اجزاء
نوڈلز آدھا کپ
یخنی 2 کپ
چکن بریسٹ 50 گرام اسٹرپس بنا لیں
کالی مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
مشروم 2عدد
ادرک آدھا کھانے کا چمچ
لہسن آدھا چائے کا چمچ
ہری پیاز 3 عدد
تیل 1 کھانے کا چمچ
سویا ساس آدھا کھانے کا چمچ
چلی ساس 1 کھانے کا چمچ
گاجر 1 عدد چھیل کر کیوبز کاٹ لیں
ترکیب
ناڈلز کو کسی برتن میں پانی ڈال کربوائل کر نے کے لیے رکھ دیں جب نرم ہو جائیں تو چالہے سے اتار کر پانی نتھار لیں اور ٹھنڈے پانی سے نکال لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کر یں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں 2 منٹ بعد چکن اسٹرپس اور گاجر ڈال دیں اور فرائی کریں جب چکن اچھی طرح فرائی ہو جائے تو اس میں مشروم نوڈلز چکن کی یخنی سایا ساس اور چلی ساس شامل کر دیں جب ابال آ جائے تو اس میں نمک کالی مرچ اور ہری پیاز ڈال دیں 2 منٹ بعد کسی باؤل میں نکال لیں مزیدار چکن نوڈلز سوپ تیار ہے گرم گرم سرو کریں
Category: خواتین

چکن نوڈلز سوپ بنانے کا بہترین طریقہ

چکن کارن سوپ بنانے کا بہترین طریقہ
اجزاء
مرغ کا گو شت 1 کپ باریک کیا ہوا
سویا ساس 1 چمچ چکن کو لگانے کے لیے
چائنیز نمک آدھا چائے کا چمچ چکن کو لگانے کے لیے
یخنی 8 کپ
نمک حسب ذائقہ
کارن فلور 1 چوتھائی کپ
چائنئز نمک 1 چائے کا چمچ
ابلی ہوئی مکئی 1 کپ
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
انڈے کی سفیدی 2 عدد
سویا ساس 2 کھانے کے چمچترکیب
گوشت کو چائنیز نمک اور سویا ساس لگا کر 1 گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر اچھی طرح دھو کر بوائل کر کے اس کے چھوٹے چھوٹے باریک ریشے کر لیں پھر پتیلی میں آئل گرم کر کے چکن اس میں 2 سے 3 منٹ بھونیں پھر مکئ باریک کوٹ کر اس میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں پھر اس میں نمک کالی مرچ یخنی سویا ساس اور چائنیز نمک ڈال دیں اور پکنے دیں جب ابال آجائے تو انڈے کی سفیدی پھینٹ کر اس میں ڈالتی جائیں اور ہلاتی جائیں اب کارن فلور آدھے کپ پانی میں گھول کر اس میں شامل کر دیں اور 2 منٹ تک مزید پکائیں سوپ تیار ہے گرم گرم سرو کریں اگر سوپ گاڑھا کرنا ہو تو کارن فلور تھوڑا اور ڈال لیں
کریمی فروٹ چاٹ بنانے کا طریقہ
اجزاء
سیب 1عدد
اورنج آدھا
امرود 2 عدد
کیلا 4 عدد
انار آدھا
پائن ایپل ا ٹین چھاٹا
نمک حسب ذائقہ
املی کی چٹنی 2 کھانے کےچمچ
چیکو 2 عدد
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
قابلی چنے آدھا کپ بوائل کر لیں
چینی دو کھانے کے چمچ
کریم پون کپ پھینٹ لیںترکیب
تمام فروٹس کو اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اورکسی بڑے باؤل میں چوکور کاٹ لیں پھر تمام اجزا اور چنے اس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں مزیدار کریمی فروٹ چاٹ تیار ہے شیشے کے باؤل میں ڈال کر پیش کریں
مزیدار اور سپائسی چنا چاٹ بنانے کا طریقہ
اجزاء
چنے 1 پیالی
املی پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
آلو 2 عدد
دہی آدھا پاؤ
پیاز 1 عدد
ٹماٹر 1 عدد
ہری مرچیں 4 عدد
ہرا دھنیا 1 چمچ
پودینہ چند پتے
نمک حسب ذائقہ
کُٹی لال مرچ حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
پاپڑی حسب ضرورت
آئل 2 چمچترکیب
چنوں کو دو گھنٹے بھگو دہں پھر چنے اور آلو اچھی طرح ابال لیں ایک باؤل میں پیاز ٹماٹر پودینہ اور ہرا دھنیا کے علاوہ تمام مصالحے اور املی پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں چنے اور آلو گل جائیں تو آلو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے املی اور مصالحے کے پیسٹ میں ڈال دیں ایک پین میں آئل گرم گریں اس میں پیاز ڈال کر گرم کریں پھر اس پیاز میں ٹماٹر پودینہ اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں اور چاٹ پر ڈال دیں مزیدار چنے کی چاٹ تیار ہے
انڈے کا مزیدار کٹا کٹ تیار کرنے کا طریقہ
اجزاء
انڈے 6 عدد
لہسن پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پیاز 2 عدد
میتھی دانے آدھا چمچ
پسا دھنیا اڑھائی چائے کے چمچ
دہی 4 چائے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
ہلدی 1 چمچ
سرخ مرچ ڈیڑھ چمچ
ہری مرچ 5 عدد
ہرا دھنیا چند پتے
تیل آدھا کپترکیب
ایک پین میں گھی گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں پھر اس میں تمام مصالحے ڈال کر بھونیں اور ایک پیالی پانی ڈال کر پکنے دیں جب مصالحہ تیار ہو جائے تو اس میں دہی ڈال کر مزید پکائیں تھوڑی دیر بعد اس میں انڈے ڈال دیں اور خوب اچھی طرح بھون لیں اور چولہے سے اتار لیں اوپر سبز مرچیں اور دھنیا چھڑک لیں انڈے کا مزیدار کٹا کٹ تیار ہے
لاہوری وائٹ چکن بنانے کی آسان ترکیب
اجزاءِ
مرغی آدھا کلو
لہسن کا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
ہری مرچ 4 عدد
پیاز 3 عدد
ادرک 25 گرام
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
فریش کریم آدھا کپ
آئل آدھا کپترکیب
چکن کے چھوٹے پیس بنا لیں پیاز کاٹ لیں ہری مرچیں باریک کتر لیں زیرہ بھون کر پیس لیں کڑاہی میں آئل گرم کر کے اس میں چکن اور نمک ڈال کر ڈھانپ کر 5 نمٹ تک پکائیں پیاز اور لہسن شامل کر کے مزید 10 منٹ تک پکائیں پھر ہری مرچیں ڈال دیں اور بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں رچ جائے چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں کریم ڈال کر 2منٹ پکائیں پھر اس میں ادرک کالی مرچ گرم مصالحہ اور سفید زیرہ ڈال کر فوری چولہے سے اتار دیں اس میں پانی کا استعمال بلکل نہیں کرنا چولہے سے اتارنے کے بعد اس پر ہرا دھنیا چھڑک دیں مزیدار لاہوری وائٹ چکن تیار ہے سلاد اور نان کے ساتھ سرو کریں
مزیدار اور سپائسی آلو چاٹ کی ریسیپی
اجزاء:
آلو 1 پاؤ
دہی آدھا کلو
پیاز 2 عدد
ٹماٹر آدھا پاؤ
ہری مرچیں 4 عدد
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
املی 1 چھٹانک
نمک حسب ذائقہ
پسی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
سفید زیرہ پسا آدھا چائے کا چمچترکیب:
آلوؤں کو دھو کر ابلنے کے لیے رکھ دیں پیاز لچھوں کی شکل میں کاٹ لیں ٹماٹر اور ہری مرچیں بھی باریک کاٹ لیں املی کا گاڑھا پیسٹ بنا لیں دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر پیاز املی کا گودا مرچیں اور ٹماٹر اس میں ملا لیں آلو گل جائیں تو انھیں اتار کر چھیل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں چاٹ مصالحہ لال مرچیں زیرہ نمک اور آلو بھی دہی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور شیشے کے باؤل میں ڈال لیں مزیدار آلو کی چاٹ تیار ہے ٹماٹر کے پھول سے سجا کر پیش کریں
شلجم کے اچار کی آسان ریسیپی
اجزاء:
شلجم بغیر پتوں کے آدھا کلو
گاجر آدھا پاؤ
نمک حسب ذائقہ
رائی پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ 1 کھانے کا چمچترکیب:
شلجم اور گاجر کو اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور موٹے موٹے ٹکڑے کاٹ کر ایک لیٹر پانی میں اچھی طرح ابال لیں جب گل جایئں تو چولہے سے اتار کر پانی نتھار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں تما م مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور مرتبان میں ڈال کر ڈھانپ کر رکھ لیں ایک ہفتے بعد کھول لیں مزیدار اچار تیار ہے
ہری مرچ اور کلونجی کا مزے دار اور لذیذ اچار بنانے کا طریقہ
اجزاء:
ہری مرچ آدھا کلو
کلونجی 2 چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی 2 چائے کے چمچ
تیل 8 کھانے کے چمچ
لہسن 1 پوتھی بغیر چھلی
سفید زیرہ 2 چائے کے چمچ تھوڑا تھوڑا پیس لیں
لیموں 6 عددترکیب:
کسی بڑے باؤل میں ہری مرچیں باریک باریک کاٹ لیں اورلیموں بھی چار ٹکڑوں میں کاٹ کر تمام اجزاء اس میں شامل کر کے خوب اچھی طرح مکس کریں اور تین گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں اب پین میں تیل ڈال کر گرم کریں یہ آمیزہ اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ہلکا سا فرائی کر لیں ٹھنڈا ہونے پر کسی جار یا بوتل میں محفوظ کر لیں مزیدار اچار تیار ہے
لیموں کا اچار بنانے کی آسان ترکیب
اجزاء:
لیموں 500 گرام
ثابت کالی مرچ 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالا زیرہ 2 چائے کے چمچ
سونف 2 چائے کے چمچ
میتھی کے دانے 2 چائے کے چمچ
کلونجی 2 کھانے کے چمچ
سرسوں کے بیج 2 چائے کے چمچ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورتترکیب:
پین میں پانی لیں اور اور اس میں لیموں ڈال کر ابال لیں لیموں کو ٹھنڈا کر کے خشک کر لیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اس میں نمک لال مرچ اور ہلدی ڈال کر مکس کر لیں ایک پین میں سرسوں کا تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں باقی تمام اجزاء ڈال کر تڑکا لگا لیں اور اس تیار شدہ مکسچر کو لیموں میں ڈال کر مکس کر لیں اور کسی جار میں محفوظ کر لیں اور تین دن کے لیے عام ٹمپریچر پر رکھ دیں مزیدار لیموں کا اچار تیار ہے









