Baaghi TV

Category: گجرات

  • گجرات مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی آزادی سے منایا،ضلع بھر کے چرچ ہائے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

    گجرات مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی آزادی سے منایا،ضلع بھر کے چرچ ہائے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)

    ڈی پی او توصیف حیدر نے سینٹ اینڈریوز چرچ میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا
    ضلع میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے،ڈی پی او گجرات نے مختلف چر چ ہائے کے سیکورٹی انتظامات خود چیک کئے
    تفصیلات کے مطابق گجرات میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی آزادی اور امن و امان سے منایا۔ضلع بھر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ڈی پی او توصیف حیدر نے ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ ضلع کے مختلف چر چ ہائے اور مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات چیک کئے۔انہوں نے سینٹ اینڈریوز چرچ میں کرسمس کی خصوصی تقریب میں شرکت کی اور کرسمس کا کیک کاٹا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوا رکی مبارک باد دی اور کہا کہ اسلام ہمیں مساوات اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے۔ہمیں چاہئے کہ مذاہب اور رنگ و نسل کے امتیاز کو ختم کرتے ہوئے پرامن معاشرے کے قیام اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں۔ اسلام حقیقی تصور میں اعلیٰ انسانی اقدار کے حامل معاشرے کاپیغام لے کر آیا اور اقلیتوں کو بھی وہی مقام عطا کیا جو معاشرے کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں۔ ڈی پی او گجرات نے تمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہیں اور رہیں گے۔
    اس موقع پر مسیحی برادری کے نمائندوں اور پادری نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کے بے حد مشکو ر ہیں جنہوں نے ہماری اس خوشی کے موقعہ پر ہمیں یاد کیا اور ہماری تقریب میں شرکت کرکے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔آج ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہو رہا ہے،ہم سب مل کر پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے مختلف گرجا گھروں کے سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ۔۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے مختلف گرجا گھروں کے سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے مختلف گرجا گھروں کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمان کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ نہ صرف یہ کہ ڈیوٹی کو ہرلمحہ الرٹ رکھا جاے بلکہ جملہ سیکیورٹی امور کو بھی مکمل رکھا جاے۔ انٹری پر فزیکل چیکنگ و شناخت ، واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال یقینی ہو۔ 4لئیرز چیکنگ کو ہر صورت برقرار رکھا جاے ۔چھت و مورچہ جات میں سنائیپرز کے ساتھ ساتھ آوٹر کارڈن ڈیوٹی کو بھی الرٹ رکھا جاے۔انہوں نے پولیس ملازمان کو ہدایات دیتے ہوے مزید کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئیے ضروری ہیکہ ہم اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوے اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔

  • ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے محلہ فیرروز آباد، سردار پورہ ، خالد آباد کا اچانک دورہ

    ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے محلہ فیرروز آباد، سردار پورہ ، خالد آباد کا اچانک دورہ

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے محلہ فیرروز آباد، سردار پورہ ، خالد آباد کا اچانک دورہ، صفائی کی ناقص صورت حال کا فوری نوٹس لےتے ہوئے سےنٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ غفاری کو شوکاز نوٹس ،سےنٹری سپروائزر ےعقوب لال مسےح کو معطل کرنے ، دونوں کے خلاف پیڈا اےکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کر دےے۔روزنامہ جہان پاکستان میں گزشتہ روز نشر ہونے والی خبر پرنوٹس لیتے ہوئے شہری علاقوں مےں صفائی کا جائزہ لےنے کےلئے ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپورےشن علی الصبح ہونے کونسل نمبر 7کے علاقوں میں صفائی کا جائزہ لینے کےلئے پہنچے جہاں صفائی کی صورتحال نہاےت ناگفتہ بہہ پائی گئی اور سورج ڈرینر بھی گندگی سے بھری تھےں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کےا اور فوری اےکشن لےتے ہوئے سےنٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، سےنٹری سپروائزر یعقوب کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دےے، جس پر اہل علاقہ نے روزنامہ جہان پاکستان ضلع گجرات کی ٹیم کو خبر کی اشاعت کر کہ مسئلہ کی آواز اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے دونوں اہلکاروں کے خلاف پےڈا اےکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکے خلاف انکوائری کا حکم دےدےا اور اے ڈی سی جی گجرات توقےر الےاس چےمہ کو تحقےقاتی آفےسر مقرر کر دےا۔ درےں اثناءڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے خبردار کےا ہے کہ میونسپل کارپورےشن کا عملہ صفائی ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دے، غفلت ، لاپرواہی کسی صورت برداشت نہےں کی جائے گی۔

  • گجرات ویلڈن ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد

    گجرات ویلڈن ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ویلڈن ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد

    ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹرخرم شہزادکا روزنامہ”قاضب”کی خبر پر بڑا نوٹس

    گجرات۔ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا فیروز آباد، سردار پورہ، خالد آباد کا دورہ، صفائی کی ناقص صورتحال کا سخت نوٹس لے لیا

    گجرات۔ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے فرائض کی ادائیگی میں غفلت پر سینٹری انسپکٹر غلام مرتضی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    گجرات۔ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے سینٹری سپروائزر یعقوب مسیح کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گجرات۔ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات نے دونوں اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم دیدیا، اے ڈی سی جی گجرات انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔

  • گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
    تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے عرصہ بیس سال سے مفرور دو خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلئے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او تو صیف حیدرکی سربراہی میں گجرات پولیس نے ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کردیا ہے۔ جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرامیر عباس،SIشبیر حسین اور ان کی ٹیم نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر عرصہ بیس سے مفرور دو خطرناک مجرمان اشتہاریو ں کو گرفتار کرلیا۔ جن میں ایک مجرم اشتہاری پرویز ولد غلام علی قوم چوہان سکنہ کلیاں نے عرصہ بیس سال قبل موضع پیر جعفر کے رہائشی اصغر علی کو کھاریاں عدالت پیشی سے واپسی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور بعد ازاں نعش کو آگ لگا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ دوسرے مجرم اشتہاری عثمان عرف ثانی ولد فضل حسین قوم جٹ سکنہ پنڈ عزیز نے اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔جو صدر سرائے عالمگیر پولیس نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا،جنہوں نے دوران انٹیروگیشن اعتراف جرم کر لیا ہے، مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

  • گجرات سیف سٹی پراجیکٹ گجرات کی عوام کیلئے ایک تحفہ سے کم نہیں ہو گا۔

    گجرات سیف سٹی پراجیکٹ گجرات کی عوام کیلئے ایک تحفہ سے کم نہیں ہو گا۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات : *سیف سٹی پراجیکٹ گجرات کی عوام کیلئے ایک تحفہ سے کم نہیں ہو گا* ان خیالات کا اظہار سیٹھ قمر خورشید (چیئرمین سی پی ایل سی گجرات) نے ایک ملاقات کے دوران کیا. انکا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی افادیت آنے والے دنوں میں کرائم کی روک تھام کے حوالے سے مددگار ثابت ہو گی سیف سٹی پراجیکٹ سی پی ایل سی گجرات کی بھر پور کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کیلئے سی پی ایل سی کے ایگزیکٹو ممبران نے انتھک محنت کی اور انتظامیہ اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اس کا آغاز کیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت جدید طرز کے کیمرے اور یونٹ اہم مقامات پر نصب کیے گئے ہیں.

  • ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا تمبل چوک مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد

    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا تمبل چوک مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    شہریوں کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کے لئے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ تمبل چوک مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر اور ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے شہریوں کو درپیش مختلف مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں ہے ہم ہر جمعہ کو ضلع کی کسی نہ کسی مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔اس کے علاوہ ضلع کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو بھی اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگانے کی ہدائیت کی گئی ہے۔ہمارا مشن عوامی مسائل کا حل انکی دہلیز پر کر نا ہے۔

  • گجرات کے انقلابی منصوبے سیف سٹی کی پروقارافتتاحی تقریب،مہمان خصوصی قائم مقائم گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تاریخی منصوبے کا آپریشنل افتتاح کیا

    گجرات کے انقلابی منصوبے سیف سٹی کی پروقارافتتاحی تقریب،مہمان خصوصی قائم مقائم گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تاریخی منصوبے کا آپریشنل افتتاح کیا

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    گجرات کے انقلابی منصوبے سیف سٹی کی پروقارافتتاحی تقریب،مہمان خصوصی قائم مقائم گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تاریخی منصوبے کا آپریشنل افتتاح کیا
    تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز گجرات میں سیف سٹی کے جدید ترین کنٹرول روم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی قائم مقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض PSOانسپکٹر عامر ملک نے ادا کئے۔تقریب کے شرکا ء میں ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ طارق عباس قریشی،ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ،ممبران پارلیمنٹ ضلع گجرات،پولیس افسران، صدر ڈسٹرکٹ بار،صدر چیمبر آف کامرس،سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے چیئرمین و ممبران،صدورتاجربرادری،میڈیا کے نمائندے اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
    پرسنل سٹاف آفیسر انسپکٹر عامرملک نے تقریب کے شرکاء کومنصوبہ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی، جس کے مطابق ضلع بھر میں کل 1000کے قریب CCTVکیمرے نصب کئے جائیں گیجبکہ100سے زائدکیمرے نصب کردئیے گئے ہیں جن کو برائے راست پولیس خدمت مرکز سے ملحقہ جدید ترین کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جہاں پر 24گھنٹے کیمروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لیے الگ سے عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ باقی منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے کہا کہ سیف سٹی جیسے انقلابی منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی اورتاجر برادری نے نمایا ں کردار اد اکیا ہے۔جوکہ بلاشبہ گجرات کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔محفوظ گجرات منصوبہ کی بدولت نہ صرف جرائم کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی بلکہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے بھی اس موقع پر محفوظ گجرات منصوبے کے تمام شراکت داروں گجرات پولیس،ضلعی تاجر برادری اور سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کو خصوصی مبارک باد دی اور کہاکہ یہ منصوبہ جدید پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس کے ثمرات آنے والے دنوں میں شہریوں کو حاصل ہوں گے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کے چند بڑے شہروں میں گورنمنٹ فنڈڈ سیف سٹی پروجیکٹس چل رہے ہیں۔گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔جس کی کامیاب تکمیل پر میں ڈی پی او توصیف حیدر، سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات اورضلع کی تاجر برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،جنہوں نے انتہائی مختصر عرصہ میں ایک عظیم الشان منصوبہ پر دن رات کام کرکے اسے عملی جامہ پہنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے پولیس کی کاکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ بھی ممکن ہو سکے گا۔

  • جلالپورجٹاں میں سوئی گیس منصوبہ افتتاح کے موقع پر پرویز الہیٰ نے دیا مخالفین کو بڑا پیغام

    جلالپورجٹاں میں سوئی گیس منصوبہ افتتاح کے موقع پر پرویز الہیٰ نے دیا مخالفین کو بڑا پیغام

    جلالپورجٹاں میں سوئی گیس منصوبہ افتتاح کے موقع پر پرویز الہیٰ نے دیا مخالفین کو بڑا پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے جلالپورجٹاں میں گیس منصوبے کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ گجرات تاجلالپورجٹاں ٹرانسمیشن گیس منصوبے پر65 کروڑروپے خرچ ہوں گے،گیس منصوبے سے گجرات،جلالپورجٹاں کے صارفین مستفید ہوں گے ،ضلع کی ترقی وہیں سےشروع کریں گے جہاں چھوڑاتھا،

    چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات میں بچے،بچیاں تعلیم حاصل کررہے ہیں،مخالفین نے ہمارے خلاف مقدمات درج کرائے ہم ایسا نہیں کریں گے،مسلم لیگ ق تحریک انصاف حکومت کیساتھ ڈٹ کرکھڑی ہے، حکومت5 سال پورے کرے گی

    آزادی مارچ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر بات ہوئی تھی یا نہیں؟ پرویز الہیٰ کا اہم انکشاف

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

    چودھری پرویزالہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نےبھرپورقانون سازی کی،جلالپورجٹاں سمیت 4 مقامات پر ریسکیو 1122شروع کریں گے ،سیالکوٹ موٹروے منصوبہ جلالپورجٹاں،گجرات تک بھی آئے گا،گجرات کی ترقی وہیں سے شروع کریں گے جہاں چھوڑا تھا،

  • آپ کے پاس آنے والے سائل اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ان کے ساتھVVIPکی طرح برتاؤ کریں،RPO گجرانوالہ

    آپ کے پاس آنے والے سائل اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ان کے ساتھVVIPکی طرح برتاؤ کریں،RPO گجرانوالہ

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    آپ کے پاس آنے والے سائل اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ان کے ساتھVVIPکی طرح برتاؤ کریں،
    آر پی او گوجرنوالہ طارق عباس قریشی کا پولیس افسران کے ساتھ گجرات پولیس لائن میں خطاب۔
    تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے گجرات پولیس لائنز کا دورہ کیا،جہاں پر انہوں نے پولیس افسران وملازمان کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا خصوصی پیغام پہنچایا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے رکن کی حیثیت سے آپ کا شمار ان منتخب کردہ بندوں میں ہوتا ہے جنہیں امر بالمعروف و نہی المنکر کی ترویج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ہر شخص خواہ کتنا بھی طاقت ور ہو قانون سے بالا تر نہ ہے،ہمیں ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سر انجام دینے ہیں۔ہم سب ایک ٹیم کا حصہ ہیں جب اس ٹیم کے تمام کھلاڑی مل کر قوم اور ملک کی خدمت کیلئے سرشار ہو کر کا م کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کارفرما ہو گی۔
    تمام پولیس افسران عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، عوام کیلئے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں، انکے مسائل سنیں اور ہر سفارش اور خوف کو بالائیے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف میرٹ پر فیصلہ کو یقینی بنائیں۔