Baaghi TV

Category: گجرات

  • تھانے پر حملہ کرنے والے 9 خواجہ سرا گرفتار،جیل منتقل

    تھانے پر حملہ کرنے والے 9 خواجہ سرا گرفتار،جیل منتقل

    تھانہ صدر کھاریاں گجرات میں خواجہ سراؤں کے احتجاج کا معاملہ،مقدمہ میں نامزد 9 خواجہ سرا گرفتار کر لئے گئے، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا،

    ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کے مطابق توڑ پھوڑ اور قانون ہاتھ میں لینے پر خواجہ سراؤں کے خلاف گذشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مصدقہ تجزیہ کے بعد مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں،واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ، قانون و انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، جن خواجہ سراؤں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا ان میں حرا سجاد،غلام مصطفیٰ،حامد علی، محمد مدثر،محمد رمضان، وکی،عبدالرحمان، شان،اختر علی شامل ہیں،

    خواجہ سرا حِرا جن کے ساتھ سے یہ واقع پیش آیا انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ راستے میں دو افراد پولیس وردی میں میرے قریب آنے لگے, وہ مجھ سے غلیظ باتیں کرنے لگے جس کی وجہ سے میں بیزار ہو گئی،انہوں نے مجھے اپنی طرف کھینچا, میں نے انہیں دھکا دیا

    واضح رہے کہ خواجہ سرا کو ہراساں کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، خواجہ سراؤں نے تھانے پر ہلہ بول دیا، پولیس اہلکار معافیاں مانگتے رہے،واقعہ پنجاب کے شہر گجرات میں پیش آیا، خواجہ سراؤں کے پولیس تھانے پر ہلہ بولنے کی ویڈیو سامنے آئی ہیں، خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراؤ بھی کیا، مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار نے خواجہ سرا کو جنسی ہراساں کیا اور انکار پر تھپڑ بھی مارا، جب دوسرے خواجہ سراؤں کو معلوم ہوا تو سب جمع ہو کر تھانے پہنچ گئے،پولیس کے مطابق خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے، فرنیچر باہر نکال دیا اور پھر جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا،خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراؤں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا،

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

  • گجرات،ہسپتال کی چھت گر گئی ایک خاتون کی موت ،کئی مریض زخمی

    گجرات،ہسپتال کی چھت گر گئی ایک خاتون کی موت ،کئی مریض زخمی

    گجرات کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت تعمیراتی کام کی وجہ سے گر گئی

    عزیز بھٹی اسپتال گجرات کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے کے نتیجہ میں منڈی بہاوالدین کی 45 سالہ خاتون موقع پر جانبحق جبکہ اسٹاف کے تین افراد سمیت 9 مریض زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ کے بعد اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی وارڈ میں داخل مریضوں سمیت ملحقہ وارڈز کو خالی کروا کے مریضوں کو وارڈز اور راہداریوں میں شفٹ کر دیا گیا،،ڈی سی گجرات صفدر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقعہ پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت سزادی جائے گی ۔

    وفاقی وزیر سالک حسین کا کہنا ہے کہ آج عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں زیر مرمت عمارت میں ہونے والا واقعہ نہایت افسوسناک اور ناقابل معافی ہے۔ جس میں 7 مریض معمولی زخمی جبکہ ایک مریضہ اللہ کو پیاری ہوئیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ذمہ داروں کا تعین کرنےکیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سفارشات کے مطابق ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کا ارتکا ب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • ایران  نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور  ہمت کا مظاہرہ کیا ، چوہدری شجاعت حسین

    ایران نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا ، چوہدری شجاعت حسین

    گجرات: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اسرائیل پر ایرانی حملے سے متعلق کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملےکے جواب میں کارروائی پرایران مبارکباد کامستحق ہے-

    باغی ٹی وی : چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملےکے جواب میں کارروائی پر ایران مبارکباد کامستحق ہے،ایران نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کردیا ہےمیں ایران کی اپنے دفاع کے حق میں جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہوں۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیل کوبتانا چاہیےکہ وہ غزہ میں بےگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے،ایران کی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہارگیا ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایک خود مختار ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا، ایران کے سینیئر فوجی افسر اس حملے میں شہید ہوئے، ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد توقع تھی کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا، ایران کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہنے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کا اسرائیل پر حملہ ایک علامتی رد عمل اور نپا تلا حملہ تھا جس کے نتیجے میں اسرائیل کی دفاعی تنصیبات کی معلومات ایران کو مل گئیں ہیں اور پورے اسرائیل کی میپنگ ہوگئی ہے، اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کیا تو اسرائیل کا بہت نقصان ہوگا اس جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے، جو بڑے ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں یہ آگ ان کو بھی لپیٹ میں لے گی، اس جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطین کی آزادی کے لیے دعاگو اور ان کا حمایتی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی بڑھے لیکن فلسطین میں قتل عام بند ہونا چاہیے، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔

    ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کےساتھ ایک واقعہ ہوا تھا لیکن ایران سے تعلقات مستحکم ہیں، گیس پائپ لائن پر بھی بات آگے بڑھی ہے جس سے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہےگوادر سے ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں، پاکستان پائپ لائن بچھانے کی پوزیشن میں ہے اور ہم نے فیصلہ کرلیا ہے۔

  • اختیار میرے پاس ہوتا تو پرویزالہٰی کو ابھی ریلیف دے دیتا،چودھری سالک حسین

    اختیار میرے پاس ہوتا تو پرویزالہٰی کو ابھی ریلیف دے دیتا،چودھری سالک حسین

    وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اندازہ ہے بہتر کارکردگی نہ دکھائی تو سیاسی کیریئر ختم ہو جائے گا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ اختیار میرے پاس ہوتا تو پرویزالہٰی کو ابھی ریلیف دے دیتا،پرویزالہٰی کے وکیل عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، ریلیف کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔سالک حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الیکشن نتائج پر کیسز عدالتوں میں ہیں تو پھر احتجاج کیسا، احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے مگر مقصد واضح ہونا چاہئے، الیکشن میں کئے گئے وعدے اور 5 سالہ حکومتی مدت پوری کریں گے، حکومت کیلئے مشکلات ضرور ہیں مگر آنے والے مہینوں، سالوں میں بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ بہترین کوآرڈی نیشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک کی شراکت سے 16 اضلاع میں سیوریج پراجیکٹ شروع کرنے کا احسن فیصلہ کیا ہے۔

  • حلقہ این اے 64 سے چودھری سالک حسین کی  جیت برقرار،قیصرہ الہی کو شکست

    حلقہ این اے 64 سے چودھری سالک حسین کی جیت برقرار،قیصرہ الہی کو شکست

    گجرات: الیکشن کمیشن نے گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ق لیگ کے رہنماچودھری سالک کی جیت گئےجبکہ قیصرہ الہی کی ہار برقرار رہی ہے-

    گزشتہ روز عام انتخابات 2024ء کے حلقہ این اے 64 میں دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، ریٹرننگ آفیسر نے فارم 45 کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے تمام امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو صبح 9 بجے آفس بلا لیا تھا، حلقہ این اے 64 کے 359 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی گنتی کی گئی ، آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی نے ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

    ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ …

    واضح رہے کہ 8 فروری 2024ء کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک کو کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے 1 لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کئے تھے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 64 کا فارم 47 جاری کیا تھا۔

    ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے،مراد علی شاہ

    زیر تعمیر کالج کیمپس میں دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

  • چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    گجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قیصرہ الہٰی کارکنوں کے ساتھ رزلٹ تبدیل ہونے پر احتجاج کر رہی تھیں۔ پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی ریلی پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مونس الہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 کا رزلٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

  • پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی  فارم 45 سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی فارم 45 سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    گجرات: عام انتخابات 2024، فارم 45 سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر ہو گئی-

    باغی ٹی وی: درخواست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مدثر رضا نے دائر کی،جس میں مدثر رضا مچھیانہ نے الزام لگایا کہ پی پی 31 گجرات میں پریذائیڈنگ افسران سے فارم 45 پہلے ہی سائن کروا لیے گئے ہیں، پریذائیڈنگ افسران سے فارم 45 پر دستخط لے کر انتخابی سامان دیا گیا ہے-
    gujrat
    مدثر رضا مچھیانہ نے درخواست میں استدعا کی الیکشن کمیشن پی پی 31 گجرات میں فارم 45 پر پہلے ہی سائن کروانے کا نوٹس لے، الیکشن کمیشن فارم 45 پر سائن کروانے کی کاروائی بذریعہ حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے روکے-

  • ہمیشہ یہی کہا ہے چوہدری برادران کو اکٹھا چلنا چاہیے،چوہدری شافع حسین

    ہمیشہ یہی کہا ہے چوہدری برادران کو اکٹھا چلنا چاہیے،چوہدری شافع حسین

    مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری جنرل، امیدوارپی پی 23 چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر چاہتا ہوں پرویز الہٰی باہر آئیں اور الیکشن لڑیں، ہمیشہ یہی کہا ہے چوہدری برادران کو اکٹھا چلنا چاہیے،

    چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی فیملی نے دو سال خود ہی فیصلہ کرلیا تھا سیاست اپنی اپنی کرنی ہے،پاکستان میں اس وقت فیک ٹرینڈز چلا کر کنفیوژن پیدا کی جارہی ہے،نو مئی کو ایک پارٹی یوتھ ونگ صدر بوتل بم بنا کر جی ایچ کیو پھینکتا رہا،گجرات میں میرے مقابلے میں آصف زرداری نے امیدوار نہ کھڑا کرنے کی ذمہ داری لی ہے،ہمارے حمایتوں کو بیرون ممالک سے دھمکی آمیز کالیں کی جارہی ہیں، لوگوں کو ہماری حمایت سے روکنے کیلئے پیسوں کی آفرز کی جارہی ہیں،شجاعت حسین کے بھائی وجاہت حسین نے خود حلقہ این اے 62 اور 63 مسلم لیگ ن کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کیا ہے،وجاہت حسین کے بیٹے حسین الہٰی اور موسی الہیٰ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

    پیر محمد احمد شاہ قادری گیلانی سجادہ نشین درگاہ عالیہ قادریہ قلندریہ ٹھینگ موڑ اللہ آباد قصور کی علماء کے ہمراہ مسلم لیگ میں شمولیت
    دوسری جانب مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ پنجاب کے سید پیر سید مناظر حسین گیلانی سے ملاقات کے بعد پیر محمد احمد شاہ قادری گیلانی زیب سجادہ نشین درگاہ عالیہ قادریہ قلندریہ ٹھینگ موڑ الہ آباد ضلعی قصور نے اپنے دیگر علماء فیاض چشتی، پیر اعجاز رضوی، محمد ایاز، چوہدری محمد علی، چوہدری غلام علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پاکستان مسلم لیگ علماء ومشائخ ونگ پنجاب کے صدر پیر سید مناظر حسین گیلانی نے پیر سید مناظر حسین گیلانی اور ان کے ساتھی علماء کی مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علماء مشائخ کی مسلم لیگ میں شمولیت سے پاکستان مسلم لیگ مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ علماء مشائخ پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کریں

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کے دن ووٹر کا امتخان لینے کا فیصلہ کرلیا،

  • زمین کے تنازع پر فائرنگ،ٹی ایل پی امیدوارجاں بحق

    زمین کے تنازع پر فائرنگ،ٹی ایل پی امیدوارجاں بحق

    گجرات میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) امیدوارجاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تھانہ کڑیانوالہ میں ملک ثاقب نواز گھر سے کھیتوں میں جا رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی مخالفین کی فائرنگ میں ملک ثاقب نواز جاں بحق ہوگئے ملک ثاقب نواز ٹی ایل پی کا پی پی 29 سے امیدوار تھا واقعے کا مقدمہ شہبازگجر، انور گجر سمیت 6 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب ہری پور میں معمولی تکرار کے بعد فائرنگ سے دو نوجوان قتل کردئیے گئے واقعہ ہری پور تھانہ حطار کی حدود محلہ رڑیاں میں پیش آیا، جہاں معمولی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے سرمد علی ولد عبداسلام عمر 18 سال اور 21 سالہ ابراہیم ولد میر رحمان کو قتل کردیا گیا فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، مقتولین اور ملزمان آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر کے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے گشت کرنے والی پولیس پر دستی بم حملہ کیاجس کے نتیجے میں پولیس افسر اور چار راہ گیر زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق منگل کی شب تھانہ زرغون آباد پولیس کی سیکنڈ موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نواں کلی پستونستان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس وین پر دستی بم پھینکا دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پولیس اے ایس آئی خدائیداد خان اور قریب سے گزرنے والے چار راہ گیر زخمی ہوگئے۔

    دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے موقع سے شواہد اکھٹے کئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تھانہ سی ٹی ڈی میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

  • مسلم لیگ ق کی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ،چوہدری سالک

    مسلم لیگ ق کی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ،چوہدری سالک

    گجرات:سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ق لیگ کی ن لیگ سسمیت دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن تاخیر سے ہونےکی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنےکا موقع ملنا چاہیے –

    گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی گھر آمد پر سیاسی بات نہیں صرف گپ شپ ہوئی تھی، مسلم لیگ ق کی ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے پاکستا ن میں ہر وقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہے، الزام لگانے والے بھی لاڈلے رہے ہیں جن پر الزام لگ رہا ہے وہ بھی لاڈلے رہے ہیں، پرویز الہٰی چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدرات سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے، پرویز الہٰی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے لیکن پھر خود ہی چھوڑ کر چلےگئے۔

    بینک کاشت کاروں کیلئےبروقت اورہمواررسائی یقینی بنائیں،گورنر اسٹیٹ بینک

    سراج الحق کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

    قبل ازیں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور ن لیگ کااتحاد نہیں ہوا، دونوں کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی، ہمارے درمیان تعاون میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ہم جمہوریت کو بچانے کیلئے کوششیں کریں گے، ابھی تک سیٹ ایڈجسمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، کوئی دوسرے کے حق میں بیٹھ جائے تو ووٹر مایوس ہوتا ہے، ہم اپنے حصے سے زیادہ کی قربانی دے چکے ہیں، ایم کیوایم اصول ہار کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتی نوازشریف کراچی آئیں گے، لیکن ابھی تاریخ نہیں دی گئی، ہر کسی کو کراچی میں آکر الیکشن لڑنے کا حق ہے، ہم مریم نوازکوکراچی میں خوش آمدید کہیں گے-

    ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد نہیں ہوا،دونوں کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی،خالد مقبول صدیقی

    دریں اثنا اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے، ان دونوں جماعتوں سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے، اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گےاس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے-