانی میں تین گھنٹوں کے لیے بھگو دیں پھر دیگچی میں ڈال کر ہلدی اور دو چمچ گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ گیہوں گل جایئں ایک دوسری پتیلی میں باقی گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز فرائی کریں جب پیاز گولڈن ہو جائیں تو تھوڑی سی نکال لیں باقی میں ادرک لہسن کو ہلکا فرائی کر کے قیمہ سفید زیرہ نمک کالی مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ہلکی آنچ پر خشک ہونے تک پکائیں گیہوں کو ہلکا سا بلینڈ کر کے قیمہ ملا کر ہلکی آنچ پر دم رکھ دیں ڈش میں نکال کر ادرک براؤن کی ہوئی پیاز اور لیموں کے ٹکڑوں سے گارنش کریں

  • لذت سے بھر پور اور مزیدار آلو کچالو چاٹ بنانے کا طریقہ

    لذت سے بھر پور اور مزیدار آلو کچالو چاٹ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    آلو ڈیڑھ کلو
    کچالو 1کلو
    چنے 1 پاؤ
    کیلے 6 درجن
    انگور 1 پاؤ
    انار 1 عدد
    ٹماٹر آدھا پاؤ
    مولی 2 عدد
    دہی آدھا کلو
    ہرا دھنیا تھوڑا سا
    امچور آدھا پاؤ
    کالی مرچیں 1 چائے کا چمچ
    نمک 1 چھٹانک یا حسب ذائقہ
    خشک دھنیا 1 چھٹانک
    ٹاٹری 12 گرام
    سرخ مرچیں آدھی چھٹانک

    ترکیب:
    چنے آلو اور کچالو علیحدہ علیحدہ ابال لیں امچور نمک کالی مرچ سرخ مرچ امچور اور ٹاٹری سب کو اکٹھا پیس کر سفوف بنا لیں آلو اور کچالو چیھل ک ان کے ٹکڑے کر لیں انگور کو دھو کر دانے علیحدہ علیحدہ کر لیں انار کے بھی دانے نکال لیں مولی چھیل کر باریک باریک کاٹ لیں ٹماٹر بھی باریک باریک کاٹ لیں کیلے چھیل کر گول ٹکڑے کاٹ لیں ایک بڑے باؤل میں دہی ڈال کراس میں تھوڑا پانی ڈال کر پھینٹ لیں اور تمام فروٹ آلو کچالو سمیت پر پسند کے مطابق مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ان کو دہی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں لذت سے بھر پور رنگا رنگ آلو کچالو چاٹ تیار ہے اوپر سبز دھنیا چھڑک کر سرو کریں

  • گھر میں عمدہ اور بہتریں کرسپی نوڈلزاور چاول بنانے کا طریقہ

    گھر میں عمدہ اور بہتریں کرسپی نوڈلزاور چاول بنانے کا طریقہ

    اجزاء
    چاول 1کپ
    نوڈلز 1 کپ
    سرکہ 1 کھانے کا چمچ
    ہری پیاز 3 پتے
    لہسن 4 جوئے باریک کاٹ لیں
    نمک حسب ذائقہ
    شملہ مرچ 1 عدد
    لال مرچ پیسٹ 1 چمچ یا حسب ذائقہ
    فرانس بین پھلیاں 8 عدد
    مٹر آدھا کپ چھوٹا

    ترکیب
    مٹر چاول اور نوڈلز علیحدہ علیحدہ بوائل کر لیں کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن ڈال کر فرائی کریں پھر باری باری ساری سبزیاں فرائی کریں سبزیوں کو تھوڑا سا بھون کر نمک اور سرکہ ڈال کر ملائیں پھر نوڈلز اور چاول شامل کر دیں اور اچھی طرح بھون لیں آخر میں تھوڑی دیر بعد لال مرچ کا پیسٹ شامل کر دیں اگر تیکھا نہ کھانا ہو تو لال مرچ کا پیسٹ نہ ڈالیں مزیدار چرسپی نوڈلز اور چاول تیار ہیں

  • خستہ نوڈلز کباب بنانے کا طریقہ

    خستہ نوڈلز کباب بنانے کا طریقہ

    اجزاء
    جھٹ پٹ کنور چکن نوڈلز 1 پیکٹ
    چلی ساس 2 چائے کے چمچ
    تیل 2 چائے کے چمچ
    چکن مصالحہ آدھا پیکٹ
    سویا ساس آدھ چائے کا چمچ
    کٹ اہوا دھنیا 2 چائے کے چمچ

    ترکیب
    ایک پتیلی میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں جب پانی ابلنے لگے تو اس میں نوڈلز کا پیکٹ کھول کر ڈال دیں پیکٹ میں موجود مصالحے والا پیکٹ علیحدہ کر لیں نوڈلز کو دو ابال آنے پر پانی نتھار لیں جب اچھی طرح پانی نکل جائے تو کپڑے پر پھیلا دیں تیل گرم کر کے اس میں نوڈلز تمام مصالحے اور نوڈلز کے پیکٹ سے نکلنے والا مصالحہ ڈال کر فرائی کریں تھوڑی دیر فرائی کرنے کے بعد چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے رکھ دیں اب اس آمیزے کے کباب بنا لیں اور اوون میں 180 سینٹی گریڈ پر اتنی دیر بیک کریں کہ کباب براؤن اور خستہ ہو جائیں ٹماٹو ساس کے ساتھ سرو کریں

  • ویجیٹیبل سوپ ریسیپی

    ویجیٹیبل سوپ ریسیپی

    اجزاء
    پالک آدھی گٹھی
    بند گوبھی 1 عدد
    گاجر 1 عدد
    آلو 1 عدد
    ٹماٹر 1 عدد
    کالی مرچ آدھا چمچ پسی ہوئی
    سویا ساس 2 کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کارن فلور 2 کھانے کے چمچ
    چکن کیوب 1 عدد
    پانی 2 کپ
    ہری مرچ آدھا چمچ
    چلی گارلک ساس 2 کھانے کے چمچ
    ادرک 1 چمچ
    لیموں کا رس 1 چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا یا پودینہ چند پتے

    ترکیب
    پالک کے بہت چھوٹے پتے آدھا کپ کاٹ لہں بند گوبھی آدھا کپ بھی موٹی کدو کش کر لیں آلو بلکل چھوٹے سائز کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں ٹماٹر کا چھلکا اتار کر پھینک دیں اور ٹماٹر کچل لیں ہری مرچ اور ادرک بلکل باریک کاٹ لیں گاجر چھیل کر اس کو بھی چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں چار کپ پانی میں چکن کیوب ڈال کر تمام سبزیاں ڈال دیں اور 25 منٹ تک تیز آنچ پر پکنے دیں پھر چولہا ہلکا کر کے چلی گارلک ساس کالی مرچ سویا ساس لیموں کا رس اور نمک ڈال دیں اور 2 منٹ پکائیں آدھا کپ پانی میں کارن فلور حل کر کے اس میں ڈال دیں اور لکڑی کے چمچ سے ہلائیں جب گاڑھا ہا جائے تو سرونگ باؤل میں نکال کر اوپر ہرے دھنیے یا پودینے کے پتے سجا دیں

  • ہاٹ اینڈ سار سوپ گھر میں بنانے کا آسان اور بہترین طریقہ

    ہاٹ اینڈ سار سوپ گھر میں بنانے کا آسان اور بہترین طریقہ

    سوپ کے لیے اجزا
    گاجر 1 عدد باریک کاٹ لیں
    بند گوبھی 1 عدد چھوٹا پھول لمبی باریک کاٹ لیں
    شملہ مرچ 1 عدد باریک کاٹ لیں
    ہری پیاز آدھی پیالی باریک کٹی ہوئی
    سفید سرکہ 1 کھانے کا چمچ
    چلی ساس 1 کھانے کا چمچ
    سویا ساس 1 کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    چائنئز نمک آدھا چائے کا چمچ
    کارن فلور 1 کھانے کا چمچ
    انڈا 1 عدد
    تل کا تیل چند قطرے
    چینی آدھے چمچ سے تھوڑی کم
    کوکنگ آئل 1 کھانے کا چمچ

    یخنی کے لیے اجزاء
    چکن 1 عدد بریسٹ پیس
    تیز پات آدھا پتا
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ 3 عدد
    پانی 3 پیالی
    لہسن کے جوئے 3 عدد بغیر چھلے

    ترکیب
    یخنی بنانے کے لیے ایک پتیلی میں تمام یخنی کے اجزا ڈال کر چالہے پر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ ہلاتی رہیں جب پانی ڈیڑھ پیالی رہ جائے تو چولہے سے اتار لیں یخنی تیار ہے یخنی میں ابلی ہوئی چکن نکال لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیس کر لیں ایک پتیلی میں یخنی چھان لیں پھر اس میں سویا ساس چائنیز نمک سفید سرکہ سفید مرچ نمک چینی اور چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں پھر گاجر گوبھی اور شملہ مرچ ڈال دیں اور ساتھ ہی چلی ساس ڈال کر مزید 5 منٹ تک پکائیں پھر تھوڑےسے پانی میں کارن فلور گھول کر اس میں ڈال دیں ساتھ ساتھ لکڑی کا چمچ ہلاتے رہیں جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں انڈے پھینٹ کر اس میں ڈال دیں اور چمچ ہلاتی رہیں جب انڈے کے سفید سفید ٹکڑے بن جائیں تو دابارہ چولہے پر رکھ دیں گرم ہونے پر ہری پیاز کے پتے اور تل کا تیل ڈال دیں ہاٹ انڈ سار سوپ تیار ہے گرم گرم سرو کریں