Baaghi TV

Category: گجرات

  • خیبرپختونخوا کے بچے ہتھیاروں کے ساتھ بڑے ہو رہے ہیں، ترقی اور تعلیم سے لاعلم ہیں، مریم نواز

    خیبرپختونخوا کے بچے ہتھیاروں کے ساتھ بڑے ہو رہے ہیں، ترقی اور تعلیم سے لاعلم ہیں، مریم نواز

    
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی تعلیمی اور سماجی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہیں اور دماغ میں گالی ہے، اور گزشتہ 13 سال میں وہاں کے عوام کو ترقی کا شعور حاصل نہیں ہوا۔
    مریم نواز نے کہا کہ بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ بچوں کو شعور دیا جا رہا ہے، لیکن حقیقت میں یہ شعور کہاں نظر آتا ہے؟ انہوں نے زور دیا کہ انتشار اور بدتمیزی خیبرپختونخوا کے بچوں کا نصیب نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بچے لاکھوں کی تعداد میں تکنیکی تربیت حاصل کر رہے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں ہونہار بچوں کے باوجود غیر ترقی یافتہ حالات اور انتشار دیکھنے میں آ رہا ہے۔
    ‎وزیراعلیٰ نے کہا کہ خراب سڑکیں اور انتشار بچوں کا مقدر نہیں ہونا چاہیے اور پاکستانی ہونے کے ناتے انہیں اس پر افسوس ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے والدین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم اور ترقی کی طرف توجہ دیں اور انہیں ہتھیاروں اور بدتمیزی کی بجائے مثبت راستوں کی طرف رہنمائی کریں۔
    ‎مزید برآں، مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں قید افراد کے حوالے سے کہا کہ جو قیدی بیمار ہے، اسے علاج اور سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیدیوں کے کھانے پینے یا علاج میں کوئی کمی نہیں ہے اور ان کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
    ‎انہوں نے سیاست میں اختلاف کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف ضرور کیا جائے، لیکن ذاتیات، گھراؤ، آگ لگانے اور انتشار کو سیاست میں نہ لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں پالیسی، خدمت اور کارکردگی پر تنقید کی جائے، نہ کہ ذاتیات اور انتشار کے ذریعے معاملات خراب کیے جائیں۔

  • ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں،مریم نواز

    ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ جیل میں قید نواز شریف کے سیل کا اے سی نکلوادوں گا لیکن آج اقتدار ہمارے ہاتھ ہے تو بھی ہمارے ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں۔

    گجرات یونیورسٹی میں اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ جیل میں قید نواز شریف کے سیل کا اے سی نکلوادوں گا لیکن آج اقتدار نواز شریف کے ہاتھ میں ہے، ان کے بھائی وزیراعظم اور ان کی بیٹی پنجاب کی وزیراعلیٰ ہے لیکن ہم تینوں کے ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں،سہولتوں سے محروم کرنا تو درکنار ان کے والد نے تو یہاں تک کہا تھا کہ عمران خان کے سیل میں صرف ایک اے سی ہے ان کو 2 اے سی دیے جانے چاہییں۔

    مریم نواز نے کہا کہ میں سیاست میں بھی نہیں تھی اس وقت عمران خان نے مجھے جیل میں ڈلوایا،نیب نے جب مجھے کرپشن کے جھوٹے الزام میں جیل میں ڈالا تو ان کے پاس خواتین کو رکھنے کی الگ جگہ نہیں تھی کیوں کہ میں پہلی خاتون تھی جس کو نیب نے قید کیا لہٰذا ان کو ایک کمرا خالی کرواکے مجھے رکھنا پڑا-

  • کسی” جن” نے میرے ساتھ زیادتی نہیں کی،خاتون کا وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ

    کسی” جن” نے میرے ساتھ زیادتی نہیں کی،خاتون کا وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ

    گجرات: جن کے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نیا موڑ،متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

    خاتون کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ کسی جن نے زیادتی نہیں کی پولیس نے خود جن کو مقدمہ میں ڈالا، مجھے پوری دینا میں بدنام کر دیا گیا، میں خود کشی کر لوں گی، جن کو چھوڑ کر میرا اصل ملزم پکڑا جائے، وہ مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، متاثرہ خاتون نےپولیس اور ملزم کے حوالےسے مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے

    قبل ازیں گجرات کے گاؤں بھدر میں ساس نے اپنے داماد کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرادیا، جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک جن ان کے داماد پر قابض ہو کراس سے ریپ کروا رہا ہے۔،ککرالی پولیس کے پاس درج ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا) کے تحت درج کی گئی ہے۔متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے 18 سالہ داماد نے متعدد مرتبہ اس کا ریپ کیا، لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پر ایک جن کا قبضہ ہوتا ہے جو اسے ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ خاتون نے کہا کہ عادل نام کا ایک جن مجھ سے محبت کرتا ہے ، وہ جن ملزم پر قابو پا لیتا ہے تو وہ اس وقت تک نارمل نہیں ہوتا جب تک وہ اس کے ساتھ جسمانی تعلق نہ قائم کر لے،13 نومبر کو میرے ساتھ زنا کیا، اس سے قبل بھی متعدد بار زنا کر چکا ہے، ان واقعات نے اس کی گھریلو زندگی تباہ کر دی ہے اور مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

  • مریم نواز کا گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین سے ملاقات

    مریم نواز کا گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر انہیں کیمپوں میں مقیم متاثرین کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ متاثرین کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے متاثرہ افراد سے براہِ راست ان کے مسائل سنے اور کہا کہ ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو نقصان کے تخمینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

    مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، پنجاب حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ہر نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

    برطانیہ: کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، یویٹی کوپر وزیر خارجہ مقرر

    خیبرپختونخوا میں گورننس کا وجود نہیں رہا، مولانا فضل الرحمان

    بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، کسانوں کے لیے ریلیف کا مطالبہ

    12 ربیع الاول پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کمی کی سفارش

  • حسن ابدال اور گجرات میں بارش سے حادثات، 8 افراد جاں بحق

    حسن ابدال اور گجرات میں بارش سے حادثات، 8 افراد جاں بحق

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث حادثات پیش آئے، حسن ابدال میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ گجرات میں 4 بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    اٹک کے علاقے حسن ابدال میں جھاری کس کے مقام پر موسلادھار بارش کے بعد ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ گاڑی میں 10 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔دوسری جانب گجرات کے علاقے خشت بھٹہ کھاریاں میں بارش کے جمع پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 9 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے لاشیں نکال لیں۔ بتایا گیا ہے کہ مٹی اٹھانے کے بعد کھیت میں بارش کا پانی جمع تھا، جہاں بچے نہاتے ہوئے گہرے حصے میں چلے گئے۔

    چک بیلی خان روڈ پر ڈھوک بدھال کے مقام پر بھی ایک بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔راولپنڈی میں بھی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر کل انتخاب، 5 امیدوار میدان میں

    ایرانی صدر 2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    یو اے ای ویزہ فراڈ میں اضافہ،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

  • دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، 15 سالہ عبد الرحمان جاں بحق

    دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، 15 سالہ عبد الرحمان جاں بحق

    دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے، جن میں سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرے کو بروقت کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیا۔

    افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو نوجوان دریا میں نہا رہے تھے، اس دوران پانی کی گہرائی کے باعث دونوں لڑکے ڈوبنے لگے۔ امدادی ٹیموں اور مقامی افراد کی مدد سے ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دوسرے کی لاش بعد میں نکالی گئی۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 15 سالہ عبد الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، جو جہلم کے علاقے عید گاہ کا رہائشی تھا۔ عبد الرحمان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

    دوسرے نوجوان کی شناخت 14 سالہ علی حسن کے طور پر ہوئی ہے، جسے بچانے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    ایران میں کارروائی امن کے لیے کی، کشیدگی ناگزیر حد تک بڑھ چکی تھی: امریکی ترجمان

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 85 فلسطینی شہید

    مالی سال 25-2024: سونے کی قیمت میں 1 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت

    قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع، بابر اعظم اور رضوان کی شمولیت مشکوک

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر مقدس عباس قتل

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر مقدس عباس قتل

    ایک کے بعد ایک ٹک ٹاکرز کے قتل کے واقعات سامنے آنے لگے، پنجاب کے ضلع گجرات میں نامعلوم افرا د نے فائرنگ کر کے ایک اور ٹک ٹاکرمقدس عباس کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹک ٹاکر کو قتل کردیا پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارملزموں نے تعاقب کرکے مقتول مقدر عباس کو قتل کیا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے، پولیس تاحال قالتوں کا سر ا غ نہیں لگا سکی –

    https://x.com/ExactPressIntl/status/1934635853696967109

    خیال رہے اس سے قبل اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر ثنایوسف کو ان کے اپنے ہی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

  • پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

    پنجاب کے شہر گجرات میں لو میرج کرنے والی لڑکی سے 5 ملزمان کا گینگ ریپ، پولیس کا کہنا تھا 22 سالہ لڑکی سے 5 افراد کا گینگ ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گجرات پولیس نے گینگ ریپ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لئے، لڑکی ایک شاپنگ مال پر جاب کرتی تھی واپسی پر اغواء کیا، متاثرہ لڑکی نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ۔گرفتار ملزمان کی 7 اپریل کو گجرات جیل میں شناخت پڑیڈ ہوگی، ایک ملزم کو 3 اپریل کو جبکہ4 ملزمان کو آج گرفتار کیا ہے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت پڑیڈ علاقہ مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ کی نگرانی میں ہوگی، متاثرہ لڑکی سے ملزمان نے 18 ہزار روپے اور موبائل فون بھی چھین لیا تھا ، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ پازیٹیو ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ جاری کردی، میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلیے مقرر

    حکومتی غفلت سےتعلیمی تباہی، پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن رُک گئی

    سندھ کے سرکاری اسکولز میں درسی کتب کی ترسیل شروع

    نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن

    نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن

  • حضرت خواجہ محمد معصومؒ کا سالانہ عرس موہری شریف میں 11 اپریل سے شروع ہوگا

    حضرت خواجہ محمد معصومؒ کا سالانہ عرس موہری شریف میں 11 اپریل سے شروع ہوگا

    سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض) موہری شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں تاجدارِ تصوف خواجہ خواجگان عظیم عالمی مبلغِ اسلام قیومِ پنجم الحاج خواجہ محمد معصوم رحمة اللہ علیہ کا تین روزہ سالانہ عرس 11 اپریل سے شروع ہوگا۔

    عرس کی تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے ان کے مریدین، علمائے کرام، مفتیان اور ثنا خواں کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔ ان تین روزہ تقریبات میں مزار کو غسل دیا جائے گا، چادر پوشی ہوگی، محفل سماع اور صلوۃ و سلام بھی ہوگا۔ مریدین اور عام و خاص کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ حضرت خواجہ محمد معصوم رحمة اللہ علیہ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کے عظیم بزرگ تھے۔ آپؒ 04 اپریل 1935ء بمطابق 1355ھ بروز بدھ صبحِ صادق کھاریاں (ضلع گجرات) سے 05 کلومیٹر کے فاصلہ پر موہری شریف میں پیدا ہوئے۔ آپؒ کے والدِ گرامی حضرت زریں زربخت قبلہ عالم الحاج صوفی نواب الدین رحمة اللہ علیہ ہیں۔ بچپن میں جب آپ کو آفتاب ولایت قطب زماں خواجہ حافظ محمد عبدالکریم کے پاس لے جایا گیا جنھوں نے عزت افزائی فرمائی اور بچپن میں آپ کو اپنے ہمراہ سرہند شریف (بھارت) حاضری کے لیے لے گئے۔ وہاں کی حاضری قافلہ کی صورت میں آپ کا سالانہ معمول تھا۔

  • گجرات، پرانی دشمنی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

    گجرات، پرانی دشمنی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

    گجرات کے علاقے ڈنگہ میں پرانی دشمنی کے باعث مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولین کی گاڑی سڑک پر رواں دواں تھی کہ اچانک موٹرسائیکل سوار مسلح حملہ آوروں نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زاہد ناظم، چوہدری اختر رندھیر اور ان کے چار سکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں اور واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کریں گی۔

    علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس ملزمان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا