Baaghi TV

Category: خواتین

  • مزے دار املی آلو بخارے اور گڑ کی چٹنی

    مزے دار املی آلو بخارے اور گڑ کی چٹنی

    اجزا:
    املی آدھا پاؤ؛ آلو بخارے آدھا پاؤ؛سونٹھ پسی ہوئی آدھی چھٹانک ؛شکر ایک پاؤ،کالا نمک چائے کا چمچ ایک چوتھائی،پسی مرچ ایک چائے کا چمچ ،گڑ کٹا ہوا آدھی پیالی ،ایک چمچ زردے کا رنگ،کلونجی ایک چھوٹا چائے کا چمچ، اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ ،لہسن 11 جوئی ،ادرک 2 انچ کا بڑا ٹکڑا ،سرکہ دو کھانے کے چمچ،نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    رات کو املی اور آلو بخارے الگ الگ بھگو دیں صبح املی کے بیج نکال کر پتیلی میں ڈال کر اسمیں شکر ڈال دیں اور چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب شکر گھل جائے تو اس میں آلو بخارے کے علاوہ تمام چیزیں شامل کر دیں ادرک اور لہسن باریک باریک کاٹ ڈال دیں اور سب سے آخر میں آلو بخارا ڈال دیں اورپکنے دیں جب چٹنی گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈی کر کے فریج میں رکھ لیں بہت ہی مزیدار اور لذیذ چٹنی تیار ہے

  • سبز چھوٹی الا ئچی میں چھپے صحت کے خزانے

    سبز چھوٹی الا ئچی میں چھپے صحت کے خزانے

    میرے ایک جاننے والے مخلص ہیں‘ میں جب بھی ان سے ملاقات کرتا ہوں، وہ دور سے ہی مسکراتے ہیں‘ جیب میں ہاتھ ڈالتے ہیں ایک سبز چھوٹی الائچی میری ہتھیلی پر رکھ کر خوب جی بھر کر مصافحہ اور معانقہ کرتے ہیں اور بعض اوقات تو ایسا کرتے ہیں کہ الائچی نکالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ منہ کھولو اور منہ میں الائچی ڈال دیتے ہیں‘خوش ہوتے ہیں‘ اعلیٰ درجہ کے مہمان نواز‘ مخلص‘ ملن سار‘ مرنجاں مرنج ہیں۔ ان کی ساری صفات بہت اچھی لیکن یہ صفت کہ وہ الائچی ہر آنے والے کو ضرور کھلاتے ہیں اور ان کی جیب میں الائچی لازم موجود ہوتی ہے۔ ایک بار میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہروقت اپنے پاس الائچی کیوں رکھتے ہیں؟

    کہنے لگے: ہوا یہ کہ میں مصر گیا اور قاہرہ ایئرپورٹ پر بیٹھا ہوا تھا‘ ایک ہوٹل مینجمنٹ سے ہمارا پیکیج طے تھا کہ انہوں نے مجھے لینے آنا تھا اور ٹیکسی آنے میں دیر ہوئی‘ میرے ساتھ ایک مصری آکر بیٹھا اور بیٹھتے ہی اس نے مجھے چھوٹی الائچی دی‘ مسکرایا‘ سلام کیا‘ ہاتھ ملایا اور بہت خوش ہوا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ آپ نے مجھے چھوٹی الائچی کیوں دی؟ تو اس نے مجھے اپنی مصری عربی میں بہت اعتماد سے بتایا چھوٹی الائچی منہ کو خوشبودار رکھتی ہے‘ مسوڑھوں کی بیماری قریب نہیں آنے دیتی جس کے منہ میں چھوٹی الائچی ہوتی ہے‘ اس کے دانتوں میں اگر خون آتا ہو‘ مسوڑھے گل گئے ہوں‘ منہ میں پرانے چھالے ہوں اور زخم ہوں‘ وہ ختم ہوجاتے ہیں حتیٰ کہ کہنے لگے: مجھے سگریٹ نوشی کی وجہ سے ایک دفعہ ڈاکٹر نے بُری خبر سنائی کہ تیرے منہ کے اندر کینسر کی علامات پیدا ہورہی ہیں‘ فوراً سگریٹ چھوڑ دو اور زبان کا کچھ حصہ سرجری سے کٹوا دو میں خوفزدہ ہوگیا۔

    میں نے سگریٹ فوراً چھوڑ دیا نامعلوم مجھے دل میں کیا خیال آیا میں نے بہترین الائچیاں لیں اور وہ فوقتاً فوقتاً دن میں منہ میں ڈالتا‘ چوستا چباتا رہتا کچھ ہی ماہ میں نے یہ عمل کیا‘ مجھے منہ میں تکلیف کا احساس ختم ہوگیا اور میں یہ تک بھول گیا کہ مجھے کوئی تکلیف ہے بلکہ میں اپنے آپ کو سوفیصد صحت مند محسوس کرنے لگا۔

    ایک دفعہ راہ گزرتے ہوئے میں اس ڈاکٹر کے پاس پھر چلا گیا اس نے چیک کیا اور چیک کرتے ہی حیرت سے مجھے دیکھ کر خاموش بیٹھا‘ پھر بولا: میری گزشتہ تشخیص کے مطابق آپ کے منہ میں کینسر کی جڑیں پیدا ہوچکی تھیں اور کینسر کے اثرات بڑھ رہے تھے لیکن اس وقت نہ کوئی کینسر ہے اور نہ کینسر کی علامات ہیں‘ آپ نے کہاں سے علاج کروایا اور کیسے علاج کیا۔ مجھے فوراً اس کی بات سمجھ آگئی اور میرا دل سوفیصد چھوٹی الائچی کی طرف متوجہ اور منتقل ہوگیا۔ میں نے اس سے کہا کہ میں چند ماہ سے مسلسل چھوٹی الائچی استعمال کررہا ہوں‘ بس جیب میں رکھتا ہوں اور چھوٹی الائچی چوستا رہتا ہوں‘ چباتا رہتا ہوں‘ اس نے میری بات سنی ان سنی کردی۔

    وہ فوراً اپنے کمپیوٹر کی طرف متوجہ ہوااور کچھ دیر کمپیوٹر پر جھکا‘ کچھ دیکھتا رہا‘ اس کے بعد اس نے میری طرف دیکھا اور مسکراتی نظروں سے بولا: آپ تو سائنس دان نکلے‘ یہ ٹوٹکہ آپ نے کیسے ڈھونڈ نکالا ۔میں نے پوچھا مثلاً کیسے؟ کہنے لگا: میں نے فوراًانٹر نیٹ کا سہارا لیا اور الائچی پر جو اس دقت دنیا میں جتنی بھی ریسرچ ہوئی تھی ہر تحقیق پر سرسری نظر ڈالتے ڈالتے آگے چلتا گیا‘ ایک جگہ میں جاکر رک گیا لکھا ہوا ہے کہ الائچی منہ کے کینسر کا علاج‘ ناک اور زبان کے کینسر کا علاج ہے۔ الائچی دماغ کو روشن‘ نظر کو تیز یادداشت کو مضبوط کرتی ہے اور الائچی استعمال کرنے والا فرد کبھی ڈھلتا اور بوڑھا نہیں ہوتا۔

    وہ ڈاکٹر بول رہا تھا اور میں حیرت سے اس کو تک رہا تھا اور کہنے لگا: مزید اس کے فوائد یہ ہیں کہ جوشخص الائچی استعمال کرے گا اس کی نسلوں میں بیٹے زیادہ ہونگے اور اس کو معدہ اور بواسیر کی بیماری سے ہمیشہ حفاظت رہے گی‘ وہ مصری بول رہا تھا اور میں سن رہا تھا۔ الائچی ساری عمر دیکھی اور الائچی کو ساری عمر قریب سے پرکھا لیکن اس انداز سے الائچی کو دیکھنا میرے لیے ایک حیرت کی بات تھی۔ بس میں انتظار میں تھا شاید وہ مصری بھی کسی کے انتظار میں تھا۔
    یہ تھوڑی سی بات ہوئی، میری گاڑی مجھے لینے آگئی میں نے ان کا شکریہ ادا کیا‘ چل دیااس دن کے بعدمیں ہروقت منہ میں الائچی رکھتا ہوں پھر خیال آیا جس چیز کو اپنے لیے پسند کرتا ہوں کسی دوسرے کے لیے کیوں نہ پسند کروں‘ لہٰذا میں نے اسے دوسروں کیلئے پسند کرنا بھی شروع کردیا اور جب سے میں نے لوگوں کو الائچی دینا شروع کی ہے میرے دوست بڑھ گئے اور لوگ اس کے فوائد بہت بتارہے ہیں ایک صاحب کو دائمی نزلہ اورکیرا تھا کہنے لگے میرا دائمی نزلہ ختم ہوگیا۔ ایک صاحب اپنی یاداداشت بالکل کھو چکے تھے وہ سارا دن منہ میں الائچی رکھ کر اپنے کام کاج کرتے رہتے تھے اب عالم یہ ہے کہ انہیں بچپن کی بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آرہی ہیں اور وہ خود کہتے ہیں الائچی نے مجھے نئی زندگی دی‘ نئی صحت دی‘ نئی تندرستی دی اور میں الائچی استعمال کرکے ایک نہایت کامل اور صحت مند زندگی گزار رہا ہوں۔

    قارئین ! یہ واقعہ جو میں نے آپ کو ابھی سنایا یہ صرف ایک نہیں ہماری طب میں اور سائنس کی دنیا میں الائچی کے کمالات اور الائچی کی تاثیر بہت زیادہ ہے اور الائچی سے صحت و زندگی کا انوکھا راز ملتا ہے۔ ہم کبھی بھی تنہا الائچی استعمال نہیں کررہے بنیادی طور پر الائچی ایک بہت بڑی طاقت‘ قوت‘ وٹامن اے سے زیڈ تک کا خزانہ ہے۔ لاعلاج بیماریوں کیلئے مستقل علاج ہے۔

    یہ اس دور کی بات ہے جب ہم کالج پڑھتے تھے ہمارے ایک پروفیسر صرف چھوٹی الائچی کی اتنی باریک پسائی کرتے کہ ململ کے باریک کپڑے سے نکالتے اور آدھے چنے کے برابر اس کی پڑیا ہر لاعلاج مریض کو دیتے تھے۔ ان کے تجربہ کے مطابق ہمیشہ چھلکا سمیت الائچی پیستا ہوں اور ہرلاعلاج مریض کو یہی پڑیا دیتا ہوں۔ کسی کو دن میں ایک بار کسی کو دن میں تین سےچار بار کھانے کیلئے کہتا ہوں۔

    آپ چاہے کوئی بھی بیماری کا علاج کررہے آپ نہیں چھوڑنا چاہتے تو کوئی حرج نہیں لیکن اس صحت مند زندگی کو پانے کیلئے یہ بہترین علاج اور بہترین تندرستی کا راز آپ ہر گز نہ بھولیں اور اس تندرستی کے راز کو پانا آپ کو اتنا تندرست اور صحت مند کردے گا اور آپ گمان و خیال اور سوچ سے بالا تر اپنی صحت اور زندگی پائیں گے۔
    یہ تحریر سوشل میڈیا سے لی گئی ہے

  • آسان چکن کڑاہی گوشت ریسیپی

    آسان چکن کڑاہی گوشت ریسیپی

    اجزا:
    چکن:ایک کلو؛ دہی:ایک کپ ؛ درمیانی سائز ٹماٹر 3 عدد ؛ پیاز:2عدد ؛ ہرا دھنیا : حسب ضرورت ؛ لہسن :3 جوئے ؛ سبز مرچ : 2عدد ؛ادرک: ایک چھوٹا ٹکڑا ؛ ایک چائے کا چمچ آدھ کٹی مرچ ؛ ایک چائے کا چمچ زیرہ ؛ایک چائے کا چمچ سوکھا دھنیا ؛آدھا چائے کا چمچ ہلدی ؛ ایک چائے کا چمچ لال پسی ہوئی مرچ ؛نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    پیاز کو ایک کپ دہی کو ساتھ گرائنڈ کر لیں پھر آدھا کپ آئل کراہی میں ڈال کر گرم کریں اس گرم آئل میں چکن ڈال کر 10 منٹ تک فرائی کریں پھر دو عدد کٹے ٹماٹر اس میں شامل کر کے دم پر رکھ دیں ٹماٹر کا دم ختم ہونے پر اسمیں کٹا ہوا لہسن ادرک شامل کر یں اسکے ساتھ ہی باقی تمام مصالحہ جات بھی شامل کر دیں پھر اسکو 5 سے 7 منٹ تک بھون لیں اور اسمیں پیاز اور دہی کا پیسٹ شامل کر دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں پانے خشک ہو جانے کے بعد کڑاہی تیار ہے اسکے بعد سبز دھنیا اور سبز مرچ کے ساتھ گارنش کر کے تندور کی روٹی رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں

  • فرائی بھنڈی مصالحہ ریسیپی

    فرائی بھنڈی مصالحہ ریسیپی

    اجزا:
    بھنڈی : ایک کلو ؛ پیاز: ایک کلو ؛ ٹماٹر:آدھا کلو ؛ہلدی :آدھا چائے کا چمچ ؛ لال مرچ: ایک چائے کا چمچ ؛آدھ کٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ ؛املی پیسٹ:2 چمچ ؛نمک :حسب ذائقہ

    ترکیب:
    ایک کڑاہی میں آدھا کپ آئل ڈال کر گرم کریں پھر اسمیں بھنڈی ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں اسکے بعد بھنڈی کو کڑاہی سے نکال دیں اسکے بعد مصالحہ الگ سے تیار کریں کڑاہی میں دو چمچ آئل ڈال کر اسمیں سب سے پہلے ٹماٹر فرائی کریں 5 منٹ تک ٹماٹر فرائی کرنے کے بعد اسمیں پیاز شامل کر دیں 3 منٹ کے بعد اسمیں تمام مصالحے ڈال دیں اور پھر املی کا پیسٹ 2 چمچ شامل کر دیں تمام مصالحوں کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسمیں پہلے سے فرائی کی گئی بھنڈی شامل کر دیں اور 3 سے 4 منٹ پکائیں بھنڈی پکاتے وقت کبھی دم نہ دیں اس سے ایک کو بھنڈی کا رنگ خراب ہو جاتا ہے دوسرا بھنڈی میں لیس بن جانے کا امکان ہوتا ہے 3 سے 4 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکانے کے بعد بھنڈی کو چولہے پر سے اتار لیں اور باؤل میں ڈال کر روٹی اور رائتے کے ساتھ پیش کریں-

  • سفید بالوں کو سیاہ کرنا اب مشکل نہیں یہ نسخہ آزمائیں اور اس پریشانی سے نجات پائیں ہمیشہ کے لئے

    سفید بالوں کو سیاہ کرنا اب مشکل نہیں یہ نسخہ آزمائیں اور اس پریشانی سے نجات پائیں ہمیشہ کے لئے

    آج کل نوجوان نسل میں بالوں کا سفید ہو جانا عام مسئلہ ہےجس کے لئے وہ بازار سے ملنے والی کیمیکلز اورغیر معیاری مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں عمر اور وقت کے لحاظ سے بال سفید ہونا عام بات ہے لیکن وقت سے پہلے بال سفید ہونا پریشانی کا باعث ہے بالوں کے سفید ہونے میں سب سے اہم وجہ بالوں میں رنگ بنانے ویلا پگمنٹ میلانن نہ بننا یا کم مقدار میں بننا ہے ڈپریشن پریشانی غصہ وغیرہ بھی بالوں کے سفید ہونے کا باعث بن سکتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ پیدائشی یا خاندانی بھی ہو سکتی ہے

    سوکھے آملوں اور رہیڑوں کا سفوف بنا کر رات کو لوہے کی کڑاہی میں بھگو دیں صبح اس سے بال دھوئیں ہفتے میں دو بار استعمال کریں کچھ ہفتوں میں بال سیاہ ہو جائیں گے

    مہندی میں ایک چمچ کافی ایک چمچ شکر اور ایک عدد لیموں کا رس ملا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں آدھے گھنٹے بعداس پیسٹ کو سر پر لگا لیں 4 گھنٹے بعد سردھو لیں مہینے میں دو بار یہ عمل کریں

    5 عدد باداموں کو رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح اس کے چھلکے اتار کر نہا ر منہ 2 عدد کالی مرچ اور 2 عدد منقہ کے ساتھ کھا لیں اور اس کے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کریں

    پیاز کو گرینڈ کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو بالوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں اس سے بال سیاہ ہونا شروع ہو جائیں گے

  • بلیک ہیڈز سے نجات کے ہمیشہ کے لیے

    بلیک ہیڈز سے نجات کے ہمیشہ کے لیے

    بلیک ہیڈز چہرے کی خوبصورتی کے بگاڑ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہ ناک کے اوپر اور پیشانی پر پائے جاتے ہیں اس سے چہرہ بد نما معلوم ہوتا ہے صحت مند ہو یا مسائل کا شکار ان کا ہر طرح کی جلد پر نکلنا عام سی بات ہے ان سے نجات حاصل کرنا زیادہ مشکل نہیں اس کے لیے سٹیمنگ اور مساج زیادہ موثرہیں اس کے لیے سب سے پہلے کسی مساج کریم سے چہرے کا 10 منٹ مسج کریں خاص طور پر بلیک ہیڈز پر تاکہ وہ نرم ہو جائیں اس کے بعد سٹیم لیں اور گیلے تولیے سے ہلکے سے رگڑ کر صاف کریں اور بلیک ہیڈز کو دبا کر نکال دیں اور فورا ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں تاکہ مسام بند ہو جائیں اور بلیک ہیڈز دوبارہ نہ بن سکیں

    تولیے کو گرم پانی میں بھگو لیں اور چہرے پر پھیلا کر لیٹ جائیں جب تولیہ ٹھنڈا ہو جائے تو دوبارہ گرم پانی میں تولیہ بھگو کر لیٹ جائیں اسطرح بلیک ہیڈز نرم پڑ جایئں گے تولیے سے ہلکا سا دبا کر نکال لیں

    صابن میں چینی یا خشخاش کے دانے ملا کر منہ پر ہلکا ہلکا رگڑیں پھر منہ دھو لیں

    ہلکے گرم دودھ میں میدہ مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور بلیک ہیڈز پر لگا لیں 10 منٹ بعد روئی کو دودھ میں بھگو کر اس سے چہرہ صاف کر لیں

    ایک چمچ چینی میں لیموں کا رس مکس کر کے بلیک ہیڈز والی جگہ پر لگا لیں اور اچھی طرح سے ہلکا ہلکا رگڑ لیں اس سے بلیک ہیڈز ختم ہو جائیں گے

    ایک عدد انڈے کی سفیدی میں آدھا چمچ شہد مکس کر کے آدھے گھنٹے تک بلی ہیڈز پر لگائیں اس سےبلیک ہیڈز ختم ہونے کے ساتھ ساتھ جلد بھی نرم و ملائم ہو جائے گی

  • جلد کی تروتازگی برقرار کے لیے آسان ٹپس

    جلد کی تروتازگی برقرار کے لیے آسان ٹپس

    چہرے کی چمک کے لئے:
    ہفتے میں 3 مرتبہ دہی میں سرکے کے تین یا چار قطرے ڈال کر مکس کر کے لگائیں 5 منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس سے چہرہ چمک جائے گا

    حلقوں کے لئے:
    آنکھوں کے گرد حلقے اور سوجن کے لئے آلو اور کھیرے کا جوس مکس کر کے لگائیں

    دانوں اور کیل مہاسوں کے لیے:
    میتھی کے پتوں کو گرائنڈ کر کے اسمیں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے دانے اور کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں

    صاف اور ملائم جلد کے لیے:
    دو عدد بادام پیس کر اسمیں تھوڑا سا لیموں اور شہد کا رس ملا کر 5 سے 10 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں بعد میں چہرہ دھو لیں جلد صاف اور ملائم ہو جیئگی ابٹن لگانے سے بھی چہرے پر تازگی آتی ہے اور رنگت صاف ہوتی ہے

    پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لئے:
    پانی میں لیموں کا رس دال کر اسمیں تھوڑی دےیر کے لیے ایڑیاں ڈبو دیں لیموں کے اندر ایسڈک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو پھٹی خشک اور مردہ جلد کے لیے بہت مفید ہے

  • آلو کھانا صحت کے لیے مفید آلو کے حیرت انگیز فائدے

    آلو کھانا صحت کے لیے مفید آلو کے حیرت انگیز فائدے

    آلو ایک مشہور عام سبزی ہے جو زمین کے اندر پیدا ہونے والی سبزیوں میں سے ایک ہے یہ دنیا کے ہر ملک میں کھایا جاتا ہے اسکے بغیر کوئی بھی سبزی نامکمل ہے اسے مختلف طریقوں سے ابال کر پکا کر کھایا جاتا ہے آلو بطور چپس کباب کٹلس سالن کام آتا ہے آلو کی کئی اقسام ہے سب سے اچھی قسم سرخ گولا ہے

    اسکا ذائقہ پھیکا مزاج سرد اور خشک پہلے درجے میں ایک عام ترکاری ہے آلو ہمیشہ تازہ ہی اچھے اور فائدہ بخش ہوتے ہیں انہیں سٹور میں رکھا جاتا ہے مگر سٹور کے آلو کم مزیدار ہوتے ہیں آلو میں نمکیات روغنی اجزا پروٹین اور وٹامن ایچ سی ای بی ڈی کی وافر مقدار آلو میں موجود ہوتی ہے

    آلو جسم کو طاقت دیتا ہے اور لاغر پن کو ختم کرتا ہے گٹھیا اور جوڑوں کے درد کے لیے تندور میں بھونا ہوا آلو استعمال کریں گردے وغیرہ کی پتھری کے لئے آلو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور چار سے پانچ کلو پانی استعمال کریں

    حاملہ خواتین آلو کا استعمال کم کریں کیونکہ امریکن تحقیق کے مطابق آلو میں نشاستہ کی زیادہ مقدار خون میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھاتی ہے جس سے حاملہ خاتون اور بچے دونوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

  • دار چینی کے کرشماتی فوائد

    دار چینی کے کرشماتی فوائد

    کھانوں میں گرم مصالحے کا استعمال کھانے کا اہم جزو ہے دار چینی کو ونڈر مصالحہ بھی کہتے ہیں یہ کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت کے لحاظ سے بھی اس کے بے حد فوائد ہیں دار چینی میں موجود کمپاؤنڈز بہت سے خصوصیات سے بھر پور ہوتے ہیں جو صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں

    دار چینی کو دودھ کے ساتھ ملا کر پینا بہت زیادہ مفید ہے اور دار چینی کا دودھ کئی بیماریوں میں فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ایک کپ دودھ میں دو چمچ دار چینی پاؤڈر کو اچھی طرح ملا لیں اس سے نظام انہصام درست ہوتا ہے گیس کی تکلیف دور ہو جاتی ہے خون میں شوگر لیول کم کرتا ہے دار چینی والا دودھ ٹائپ 2 ذیا بیطس میں بیت مفید ہے اسے پینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں

    دار چینی بد ہضمی اور زخم کوکرنے میں مدد دیتی ہے اسکا استعمال بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے کولیسٹرول کم کرتا ہے ماہرین صحت کے مطابق روزمرہ کھانوں میں دار چینی کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے یہ دل اور شریانوں میں خون جمنے سے بھی روکتی ہے

    دار چینی شہد کے ساتھ کھانے سے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھتی ہے دار چینی کا کھانے میں استعمال کرنے سے بیکٹیریا کی افزائش کم ہوتی ہے جو کھانے کو خراب ہونے سے بچاتی ہے

  • خوبصورتی کو نکھارنے کے لئے بیسن کے فوائد

    خوبصورتی کو نکھارنے کے لئے بیسن کے فوائد

    ہر کوئی چاہتا کہ اس کی جلد داغ دھبوں اور جھریوں سے صاف ترتازہ اور نکھری نکھری ہو اس کے لیے بازار میں مختلف کریمیں بھی دستیاب ہیں جن کے بہت زیادہ استعمال سے جلد خراب ہو جاتی ہے اس سے بچنے اور جلد کو پرکشش بنانے کے لیے چند آسان ٹوٹکے درج ذیل ہیں

    روزانہ بیسن کو پانی میں ملا کر لگائیں اور 5 سے 10 منٹ ہلکا ہلکا مسج کریں اس سے چہرے کی رنگت نکھر جائے گی اور دوسری کریموں کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی بیسن رنگ گورا کرنے کے لئے صدیوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے بیسن رنگ گورا اور جلد دلکش بناتا ہے

    ایلوویرا کا گودا ایک چمچ دودھ ایک چمچ اور بیسن آدھا چمچ ایک پیالی میں ڈال کر ان سب کو اچھی طرح مکس کریں گڑھا پیسٹ بن جائے گا اگر پیسٹ گاڑھا نہ بنے تو گائے کا دودھ مزید ڈال لیں اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر 1 منٹ مساج کریں اور 20 منٹ بعد پانی سے چہرہ دھو لیں اس کو ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے جلد گوری تروتازہ ہو جائے گی اور داغ دھبے ختم ہو جائنگے

    خشک جلد کے لئے بیسن میں ہلدی اور دودھ کی بالائی اور شہد مکس کر کے اس ماسک کو چہرے پر 15 منٹ تک
    لگائیں جب خشک ہو جائے تو پانی سے اچھی طرح منہ دھو لیں

    چکنی جلد کے لئے بیسن میں عرق گلاب مکس کرکے چہرے پر لگائیں جب ماسک خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں دن میں دو با بیسن میں لیموں شامل کر کے چہرہ دھونے سے رنگت نکھر جائے گی-