Baaghi TV

Category: خواتین

  • نرگسی شامی کباب ریسیپی

    نرگسی شامی کباب ریسیپی

    اجزاء:
    قیمہ 3پاؤ
    انڈے 10 عدد
    آئل ڈیڑھ پیالی
    ادرک پیسٹ اڑھائی کھانے کے چمچ
    گرم مصالحہ اڑھائی چائے کے چمچ
    سفید زیرہ ڈیڑھ ٹی سپون
    ثابت دھنیا ڈیڑھ ٹی سپون
    سرخ مرچ حسب ذائقہ
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    قیمہ کو اچھی طرح دھو کر اس میں نمک اور ادرک پیسٹ ملا کر ابال لیں جب قیمہ ابل جائے تو اس میں گرم مصالحہ سفید زیرہ ثابت دھنیا اور سرخ مرچ ملا کر پیس لیں اور اچھی طرح مکس کر لیں 8 انڈوں کو ابال کر چھیل لیں اور ان پر قیمے کا آمیزہ چڑھا دیں اور ساتھ ہی ساتھ پانی کا ہاتھ لگائیں تا کہ قیمہ ٹھیک طرح سے انڈوں کے اوپر ٹھہر جائے اب دو انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں ایک کڑاہی میں آئل نڈال کر گرم کریں اور قیمے والے کبابوں کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر گرم آئل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اچھی طرح فرائی کریں جب سرخ ہو جائیں تو نکال کر دو دو ٹکڑے کرلیں مزے دار نرگسی شامی کباب تیارہیں چٹنی رائتہ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں

  • چکن چاؤمن بنانے کا آسان طریقہ

    چکن چاؤمن بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    چکن 1 کلو
    شملہ مرچ 2 عدد
    سبز مرچ 3 عدد
    چائنیز گوبھی پتے 4 عدد
    گاجر 2 عدد
    ہری پیاز 3 عدد
    بند گوبھی 1 بھول چھوٹا
    اجینو موتو 1 چائے کا چمچ
    سویا سوس ڈیڑھ ٹیبل سپون
    ادرک لہسن پیسٹ 1 ٹی سپون
    سفید گول مرچ پسی ہوئی 1 ٹی سپون
    بین اسپراؤٹس پون پیالی
    سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    پیاز 2 عدد چھوٹی
    نمک حسب ضرورت
    چینی ہاف ٹن سپون
    کالی مرچ 1 چوتھائی ٹی سپون
    آئل 3 ٹیبل سپون
    نوڈلز 1 پیکٹ

    ترکیب:
    چکن کو اچھی طرح دھو کر چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کر لیں تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں چکن کو نمک کالی مرچ سرکہ ادرک لہسن کا پیسٹ سویا ساس اور چینی اور سفید مرچ لگ کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں اس دوران نوڈلز کو ابال لیں اور چھلنی میں چھان کر ہلکی سی چکنائی لگا دیں اب کڑاہی میں آئل گرم کریں اور اس میں مصالحہ لگا چکن ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کر کے نکال لیں اور اسی کڑاہی میں پیاز ڈال کر ہلکی گلابی کر لیں پھر ساری سبزیاں بین اسپراؤٹس کے علاوہ ہلکی سی تل کر چکن اس میں ملا لیں اور تھوڑی دیر فرائی کرنے کے بعد نوڈلز اس میں ڈال کر اچھی طرح چمچ ہلائیں آخر میں اسپراؤٹس بین ڈال کر 5 منٹ تیز آنچ پر پکاتے ہوئے چمچہ تیزی سے ہلائیں اور پھر اجینو موتو ڈال دیں اور گرم گرم پیش کریں

  • چکن منچورین گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    چکن منچورین گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    چکن بون لیس آدھاکلو
    سفید مرچ ہاف ٹیبل سپون
    سرکہ 2 ٹیبل سپون
    سویا ساس 2 ٹیبل سپون
    چینی ہاف ٹی سپون
    نمک حسب ذائقہ
    لہسن پیسٹ ہاف ٹیبل سپون
    ثابت لال مرچیں 3 عدد
    چائنیز نمک ہاف ٹی سپون
    ٹما ٹو کیچپ ہاف کپ
    آئل حسب ضرورت

    ترکیب:
    چکن کو سویا ساس سرکہ نمک لہسن سفید مرچ اور چائنیز نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور ایک دیگچی میں آئل کو ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کر لیں پھر اس میں آدھی پیالی پانی اور ٹماٹو کیچپ شامل کر لیں نمک اور ثابت لال مرچ شامل کر کے گاڑھا ہونے تک ہلکی آنچ پر پکائیں اورچکن ڈال کر ابال آنے دیں جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں ایگ فرائیڈ رائس یا بوائل رائس کے ساتھ سرو کریں

  • ایگ فرائیڈ رائس ریسیپی

    ایگ فرائیڈ رائس ریسیپی

    اجزاء:
    چاول باسمتی آدھا کلو
    گاجر 1عدد
    سرکہ ہاف ٹیبل سپون
    اجینو موتو 1 چوتھائی ٹی سپون
    انڈے 2 عدد
    تیل ہاف کپ
    ہری پیاز کے پتے ہاف پیالی باریک کاٹ لیں
    نمک حسب ذائقہ
    لہسن کا عرق 1 ٹیبل سپون
    سویا ساس 1 ٹیبل سپون
    کالی مرچ پسی ہوئی 1 چوتھائی ٹی سپون
    دار چینی ہاف ٹکڑا
    شملہ مرچ 1 عدد

    ترکیب:
    انڈوں کو آملیٹ کی طرح پھینٹ لیں ہری پیاز باریک باریک کاٹ لیں اور دارچینی کو توے پر بھون کر باریک پیس لیں چاولوں کو 20 منٹ کے لیے بھگو دیں اب ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں لہسن کا عرق ڈال دیں پھر انڈے ڈال کر فرائی کریں پھر پیاز کے پتے گاجر شملہ مرچ کالی مرچ سویا ساس اور سرکہ ڈال کر 2 منٹ بھونیں پھر چاول ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں جب چاول براؤن ہونے لگیں تو ان میں چاولوں کی مقدار کے حساب سے پانی ڈال دیں مثلا 1 پیالی چاول ہے تو اس میں 2 پیا لی پانی ڈال دیں اور ڈھک دیں جب پانی خشک ہونے لگے تو اجینو موتو سویا ساس اور دارچینی ڈال کر دام پر رکھ دیں ایگ فرائیڈ رائس تیار ہیں

  • چیزی چکن نوڈلز ریسیپی

    چیزی چکن نوڈلز ریسیپی

    اجزاء:
    چکن بون لیس 1 کپ
    سویا ساس آدھا کھانے کا چمچ
    کالی مرچ 1 چٹکی
    کٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    شملہ مرچ 1 عدد
    چیز آدھا کپ کش کیا ہوا
    تیل 1 کھانے کا چمچ
    چلی ساس آدھا کھانے کا چمچ
    نوڈلز آدھا پیکٹ
    نمک حسب ضرورت
    ہری پیاز ایک عدد
    سرکہ آدھا کھانے کا چمچ
    ٹماٹر 3 عدد گول گول کاٹ لیں

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں پانی ڈال کر گرم کریں اور نمک ڈال دیں جب پانی میں ابال آ جائے تو نوڈلز ڈال کر بوائل کریں جب بوائل ہو جائیں تو پانی چھلنی میں چھان لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر نکال لیں چھلنی میں رکھا رہنے دیں تا کہ خشک ہو جائیں اب ایک پین میں تیل گرم کریں اس میں چکن سویا ساس چلی ساس کالی مرچ لال مرچ اور نمک ڈال کر خوب بھونیں پھر اس میں سرکہ ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھونیں اور چولہے سے اتار دیں اور اس میں نوڈلز ملا دیں شملہ مرچ اور ہری پیاز بھی ملا دیں پھر اوپر چیز چھڑک کر 5 منٹ کے لیے مائیکرو ویو اوون میں بیک کریں تا کہ چیز پگھل جائے تو نکال کر ٹماٹر سے گارنش کریں

  • ذائقے اور غذائیت سے بھر پور لذیذ چکن اور  میکرونی سلاد ریسیپی

    ذائقے اور غذائیت سے بھر پور لذیذ چکن اور میکرونی سلاد ریسیپی

    اجزاء:
    چکن بریسٹ پیس 1 عدد
    میکرونی آدھا پیکٹ
    سفید سرکہ 1 کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    پائن ایپل کیوبز چھوٹا ٹن آدھا
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    بادام چھلے ہوئے 1 چوتھائی کپ
    سفید مرچ 1 چوتھائی چمچ پسی ہوئی
    لیموں 1 عدد
    سلاد آئل آدھا کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    چکن ابال کر چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کر لیں پھر میکرونی کو ابال لیں جب نرم ہو جائے تو چولہے سے اتار کر پانی نتھار لیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ایک گہرے باؤل میں میکرونیز ڈال کر پائن ایپل جوس اور کیوبز ڈال دیں اور مکس کر کے باقی تمام اجزاء بھی شامل کردیں اور اچھی طرح سے مکس کریں اور جب ٹھنڈی ہو جائے فریج میں رکھ دیں سلاد جتنا ٹھنڈا ہو گا کھانے میں اتنا ہے مزہ دے گا

  • پائن ایپل ہنی ٹرائفل ریسیپی

    پائن ایپل ہنی ٹرائفل ریسیپی

    اجزاء:
    دودھ 1 کپ
    ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
    چینی 1 کھانے کا چمچ
    خشک میوہ 100 گرام
    ادرک 30 گرام
    انناس آدھا کھانے کا چمچ
    شہد 2 چمچ
    اسفنج کیک ہاف پاؤنڈ
    کریم آدھا کپ
    انناس حسب ضرورت

    ترکیب:
    تھوڑے سے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر حل کر لیں باقی دودھ کو گرم کرلیں اور اس گرم دودھ میں چینی انناس کا رس اور کسٹرڈ والا دودھ شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں جب کسٹرڈ تیار ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور پلاسٹک کور سے ڈھانپ دیں 1 چوتھائی کپ شہد میں ڈرائی فروٹ شامل کر کے درمیانی آنچ پر 3 منٹ پکائیں ایک بڑے شیشے کے باؤل میں کیک کے ٹکڑے ڈال کر اس پر شہد چھڑک دیں پتلی کتری ہوئی ادرک ڈرائی فروٹ اور انناس کے ٹکڑے شامل کر کے ڈھانپ کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ٹھنڈا ہو نے پر کسٹرڈ ڈال دیں اور کریم کو ہلکا سا پھینٹ کر ساتھ ہی ڈال دیں انناس کے چند ٹکڑوں سے سجا کر پیش کریں

  • کلرڈ پاستا فروٹ کسٹرڈ بنانے کا طریقہ

    کلرڈ پاستا فروٹ کسٹرڈ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    دودھ 1 لٹر
    کلر پاستا 1 گرام
    انگور 125 گرام
    سیب 125 گرام چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں
    کیلے 2 عدد چھیل کر قتلے کاٹ لیں
    کسٹرڈ پاوڈر حسب ذائقہ
    ونیلا پاؤڈر حسب ذائقہ
    چینی حسب ذائقہ
    آئل 1کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    دودھ کو ابال کر اس میں کسٹرڈ پاؤڈر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچ مسلسل ہلاتے رہیں جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں چینی ڈال دیں اور تھوڑی دیر چمچ ہلا کر پکائیں اور اتار لیں ایک دوسرے برتن میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں جب ابال آ جائے تو
    اس میں کلر پاستہ اور ایک چمچ کھانے کا آئل ڈال کر 5 منٹ ابال کر پانی نتھار لیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو کر کسٹرمیں شامل کر دیں سیب کیلا اور انگور شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر دیں باؤل میں ڈال کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں کلر فروٹ پاستا کسٹرڈ تیار ہے

  • فروٹ کسٹرڈ ریسیپی

    فروٹ کسٹرڈ ریسیپی

    اجزاء:
    دودھ 1 لیٹر
    چینی 50 گرام
    کسٹرڈ پاؤڈر 4 چمچ
    انڈے 2 عدد
    سیب 2 عدد
    بالائی 50 گرام
    کیلے 2 عدد
    انگور 24 دانے
    چاندی کے ورق 5 عدد

    ترکیب:
    کیلے چھیل کر قتلوں میں کاٹ لیں سیب بھی چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اب کسی باؤل میں دودھ ڈال کر اس میں چینی اور کسٹرڈ پاؤڈر ملا کر اچھی طرح مکس کریں پھر انڈا اور بالائی ڈال دیں اور مکس کریں اور چولہے پر ہلکی آنچ پر پکائیں چمچ ہلاتی جایئں جب گاڑھا ہو جائے تو ایک باؤل یا گہری ڈش میں تھوڑا سا کسٹرڈ ڈالیں پھر سیب کیلے کے ٹکڑے اور انگور کے دانے ڈال کر باقی کسٹرڈ ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے پر چاندی کا ورق لگا دیں مزےدار فروٹ کسٹرڈ تیار ہے

  • چاکلیٹ پڈنگ بنانے کا آسان طریقہ

    چاکلیٹ پڈنگ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    دودھ 4 کپ
    کیلا 2 عدد گول کاٹ لیں
    چینی 8 بڑے چمچ
    کارن فلاور 4 چھوٹے چمچ
    کوکو پاؤڈر 4 بڑے چمچ
    خشک دودھ 4 چھوٹے چمچ
    ونیلا ایسنس چند قطرے
    بادام پستہ 6-6 عدد
    جیلی کیوب حسب ضرورت

    ترکیب:
    تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں کارن فلاور کوکو پاؤڈر اور خشک دودھ مکس کریں باقی دودھ ابال لیں جب ابل جائے تو اس میں چینی اور کوکو اور کارن فلاور خشک دودھ ملا دودھ ملا دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں چمچ مسلسل ہلاتی رہیں پھر گول کٹے کیلے اور پستہ بادام ڈال دیں اور چولہے سے اتار لیں تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر ونیلا ایسنس کے طند قطرے ملا دیں اور اوپر جیلی کیوب سجا دیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں چاکلیٹ پڈنگ تیار ہیں