Baaghi TV

Category: خواتین

  • چکن ملائی بوٹی ریسیپی

    چکن ملائی بوٹی ریسیپی

    اجزا:
    بون لیس چکن …… 1 کلو ، کوئلہ…….1عدد ،تیل …… 3 کھانے کے چمچ ،لیمن ……. 2عدد ، ادرک لہسن کا پیسٹ…….. ایک چمچ ،سفید مرچ …… ایک چائے کا چمچ ، کریم ……4 کھانے کےچمچ ، کالی مرچ اور گرم مصالہ پاؤڈر …… ایک ایک چائے کا چمچ ، زیرہ پاؤڈر ….. ایک کھانے کا چمچ ، دہی ….. 1 پاؤ ، ہری مرچ گرائنڈ …… 4 عدد ، ہرا دھنیا گرائنڈ کیا ہوا …… آدھی گٹھی ، نمک ……. حسب ذ ائقہ
    ترکیب:
    تمام اجزاء کو ایک بڑے بسؤل میں ڈال کر مکس کر لیں جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو اس میں چکن ملا لیں اور اچھی طرح مکس کر کے دو گھنٹوں کے لئے میرینیٹ ہو نے کے لئے رکھ لیں دوگھنٹے بعد میرینیٹ چکن کو ایک پتیلی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب چکن گل جائے پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار دیں اور کوئلے کو دہکا کر چکن کے درمیان رکھ کر اس کے اوپر دو تین قطرے ڈال دیں اور 5 منٹ تک ڈھک دیں مزیدار ملائی بوٹی تیار ہے

  • میکرونی ریسیپی سبزیوں کے ساتھ

    میکرونی ریسیپی سبزیوں کے ساتھ

    اجزاء:
    ٹماٹر 1 پاؤ گاجر تین عدد بند گوبھٰی ایک پھول

    ہری مرچ 6 سے7 عدد مٹر 3 پاؤ پیاز ہرا 2 گٹھی

    کالی مرچ پسی ہوئی 50 گرام شملہ مرچ ایک عدد نمک حسب ذائقہ

    تیل آدھا کپ میکرونی ایک پیکٹ سفید زیزہ 2 چمچ پسا ہوا

    لہسن ادرک 3 کھانے کے سرکہ دو کھانے کے چمچ سبز دھنیا چوپڈ 1 چمچ

    لیمن جوس 1 کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں پانی ڈالی کر ابلنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں جب پانی ابلنا شروع ہو جائے تو اسمیں نمک اور آئل ڈال کر میکرونی ڈال دیں پھر نرم ہو نے تک میکرونی کو ابلنے دیں جب میکرونی نرم ہو جائے تو اس کو پانی ٹھنڈے پانی سے دھو لیں پھر تمام سبزیوں کو باریک کاٹ لیں ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز کاٹ کر فرائی کرلیں جب پیاز براؤن ہوجائے تو اس می‌ادرل لہسن کا پیسٹا ور مصالحہ ڈال کر بھون لیں اور ساری سبزیاں ڈال دیں اور بھونیں اور تھوڑا پانی لگا دیں تاکہ سبزیاں گل جائیں جب سبزیوں کا پانی خشک وہ جائے تو میکرونی ڈال دیں اور اچھی طرح سے مکس کر کے بھون لیں اور اوپر سے سبز دھنیا اور لیمن جوس ڈال کر ایک منٹ کے لئے دم پر رکھیں مزیدار ویجیٹیبل میکرونی تیار ہے

  • چکن ویجیٹیبل پاستہ ریسیپی

    چکن ویجیٹیبل پاستہ ریسیپی

    پاستہ ابالنے کے اجزا:
    نمک …….. 1 چائے کا چمچ ، پاستہ …….. 1 کپ ، تیل…….. 2 کھانے کے چمچ ، تیل ……. حسب ضرورت

    چکن پکانے کے اجزا:
    چکن قیمہ ہاتھ کا بنا ہوا …….. 1پاؤ ، سفید مرچ …… آدھا چائے کا چمچ ، نمک…… ایک چوتھائی چائے کا چمچ ، چایئنیز نمک…… آدھا چائے کا چمچ ، پیاز …… ایک کٹا ہوا ، لہسن پیسٹ ….. آدھا چائے کا چمچ ، ادرک پیسٹ …… آدھا چائے کا چمچ ، پیپریکا پاؤڈر…… آدھا چائے کا چمچ ، تیل ……. دو کھانے کے چمچ

    پاستہ بنانے کے اجزا:
    ابلا ہوا پاستہ ، چکن قیمہ ، نمک ….. آدھا چائے کا چمچ ، چائینز نمک ….. ایک چائے کا چمچ ، سفید مرچ …. آدھا چائےکا چمچ ، سویا سوس …… 2 کھانے کے چمچ ، اوریگانو …… آدھا چائے کا چمچ ، تیل ….. 4 کھانے کے چمچ ، شملہ مرچ ….. ایک کٹی ہوئی ، ٹماٹر ….. ایک عدد کٹا ہوا

    ترکیب:
    ایک گہرا پین لے کر اس میں پانی شامل کریں ایک چائے کا چمچ نمک اور دو چائے کے چمچ تیل دال کر ابالیں جب پانی ابلنا شروع ہو جائے تو ایک کپ پاستہ شامل کریں جب نرم ہو جائے تو پانی سے کھنگا لیں اور چھلنی میں ڈال کر تیل لگا کر رکھ لیں پھر ایک پین میں آئل ڈال لیں جب گرم ہو جائے تو اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں پھر چکن شامل کر کے 3 منٹ پکائیں اس کے بعد نمک سفید نمک چائینیز نمک اور پیپریکا پاؤڈر شامل کر دیں پانی خشک ہونے تک پکائیں چکن قیمہ تیار ہے کڑاہی میں ہلکی آنچ پر تیل گرم کریں ابلا ہوا پاستہ ٹماٹر اور شملہ مرچ شامل کریں اور 1 منٹ تک پکائیں پھر نمک سفید نمک چائینز نمک اور سویا سوس شامل کریں اور مکس کر لیں اس کے بعد چکن قیمہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے پکائیں اور آخر میں اوریگانو چھڑک دیں مزیدار چکن ویجیٹیبل پاستہ تیار ہے

  • ہر کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھناچاہئے

    ہر کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھناچاہئے

    اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بعض چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بڑی برکت عطا فرمائی ہے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بھی اسی میں شامل ہے اس آیت کے ذریعے اللہ تعالٰی کی غیبی مدد حاصل ہوتی ہے اس چھوٹی سی آیت میں اس قدر طاقت ہے کہ کوئی عام مسلمان تصور بھی نہیں کر سکتا
    بسم اللہ الرحمن الرحیم کی فضیلت کے بارے میں رسول پاکؐ نے ارشاد فرمایا کہ مجھ پر ایک ایسی آیت اتری ہے جو حضرت سلیمانؑ کے علاوہ کسی نبی پر نہیں اتری وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے حضرت جابرؓ فرماتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی تو بادل مشرق کی طرف چھٹ گئے ہوائیں ساکن ہو گئیں سمندر ٹھہر گیا جانوروں نے کان لگا لئے شیاطین پر آسمان سے شعلے گرے پروردگار عالم نے اپنی عزت و جلال کی قسم کھاکر فرمایا کہ جس چیز پر میرا یہ نام کیا جائے گا اس چیز پر برکت ہو گی
    بسم اللہ کی وجہ سے گنہگار کی بخشش ہو گی ایک گنہگار کو مرنے کے بعد کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا اللہ تعالٰی نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ تو اس نے بتایا کہ ایک دن میں ایک مدرسے کی طرف سے گزرا تو ایک پڑھنے والے نے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھی اسے سن کر میرے دل کو سکون ملا اور اللہ تعالی کے نام کی مٹھاس نے اثر کیا اور اسی وقت میں نے سنا کوئی کہنے والا کہہ رہا یے ہم دو چیزوں کو جمع نہ کریں گے ایک اللہ کے نام کی لذت اور دوسری موت کی تلخی پھر موت کے بعد مجھے پتا چلا کہ اللہ نے مجھے بخش دیا
    اگر زمین ہر کوئی کاغذ جس پربسم اللہ لکھی ہوئی ہو پڑا ہو اورادب کی وجہ سے کوئی شخص اٹھا لے تو اللہ تعالی اس شخص کو اپنے دوستوں میں داخل کرے گا اور اس کے ماں باپ کو عذاب قبر سے نجات دے گا
    حضرت ابو ہرہؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک مسلمان اور ایک کافر کے شیاطین میں ملاقات ہوئی کافر کا شیطان خوب موٹا تازہ بدن پر کپڑے پہنے اور سر پر تیل لگائے ہوئےتھا جبکہ مسلمان کا شیطان د بلا پتلا لاغر کمزور پراگندہ اورننگا تھا کافر کے شیطان نے مومن کے شیطان سےپوچھا بھائی تمہاری یہ حالت کیوں ہے اس نے جواب دیا میں ایک ایسے اللہ کے بندے کے ساتھ ہوں جو کھانا کھاتے پانی یا کوئی اور چیز پیتے وقت بسم اللہ پڑھتا ہے تو اس وجہ سے مجھے پیاسا اور بھوکا رہنا پڑھتا ہے اور جب تیل لگاتے کپڑے پہنتے وقت بسم اللہ پڑھتا ہے تو اس کی بدولت میرے بال گندے اور جسم ننگا رہ جاتا ہے کافر کے شیطان نے کہا میں ایسے آدمی کے ساتھ مسلط ہوں جو کسی بھی کام سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھتا ہے
    ایک مرتبہ حضرت خالد بن ولیدؓ سے کچھ مجوسیوں نے عرض کیا کہ آپ ہمیں کچھ ایسی نشانی بتائیں کہ جس سے ہم پر اسلام کی حقانیت واضح ہو جائے چناچہ آپؓ نے زہر منگوایا اور اس پر بسم اللہ پڑھ کر اسے کھا لیا اللہ کے نام کی برکت سے اس زہر کا آپؓ پر اثر نہ ہوا یہ منظر دیکھ کر مجوسی بے ساختہ پکار اٹھے دین اسلام حق ہے
    آپؐ نے فرمایا ہر کام شروع کرنے سے پہلےبسم اللہ پڑھا کروجس کام سے پہلے اللہ کی حمدو ثناء نہ کی جائے بسم اللہ نہ پڑھی جائے وہ کام ناقص اورادھورا رہ جاتا ہے
    ہر کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنا اس میں خیروبرکت کا سبب بنتا ہے

  • میٹھے زردہ چاولوں کی ریسیپی

    میٹھے زردہ چاولوں کی ریسیپی

    اجزا:
    چاول آدھا کلو ، چینی ایک کپ ،تیل ایک پاؤ، چھوٹی الائچی 3سے 4 عدد ، زرد رنگ 4 سے 5 قطرے، پانی پستہ بادام کشمش اور گری حسب ضرورت

    ترکیب:
    چاولوں کو آدھے گھنٹے کے لیے بھگو دیں ایک پتیلی میں پانی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں جب پانی ابلنا شروع ہو جائے تو اسمیں چاول ڈال کر پکائیں جب چاول تقریبا گل جائیں تو چولہے سے اتار کر پانی چاول نتھار لیں ایک اور دیگچی میں چینی ڈال کر پکائیں جب چینی پگھل جائے تو اسمیں تیل اور الائچی ڈال کر ایک منٹ پکائیں پھر اس میں چاول اور بادام کشمش پستہ گری وغیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 15 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں دم ختم ہونے پر اتار لیں میٹھے چاول تیار ہیں

  • ایگ فرایئڈ رائس ریسیپی

    ایگ فرایئڈ رائس ریسیپی

    چاول……..1کلو ،انڈے ……..4عدد ،ہری پیاز کے پتے…….1 پیالی ،لہسن کا عرق…….2کھانے کے چمچ ،اجینو……آدھا چائے کا چمچ، گاجر………3عدد باریک کٹی ہوئی ،تیل…….. ایک پیالی، سرکہ….ایک کھانے کا چمچ، نمک ….. حسب ذائقہ ، سویاسوس …… دو کھانے کے چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی……. آدھا چائے کا چمچ، دار چینی …… 1ٹکڑا

    ترکیب:
    چاولوں کو صاف کر کے دھو کر بھگو لیں انڈوں کو آملیٹ کی طرح پھینٹ لیں گاجروں اور ہری پیاز کے پتے باریک باریک کاٹ لیں دار چینی کو توے پر بھون کر پیس لیں –
    سب سے پہلے دیگچی میں تیل ڈال کر اس میں لہسن کا عرق ڈال دیں پھر انڈے ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں پھر پیاز کے پتے گاجر سویا سوس کالی مرچ اورسرکہ ڈال دیں دو منٹ بعد چاول ڈال کر اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ چاول براؤن ہوجائیں تو 4 پیالی پانی ڈال کر ڈھانپ دیں جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکی آنچ پر دم دے دیں اور اجینو چھڑک دیں اور ساتھ میں سویا سوس اورپسی ہوئی دار چینی ڈال دیں ایگ فرائڈ رائس تیار ہیں

  • مزیدارچکن بریانی ریسیپی

    مزیدارچکن بریانی ریسیپی

    اجزا:
    چکن…… تین پاؤ ،کٹی ہوئی پیاز…….. 50 گرام ،ادرک لہسن پیسٹ ……..5 چمچ ، سرخ مرچ پاؤڈر……… 2 چائے کے چمچ ،نمک…..دو چائے کے چمچ، زعفران ……. چٹکی بھر ، کیوڑہ……….چند قطرے ،پیاز باریک کٹی براؤن کی ہوئی ……..50 گرام ،چاول ……ڈھائی کپ ، پانی ……..5کپ ،جائفل ……آدھا چائے کا چمچ ،لونگ ،بڑی اور چھوٹی الائچی سب آدھا آدھا چائے کا چمچ ،تیز پات….. 5 عدد،پیاز گرینڈ کیے ہوئے …….3 سے 4 کھانے کے چمچ ،تیل…….. ایک کپ

    ترکیب:
    چاولوں کو صاف کر کے 30 منٹ کے لیے بھگو دیں ایک پتیلی میں 4 کپ پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں جب پانی میں ابال آنے لگے تو اسمیں چاول تیز پات چھوٹی اور بڑی الائچی جائفل اور لونگ ڈال دیں اور پکنے دیں جب چاول تین چوتھائی گل جائیں توچولہے سے اتار دیں پھر ایک پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اسمیں پیاز ڈال کر فرائی کریں جب ہلکی براؤن ہو جائے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ملا کر مزید ایک منٹ بھونیں پھر چکن ڈال دیں اور 10 منٹ تک فرائی کریں اور نمک اور مرچ پاؤڈر اور ڈیڑھ کپ پانی شامل کر کے ڈھانپ دیں ہلکی آنچ پر پچیس منٹ پکائیں پھر پیاز کا پیسٹ شامل کر دیںاور مزید پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے تو چولہے سے اتار لیں ایک پتیلی لیں اسمیں چاولوں اور چکن کی ایک باری باری تہہ لگایئں اور اوپرکیوڑہ اور زعفران چھڑک کرایک گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھیں دم پورا ہونے پر ڈش میں نکال لیں گولڈن فرائی کی ہوئی پیاز اور رائتے کے ساتھ پیش کریں-

  • قیمہ بھرے کریلے

    قیمہ بھرے کریلے

    اجزا:
    کریلے آدھا کلو ،قیمہ ایک کلو،ہرا دھنیا تھوڑا سا ،نمک حسب ضرورت ،پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ ،گرم مصالحہ ایک چوتھائی چمچ ،ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ ،ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ ،تیل حسب ضرورت ، دھاگہ

    ترکیب :
    کریلے کو درمیان سے کاٹ کر بیج نکال لیں پھر کریلوں کو نمک لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ لیں پھر پانی سے اچھی طرح دھو کر اچھی طرح نچوڑ لیں تا کہ کڑواہٹ دور جائے قیمے میں تمام مصالحہ جات شامل کر کے مکس کر لیں جب اچھی طرح مکس ہو جائے تو کٹے ہوئے کریلوں میں اچھی طرح بھر لیں اور دھاگے کی مدد سے دبا دبا کر اچھی طرح باندھ لیں تاکہ فرائی کرنے کے دوران قیمہ باہر نہ نکلے پھر کڑاہی میں تیل ڈال لیں تیل گرم ہو جائے تو کریلے تیل میں ڈال کر ہلکی آنچ پہ ڈیپ فرائی کریں جب قیمہ گل جائے تو نکال لیں اور کھانے کے لیے پیش کریں

  • ًمصالحہ بھرے ٹینڈے

    ًمصالحہ بھرے ٹینڈے

    اجزا:
    ٹینڈے : آدھا کلو ، دہی: ایک پاؤ،بھنا کٹا زیرہ: دو چائے کے چمچ ،نمک :آدھا چائے کا چمچ ،پیاز 2عدد ، سبز مرچیں 10 عدد ،لہسن 4 جوئے،سبز دھنیا آدھی گٹھی ،پودینہ آدھی گٹھی ،امچور 1 کھانے کا چمچ ، تیل آدھا کپ ،بھنا کٹا خشک دھنیا 1 چائے کا چمچ لیمن جوس دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    ٹینڈوں کو اوپر سے کاٹ کر گودا نکال لیں اس گودے میں لہسن کے جوئے سبز دھنیا سبز مرچیں پیاز اور پودینہ ڈال کر چاپر میں ڈال کر چاپ کر کے کسی باؤل میں نکال لیں اور اسمیں امچور بھنا کٹا زیرہ خشک دھنیا اور نمک ڈال کر مکس کر لیں اور ٹینڈوں میں ڈال کر جو اوپر والا حصہ کاٹا تھا اس سے بند کر کے دھاگہ باندھ دیں یا ٹوتھ پک سے چپکا دیں پھر ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اسمیں بھرے ہوئے ٹینڈے اور باقی بچا ہوا مصالحہ ڈال کر فرائی کریں اور اتنی دیر پکایئں کہ ٹیندے گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے پھر دہی ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو لیمن جوس اور دھنیا ڈال دیں بھرے ہوئے ٹینڈے تیار ہیں

  • دال ماش

    دال ماش

    اجزا:
    ماش کی دال آدھاکلو ، ٹماٹر ایک پاؤ،باریک کٹی ادرک ایک ٹکڑا ،پیاز ایک عدد ،ہری مرچیں4 عدد ،لہسن کے جوئے 4 عدد ،مکھن 100 گرام ،کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ ،قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ ،زیرہ دو چائے کے چپچ ،ہلدی آدپتیلیھا چائے کا چمچ ، نمک آدھا چائے کا چمچ ،تیل چار کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    پہلے ماش کی دال میں ہلدی ڈال کراور دال ابالیں اور گلنے پر چولہے سے اتار لیں پتیلی میں تیل گرم کر کے پیاز ہلکی گلابی کریں اور اسمیں تمام مصالحے شامل کر کے بھون لیں اور بھوننے کے بعد اس میں ابلی ہوئی دال ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 5 منٹ بعد چولہے سے اتار لیں مکھن گرم کر کے اسمیں لہسن کے جوئے فرائی کریں اور زیرہ ڈال کر دال پر تڑکا لگا لیں اور سبز دھنیا اور سبز مرچ گارنش کر کے دال کے اوپر ڈال دیں اور گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں-