گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی2پتنگ فروش گرفتار،بڑی مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی، SHOتھانہ بی ڈویژ ن SIعدنان شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے2 پتنگ فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزمان میں کبیر رضا ولد رضوان بشیر قوم بھٹی سکنہ محلہ بیری والہ کھوہ 2۔ علی آصف ولد آصف پرویز سکنہ محلہ گھڑی شاہدولہ شامل ہیں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں پتنگیں، پھرکیاں اور ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، تفریخ کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
Category: گجرات

تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی2پتنگ فروش گرفتار
محکمہ پولیس ضلع گجرات کا تاریخی منصوبہ!
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
آر پی او گجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والے سیف سٹی کے جدید ترین کنٹرول روم کا افتتاخ کر دیا
تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ سیف سٹی گجرات کے مانیٹرنگ کنٹرول روم کا افتتاخ کر دیا۔افتتاخی تقریب میں پولیس افسران سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی PSOانسپکٹر ملک عامر نے تقریب کے شرکاء کومنصوبہ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی جس کے مطابق ضلع بھر میں 1000کے قریب کمیرے نصب کئے جارہے ہیں جن میں 500کیمرے گجرات شہر، لالہ موسیٰ میں 350کھاریاں میں 150، سرائے عالمگیر میں 100جبکہ ڈنگہ اور جلالپور جٹاں میں 50/50کمیرے نصب کئے جارہے ہیں جن کو برائے راست کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ جن کی مانیٹرنگ کے لئے خدمت سنٹر گجرات کے ملحقہ جدید ترین کنٹرول روم بنایا گیا ہے جہاں پر 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لیے الگ سے عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبہ گجرات کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔اس منصوبہ کی بدولت نہ صرف جرائم میں واضع کمی آئے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں بھی مدد حاصل ہو گی۔اس موقع پر میں ممبران CPLCاور گجرات کی تاجر برادری کا بے حد مشکور ہوں کے جنہوں نے اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے عملی طور پر حصہ لیا۔گجرات کے مشہور تعلیمی ادارے سے کنورشن فیس ادا نہ ہو سکی۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات سپیریئر گروپ آف کالجز جی ٹی روڈ گجرات کو کنورشن فیس جمع نہ کروانے پر ناجائز تجاوزات کے انسپکٹر محمدوسیم نے سیل کردیا.غفلت یہ ہے کہ اتنا بڑا تعلیمی ادارہ ہونے کے باوجود بھی فیس کیوں نہ ادا ہو سکی اس کی بڑی وجہ کیا ہے کرپشن کا گڑھ بنا یا کوئی اور کہانی۔۔۔
گجرات سیلفی نے ایک اور جان لے لی۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات میں سیکنڈ ائیر کا طالب علم جابر حسین سکنہ گجرات سیلفی لیتے ریسکیو 1122 آفس کے قریب ٹرین تلے آکر جان بحق. موقع کی اطلاع ملتے ہی سیکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔۔
تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس کی کاروائی،40کُپی شراب برآمد کر لی،دو شراب فروش گرفتار۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس کی کاروائی،40کُپی شراب برآمد کر لی،دو شراب فروش گرفتار،مقدمہ درج .تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ اوسٹی جلالپور جٹاں SIعدنان احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوشراب فروشوں جن میں 1۔ علی مرتضیٰ ولد کرامت اللہ سکنہ محلہ کلرک پورہ جلالپورجٹاں 2۔محمد تنویر ولد محمد انور سکنہ محلہ کارخانہ تان سین جلالپورجٹاں شامل ہیں کے قبضہ سے 40کپی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔گجرات کے علاقہ جلالپور جٹاں میں بھائی نے بھائی کا گھر تباہ کر دیا۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)جلالپورجٹاں سے انتہائی شرمناک خبر تھانہ صدر کے گاؤں عدالت گڑھ میں بھائی ہی بھائی کا دشمن نکلا بھائی کی غیر موجودگی میں مسلسل چھ تک بھائی کی عزت پر ڈاکا ڈالتا رہا بھائی کی بیوی ڈر اور عزت کی خاطر برداشت کرتی رہی جب بات برداشت سے باہر اور بھائی کا ظلم حد سے بڑھ گیا تو اس نے شوہر کی بہن کے ذریعے شوہر کو اس ظلم سے کیا آگاہ اور کہا آے روز کے اس ظلم وزدیادتی سے میں تنگ آ چکی ہیں اب برداشت نہی ہوتا شوہر نے پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں میں رپورٹ درج کرواتے ہوے موقف بیان کیا کہ وہ آرمی سے ریٹائرڈ اور آجکل جلالپورجٹاں کے ایک نجی بنک میں نائٹ سیکیورٹی گارڈ ہے جب وہ ڈیوٹی پر آتا تو اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوے اسکا بھائی نواز ولد لال خاں گھر آکر زبردستی اسکی بیوی( ش)سے زبردستی زنا کرتا یہ کام وہ پچھلے چھ ماہ سے کر رہا ہے لیکن میری بیوی ڈر کیوجہ سے بتا نہی تھی رہی لیکن اب یہ کام ادکی برداشت سے باہر ہوا تو اس نے مجھے اس بارے آگاہ کیا میں تھانے حاضر ہوا ہوں میرے ساتھ سخت ظلم وزدیاتی ہوئی میری دادرسی کیجائے اور ایسے درندے جنھیں رشتوں کی بھی پہچان نہی انہیں سزا دے کر انصاف کے تقاضےپورے
ککرالی پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بیوہ خاتون کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے اور میٹریل چوری کرنے پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ککرالی پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بیوہ خاتون کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے اور میٹریل چوری کرنے پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج
تھانہ ککرالی کے ایس ایچ اولیاقت گجر کے مطابق نواحی گاﺅں سدوال کی رہائشی 70سالہ خاتون دولت نور کی آبائی اراضی پر گاﺅں کا رہائشی قبضہ مافیا کرین چلا کر قبضہ کی کوشش اور تعمیراتی میٹریل چوری کر رہا تھا کہ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لیکر چھ ملزمان محمد اسلم ، مجاہد اسلم ، شاہد اسلم ، زاہد اسلم ، شبیر خان ، عظمت وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ڈی ایس پی کھاریاں اسد اسحاق کے مطابق مذکورہ قبضہ مافیا کیخلاف عرصہ دراز سے اراضی پر قبضے کی پولیس کو شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کارروائی کی گئیگجرات اور اس کے گردونواح دہہاتوں میں چھپڑ معصوم بچوں کے لیۓ موت کے کنواں بن گے
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات اور اس کے گردونواح دہہاتوں میں چھپڑ معصوم بچوں کے لیۓ موت کے کنواں بن گے گجرات محلہ اسلام نگر کے بعد گاٶں بوڑا میں بھی گھر کا ایک روشن چراغ بج گیا ذمہ دار کون؟اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیاگجرات کی ضلعی انتظامیہ بلخصوص (اے سی) گجرات نے گاوں بوڑا میں بچوں کے پارک میں بیس فٹ گہرا حوض بنا کر اس میں گاوں کا پانی ڈالا تھا ڈیڑھ ماہ قبل جسکا کیس چل رہا ہے لاہور ہائی کورٹ میں جس کے سٹے آرڈر بھی دیے گئے (اے سی)کو ہم نے ( اے سی ) گجرات کو منع بھی کیا کہ یہاں بچے کھلتے جناب اے سی صاحب نے اپنی طاقت کرسی کے نشے اور سیاسی وڈیروں کی مانتے ہوے عوام کی ایک نہ سنی
ظلم کی تاریخ رقم کر دی ایک معصوم بے گناہ بے زبان بچے کی جان لے لی انہوں نے غریب گھر کا گلاب کھلنے سے پہلے مرجا گیا اہل علاقہ کی گفتگو۔۔۔کم سن بچیوں کو اغواء کرنے والا قصاب بیوی سمیت گرفتار۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)کم سن بچیوں کو اغواء کرنے والا قصاب بیوی سمیت گرفتار،تھانہ شاہین پولیس نے مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہین پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع لنڈ پور میں ایک خاتون اور مرد نے دو کم سن بچیوں کو دبوچ رکھا ہے اور اغواء کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہین راجہ احسان اللہ پولیس نفری کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور اغواء کاروں کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا۔ وقوعہ کے متعلق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو مطلع کیا گیا۔جنہوں نے ہدائیت دی کہ سنگدل ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ بھرتی جائے اورواقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سز ا دلوائی جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ شاہین نے بچیو ں کے والدمسمی تصور حسین سکنہ لنڈ پور کی مدعیت میں محلہ کالوپورہ کے رہائشی میا ں بیوی ملزمان عدنان بشیر اور عظمی بی بی اقوام قصاب کے خلاف زیر دفعہ 363/511ت پ مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔گجرات اسسٹنٹ کمشنر کی محتلف میرج ہال کی چیکنگ۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل نے گرین ویلی اور قند فشاں میرج ہال کو 90 ہزار روپے جرمانہ کر دیا.ان کا یہی کہنا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کہ خلاف ایسے ہی کاروائی کی جائے گی۔۔۔
