Baaghi TV

Category: خواتین

  • شہد ایک مکمل غذا اس کے طبی فوائد

    شہد ایک مکمل غذا اس کے طبی فوائد

    شہد میں اللہ تعالیٰ نے انتہائی شفا رکھی ہے اسکا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے شہد کی مکھی دن رات کی انتھک محنت سے شہد تیار کرتی ہے اس میں اللہ نے قدرتی مٹھاس رکھی ہے قرآن پاک میں شہد کی مکھی کا ذکر اتنی اہمیت سے کیا گیا ہے کہ ایک پوری آیت اس کے نام پر نازل کی گئی ہے

    قرآن پاک میں اللہ کا فرما ن ہے ”اسمیں شفاء کے علاوہ کچھ نہیں لیکن یقین کرنے والوں کے لیے” شہد کی انسانی جسم کے لیے فائدے بے شمار ہیں اسکا جلد کے امراض کے لیے استعمال نہایت مفید ہے جلد پر دانوں کے اوپر شہد لگانے سے چند ہی دنوں میں دانے ختم ہو جاتے ہیں

    سبزیوں کے تیل اور لیموں کے رس میں شہد ملا کر لگانے سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے انڈے کی زردی میں تھوڑا سا شہد ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرہ دلکش اور خوبصورت نظر آنے لگتا ہے چہرے کی جھریوں کے لیے شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر ماسک بنا لیں اس کو منہ پر لگائیں تھوڑے دنوں میں جھریاں ختم ہو جائیں گی

    رنگ نکھارنے کے لئے ایک چمچ بیسن میں تھوڑی سی ہلدی ایک چمچ گائے کا دودھ اور چند قطرے شہد ملا کر مکس کر کے ہفتے میں دو بار چہرے پر لگانے سے بہت زیادہ فرق پڑتا ہے شہد کو نیم گرم پانی میں مکس کر کے نہار منہ پینے سے اچھی صحت کے ساتھ ساتھ موٹاپا بھی کم ہوتا ہے

    بچوں اور بڑوں کواکثررات میں سونے میں کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے جو نظام تنفس میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے اس سے نجات کے لیے شہد کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے شہد میں اینٹی بیکٹیریا اینٹی وائرس اور اینٹی فنگلز پائے جاتے ہیں جو کئی بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں مفید ہوتے ہیں

  • ٹماٹر کھانا صحت کے لئے انتہائی مفید

    ٹماٹر کھانا صحت کے لئے انتہائی مفید

    ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جسکا استعمال سالن کے ساتھ ساتھ سلاد کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے ٹماٹر میں حیاتین اور حراروں کی مقدار دوسری سبزیوں سے زیادہ ہو تی ہے ٹماٹر نرم غذا ہے اور آسانی سے چبائی جا سکتی ہے اور جلد ہضم ہو جاتی ہے

    دبلے پتلے اور لاغر بچوں کو ٹماٹرکھلانے چاہئیں کیونکہ ٹماٹر بھوک بڑھاتا ہے اور آنتوں کے فعال کو صحیح کام کرنے میں مدد دیتا ہے اگر ہفتے میں تین بار ٹماٹر کی ڈشیں کھا لی جائیں تو جسم میں سال بھر کےکئی اجزا کی کمی پوری ہو جاتی ہے

    جلد کی خوبصورتی کے لئے ٹماٹر بہت مفید ہے سلاد کے طور پر ٹماٹر کا روزانہ استعمال دل جگر اور دل کے لیے انتہائی مفید ہے ٹماٹر کا ماسک چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے اس کے لئے 3 یا 4 ٹماٹروں کو گرینڈ کر کے اس میں پانی ڈال کر مکس لیں پھر اسکو چھان کر اسمیں 3 چمچ چینی 3 چمچ گلیسرین ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب گاڑھا ہو جائے تو کسی بوتل میں ڈال لیں اور ہفتے میں 3 با ر استعمال کریں

    یہ بھوک لگاتا ہے کھانے کو ہضم کرتا ہے قبض کشا ہے اگر بچوں کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوں تو ٹماٹرون کا رس پلانے سے جلد آرام ملتا ہے ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے جسم سے خشکی دور کرتا ہے ٹماٹر کا جوس دل اور کینسر کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جسم میں کسی حصے میں سوزش اور پٹھوں کی درد کی صورت میں ٹماٹر استعمال نہ کریں گردے یا مثانے کی پتھری میں بھی ٹماٹر نہ کھائیں

  • خواتین کے لیے میتھی دانہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے

    خواتین کے لیے میتھی دانہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے

    میتھی دانہ موسمی وائرس سے محفوظ رکھتا ہے شوگر کے مریضوں کے لئے میتھی دانے کا استعمال خون میں شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے کے لیے بہت مفید ہے گیس اور ڈائریا کی تکلیف میں دہی میں ملا کر کھانے سے آرام ملتا ہے

    میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے مفید ہے ڈلیوری کے بعد ہونے والی کمزوریوں میں میتھی دانے کے استعما ل سے بہت فائدہ ہوتا ہے دیہاتوں میں بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو اسکے لڈو بنا کر کھلائے جاتے ہیں یہ ہڈیوں کو محفوظ کرتا ہے

    ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ ایک چٹکی میتھی دانہ کھانے سے ماہواری کے درد سے نجات ملتی ہے ذہنی تناؤ اور سٹریس کم کرنے کے لئے میتھی دانہ لیموں کا رس شہد تلسی کے چند پتے اور دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا ہو نے پر پی لیں اس سے ذہنی تنؤ اور اسٹریس کم ہو جاتا ہے

    میتھی دانہ وزن کم کرتا ہے بالوں کا روکھا پن دور کرتا ہے جگر کی حفاظت کرتا ہے دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے قبض اور پیچش میں آرام پہنچاتا ہے ہارمونز کی بے ترتیبی درست کرنے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ میتھی دانہ ملا کر پی لیں اس کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں یہ ہارمونز کی ترتیب کے لئے جادو کا کام کرتی ہے

  • زیادہ پانی پینا جلد اور بالوں کی اچھی صحت کا ضامن

    زیادہ پانی پینا جلد اور بالوں کی اچھی صحت کا ضامن

    پانی قدرت کی بیش بہا نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے پانی اللہ پاک کا تحفہ ہے پانی ہمارے جسم میں 70 فیصد حصے پر مشتمل ہے پانی کی اس پوری مقدار سے چہرہ چھائیوں اور داغ دھبوں سے صاف رہتا ہے ماہرین کے مطابق دن میں 10 سے 12 گلاس پانی پینا چاہئے موسم کوئی بھی ہو ہر موسم میں پانی جسم کے درجہ حرارت کو اعتدال پیں رکھتا ہے

    پانی ہمارے جسم سے ان فاسد مادوں کو نکالتا ہے جو جسم میں رہنے سے زہر بھی بن سکتے ہیں پانی بھوک کو کنٹرول کرتا ہےاور کیلوریز کو اعتدال میں رکھتا ہے جس سے وزن بھی کم ہو جاتا ہے لیکن پانی صاف ہونا چاہئے اگر پانی صاف نہ ہو تو الٹا صحت کے لئے مسائل پیدا کر دیتا ہے

    گردوں کی بیماریوں کے لئے پانی کا استعمال بہت ضروری ہے پانی کے زیادہ استعمال سے ہمارے جسم سے چربی بھی گھٹتی ہے کام یا ورزش کے دوران پسینے جسم سے خارج ہونے کے ساتھ چربی بھی کم کرتا ہے زیادہ پانی پینے سے چہرے کی جلد تروتازہ رہتی ہے پانی پینے سے چہرے پر خاص قسم کی چمک آتی ہے چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ نکھرا نکھرا نظر آتا ہے چہرے اور بالوں کی نمی برقرار رہتی ہے

    امریکہ میں پانی کے فوائد پر ریسرچ کے مطابق پانی کا زیادہ استعمال جلد کی تازگی کے ساتھ ساتھ ذہن نھی تیز کرتا ہے جسم میں نمکیات کی کمی نہیں ہوتی ذہنی کمزوریوں سے نجات ملتی ہے پانی بیٹھ کر سنت کے مطابق پینا چایئے پانی بیٹھ کر پینے سے پانی حاجت کے مطابق جسم میں جاتا ہے اور اگر کھڑے ہو کر پیا جائے تو ضرورت سے زیادہ پانی جسم میں جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے

  • آنکھوں کی کمزوری اور بینائی کے لئے انتہائی مجرب عمل

    آنکھوں کی کمزوری اور بینائی کے لئے انتہائی مجرب عمل

    جسم کا ہر حصہ انسان کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے لیکن آنکھ قدرت کی وہ انمول نعمت ہے جس سے قدرت کی بنائی ہوئی کائنات کی دلکشی اور حسن سے لطف اندوز ہوتا ہے خدانخواستہ اگر بینائی کم ہو جائے یا ختم ہو جائے تو زندگی پھیکی اور بوجھ لگنے لگتی ہے زرا سی توجہ سے ہم اپنی بینائی کو بہتر رکھ سکتے ہیں

    دونوں ہاتھ کی ہتھیلیوں کو رگڑ کر آنکھوں پر رکھ دیں اس دوران آنکھوں میں روشنی نہ پڑنے دیں اس سے آنکھوں کو سکون ملتا ہے یہ عمل دن میں کئی با دہرایا جا سکتا ہے

    ہر روز رات کو سوتے وقت سرسوں کی تیل سے مالش کرنے سے آنکھوں کی بینائی کم نہیں ہوتی اور نہ ہی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال بڑھاپے میں بھی نظر کمزور نہیں کرتا اور غسل کرنے سے پہلے پاؤن کے انگھوٹھوں پر سرسوں کا تیل لگانے سے نظر کمزور نہین ہوتی

    پانچوں وقت کی نماز کے بعد سیدھا ہاتھ ماتھے پر رکھ کر 11 مرتبہ ‘یانُورُ’ ایک ہی سانس میں پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کر کےآنکھون پر پھیر لینے سے بینائی نظر کی کمزوری اور آنکھوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے آنکھوں کی بینائی کے لئے سورۃ ‘ق’ تین مرتبہ پڑھ کر سرمے پر دم کر کے رکھ لیں اس سرمے کو روزانہ آنکھوں میں ڈالنے سے نظر تیز ہو جائے گی

  • ہاتھوں کی حفاظت کے آسان طریقے

    ہاتھوں کی حفاظت کے آسان طریقے

    چہرے کے ساتھ ہاتھ بھی اچھی خاصی توجہ چاہتے ہیں عام طور پر خواتین ہاتھوں کی صحت پر توجہ نہیں دیتیں ہاتھ نرم و نازک اور خوبصورت تب ہی اچھے لگتے ہیں جب ان کی حفاظت کی جائے

    صابن یا ڈیٹرجنٹ کا زیادہ استعمال بھی ہاتھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ہاتھ دھونے یا کام کرنے کے بعد کوئی اچھا سا موئسچرائزر ہاتھ پر لگانے سے صابن کے مضر اثرات دور ہو جاتے ہیں رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے کسی اچھی سی کریم سے ہاتھوں کا مساج کرنے سے ہاتھوں کی جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے

    رات کو سونے سے پہلے عرق گلاب اور گلیسرین کا مساج بھی ہاتھوں کو نرم و ملائم رکھتا ہے سخت اور کھردرے ہاتھوں کے لئے پٹرولیم جیلی میں کاربالک ایسڈ ملا کر مساج کریں ایک عدد انڈے کی سفیدی میں گلیسرین شہد اور جوار کا آٹا ملا کر پیسٹ بنا کر ہاتھوں پر ملنے سے ہاتھ نرم و ملائم ہو جاتے ہیں

    گلیسرین عرق گلاب اور لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں کام کرنے کے بود اور رات کو سانے سے پہلے ہاتھوں اور پاؤں پر لگا لیں اس سے ہاتھ کھردرے نہیں ہوتے زیتون کا تیل اور ٹماٹر کا رس ہاتھوں پر ملنے سے بھی ہاتھ نرم و ملائم ہوتے ہیں

  • ناخنوں کو چمکدار خوبصورت اور مضبوط بنانے کے آسان طریقے

    ناخنوں کو چمکدار خوبصورت اور مضبوط بنانے کے آسان طریقے

    آج کل قدرتی ناخنوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور ناخن لمبے کرنے کا رواج زور پکڑ رہا ہے اگر آپ اپنے ناخن خراب ہونے کی وجہ سےنمایاں نہیں کر سکتیں تو آپ تھوڑی سی توجہ سے اپنی اس خامی پر قابو پا سکتی ہیں

    جب ناخن خشک ہو جائیں تو قدرتی گلابی رنگ کی نیل پالش استعمال کریں اور کاسمیٹک کی دوکان سے اچھی سا مینی کیور سیٹ خرید لیں اور اس سے ناخنوں کی سیٹنگ کریں اور اس کے علاوہ گھر میں کپڑے کے پیڈ کے ساتھ ناخنوں کو رگڑیں اس سے ناخن کےنیچے خون کی گردش میں تیزی آ جاتی ہے اور ناخن چمکدار اور شفاف ہو جاتے ہیں اسکو پف کرنا کہتے ہیں

    تین عدد لیموں لے کر اس میں پھٹکڑی ملا کر مکس کرکے اسے ناخنوں پر 15 منٹ تک لگائیں خشک ہونے پر دھو لیں اور پانی میں لیموں کا رس ملا کر پیئں اس سے ناخن کے ٹوٹنے کا عمل ختم ہو جائے گا-

    لیموں کے رس میں تھوڑا سا نمک ملا کے ناخنوں پر لگایئں 10 منٹ بعد ناخنوں کی صفائی کر لیں ہفتے میں 3 مرتبہ کریں زرد ہوتے ناخن سفید اور قدرتی طور پر چمکدار ہو جائیں گے

    لیموں اور نارنگی کا جوس پینے سے ناخن مضبوط ہوتے ہیں گاجر اور آئرن کا استعمال ناخن تیزی سے بڑھتے ہیں ناخنوں کی چمک بڑھانے کے لئے سرسوں یا ناریل کے تیل کا مساج کریں دودھ میں لیموں کا رس ملا کر ناخنوں کو 5 منٹ تک اس میں ڈبو دیں اس سے ناخنوں کا رنگ ٹھیک ہو جائے گا لہسن کا رس نکال کر اس سے ناخن کی ما لش کریں اس سے بھی ناخن چمکدار اور شفاف ہو جاتے ہیں

  • ملتانی مٹی کے کمال کے فائدے

    ملتانی مٹی کے کمال کے فائدے

    ملتانی مٹی کے بہت سے فائدے ہیں چہرے پر لگانے سے جلد صاف ہو جاتی ہے داغ دھبے اور کیل مہاسے صاف ہو جاتے ہیں جلد کے علاوہ اسے سر کے بال صاف کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اسے شیمپو کی حثیت کے طور پر استعمال کرنا مناسب نہیں اگر بالوں میں چکنائی آ جائے تو ملتانی مٹی میں عرق گلاب اور لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر بالوں میں لگا کر اچھی طرح کنگھی کریں اور پھر 15 منٹ بعد سر دھو لیں

    چکنی جلد کے لیے مٹی میں عرق گلاب ملا لیں اس کے علاوہ لیموں کا رس شہد اور بادام کا تیل اور دودھ بھی ملا سکتے ہیں اس سے بھی بہت اچھے اثرات پڑتے ہیں خشک جلد کے لئے اس میں ناریل یا زیتون کا تیل ملانا ضروری ہے

    ایک چمچ ملتانی مٹی میں ایک چمچ ایلوویرا جیل ایک چمچ لیموں کا رس عرق گلاب یا دودھ مکس کرکے ماسک بنا لیں
    چہرے پر لگانے سے پہلے اچھی طرح چہرہ دھو لیں پھر یہ ماسک لگا لیں 15 منٹ بعد پانی سے اچھی طرح منہ دھو لیں ہفتے میں دو مرتبہ یہ عمل کریں

  • پھوڑے اور پھنسیوں سے نجات کے لئے آسان نسخے

    پھوڑے اور پھنسیوں سے نجات کے لئے آسان نسخے

    برسات کے موسم میں اکثر پھنسی پھورے نکل آتے ہیں خصوصا بچوں کو اور یہ کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں ان کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ آہستہ آہستہ جسم کے دوسرے حصوں پر بھی نکلنا شروع ہو جاتے ہیں لہذا انکا وقت پر علاج بہت ضروری ہے

    اگر پھوڑا پھٹ جائے اور آرام نا آ رہا ہو تو راغن زیتون 4 چمچ تل کا تیل 3 چمچ موم 5 گرام نیم کے پتے 20 گرام لے کر نیم کے پتوں کو باریک پیس لیں پھر انکو روغن زیتون اور تل کے تیل میں اتنی دیر تک پکائیں کہ پتے جل جایئں پھر اس میں موم شزمل کر لیں جب موم پگھل جائے تو ساری چیزوں کو مکس کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر کسی ڈبی میں ڈال کر محفوظ کر لیں اور پھٹے ہوئے پھوڑوں لگائیں

    ایلوویرا کا رس پینے سے پھورے پھنسیوں سے آرام آجاتا ہے نیم کے ترکونے کی گولیاں بنا کر کھانے سے خون صاف ہو جاتا ہے اس سے پھوڑے پھنسیاں نہیں نکلتے فالسے کی پتوں کو پیس کر لگانے سے بھی آرام آ جاتا ہے کریلے کھانے یا کریلوں کا گوس پینے سے بھی خون صاف ہو جاتا ہے اور پھوڑے پھنسیوں سے بچاتا ہے

  • انگور کھانے کے فائدے جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    انگور کھانے کے فائدے جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    انگور مشہور میوہ ہے اسکی بہت سی اقسام ہیں جنگلی پہاڑی سفید کالا سرخ ہیں اصل میں دو رنگ اور دو اقسام کے زیادہ ہوتے ہیں سفید اور سیاہ بہتر وہ ہے جو گرمی کے موسم کا ہو اسکا مزاج پہلے درجے میں گرم تر ہے پکا ہوا انگور جلدی ہضم ہو جاتا ہے غذائیت میں تمام میووں سے زیادہ عمدہ اور خون پیدا کرنے میں بہترین ہے

    جس انگور کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہو وہ گرمی نہیں کرتا ایسا انگور معدے کے لیے مفید ہے اور دوسرے پھلوں کی طرح معدے میں فاسد نھی نہیں ہوتا بو علی سینا نے لکھا ہے انگور سے جو خون بنتا ہے اس میں انجیر کے خون کی طرح خرابی کم ہوتی ہے اور اسی کی طرح کثرت سے بنتا ہے پھر بھی اتنا نیں بنتا جتنا انجیر سے بنتا ہے انگور کا رس آنکھ پر لگانےسے آنکھ کی کھجلی ختم ہو جاتی ہے

    انگور کی بیل کی لکڑی کی راکھ کو پانی میں گھول کر پینے سے مثانے کی پتھری پیدا نہیں ہوتی اور اس راکھ کی لیپ سے بواسیر کے مسوں سےآرام ملتا ہے انگور کا استعمال جسم میں فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے کھانسی زکام وغیرہ میں بھی بے حد مفید ہے اسکا رس معدے کی رطوبت کو ہاضم بنانے کے ساتھ ساتھ عمل انہضام کے بعد خون میں شامل ہو کر خون کو صحت مند بناتا ہے انگور کا رس درد شقیقہ معدے کی بیماریاں قبض تپ دق کھانسی جسم کی کمزوری خون کی کمی وغیرہ کے لئے بے حد مفید ہے