Baaghi TV

Category: خواتین

  • نبی پاک کا فرمان’جس گھر میں سرکہ ہو وہ کبھی محتاج نہیں ہوتا’سرکے کے حیران کن فوائد

    نبی پاک کا فرمان’جس گھر میں سرکہ ہو وہ کبھی محتاج نہیں ہوتا’سرکے کے حیران کن فوائد

    سرکے کو ہزاروں سال سے استعمال کیا جا رہا ہے اور بہت آزمودہ بھی پایا ہے سرکہ ایک اسلامی غذا ہے سرکہ انبیاء کو بھی بے حد پسند تھا رسول پاکؐ کی بتائی ہوئی یہ غذا شوگر کولیسٹرول کینسر اور موٹاپے کے لیے بہت مفید ہے

    سزیوں اور پھلوں سے بنایا جانے والا سرکہ اصلی اور مفید ہوتا ہے سیب اور انگور کا سرکہ افضل شمار کئے جاتے ہیں سیب یا انگور کے سرکے میں گندم یا جو کی روٹی بھگوکر کھانے سے غیر معمولی توانائی ملتی ہے

    حضرت جابر بن عبداللہؓ کی روایت ہے کہ رسول پاکؐ نے اپنے گھر میں سالن طلب فرمایا گھر کے لوگوں نے کہا سرکہ کے سوا کچھ نہیں ہے آپؐ نے سرکہ منگوایا اور کھانے لگے اور فرماتے رہے سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے رسول پاکؐ کا فرمان ہے

    ‘سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے اے اللہ سرکہ میں برکت عطا کر اسلئے کہ مجھ سے پہلے گمام انبیاء کا سالن تھا اور جس گھر میں سرکہ ہو وہ گھر محتاج نہیں ہوتا

    سرکہ کے بے شمار فائدے ہیں معدہ کی صفائی کرتا ہے کثیف غذاوْں کو ہضم کرتا ہے بلغم سے آرام پہنچاتا ہے قبض کشاء ہے گرم کر کے کلی کرنے سے دانتوں کے درد خگم ہوتے ہیں اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں

    پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے سیب کے سرکے کا روزانہ رات کو نیم گرم پانی کا استعمال چربی پگھلا دیتا ہے سیب کے سرکے میں تیزابی خاصیت کی وجہ سے چربی اور کھانے کے مضر حصے فوری طور پرپگھلنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرنے لگتا ہے اورخون میں شوگر کی مقدار بھی کنٹرول رہے گی

    سرکہ کینسر سے بچنے کے لیے قوت مدافعت پیدا کرتا ہے تحقیقات کےمطابق سرکہ کینسر کح سیلز کو ختم کرتا ہے اور دل کی بیماریوں کو کم کرتا ہے عید قربان کے موقع پر سیب یا انگور کا خالص سرکہ گوشت کے ساتھ استعمال کرنے سے گوشت جلدی ہضم ہو جاتا ہے ۔

  • کالی مرچ کے حیران کن طبی فوائد

    کالی مرچ کے حیران کن طبی فوائد

    کالی مرچ کو اردو میں کالی مرچ اور عربی میں فلفل اسود اور فارسی میں فلفل سیاہ کہتے ہیں اسکا رنگ سیاہ اور ذائقہ تیز ہے مزاج گرم خشک ہے اسکےاجزا میں فولاد وٹامن بی اور ای شامل ہیں

    کالی مرچ کا استعمال دل کی حرکت تیز کرتا ہے اسکے استعمال سے معدہ کی اصلاح کر کے جسم میں خون پیدا ہوتا ہے اورجگر کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال بہت مفید ہے

    گیسٹرک کے لئے 1 کپ پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر ایک چٹکی کالی مرچ پاوْڈر ڈال کر کھانے کے بعد پینے سے گیسٹرک سے کافی آرام ملتا ہے

    کالی مرچ پیٹ سے گیس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید گیس بننے سے روکتی ہے آدھا چمچ کالی مرچ اورایک چمچ شہد کا استعمال بھوک بڑھاتا ہے پیٹ میں کیڑوں کے لئے ایک گلاس لسی میں کالی مرچ ملا کر پینے سے کیڑے مر جاتے ہیں اور تکلیف کم ہو جاتی ہے

    فوڈ پوائزننگ کے لئے ایک چٹکی پسی کالی مرچ مکھن میں ملا کر وقفے وقفے سے تھوڑی تھوڑی مقدار میں استعمال الٹی اور فوڈ پوائزننگ میں بہت مفید ہے

    قبض سے نجات کے لئے کھانے میں کالی مرچ کا استعمال لازمی بنا لیں روزانہ کالی مرچ کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے

  • امرود قدرت کی ایک خاص نعمت امرود کے کرشماتی فوائد

    امرود قدرت کی ایک خاص نعمت امرود کے کرشماتی فوائد

    امرود قدرت کا ایک قیمتی تحفہ ہے اسکا درخت عام پایا جاتا ہے اسکے چھلکے کا رنگ ہرا اوراندرسے گوداسفیداور گلا بی ہوتا ہے اسمیں کاربوہائیڈریٹس وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشئم فائبر فیٹس پانی اور پروٹینز وافر مقدارمیں پائے جاتے ہیں

    امرود ہاضمہ بہتربناتا ہے جلدکے امراض کے لئے بےحد مفید ہے امرود کا استعمال کینسر اور ذیا بیطس سے محفوظ رکھتا ہے اور یہ بہترین قبض کشاء ہے

    امرودمیں موجود وٹامنز اور کیلشئم بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے امرود میں موجود اجزا خعن کے بہاوُ کو متوازن رکھتے ہیں جس سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے

    امرود کھجلی بہرے پن پیٹ درد اور ٹانگوں کے کھنچاوْ کے علاج میں بھی بے حد مفید ہے بھوک نہ لگنے کی صورت میں کھانے کے بعد امرود کھانے سے بھوک بڑھ جاتی ہے

    نظام انہظام کی خرابی قبض کی شکایت اور آنتوں کی خشکی کےخاتمے کے لئے نہار منہ پیٹ بھر کر امرود کھانا بے حدمفید ہے۔

  • شہد کے استعمال سے چہرے کو حسین بنائیں

    شہد کے استعمال سے چہرے کو حسین بنائیں

    شہد قدرت کی ایک عظیم نعمت ہے اسکا ذکر قرآن پاک۔میں بھی آیا ہے اسمیں اللہ تعالی نے بہت زیادہ شفا رکھی ہے اور جلدی امراض میں اسکا استعمال نہایت مفید ہے بہت سی جلد کی پروڈکٹس میں شہد کا استعمال لازمی جزو کے طور پہ کیا جاتا ہے اوریہ چہرے کی دلکشی بڑھانے کے لئے بھی شہد کا استعمال انتہائی مفیدہے

    چہرے کے داغ دھبے رور کرنے کے لئے ایک چمچ شہد ایک چمچ ملک پاوُڈر ایک چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ بادام کا تیل ملا کر چہرے پر لگائیں اور ١۵ منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس سےداغ دھبے دور ہونے کے ساتھ ساتھ چہرے پرچمک آئیگی اور رنگت نکھر جائیگی

    ایک شہدکےچمچ کوہلکا ساگرم کر کے اس میں ہم وزن دہی ملا کر چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد چہرہ دھو لیں یہ کیل مہاسوں کے لئے نہایت مفید ہے

    شہداورلیموں کا رس غیر ضروری بالوں کو ختم کرتے ہیں ایک چمچ لیموں کے رس میں تین چمچ شہد ملا کر ٢٠منٹ کے لئے چہرے پر نرمی سے لگا لیں ہفتے میں دوبار استعمال کریں

    خشک جلدکے لئے ایک چمچ شہد میں ایک چمچ دودھ اور ایک چمچ روغن بادام مکس کر کےماسک بنا لیں اور دس منٹ بعد چہرہ دھولیں اس سےجلد نرم ملائم اور تزہ ہو جاتی ہے

  • سر کی خارش سے نجات پانے کے چند  آسان ترین ٹوٹکے

    سر کی خارش سے نجات پانے کے چند آسان ترین ٹوٹکے

    سر کی خارش میں خشکی بہت عام سی چیز ہے جس کا سامنا مرد اور عورتوں دونوں کو ہوتا ہے اسکے علاوہ بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل سے بھی خارش کا باعث بن سکتے ہیں کسی ہجوم میں خارش خاص طور پر خشکی یا جوئیں باہر نکلنا بے حد شرمندگی کا باعث بنتے ہیں اس سے نجات کے لئے چند ٹوٹکےدرج ذیل ہیں

    بالوں خصوصا خشک بالوں کے لئے ایک بہترین حل گرم تیل ہے جو بالوں کی نمی کو بحال کرکے خشکی کو کم کرتا ہے زیتون کے تیل کو کچھ دیر گرم کر کے اس میں شہد کی کچھ بوند یں ملا کر بالوں پر لگا کر چند منٹ انگلیوں سے مالش کریں اسکے بعد بالوں کو باندھ لیں تھوڑی دیر بعدکسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں-

    ایلوویرا سر اور جلد کے لئے بے حد مفید ہے ایلوویرا جیل کو سر پر لگا کر تھوڑی دیر بعد شیمپو کرنے سے سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے اور بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں

    لیموں خارش زدہ سر کو سکون پہنچانے کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے لیموں کا تازہ رس سر پر لگا ئیں کچھ دیر لگا رہنے دیں جب خشک ہونے لگے تو بال دھو لیں

    سر کی مردہ اور خشک جلد لئے کیلے کو شہد کے ساتھ گرینڈ کرکے اسمیں پیاز کا رس ملا لیں اسکو بالوں میں 20 منٹ تک لگایئں بعد میں بال دھولیں-

  • بڑھتی عمر کی غذائی ضروریات

    بڑھتی عمر کی غذائی ضروریات

    متوازن غذا بھرپور اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے بے حد ضروری ہے وقت اور بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ کچھ غذائی جزا کو شامل کرنا اور کچھ غذائی اجزا کو چھوڑنا ضروری ہو جاتا ہے صحت و تند رستی سے ہی زندگی ہے تندرستی نہیں تو زندگی کا کوئی لطف نہیں رہتا صحت مند انسان عمر کے کسی بھی حصے میں اپنی غذائی زندگی کو خوش نما بنا سکتا ہے غذا سے مراد اچھی اور صحت مند اور توا نا غذا لیا جاتا ہے خاص طور پر بڑھپے میں متوازن غذا کسی بھی قسم کی بیماری سے جلد آرام کا سبب بنتی ہے اسکے علاوہ بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی جسم کے خلیات تھوڑے سکڑ جاتے ہیں اور ہڈیاں اور جوڑ بھی کمزور ہو جاتے ہیں

    غذا ہڈیوں کے اندر گودا بنانے میں مدد دیتی ہے اور ماہرین کے مطابق غذا عمر کا دورانیہ بڑھا دیتی ہے عمر کے لحاظ سے غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں مثلا 55 سالہ انسان کی غذائی ضروریات ستر سالہ انسان سے مختلف ہوتی ہیں بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جسم کا ہر حصہ ضرورت سے زیادہ خیال مانگتا ہے خاص طور پربوڑھے افراد میں دل کی بیماری جوڑوں کا درد اور شوگر کی بیماریاں خودبخود جنم لینے لگتی ہیں ان بیماریون سے بچنے کے لیے صحت مند اور متوازن غذا انتہائی ضروری ہے

    بڑھتی عمر میں ایک اہم چیز ورزش بھی ہے بڑھاپا خود ایک بیماری ہے اس لیے اس عمر میں بھی ایکٹیو رہنے کا ایک طریقہ ورزش ہے ورزش کسی بھی عمرمیں کی جاسکتی ہے اس کے لئے پڑھائی کی طرح عمر کی کوئی قید نہیں ورزش کرنے کے بے شمار فوائد ہیں

    روزانہ کی ہلکی سی ورزش جسم میں خون کی روانگی کو بہتر کرتی ہے اور خون کی بندشیں ختم ہو جاتی ہیں ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں اور ان میں لچک پیداہوتی ہے ورزش کرنے سے دل کے گرد جمع چربی جو کہ دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے پگھل جاتی ہے اور جسم ہلکا رہتا ہے اور اسکے علاوہ مطالعہ میں دماغ کو مصروف رکھنا چاہئے اس سے حافظہ تیز رہتا ہے اور اکیلا پن بھی محسوس نہیں ہوتا بڑھاپے چونکہ جلد لٹک کر ایک بے ہنگم سی شکل اختیار کر لیتی ہے اس سے بچنے کے لئے پھلوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے جس سے ہڈیوں کو توانائی ملتی ہے اور خون صاف ہوتا ہے

  • ملٹھی کے حیران کن فوائد

    ملٹھی کے حیران کن فوائد

    ملٹھی دنیا بھر کے تقریبا تمام ممالک میں ہزاروں سال پہلے سے دوائی کے طور پر استعمال ہوتی آ رہی ہے اسکو اردو میں ملٹھی اور عربی میں اصل السوس کہا جاتا ہے اسکا مزاج تر گرم ہے اور یہ بہت سے ممالک میں پائی جاتی ہے لیکن پاکستان اور چین میں پائی جانے والی ملٹھی سب سے بہترین ھے پاکستان میں بلوچستان کے شمالی علاقہ جات میں خود رو ملتی ہے

    ملٹھی کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے جسمانی قوتیں بحال ہوتی ہیں اس کو پیاس کی شدت کھانسی اور اور سانس کی تکلیف دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہےاسکے استعمال سے جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے بال سیاہ ملائم اور چمکدار ہرتے ہیں بلغم اور خون کی اکثر بیماریاں دور ہو جاتی ہیں پیاس قے اور متلی کو روکتی ہے اسکا مسلسل استعمال عمر میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ایلوپیتھک ادویات میں یہ بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے

    معدے کے امراض اور درد کے لئے انتہائی عمدہ چیز ہے معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے خشک جڑ کے ٹکڑے رات کو پانی میں بھگو کر صبح چاولوں کی پیچ کے ساتھ کھانا معدے کا السر ختم کرتا ہے گلے کی خراش کے لئے ملٹھی کا چھاٹا سا ٹکڑا چبانے یا چوسنے سے گلے کو آرام ملتا ہے حلق سے متعلعق تمام بیماریوں کے لیے ملٹھی کا استعمال نہایت مفید ہے

    ملٹھی قبض کے لیے نہایت موثر ہے اسکا سفوف پانی اور چینی کے ساتھ لینا جلاب کا کام دیتا ہے ملٹھی دور کی نظر میں خرابی کی صورت میں نہایت کاآمد ہے پٹھوں کا درد دور کرتی ہے ملٹھی کی جڑوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے کے بعد صبح اسکا پانی پینے سے جوڑوں کے پرانے درد کو دور کرتا ہے ملٹھی گنجا پن دور کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے ملٹھی کے ٹکڑے پیس کر دودھ اور ایک چٹکی زعفران ملا کر پیسٹ بنا کر رات کو سوتے وقت سر کے گنجے حصے میں لگا لینے سے بال آنا شروع ہو جاتے ہیں

  • چھلکا اسپغول قدرت کی عظیم نعمت جس میں چھپے صحت کے راز

    چھلکا اسپغول قدرت کی عظیم نعمت جس میں چھپے صحت کے راز

    زمین پر جا بجا پھیلی جڑی بوٹیاں قدرت کا بہت ہی انمول تحفہ ہیں اور ان میں شفا بخشی کے اثرات بدرجہ اتم موجود ہیں ان ہی میں سےاسپغول ایک مشہور پودا ہے اس کے بیج اور چھلکا دونوں ادویاتی طور پر استعمال کئے جاتے ہیں اسپغول میں پانی جذب کرنے والا مادہ پایا جاتا ہے جسے میوکلیج کہا جاتا ہے یہ پانی کی موجودگی میں پھول جاتا ہے اور جیلی جیسا بن جاتا ہے طبی لحاظ سے اسکا مذاج دوسرے درجے میں سرد تر ہے اسپغول قبض پیچش تیزابیت اور السر جیسے امراض کے لئے بے حد مفید ہے اور اسکا استعمال عام گھریلو نسخوں میں عام کیا جاتا ہے

    چھلکا اسپغول آنتوں اور معدہ کو نرم بنانے اور فاسد مادوں کو اپنے ساتھ ملا کر خارج کرنے والا پیشان آور جزو ہے اور یہ دائمی قبض کو ختم کرنے کا قدرتی ذریعہ ہے معدہ کے السر کے مریضوں میں اسکا لیس دار مادہ السر کے اوپر تہہ بنا دیتا ہے جس سے السر کو ٹھک ہونے میں مدد ملتی ہے اور اس لیس دار مادے میں اللہ نے یہ خوبی رکھی ہے کہ یہ نقصان دہ بیکٹیریا کے پیدا کئے ہوئے مادے کو جذب کر کے بے اثر بنا دیتا ہے

    معدے کی تیزابیت میں انتہائی موثر ہے اور یہ پیاس میں بھی تسکین دیتا ہے یہ خون میں بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ماہرین طب کے مطابق چھلکا حیران کن حد تک کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بد ہضمی کی صورت میں چھلکا استعمال نہیں کرنا چاہئے اور مسلسل استعمال سے بھی گریز کرنا چاہئے کیونکہ اسکا مسلسل استعمال اعصاب کی کمزوری کا باعث بنتا ہے

    دائمی قبض کے لئے دو چمچ پانی یا دودھ کے ساتھ کھانے سے آرام ملتا ہے پیچش گرمی اور پیاس کی شدت میں دن میں دو مرتبہ دہی میں دو یا تین چمچ ملا کر کھانا انتہائی مفید ہے-

  • تخم ملنگا صحت کا ضامن

    تخم ملنگا صحت کا ضامن

    برصغیر میں تلسی کے پودوں سے حاصل ہونے والے سیاہ بیجوں کو عام طور پر تخم ملنگا کہا جاتا ہے گرمی کے دنوں میں شربت میں استعمال کیا جاتا ہے ان بیجون کو تھوڑی دیر پانی میں چھوڑ دیا جائے تو ان کے گرد سفید جھلی بن جاتی ہے یہ بیج پروٹینز کاربوہائڈریٹس ضروری چکنائیوں اور ریشوں سے بھر پور ہوتے ہیں ان میں موجود انٹی آکسیڈنٹ اجزا ذیا بیطس کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں اور جلد کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں

    اسمیں موجود فیٹی ایسڈز جسم میں تحول غذا کے دوران چربی جلانے میں مدد دیتے ہیں ان میں فائبر بھی موجود ہوتے ہیں اسی لیے طبعیت زیادہ کھانے کی طرف مئل نہیں ہوتی پانی میں نرم کئے ہوئے بیجوں کو دہی یا سلدد کے اوپر چھڑک کر استعمال کیا جا سکتا ہے

    یہ پوٹاشئم اور اومیگا تھری سے بھر پور ہے آرتھرائٹس کی درد میں آرام دیتا ہے نیند کو بہتر بناتا ہے مختلف اقسام کے سرطان کی حفاظت کرتا ہے خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں لاتا ہے آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے مدافعتی نظام کو طاقت فراہم کرتا ہے نطام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے

  • لونگ کے چند حیرت انگیز فوائد

    لونگ کے چند حیرت انگیز فوائد

    لونگ اپنے درخت کی آدھ کھلی خشک کلی ہےیہ گرم آب و ہوا کا سدا بہار درخت ہے اسکا تنا سیدھا اور پتے نوکیلے چکنے اور خوشبودار ہو تے ہیں سرخ رنگ کی کلیاں کھلنے سے پہلے ہی توڑ لی جاتی ہیں اور بعد میں خشک ہو کر گہرے براؤن رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہیں اگر نہ توڑی جائیں تو بے رنگ پھولوں میں تبدیل ہو جاتی ہے

    لونگ میں بھی دوسرے مصالحوں کی طرح بے شمار غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو بہت ہی مفید ہیں قدرت نے چھوٹی سی لونگ میں بے شمزر غذائی اجزا چھپا رکھے ہیں اسمیں چکنائی نمی کاربوہایڈریٹس کیلو ریز پروٹین وولٹائل آئل فولاد پوٹاشئم وٹامن بی ٹو بی ون سوڈیم نیاسین وٹامن سی اور یو پائے جاتے ہیں

    لونگ کی تاثیر گرم یور تیز ہوتی ہے یہ کھانوں کا مزا دوبالا کرتی ہے اور شان بڑھاتی ہے لونگ سے کئی امراض کا علاج کیا جاتا ہے کھانسی کے لیے ایک لونگ نمک کے ساتھ چبا کر نگل لینے سے کھانسی سے آرام ملتا ہے اور گلے کی تکالیف دور ہوتی ہیں دمے کی تکلیف کےلیے 6 لونگیں ایک گلاس پانی میں ابال کر ایک چمچ شہد ڈال کردن میں دو یا پینے سے آرام ملتا ہے

    کھانوں میں خوشبو کے لئے بھونی ہوئی لونگ استعمال کی جاتی ہے یہ بھوک بڑھاتی ہے اور نزلے زکام کو روکتی ہے دماغ کو طاقت دیتی ہے لونگ اور ہلدی کو انڈے کی سفیدی میں ملا کر کیل مہاسوں پر لگانے سے کیل مہاسے نکلنا بند ہو جاتے ہیں دانتوں کے درد منہ بو مسوڑوں سے خون آنا اور بادی کے لیے لونگ چبانا بہت مفید ہے

    بدہضمی قے اور پھاڑہ کی صورت میں لونگ کے تیل کے چند قطرے پینے سے افاقہ ہو تا ہے لونگ کو قبض کشا اجزا کے ساتھ استعمال کرنے سے پیٹ کی تمام تکالیف دور ہو جاتی ہیں لونگ کا تیل جوڑوں کے درد کے لئے انتہائی مفید ہےجوڑوں کے درد گٹھیا اور اعصابی درد میں تیل کا مالش کرنے سے آرام ملتا ہے لونگ کے تیل سے جلد کی مالش کرنے سے جلد صاف شفاف اور سرخی مائل ہو جاتی ہے اسے جلد کی دوا بھی کہتے ہیں لونگ کا تیل کان اور گلے کے لیے مفید ہے کان میں درد کی صورت میں تیل میں دو لونگیں پکا کر ٹھنڈا کر کے کان میں ڈالنے سے آرام ملتا ہے