گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی زیر صدارت شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں پولیس افسران،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ریسکیو 1122، پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور تحصیل سطح پر میونسپل کارپوریشنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹریفک رولز اینڈریگولیشنز کے متعلق عوامی آگاہی مہم،روڈ انجینئرنگ مینجمنٹ،اوورچارجنگ کے متعلق شہریوں کی شکایات اور ٹریفک کے متعلقہ دیگراہم مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹیاں تشکیل دیں جو ہفتہ میں ایک بار مشترکہ کارروائی کریں گے۔روڈ حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لئے عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اور سیمینار بھی منعقد کئے جائیں گے۔۔!!!
Category: گجرات

گجرات میں بھی وزیراعظم عمران خان کی گرین بیلٹس مہم۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر گرین پاکستان کے تحت میونسپل کارپورپشن گجرات کے سنٹیری ورکروں کا گروپ فوٹو.جیسا کہ وزیراعظم عمران خان کے وین کے مطابق پاکستان میں گرین بیلٹس کو زیادہ سے زیادہ لگانے کا کہا تھا۔ پاکستان بھر کی طرح گجرات میں میونسپل کارپوریشن کے ورکرز کی گرین بیلٹس مہم میں بھر چھڑ کر حصہ لیا۔۔۔

پنجاب بھر کی طرح گجرات میں بھی پیہ جام ہڑتال برقرار۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات لاری اڈہ میں ٹریفک کی طرف سے جرمانوں کے حلاف ٹرانسپورٹ کی پیہہ جام ہڑتال دو جنوری کی نے مسافر عوام کا سفر کرنا ایک عذاب بن گیا ہے یہ لاری اڈہ میں گاڑیاں تو موجود ہے مگر اس پر بیٹھا نے والا کو ہی نہیں ہے اس ہڑتال نے لاری اڈہ میں سارا دن مسافر سفر کرنے کے لیے انتظار ہی کرتے رہیں مگر گاڑیوں میں بیٹھنے والا کوئی نہیں تھا اس یہ 2020کا نیا سال موجودہ حکومت کی ناکامی اور بے مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی مگر دن بدن مہنگائی آئے روز ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے مگر حکومت کو غریب عوام پر بلکل ترس نہیں آرہا ہے یہ نیا سال عوام کے لیے شروع ہوتے ہی مہنگا پڑھ گیا ہے ہر چیز پر ٹیکس نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے

"گجرات کے شہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری!!!”
گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) گجرات میں اپنی طرز کے پہلے جدید سہولیات سے آراستہ "ایڈوانس ڈائیگناسٹک سینٹر” (نزد ساجدہ خلیل ہسپتال،سرگودھا روڈ گجرات) کا افتتاح گز شتہ روز پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی ایم ڈی محترمہ ڈاکٹر کرن خورشید نے کیا- افتتاحی تقریب میں ساجدہ خلیل ہسپتال کی سینئر ڈاکٹر عاصمہ رشیداور دیگر سٹاف سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ایڈوانس ڈائیگناسٹک سینٹر میں جدید سہولیات اور باپردہ ماحول میں خواتین کا الٹراساؤنڈ لیڈی ریڈیالوجسٹ خود کیا کر یں گی گجرا ت میں پہلے الٹرا سا ونڈ سینٹر جہا ں لیڈ ی ڈاکٹر( ریڈ یا لو جسٹ ) کی زیرنگرانی خوا تیں کے الٹرا سا ونڈ کیے جانے پرگجرات کے مقا می سیاسی کارو باری ۔حلقو ں اور شہر یو ں نے خوشی و اطمینان کا اظہار کیا-

گجرات سمیت پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹرز کی پیہ جام ہڑتال۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات سمیت پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹرز اور مسافر بسوں ویگن ڈرائیورز نے نئے ٹریفک قوانین اور انتہا زیادہ جرمانوں کے خلاف پہیہ جام ھڑتال کردی جلالپور جٹاں گجرات لالہ موسی کھاریاں سرائے عالمگیر کنجاہ منگووال کے عوام سڑکوں پر خجل خوار جبکہ چنگ چی اور رکشہ ڈرائیور من مرضی کے کرایہ وصول کر رھے ھیں عوام الناس کا ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔

اے ایس آئی شاہد جمیل اور انکی محنتی ٹیم کی دبنگ کارروائی۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)اسلحہ بردار طالب علموں کے خلاف گجرات پولیس کا بڑا آپریشن،8پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔ تھانہ صدر گجرات اے ایس آئی شاہد جمیل اور انکی محنتی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ رکھنے والے طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوگجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس کا مختلف کالجوں اور یونیورسٹی کے غنڈہ طالب علم گروپوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تھانہ صدر گجرات نے خصوصی آپریشن کرکے مختلف سٹوڈنٹ غنڈہ گروپوں کے اسلحہ بردار ملزمان سے 8پسٹل 30بور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔اسلحہ بردار ملزمان میں امیر حمزہ سکنہ دھول چوپالہ،عنصر بیگ سکنہ شیخ چوگانی،جابر علی سکنہ دھول،وقار آصف سکنہ جلالپورجٹاں،،جمشید اقبال،امیر حمزہ اور فخر سجاد سکنائے جیوونجل،عبدالرحمن سکنہ نوشہرہ میانہ شامل ہیں۔ملزمان کی انٹیروگیشن جاری ہے۔
گجرات پولیس کاغنڈہ طالب علم گروپوں کے خلاف آپریشن جاری،
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کاغنڈہ طالب علم گروپوں کے خلاف آپریشن جاری،
پنڈی حسنہ کے قریب فائرنگ،لڑائی جھگڑا اور توڑ پھوڑ کرنے والے دو گروپوں کے15ملزمان گرفتار
قانون شکن طالب علم گروپوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا،،ڈی پی او توصیف حیدر
تفصیلات کے مطابق گجرات کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹی کے غنڈہ طالب علم گروپوں کے خلاف گجرات پولیس نے آپریشن تیز کر دیا ہے۔ ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے ان پرتشدد گروپوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات محمد اسلم،ASIشرجیل اسلم اور ASIفیض احمد کو خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے کہ ان گروپوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ خوف و ہراس پھیلاکر زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کے لئے آنے والے دیگر طالب علموں کی ایسے غنڈہ گروپوں سے جان چھڑائی جائے۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کے دوران دو گروپوں کے 15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ڈنڈے سوٹے اور 6پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان میں امیر حمزہ سکنہ دھول چوپالہ،عنصر بیگ سکنہ شیخ چوگانی،جابر علی سکنہ دھول،وقار آصف،ذیشان فیاض،محمد یسین سکنائے جلالپورجٹاں،فضل عثمان سکنہ چک کالا،ولید ناصر سکنہ النبی کالونی گجرات،جمشید اقبال،امیر حمزہ اور فخر سجاد سکنائے جیوونجل،سفیان لیاقت سکنہ حافظ حیات،اویس علی سکنہ رسولپور،عبدالرحمن سکنہ نوشہرہ میانہ،سمیع اللہ ظفر سکنہ کالو وال شامل ہیں۔ گزشتہ روز پنڈی حسنہ کے قریب دو گروپوں کے چالیس سے زائد طالب علم لڑائی جھگڑا اور اسلحہ سے لیس ہوکر فائرنگ کررہے تھے۔جنہوں نے اس دوران پولیس ملازم کے موٹر سائیکل کوبھی ڈنڈوں سے نقصان پہنچایا۔قانون شکن 21طالب علموں کے خلاف تھانہ صدر گجرات میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بقیہ ملزمان کے خلاف مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔جنہیں جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے کہا ہے کہ ضلع کا امن وامان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجاز ت نہیں دی جائے گی۔والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں کہ تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ان کے بچے تشدد،لڑائی جھگڑے جیسی غیر قانونی کارستانیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ایسے تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے گی جو تشدد اور خوف و ہراس پھیلانے جیسی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گجرات پولیس لائنز میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
گجرات پولیس لائنز میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز گجرات میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ملک و قوم کے لئے بے پناہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی،تقریب میں بابائے قوم کے یوم ولات کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قوم کیلئے بے پناہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان نے ہر شعبہ زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جس میں جمہوریت،معیشت،مذہب اور قومی یکجہتی شامل ہیں۔ قائد اعظم نے ایک موقع پر سول سروس کے بارے میں کہا کہ گورنمنٹ آتی اور جاتی رہتی ہے لیکن سول سروس نے ہمیشہ رہنا ہے،ان کو چاہیے کہ قانون کے مطابق فیصلے کریں اور ہمیشہ سچ کا ساتھ دیں۔ڈی پی او گجرات نے پولیس افسران و جوانوں سے کہا کہ وہ بانی پاکستان کے احکامات کی روشنی میں اپنی ڈیوٹی غیر جانبداری سے سرانجام دیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی بلا تفریق خدمت اپنا شعار بنائیں۔
گجرات موضع چوپالہ میں غیر ت کے نام پر قتل،پولیس نے ملزمان گرفتار کرلئے
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے گاؤں چوپالہ میں 23سالہ سعدیہ بی بی دختر بشیر احمد اور محمد سجاد سکنہ دھن کو تیز دھار آلہ سے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ جس پر پولیس فوری حرکت میں آئی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کرکے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے۔بعد ازاں مقتول کے بھائی مسمی محمد شہباز ولد محمد مشتاق سکنہ دھن کی مدعیت میں نامز د ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو دی گئی،جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں کو ہدائیت دی کہ وقوعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور واردات میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں اور مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے چند گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں تنویر احمد،نوید احمد اورسلیمان احمد پسران بشیر احمد سکنائے چوپالہ جوکہ مقتولہ سعدیہ بی بی کے بھائی ہیں شامل ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

گجرات مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی آزادی سے منایا،ضلع بھر کے چرچ ہائے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
ڈی پی او توصیف حیدر نے سینٹ اینڈریوز چرچ میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا
ضلع میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے،ڈی پی او گجرات نے مختلف چر چ ہائے کے سیکورٹی انتظامات خود چیک کئے
تفصیلات کے مطابق گجرات میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی آزادی اور امن و امان سے منایا۔ضلع بھر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ڈی پی او توصیف حیدر نے ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ ضلع کے مختلف چر چ ہائے اور مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات چیک کئے۔انہوں نے سینٹ اینڈریوز چرچ میں کرسمس کی خصوصی تقریب میں شرکت کی اور کرسمس کا کیک کاٹا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوا رکی مبارک باد دی اور کہا کہ اسلام ہمیں مساوات اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے۔ہمیں چاہئے کہ مذاہب اور رنگ و نسل کے امتیاز کو ختم کرتے ہوئے پرامن معاشرے کے قیام اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں۔ اسلام حقیقی تصور میں اعلیٰ انسانی اقدار کے حامل معاشرے کاپیغام لے کر آیا اور اقلیتوں کو بھی وہی مقام عطا کیا جو معاشرے کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں۔ ڈی پی او گجرات نے تمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہیں اور رہیں گے۔
اس موقع پر مسیحی برادری کے نمائندوں اور پادری نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کے بے حد مشکو ر ہیں جنہوں نے ہماری اس خوشی کے موقعہ پر ہمیں یاد کیا اور ہماری تقریب میں شرکت کرکے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔آج ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہو رہا ہے،ہم سب مل کر پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔









