Baaghi TV

Category: گجرات

  • ممتاز سکالر و کالم نگار اوریا مقبول جان کی گجرات آمد۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ممتاز سکالر و کالم نگار اوریا مقبول جان کل 14 نومبر کو دن ساڑھے 10 بجے گجرات بار کا دورہ کرینگے وہ گجرات بار ھال میں منعقدہ سالانہ محفل میلاد سے خصوصی خطاب فرمائیں گے صدر گجرات بار چوھدری شمشاد اللہ ملھی ایڈووکیٹ اور انکی ٹیم نے محفل میلاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔۔

  • میونسپل کارپوریشن کے ورکز کی اینٹی کرپشن۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)میو نسپل کا ر پو ر یشن کے ملا ز مین کو ا اینٹی کر پشن پولیس کی طرف سے ایک جھوٹا اور من گھڑ ت مقد مہ درج کر کے گر فتا ر کر نے پر mcg کے حال میں ا حتجا جی اجلاس ھوا جس میں ملا ز مین نے بھر پور ا حتجاج کیا اور مز مت کی گی اور ڈی سی گجرات سے ملا قا ت کر کے سارے معملات ڈس کس کر نے کا پرو گرام بنایا گیا ھے

  • گجرات 12ربیع الاول کے موقع پرضلع میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    جشن عید میلاد النبی ﷺکے آمد کے سلسلہ میں ڈی پی او گجرات کی سربراہی میں گجرات پولیس کا شہر کی اہم شاہراہوٗں پر فلیگ مارچ
    12ربیع الاول کے موقع پرضلع میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی،2240افسران و اہلکار حفاظتی انتظامات سرانجام دیں گے۔
    تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں گجرات پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر نے کی جبکہ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان،ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمدٹریفک پولیس،پولیس لائن کی ریزرو نفری اورایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے ہوا جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا۔
    جبکہ ضلع میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں چھوٹے بڑے 81جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی۔جن میں 76کیٹیگری سی،4کیٹیگری بی جبکہ ایک کیٹیگری اے کا جلوس برآمد ہوگا۔پولیس کے 2240افسران و اہلکار حفاظتی انتظامات سر انجام دیں گے،ایلیٹ پولیس فورس کی 18ٹیموں کے 108 جوان اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ کریں گے،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جائے گی،اس موقع پر513 پولیس قومی رضا کار بھی پولیس اہلکاروں کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سول کپڑوں میں ملبوس گجرات پولیس کے جوان بھی شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ٹریفک کی روانی کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 120پولیس جوانوں پر مشتمل 6ریزور بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام پر زور دیا ہے کہ وہ ضلع میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

  • گجرات چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈی ایس پی ٹریفک کو سموگ سے بچاؤ کے ماسک دے رہے۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات:۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمود گوندل ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر چوہدری سعید احمد وڑائچ کو سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک دے رہے ہیں طیب بٹ،ایس ایچ او تھان بی ڈویثرن عدنان اور محمد عاصم بھی موجود ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر چوہدری سعید احمد وڑائچ نے کہا کہ سموگ سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور اس سے آگاہی کیلئے شہر کے معروف چوک اور چوراہوں میں کیمپ لگائے جا رہے ہیں جس میں سٹی ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے اہلکار شہریوں میں سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ان کو احتیاطی تدابیراور احتیاطی اقدامات بھی کر رہی ہے شہریوں کو سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا۔۔۔۔۔۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کو کیوں تبدیل کیا گیا عوام کا مطالبہ ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) گجرات کو چند ماہ میں میونسپل کارپوریشن کو سب سے فعال سرکاری ادارہ بنانے اور شہر گجرات کو حقیقی معنوں میں فعال ادارہ بنانے والی ایڈمنسٹریٹر رانی حفصہ کنول کو تبدیل کئے جانے پر عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ھے گجرات کے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ھے کہ رانی حفصہ کنول نے بطور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات کی کارکردگی کو تھوڑے عرصہ میں چار چاند لگا دئے گجرات کی تاریخ میں پہلی بار شہر میں روزانہ کی بنیاد پر نالوں سڑکوں گلی محلوں چوکوں میں صفائی کے نظام سے شہر چمکتا نظر آتا ھے اور شہر گجرات کو بہترین صفائی انتظامات والے اضلاع کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ھے اور شہر گجرات کا ناقص سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ھو تا ھوا نظر آ رھا تھا گجرات کے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے رانی حفصہ کنول کو اگلے بلدیاتی الیکشن تک میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر تعینات رکھنے کا مطالبہ کیا ھے ۔نئے بلدیاتی الیکشن کی آمد قریب آتے ھی ضلع گجرات سمیت پورے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر تبدیل کر دئے گئے ھیں گجرات میونسپل کارپور یشن گجرات کی ایڈمنسٹریٹر ADCR رانی حفصہ کنول کو تبدیل کر کے ان سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ھے اب وہ گجرات میں صرف ایک عہدہ ADCR پر کام کریں گی پورے پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو بلدیاتی الیکشن تک میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ا ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو میونسپل کارپوریشن گجرات کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ھے ضلع گجرات میں ضلع کونسل کو ختم کر دیا گیا ہے پنجاب حکومت نے گجرات تحصیل آفس میں تعینات سب رجسٹر ار سہیل رضوان کو میونسپل کمیٹی کنجاہ جلال پور جٹاں اور منگوال کا ایڈ منسٹرٹیٹر مقرر کر دیا ہے اور ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے انہوں نے چارج سنبھال لیا ھے

  • ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات تعینات ۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چارج چھوڑ دیا ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات تعینات کر دیا گیا۔عوام الناس کا کہنا کہ ڈاکٹر رانی حفصہ کنول سے گجرات صاف ستھرا نہ بن سکا۔ لیکن نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خرم شہزاد کیا کرتے ہیں ۔اور امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر خرم شہزاد گجرات کی ایک اچھی تصویر عوام الناس کے سامنے لائیں گے ۔ اللہ ان کو مزید ترقی دے آمین

  • ملک بھر کی طرح گجرات میں رم جم کے ساتھ ساتھ زالہ باری۔ موسم خوشگوار ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )

    ملک بھر کی طرح گجرات میں رم جم رم جم تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ زالہ باری۔ برسات نے موسم کو خوشگوار۔ دن با دن سردی میں اضافہ ہوتا جا رہا لوگوں نے موسم کو بہتر بنانے کے سموسے پکوڑے کی دکانوں کا رک کر لیا۔ محمکہ موسمیات کا کہنا کہ یہ بارش چند روز جاری رہی گی اور درجہ حرارت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ اگر بات ڈارائے فروٹ کی بات کی جائے تو وہاں بھی خریداروں کا رش بہت زیادہ۔۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی زیر صدارت جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے ریلی ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)۔میو نسیپل کا ر پو ر یشن کے ز یر ا ھتمام میلاد النبی ﷺ کا جلو س برا مد اے ڈی سی جی رانی حفظہ کنو ل ۔چیف ا فیسر محمودا قبال گوندل ۔ڈی ایس پی ٹر یفیک چودھری محمّد سعید ۔بی جلو س میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ عاشقان کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ پو امن ریلی تھی علاقہ بھر سے بھی بچے بڑے نوجوانوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔۔

  • گجرات پولیس 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والا نوجوان ابھی تک نہ ملا سکا۔والدین سراپا احتجاج ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات میں اڑھائی ماہ قبل لاپتہ ہونیوالا 23 سالہ مسیحی نوجوان کا سراغ نہ لگایا جا سکا،ملزمان سے مغوی کے موبائل برآمدگی کے باوجود ایس پی انویسٹی گیشن انصاف فراہم نہ کرنے پائے ورثا کچہری روڈ پر سراپا احتجاج ہر دروازہ کھٹکٹھا چکے ہیں مگر اب تک بیٹے کا کوئی علم نہیں ورثاء کی دہائی۔ ان کا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ بچے کے لواحقین کا کنہا کہ اولاد کے بچھڑنے کا غم والدین ہی جانتے ہیں ۔۔۔۔

  • ڈی پی او گجرات کی زیر قیادت گجرات پولیس کو ماہ اکتوبر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس کو ماہ اکتوبر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوتوصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ برداروں اورچوروں و ڈاکوؤں کے منظم گینگز کے خلاف خصوصی آپریشن کیا،جس میں سرکل آفیسرز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں، ایلیٹ فورس نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن پولیس کو قانون شکن عناصر کے خلاف نمایا ں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
    ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف منظم آپریشن کرکے ماہ اکتوبر میں 148 مجرمان اشتہاری کو پابند سلاسل کیا جن میں سنگین مقدمات کے 32مجرمان اشتہاری،کیٹیگری بی کے 116اشتہاری اور 65عدالتی مفرور شامل ہیں۔ چوروں اور ڈاکوؤں کے منظم گینگز کے خلاف موثر کارروائی کیلئے تجربہ کار افسران پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف علاقوں میں راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 4خطرناک گینگز کو ٹریس کیا گیا،جن کے 13کارندوں کو گرفتار کرکے 71لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیاگیا۔
    منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ 25کلو گرام چرس, 162بوتل شراب اور 64کلو گرام بھنگ برآمدکرکے کل 44 مقدمات درج کیے۔ نمائش اسلحہ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرکے 2عدد کلاشنکوف،4عدد رائفلیں اور 22عدد پسٹل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف29مقدمات درج کئے۔
    ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی سماج دشمن اور قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں سے ضلع بھر میں جرائم میں نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات دے رکھی ہیں کہ سماج دشمن عناصر سے کوئی رعائیت نہیں کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کو منشیات جیسی لعنت اور اسلحہ کلچر سے پاک کرناان کے مشن میں شامل ہے۔