Baaghi TV

Category: خواتین

  • املی کی مزیدار چٹنی بنانے کا منفرد اور آسان طریقہ

    املی کی مزیدار چٹنی بنانے کا منفرد اور آسان طریقہ

    اجزاء:
    املی آدھا کلو
    نمک حسب ضرورت
    ہلدی آدھی چھٹانک
    رائی 1 چٹکی
    پانی 1 کلو
    ہری مرچ 1 پاؤ
    تیل سرسوں آدھا پاؤ

    ترکیب:
    امل کی گٹھلیاں نکال دیں اور اور دھو کر پانی ڈال کر گلنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں جب گل جائیں تو ہاتھ سے مسل کر کسی مضبوط کپڑے سے چھان لیں اس گودے میں نمک اور ہری مرچیں ملا کر رائی اور ہلدی بھی ملا لیں اب تیل گرم کریں جب ٹھنڈا ہو جائے تو ہری مرچوں اور املی کے آمیزے میں ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر کے دھوپ میں رکھ دین 3 دن بعد کھانے کے قبل چٹنی تیار ہو جائے گی

  • ٹماٹروں کی چٹپٹی اور مزیدار چٹنی بنانے کا طریقہ

    ٹماٹروں کی چٹپٹی اور مزیدار چٹنی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    ٹماٹر آدھا کلوچھیل کر باریک کاٹ لیں
    پیاز 125 گرام
    لونگ 2 عدد پیس لیں
    دارچینی 2 ٹکڑے پیس لیں
    بڑی الائچی 2 عدد دانے نکال کر پیس لیں
    ادرک پیسٹ 1 چائے جے چمچ کا چوتھا حصہ
    سرخ مرچ پسی حسب ذائقہ
    سندر خانی کشمش 125 گرام
    مسٹرڈ پاؤڈر ہاف چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    چینی 125 گرام
    سرکہ دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    پین میں سرکہ ڈال کر اس میں پیاز ڈال لیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ پیاز نرم ہوں جائیں (پیاز چھیل کر آملیٹ کی طرح کاٹ لیں ) تو اس میں باقی تمام اجزا اور تھوڑا سا سرکہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں پکانے کے دوران وقفہ وقفہ سے چمچ ہلاتی رہیں جب چٹنی گاڑھی اور چمکدار ہو جائے تو چولہا بند کر دیں ٹھنڈی ہونے پر چٹنی محفوظ کر لیں

  • لہسن کی چٹنی کھانے میں بھی مزیدار اور دل کی خرابی کے لیے بھی مفید

    لہسن کی چٹنی کھانے میں بھی مزیدار اور دل کی خرابی کے لیے بھی مفید

    اجزاء:
    لہسن 8 تولے
    خشک دھنیا 2 تولہ کُٹا ہوا
    امچور 8 ماشہ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ حسب ذائقہ
    سرکہ 2 چمچ

    ترکیب:
    لہسن چھیل کر اس میں خشک دھنیا امچور مرچ اور نمک ملا اچھی طرح پیس لیں تھوڑا سا سرکہ بھی ڈال لیں اور اچھی طرح مکس کر کے چٹنی تیار کر لیں یہ چٹنی دل کے لیے بھی بہت مفید ہے

  • آم کی چٹنی بنانے کا طریقہ

    آم کی چٹنی بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    کچے آم آدھا کلو
    چینی 1 پاؤ
    ہلدی 1 چٹکی
    کلونجی 1 تولہ
    سرخ مرچ آدھا چھٹانک
    نمک حسب ذائقہ
    سفید زیرہ 1 تولہ
    گھی 1 چھٹانک

    ترکیب:
    آم دھو کر چھیل لیں اور کاٹ لیں پھر نمک زیرہ ہلدی مرچ سب ملا کر پیس لیں پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں یہ مسالہ ڈال کر پانی کا چھینٹا دے کر اچھی طرح بھون لیں اور آم ڈال دیں تھوڑی دیر بعد کلونجی پیس کر ڈال دیں ساتھ ہی ایک کپ پانی ڈال دیں اور پکنے دیں جب آم گل جائیں تو چینی ڈال دیں اور چمچ ہلاتی رہیں 5 منٹ تک پکائیں جب شیرا گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں کسی جار یا مرتبان میں محفوظ کر لیں

  • مزیدار اور چٹ پٹی توا کلیجی ریسیپی

    مزیدار اور چٹ پٹی توا کلیجی ریسیپی

    اجزاء:
    بکرے کی کلیجی 1کلو
    ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ
    لیموں کا رس آٹھ چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    بھون کر کُٹی ہوئی ثابت سرخ مرچ 4 چائے کے چمچ

    ترکیب:
    کسی باؤل میں تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں کلیجی شامل کر کے ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہو نے کے لیے رکھ دیں توے پر تیل ڈال کر گرم کریں پھر مصالحہ لگی کلیجی کو توے پر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں جب کلیجی اچھی طرح براؤن ہو جائے گل جائے تو اتار لیں مزیدار توا کلیجی تیار ہے سلاد رائتے نان یا چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار اور سپائسی کلیجی تکہ ریسیپی

    مزیدار اور سپائسی کلیجی تکہ ریسیپی

    اجزاء:
    کلیجی 1کلو
    لیمن جوس 2 کھانے کے چمچ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
    گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ 2 چائے کا چمچ
    ہلدی 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    دہی 1 پاؤ

    ترکیب:
    کلیجی کو اچھی طرح دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر پانی سے دھو کر چھلنی میں ڈال کر رکھ دیں تا کہ پانی نکل جائے ایک باؤل میں دہی سمیت تما مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس مکسچر میں کلیجی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر سیخوں پر لگا کر گرل یا باربی کیو کر لیں جب اچھی طرح سے تیار ہو جائے تو چاٹ مصالحہ چھڑک کر چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار کلیجی کڑاہی مصالحہ ریسیپی

    مزیدار کلیجی کڑاہی مصالحہ ریسیپی

    اجزاء:
    کلیجی 2 کلو
    ادرک لہسن پیسٹ 4 کھانے کے چمچ
    پیاز 2 کپ کچی پسی ہوئی
    لونگ 12 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ٹماٹر 2عدد
    سرخ مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
    ہلدی 1 کھانے کا چمچ
    دار چینی 4 ٹکڑے
    دہی 2 کپ
    سبز دھنیا 4 کھانے کے چمچ
    تیل 2کپ
    گرم مصالحہ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    سبز مرچیں 5 عدد
    لہسن ایک پوتھی

    ترکیب:
    کلیجی کی بساند دور کرنے کے لیے لہسن کی ایک بڑی پاتھی چھلکوں سمیت کچل کر کلیجی پر اچھی طرح مل دیں اور 15 منٹ کے لیے رکھ دیں 15 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھوکر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پسی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کریں جب وہ براؤن ہو جائے تو ادرک لہسن ڈال کر اچھی طرح بھون لیں پھر لونگ دار چینی ہلدی نمک اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں بھونتے ہوئے ساتھ ساتھ ایک چمچ دہی کا ڈالتے جائیں جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو اس میں کلیجی اور ٹماٹر ڈال کر ذرا سی تیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ کلیجی گل جائے اس میں گرم مصالحہ سبز مرچ اور دھنیا ڈال دیں مزے دار کلیجی کڑاہی تیار ہے

  • بکرے کی مزیدار کلیجی بنانے کی ترکیب

    بکرے کی مزیدار کلیجی بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    کلیجی ڈیڑھ کلو
    سرخ پسی مرچ ڈیڑھ ٹیبل سپون
    ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ ٹیبل سپون
    گرم مصالحہ ڈیڑھ ٹی سپون پسا ہوا
    ہلدی 1 چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    میتھی دانہ 1 چٹکی
    ہری مرچ 5 عدد
    سویا باریک کٹا ہوا ڈیڑھ گٹھی
    پیاز 3 عدد پیس لیں
    ہرا دھنیا 1 گٹھی باریک کاٹ لیں
    تیل ڈیڑھ کپ

    ترکیب:
    کلیجی کی بساند دور کرنے کے لیے کلیجی کو دھونے سے پہلے ایک پوتھی لہسن چھلکے سمیت کچل کر اچھی طرح لگا 20 منٹ کے لیے رکھ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں میتھی دانہ ڈال کر دو منٹ بعد پسی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کریں جب پیاز ہلکی گلابی ہو جائے تو ادرک لہسن ہلدی اور مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر کلیجی سویا ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں اور 10 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں سب سے آخر میں نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں نمک شروع میں نہ ڈالیں اس سے کلیجی سخت ہو جاتی ہے نمک مکس کرنے کے بعد کسی ڈش میں نکال لیں پھر اوپر ہرا دھنیا چھڑک دیں مزیدار کلیجی تیار ہے

  • میٹھی جلیبی بنانے کا بہت ہی آسان طریقہ

    میٹھی جلیبی بنانے کا بہت ہی آسان طریقہ

    اجزاء:
    میدہ 1 کپ
    چینی آدھا کپ
    الائچی 3 عدد دانے نکال لیں
    زعفران 1 چٹکی
    آئل حسب ضرورت

    ترکیب:
    میدے کو ٹھنڈے پانی میں مکس کر کے گاڑھا کریم جیسا آمیزہ بنا لیں اور 24 گھنٹوں کے لیے کسی گرم جگہ پر رکھ دیں تا کہ خمیر آ جائے چینی کا شیرہ تیار کریں اس میں الائچی دانے اور زعفران شامل کر دیں اور گرم رکھنے کے لیے بلکل ہلکی آنچ پر ہی رکھیں اب ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں ایک قیف سے یا کپڑا لے لیں اس میں درمیان میں سوراخ کر لیں آمیزہ اس میں بھر لیں اور دبا کر دائروں کی شکل میں کڑاہی میں ڈالتے جائیں جب ہلکے براؤن رنگ کی جلیبی تیار ہو جائے تو اسے شیرے میں پانچ منٹ ڈبو کر نکال لیں اور گرم گرم خود بھی کھائیں دوسروں کو بھی پیش کریں

  • نرگسی کوفتہ ریسیپی

    نرگسی کوفتہ ریسیپی

    کوفتے کے اجزاء:
    قیمہ آدھا کلو
    ادرک لہسن ہاف ٹیبل سپون پیسٹ
    ہری مرچیں 3 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ہری مرچیں 3 عدد
    سرخ پسی مرچ ہاف ٹیبل سپون
    بیسن 2 ٹیبل سپون
    ہرا دھنیا 2 سپون
    انڈے 5 عدد
    ڈبل روٹی سلائس 1 عدد
    گریوی کے اجزاء:
    سرخ پسی مرچ ہاف ٹی سپون
    ہلدی 1 چوتھائی ٹی سپون
    پیاز 1 عدد باریک کاٹ لیں
    ادرک لہسن پیسٹ ہاف ٹی سپون
    دھنیا پسا ہوا ہاف ٹیبل سپون
    سفید زیرہ ہاف ٹی سپون
    نمک حسب ذائقہ
    ثابت گرم مصالحہ ہاف ٹیبل سپون
    دہی ہاف پیالی پھینٹ لیں
    کوکنگ آئل 1 چوتھائی پیالی
    ہری مرچیں 2 عدد باریک کاٹ لیں
    ہرا دھنیا تھوڑا سا باریک کاٹ لیں
    ادرک ایک ٹکڑا باریک باریک کاٹ لیں
    لیموں 1 عدد 4 ٹکڑے لر لیں

    ترکیب:
    قیمہ میں تمام مصالحے ملا کر باریک پیس لیں اور ضرورت پڑے تو دو مرتبہ پیس لیں پھر اس میں 1 انڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں باقی 4 انڈوں کو اچھی طرح ابال کر چھیل لیں ہاتھوں کو ہلکا سا آئل لگا کر چکنا کر لیں اور قیمے کو انڈوں پر اچھی طرح لپیٹ لیں اور دوبارہ فریج میں رکھ دیں ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں گرم مسالہ ڈال دکر دو منٹ بعد پیاز ڈال کر فرائی کریں دہی میں گریوی کے تمام مسالے ملا کر مکس کر لیں جب پیاز گولڈن براؤن ہو جائیں تو اس میں دہی ملا مسالہ ڈال کر بھونیں جب گھی علیحدہ نظر آنے لگے تو آدھی پیالی پانی ڈال دیں ابال آنے پر کوفتے ڈال دیں دیگچی کو ڈھانپے بغیر پانی خشک ہونے تک پکائیں اس دوران دیگچی کو کپڑے سے پکڑ کر ہلائیں چمچ سے نہیں ہلانا جب پانی خشک ہو جائے تو دوبارہ سے آدھی پیالی پانی ڈال کے ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر ڈھک دیں اور 5 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں کوفتوں کو علیحدہ کر لیں اور لمبائی میں کاٹ دیں کاٹنے سے پہلے چھری گرم پانی میں ڈبو لیں پھر گریوی باؤل میں ڈال کر کٹے ہوئے کوفتے بھی اس میں ڈال دیں اوپر سے ادرک سے گارنش کر کے لیموں کے ٹکڑوں سے سجا لیں