Baaghi TV

Category: گجرات

  • شادی کی پہلی رات،دلہن جاں بحق،دولہا بیہوش

    شادی کی پہلی رات،دلہن جاں بحق،دولہا بیہوش

    گجرات ،جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد میں ایک خوشیوں بھری شادی کی تقریب کے دوران دلہن کی ہلاکت اور دلہا کی بے ہوشی نے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑادی۔

    شادی کی رات ایک المیہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوبیاہتا دلہن جاں بحق ہوگئی جبکہ دلہا بے ہوش ہوگیا۔جلالپور جٹاں کے رہائشی 30 سالہ ارسلان رفیق اور 23 سالہ ظل ہما کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی۔ خوشی کے موقع پر ولیمے کی رات کے بعد جب اہل خانہ نے اگلے دن صبح کمرے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو دروازہ نہ کھل سکا، جس پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی۔ بار بار دروازہ بجانے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر اہل خانہ نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔دروازہ توڑنے کے بعد منظر ایسا تھا کہ کمرے میں ارسلان رفیق بے ہوش پڑا تھا اور دلہن ظل ہما غسل خانہ میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی۔ فوری طور پر دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دلہن ظل ہما کی حالت سنبھالی نہ جا سکی اور وہ اسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہوگئی۔ دلہا ارسلان رفیق ابھی بھی اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کا سبب گیزر کی لیکیج سے کمرے میں گیس بھر جانا تھا جس کے نتیجے میں گیس کی موجودگی کی وجہ سے دونوں افراد کا دم گھٹ گیا اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ گیس کی اس لیکیج کے باعث 23 سالہ ظل ہما اسپتال میں بے ہوش ہونے کے باوجود جان کی بازی ہار گئی۔یہ دل دہلا دینے والا واقعہ علاقے میں غم کی لہر چھوڑ گیا ہے، اور اہل خانہ اور محلے کے لوگ اس حادثے پر شدید صدمے میں ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    سانگھر،3 افراد قتل،19 زخمی،مقدمہ درج نہ ہو سکا

    نامناسب ویڈیو،متھیرا چاہت فتح علی خان پر پھٹ پڑی

  • مونس الہیٰ کیخلاف گجرات میں درج قتل کا مقدمہ خارج

    مونس الہیٰ کیخلاف گجرات میں درج قتل کا مقدمہ خارج

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف گجرات میں درج قتل و معاونت کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا، مقدمے کے مدعی اور گواہان نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیے۔مونس الٰہی کی والدہ بیگم قیصرہ الٰہی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس مونس الہی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، ایف آئی اے نے چالان میں سابق وفاقی وزیر سمیت 6ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔2023 میں ایف آئی اے نے مونس الٰہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کروایا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہٰی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی اور کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے، انہوں نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی اور فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائیں۔22 جولائی کو لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔بعد ازاں اس مقدمے میں مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے تھے۔

    کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

  • کمرے میں جلتے کوئلوں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

    کمرے میں جلتے کوئلوں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

    گجرات: پنجاب کے علاقے گجرات میں دم گھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: گجرات کے علاقے شاہ جہانگیر روڈ پر بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں میں 4 بھائی اور 1 بہن شامل ہے، جن کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی ڈی ایچ کیو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےمتوفین کی شناخت 13 سالہ لائبہ ، 11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی،6 سالہ خنا ن، 6 سالہ فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    والدہ نے بتایا کہ وہ ہسپتال گئی ہوئیں تھیں اور واپس آنے پر چاروں بچوں کو کمرے میں بے ہوش پایا تھیں اور واپس آنے پر چاروں بچوں کو کمرے میں بے ہوش پایا بچوں نے کمرے میں کوئلےجلا رکھے تھےابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

    پاکستان میں اسٹارلنک سےمتعلق ایلون مسک کا ردعمل

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارےنے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم محمد سلیمان کو گجرات سے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اشتہاری ملزم محمد سلیمان کے خلاف 7 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2023 میں مقدمات درج کئے تھے، ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائے ہیں، ملزم نے 7 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کئے تھے، ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا براستہ مصر اور دبئی بھجوایا۔متاثرین کو لیبیا میں موجود سیف ہاؤسز میں نہایت برے حالات میں رکھا گیا تھا، بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔ایف آئی اے کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد بار چھاپے مارے گئے تھے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    نئے دریافت علاقے سے تیل و گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع

    ڈی جی رینجرز سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    دھی رانی پروگرام جلد شروع ہو جائیگا،عظمٰی بخاری

    بینکوں کو 11 ہزار 179 ارب روپے مارکیٹ آپریشن میں جاری

  • چوہدری مونس الہٰی  اشتہاری قرار

    چوہدری مونس الہٰی اشتہاری قرار

    گجرات: سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کے مقدمے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا ہے،پولیس کے مطابق چوہدری مونس الہٰی اور دیگر ملزمان پر 2 افراد کے قتل کا الزام ہے، ملزمان پر 28 جون 2023ء کو یاسر اور یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے، اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پا گیا تھا چوہدری مونس الہٰی کو ملزمان کے انکشاف کے بعد کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو طلب کیا تھاوکیل نے کہا تھا کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنیٰ دیا جائے عدالت نے کہا تھا کہ پہلے ایک دو سماعتوں میں پیش ہوں جس کے بعد خواتین کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لیں گے-

  • گجرات،گاڑی نہر میں گرنے سے دولہا اور سالی کی موت

    گجرات،گاڑی نہر میں گرنے سے دولہا اور سالی کی موت

    گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شادی کی خوشیوں کے دوران دلہا اور اس کی سالی جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہا راجا اسامہ اپنی ولیمے کی تقریب کے بعد گاڑی میں سوار ہو کر واپس جا رہا تھا۔

    حادثہ سرائے عالمگیر کے علاقے بولانی میں پیش آیا، جہاں دلہا راجا اسامہ ولیمے کی تقریب کے بعد اپنی سالی اور دیگر خواتین کے ساتھ ایک گاڑی میں جا رہا تھا۔ اس دوران گاڑی کی زد میں آ کر یہ گاڑی سرائے عالمگیر کے قریب نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں دلہا راجا اسامہ اور اس کی سالی مریم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور دلہن سمیت تین خواتین کو زخمی حالت میں گاڑی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ دلہا اور اس کی سالی کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔دلہا اور اس کی سالی کی موت کی خبر سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، اور ان کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ شادی کے اس موقع پر یہ دلخراش حادثہ شادی کی خوشیوں کو غم میں بدل گیا۔

    دوسری جانب، حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو جام میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، جب لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور اسپتال میں دم توڑ دیا۔متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ایک آرٹسٹ تھی اور وہ شادی کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے آئی تھی۔ تاہم، اس دوران تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر وہ زخمی ہو گئی اور بعد ازاں دم توڑ گئی۔

  • طالبہ مبینہ زیادتی احتجاج، گجرات میں تشدد سے کالج کا گارڈ جاں بحق

    طالبہ مبینہ زیادتی احتجاج، گجرات میں تشدد سے کالج کا گارڈ جاں بحق

    لاہور میں کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے پولیس، انتظامیہ اور کالج کی وضاحتوں کے باوجود واقعے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ پشاور میں مبینہ زیادتی کے خلاف طلبہ نے پرتشدد احتجاج کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا جہاں دوران احتجاج گجرات میں نجی کالج کا گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ نجی کالج کی جانب سے طالبہ سے زیادتی کے واقعے کی تردید اور تمام تر وضاحتوں کے باوجود مختلف شہروں میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور کے بعد اب گجرات، فیصل آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں طلبہ سڑکوں پر آگئے۔لاہور میں لال پُل کیمپس پر دھاوا بولنے والے متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جہاں پولیس نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین نے نجی کالج میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور 6 موٹرسائیکلیں جلائیں جبکہ کالج وین اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔گجرات میں نجی کالج میں طلبہ کے تشدد سے گارڈ جاں بحق ہوگیا اور طلبہ نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کالج کے شیشے، فرنیچر اور کمپیوٹر توڑ دیے۔شور کوٹ کے طلبہ نے کینٹ روڈ پر مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کیا جس سے کینٹ روڈ بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔گورنمنٹ ڈگری کالج اور پنجاب کالج کے طلبہ کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب کالج شورکوٹ کی عمارت میں پولیس داخل ہوگئی ہنگامہ آرائی کرنے والے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں مشتعل مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے نجی کالج کی عمارت پر پتھراؤ کیا جبکہ لیہ میں احتجاج کرنے والے طلبہ نے ایم ایم روڈ کو بند کردیا۔اسی طرح پشاور میں ایڈورڈز کالج کے طلبہ بھی واقعے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور طلبہ کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل لاہور کے نجی کالج کی انتظامیہ نے طالبہ سے زیادتی کے واقعے کو من گھڑت اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ طالبہ سے زیادتی کا کوئی واقعہ وجود ہی نہیں رکھتا۔انہوں نے واقعے کو سراسر پروپیگنڈا اور میڈیا اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں موجود 98 فیصد طالبات کالج کے متعلقہ کیمپس سے تعلق ہی نہیں رکھتیں۔دوسری جانب نجی کالج کی طالبہ سے منسلک من گھڑت ویڈیو کے واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن مطابق سوشل میڈیا پر طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی خبر وائرل ہوئی لیکن متعلقہ لڑکی اور اس کے والدین نے واقعے کی مکمل تردید کی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ واقعے سے متعلق طلبہ اور عوام کو حکومتی اداروں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بھٹکایا گیا اور اشتعال دلوا کر احتجاج پر مجبور کیا گیا۔اسی طرح مبینہ زیادتی کے واقعے سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے پروپیگنڈے میں تحریک انصاف کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچی زیادتی نہیں بلکہ گھٹیا سازش کا شکار بنی، بار بار کی احتجاج کی کال ناکام ہونے کے بعد انتہائی گھٹیا اور خطرناک منصوبہ بنایاگیا اور اس فتنہ و فساد کی جڑ خیبرپختونخوا حکومت ہے۔

    کراچی میں سڑکوں سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم

    ہنی ٹریپ کرنے والی کچے کے ڈاکوؤں کی رکن خاتون پکڑی گئی

  • اینٹی کرپشن حراست سے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو نامعلوم افراد چھڑا کر فرار

    اینٹی کرپشن حراست سے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو نامعلوم افراد چھڑا کر فرار

    گجرات میں نامعلوم افراد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن کی حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے ہیں

    سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آفتاب حیدر کے مطابق گجرات کے علاقے شادیوال روڈ پرکارسوار افراد نے گاڑی پر حملہ کیا، گولیاں چلائیں اور اسکے بعد گاڑی میں سوار رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کو لے کر فرار ہونے میں‌کامیاب ہو گئے ہیں،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو منڈی بہاؤالدین لے کر جایا جا رہا تھا جہاں انہیں عدالت میں پیش کیا جانا تھا،وہ جسمانی ریمانڈ پر تھے

    پی ٹی آئی رہنما امتیاز چوہدری کو 25 جولائی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس کی وصولی کا الزام ہے۔

    امتیاز چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این اے چوہدری امتیاز کو اس وقت اٹھایا گیا جب وہ والدہ کو ملنے جا رہے تھے ہمارے شیخ وقاص ، احمد چٹھہ سمیت سب کے خلاف اینٹی کرپشن کو ایکٹیو کیا گیا ہے ہم اسکی مزمت کرتے ہیں،گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے امتیازچوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا.

  • گجرات میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

    گجرات میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

    گجرات کے علاقے کھٹالہ میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ شاہ حسین، خواجگان روڈ، غریب پورہ روڈ، قمر سیالوی روڈ، اور چاہ بڈھے والا سمیت کئی علاقے زیر آب ہیں۔
    میونسپل کارپوریشن، ضلعی کمپلیکس، واپڈا دفاتر اور اولڈ ڈی پی او آفس کے ارد گرد بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی خراب ٹربائنیں ایک ماہ بعد بھی درست نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے شہر جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ بارش کے بعد کی صورتحال بہتر ہو سکے اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری شافع

    محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری شافع

    پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے امریکا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی پر تنقید کی ہے-

    باغی ٹی وی : گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندر کھاتے، کیا کرتے، سب کو معلوم ہے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ہارجیت ہوتی رہتی ہے،محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے، سیاست نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیئے۔

    چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، (ن) لیگ، (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ یہ آخری موقع ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن حکومت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کے گروپس دھڑوں میں بٹنے کی وجہ سے مذاکرات نہیں ہو پارہے ہم لوگ پاکستان میں آزادی کے ساتھ عید منارہے ہیں لیکن بھارت میں مسلمانوں کو قربانی کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو بھی ان کا حق ملنا چاہیئے۔

    پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے،وزیراعظم

    پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت نے بتایا کہ جاپان اور چائنہ نے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی سکلز لیبر مانگی ہے جس پر کام ہو رہا ہے، یہ بھی واضح کیا کہ ٹیوٹا کا گزشتہ 6 سال کا آڈٹ کروانے جارہا ہوں، پچھلے 15سالوں سے کرپشن کرنے والے کرپٹ آفسیرز کو تبدیل کروا رہے ہیں۔

    چوہدری شافع حسین نے وفاق اور صوبے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ق لیگ کے اتحاد کو اطمینان بخش قرار دیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100 دن کی کارکردگی کو بھی سراہا، موجودہ حکومت کو باقی 4 سال کی مدت پوری کرنی چاہیئے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت درج