Baaghi TV

Category: خواتین

  • بچوں کے لیے لذیذ پراٹھا ریسیپی

    بچوں کے لیے لذیذ پراٹھا ریسیپی

    اجزاء:
    گندم کا آٹا 150 گر1م
    گھی 80 گرام
    نمک ایک چٹکی

    ترکیب:
    آٹے میں نمک گھی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح گوند ھ لیں اور گھنٹے کے لئے رکھ دیں اس کے بعد تھوڑا سا آٹا لے کر اوپر تھوڑا سا گھی رکھیں پھر مزید اس کے اوپر آٹا رکھیں اسی طرح تین یا چار تہیں رکھ کر پیڑہ بنا لیں پھر اس پیڑے کو لمبائی کے رخ گولائی میں بیل کر دوسرا سرا ہاتھ پر رکھیں اور بل دے دے کر دوبارہ پیڑا بنالیں اس پیڑے کو بیل کر روٹی بنائیں اور توے پر ڈال دیں ایک طرف سے سرخ کر کے الٹائیں اور گھی لگا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب دونوں طرف سے اچھی طرح پک جائے تو توے پر سے اتار لیں مزیدار اور لذیذ پراتھا تیار ہے

  • کلب سینڈوچ ریسیپی,

    کلب سینڈوچ ریسیپی,

    اجزاء:
    ڈبل روٹی کے سلائس 4 عدد
    مرغی کا گوشت 1کپ روسٹ کیا ہوا
    انڈے ابلے ہوئے 2عدد
    مکھن آدھاکپ
    سلاد حسب ضرورت(کھیرا،سلاد کے پتے)
    ٹماٹر 1عدد قتلے کاٹ کر
    مایونیز آدھا کپ
    مسٹرڈ پیسٹ 2 ٹیبل سپون

    ترکیب:
    سب سے پہلے بریڈ کے تمام سلائسز کو مکھن لگا لیں پہلی پرت میں روسٹ کئے ہوئے گوشت کے ٹکڑےاورمایونیز اور مسٹرڈ کا مکس پیسٹ ٹماٹرکے قتلے رکھیں دوسری پرت میں سلاد اور ابلےہوئے انڈے کے ٹکڑے رکھ کر اس کے اوپر سلائس رکھ دیں اور اس کو ہلکا سا فرائی کر لیں سلائس کو درمیان سے کاٹ لیں اور درمیان میں ٹوتھ پک لگا دیں لذیذ اور عمدہ سینڈوچ تیار ہے ٹماٹو کیچپ کے ساتھ کھائیں

  • املی اور پودینے کی آسان اور مزیدار ریسیپی

    املی اور پودینے کی آسان اور مزیدار ریسیپی

    اجزاء:
    املی آدھی پیالی
    پودینہ ایک گٹھی
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    چینی ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    املی کی گٹھیاں نکال کر اور دھو کر چولہے پر گلنے کے لیے رکھ دیں جب گل جائیں تو ہاتھوں سے مسل کر کسی باریک کپڑے سے چھان لیں پودینے کو دھو کر خشک کر لیں جب خشک ہو جایئں تو گرینڈ کر لیں پسے ہوئے پودینے میں املی کا گودا نمک کالی مرچ اور چینی ملا کر مزید گرینڈ کریں اگر آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو تھوڑا پانی ملا دیں مزیدار املی اور پودینے کی چٹنی تیار ہے

  • جھٹ پٹ اور آسان ویجیٹیبل اینڈ گرین سلاد ریسیپی

    جھٹ پٹ اور آسان ویجیٹیبل اینڈ گرین سلاد ریسیپی

    اجزا:
    سفید چنا 1 کپ
    گاجر 2عدد
    ہری پیاز 1عدد کٹی ہوئی
    کھیرا 1 عدد
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    لیموں کا عرق 2 کھانے کے چمچ
    شملہ مرچ 2عدد چھوٹے سائز کی
    سیاہ مرچ 1 چوتھائی چمچ
    گرین
    ترکیب:
    چنوں کو ابال ایک بڑے باؤل میں ڈال دیں گاجروں کو باریک چوکور شکل میں کاٹ لیں کھیرے کو موٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ہری پیاز کو باریک کاٹ لیں اور چنوں میں ڈال کران سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں نمک سیاہ مرچ اور لیموں کا عرق شامل کردیں اور اچھی طرح مکس کریں آخر میں شملہ مرچ کاٹ کر سلاد کے اوپر سجائیں سلاد تیار ہے کھانے کے لیے پیش کریں

  • مزیدار سوجی کا حلوہ  ریسیپی

    مزیدار سوجی کا حلوہ ریسیپی

    اجزاء:
    سوجی 1 پاؤ
    گھی 1 پاؤ
    پستہ 6 عدد
    کیوڑہ 2سے 3 قطرے
    چینی آدھا کلو
    بادام 10عدد
    سبز الائچی 6 عدد

    ترکیب:
    ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اسمیں الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیں جب گھی تیز گرم کڑکڑا ہو جائے تو اس میں سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر سوجی بھونیں اور چمچ ہلاتی رہیں جب خوشبو آنے لگے تو کڑاہی نیچے اتار دیں اب ایک اور برتن میں چینی اور 3 پاؤ پانی ڈال کر چولہیں پر رکھ دیں ہلکی آنچ پر چاشنی بنائیں چاشنی تیار ہو جائے تو اسے سوجی میں ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں اور چولہے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں اس دوران چمچہ برابر ہلاتی رہیں جب حلوہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں بادام ڈال دیں بادام چھیل لیں اور ساتھ ہی کیوڑہ ڈال دیں جب حلوہ گھی چھوڑ دے تو چولہے سے اتار لیں اور پستہ باریک کتر کر اوپر چھڑک دیں مزے دار حلوہ تیار ہے

  • چکن قورمہ مزیدار اور آسان ریسیپی

    چکن قورمہ مزیدار اور آسان ریسیپی

    اجزاء:
    چکن 1 کلو ، ادرک لہسن کا پیسٹ 3 کھانے کا چمچ ، آئل یا گھی 3 کپ ،لونگ 8 سے 10 ، الائچی 5 عدد ، بڑی الائچی 2 عدد ،دار چینی 3 عدد ، پسی سرخ مرچ 2 کھانے کے چمچ ، پسا سوکھا دھنیا 1 چائے کا چمچ ، نمک حسب ضرورت ،دہی آدھا کلو ، جائفل پاؤڈر ایک چٹکی ، کیوڑہ 3 سے 4 قطرے پیاز 3 پاؤ بادام 10عدد ہرا دھنیا تھوڑا سا ہری مرچ 2 سے 3 عدد

    ترکیب:
    کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز فرائی کریں جب ہلکے براؤن ہو جائیں تو نکال لیں اب اس میں چکن ااور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے اسے فرائی کریں فرائی کی ہوئی پیاز میں بادام اور دہی ڈال کر گرینڈ کر لیں اور اسے چکن میں ڈال دیں 3 منٹ تک بھونیں پھر اس میں پسی لال مرچ سوکھا دھنیا دارچینی چھوٹی اور بڑی الائچی اور لونگ اور حسب ذائقہ نمک ڈآل کر بھون لیں آخر میں جائفل جاوتری ایک ایک چٹکی اور 3سے 4 قطرے کیوڑہ ڈال کر دم دے دیں 7 منٹ بعد دم ہٹا دیں سرونگ ڈش میں ڈال کر ہرا دھنیا اور مرچ باریک باریک کاٹ کر اوپر گارنش کر لیں مزیدار چکن قورمہ تیار ہے نان کے ساتھ سرو کریں

  • سفید چنے کی چاٹ ریسیپی

    سفید چنے کی چاٹ ریسیپی

    اجزاء:
    سفید چنا آدھا کلو ، آلو 2 عدد ، دہی ایک پاؤ ، املی پیسٹ دو کھانے کے چمچ ، پیاز ایک عدد ، ٹماٹر 2عدد ، ہرا دھنیا 2 چمچ ، ہرا پودینہ 2 چمچ ، ہری مرچ 5 سے 6 عدد ، کٹی ہوئی مرچ آدھا چمچ ، چاٹ مصالحہ آدھا چمچ ، نمک پاپڑی حسب ضرورت ،آئل دو سے تین چمچ

    ترکیب:
    چنے اور آلو ابل لیں آلوؤں کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ایک باؤل میں چنے آلو اور تمام مصالحوں کو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر دہی اور پاپڑی ڈال دیں پین میں تیل ڈال کرگرم کریں پھر اسمیں پیاز ڈال کر نرم کریں پھر نرم کیا ہوا پیاز میں ٹماٹر ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال کر مکس کریں اور چاٹ پر ڈال دیں مزیدار سفید چنے کی چاٹ تیار ہے

  • مزیدار آلو گوشت ریسیپی

    مزیدار آلو گوشت ریسیپی

    اجزاء:
    گوشت بکرے یا گائے 1 کلو ، پیاز درمیانے سائز کے 2 عدد ، ٹماٹر 3 سے 4 عدد ، آلو درمیانے سائز کے آدھا کلو ، نمک حسب ذائقہ ، دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ ، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ، ہری مرچ 3 یا 4 عدد ، ہرا دھنیا آدھی گٹھی ، آئل آدھا کپ ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ ، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ،دہی آدھا پاؤ

    ترکیب:
    پیاز ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں آلوؤں کو درمیان سے کاٹ کر ایک ایک ٹلو کے 4 ٹکڑے کر لیں ہری مرچیں موٹی موٹی سائز کی کاٹ لیں -دیگچی میں آئل ڈال کر گرم کر کے پیاز براؤن کر لیں گوشت ادرک لہسن ہلدی اور پسا دھنیا ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک پسی لال مرچ ٹماٹر اور دہی ڈال کر بھونیں ٹماٹر گل جائے تیل نظر آنے لگے تو آلو ڈال کر بھونیں پھر ہری مرچ ڈال کر اتنا پانی ڈال دہں کہ گوشت اور آلو گل جائیں تو درمیانی آنچ پر کر دیں آئل اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں پساء ہوا گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر نان یا گرم چپاتیوں کے ساتھ پیش کریں

  • سٹریٹ سٹائل برگر ریسیپی

    سٹریٹ سٹائل برگر ریسیپی

    اجزاء:
    مایونیز آدھا کپ ، کالی مرچ آدھا چمچ ، باریک پسی ہوئی چینی ایک چمچ ، نمک ایک چوتھائی چمچ ، دودھ دو چمچ ، بند گوبھی کرش کی ہوئی اور گاجر کرش کی ہوئی 2 کپ ، انڈے دو عدد ، لال مرچ ایک چوتھائی چمچ ، نمک ایک چوتھائی چمچ .چکن برگر پیٹیز برگر بن ، ہری چٹنی ، کیچپ ، ٹماٹر دو عدد

    ترکیب:
    مایونیز کالی مرچ پسی ہوئی چینی نمک دودھ بند گوبھی اور گاجر سب کو باؤل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور رکھ دیں ایک اور باؤل لیں اس میں دو انڈے نمک اور سرخ مرچ ایک چوتھائی لیں ان کو اچھی طرح پھینٹ لیں برگر پیٹیز لیں اور ان کو آئل میں ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن کر لیں جب براؤن ہو جائے تو اس پر انڈے کا آمیزہ ڈال دیں جب انڈہ پک جائے تو انڈے کو پیٹیز پر لپیٹ دیں اور برگر بن لیں اس کے نیچے والے پیس پر ہری چٹنی لگائیں پھر کیچپ لگائیں اور اسکے اوپر ٹماٹر کے قتلے رکھ دیں اب پیٹیز انڈہ رکھیں بند گوبھی کے پتے رکھ کر اوپر کول سلاء رکھ دیں اور ٹماٹر کیچپ لگا اوپر برگر بن کا دوسرا پیس رکھ دیں مزیدار برگر تیار ہے

  • آلو کے کرسپی ڈونٹس ریسیپی ایسی کہ چکن ڈونٹس بھول جائیں

    آلو کے کرسپی ڈونٹس ریسیپی ایسی کہ چکن ڈونٹس بھول جائیں

    اجزاء:
    آلو آدھا کلو ، پیاز 1 عدد چوپڈ ، ہری مرچیں 3عدد چوپڈ ، 2 سے 3 سپون ہرا دھنیا ، میدہ 1 سپون ، کارن فلور 1 سپون ،کالی مرچیں آدھا چائے کا چمچ ، سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ ، نمک آدھا چائے کا چمچ ، ہلدی چٹکی بھر ، انڈا 1 عدد ، بریڈ کرمز 1 کپ

    ترکیب:
    آلوؤں کو بوائل کر کے انھیں کدو کش کر لیں یا میش کر لیں کدو کش کرنے سے آلو بلکل باریک ہو جاتے ہیں اب آلوؤں میں تمام چیزیں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں جب مکس ہو جائے تو 10 منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں دو عدد انڈے لے کر اس میں چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ ڈال اچھی طرح مکس کریں اور ایک پیالی میں تھوڑا سا آئل لے لیں اور ڈونٹس کی کوٹنگ کی لیے بریڈ کرمز بنا لیں اب آلوؤں کے آمیزے کے قٹلس بنا لیں قٹلس کے درمیان میں کسی ڈھکن کی مدد سے یا انگلی سے سوراخ کر لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اب کڑاہی میں آئل گرم کریں اور ڈونٹس کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر کرمز لگائیں پھر ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں جب براؤن ہو جائیں تو انھیں آئل سے نکال لیں مزیدار کرسپی ڈونٹس تیار ہیں