گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے مین گیٹ کے عین سامنے بھمبر روڈ پر کافی روز سے اسٹریٹ لائٹ کا پول سڑک پر گرا ہوا ہے جو کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے، بھمبر روڈ گجرات سے آزاد کشمیر تک ٹریفک کی انتہائی مصروف سٹرک ہے جبکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ضلع بھر سے آنے والے سینکڑوں مریضوں اور ایمرجنسی ایمبولینس ٹریفک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے‘ میونسپل کارپوریشن گجرات اور صوبائی ھائی وے محکمہ کو اس غفلت کا نوٹس لینا چاہئے، سڑک کے اطراف کوئی خوانچہ فروش یا دوکاندار اپنا اڈہ لگائے تو میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ھائی وے کے روڈ انسپکٹر ایک گھنٹے کے اندر اندر پہنچ جاتے ھیں جبکہ مین روڈ پرگرئے ھوئے خطر ناک اسٹریٹ لائیٹ پول کی کسی کو پروا نہیں‘ دریں اثنا ایسے مسائل کی کسی کھلی کچہری کی ضرورت نہیں کیونکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ایک ایسا پوآئنٹ ھے جہاں سے ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار سرکاری افسران کا بھی دن میں کئی مرتبہ گزر ھوتا ھے-
Category: گجرات
-

3 کروڑ روپے سے بننے والی سڑک کی قلعی پہلی بارش نے کھول دی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) تین کروڑ روپے کی لاگت سے چند ہفتوں میں تیار ہونے والی 2700 فٹ گلزار مدینہ چوک سے پاک فین تک بننے والی روڈ کی قلعی بارش نے کھول دی۔ ہائی وے کی کمپنی کی طرف سے بنائی گئی ناقص سڑک پر پانی چاروں طرف کھڑا ہو گیا۔ گجرات کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر جی ٹی روڈ کے اس ایک حصے کی ناقص تعمیر اور پانی کھڑا ہونے کی تصاویر اپ لوڈ کر دیں اور ڈی سی گجرات سے گجرات چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ضلعی گورنمنٹ مظفر حسین ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے بننے والی سڑک بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث چند دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ڈیوائڈر کے دونوں اطراف پر بارشوں کا پانی کھڑا ہونے سے یہ سڑک جلد ہی ٹوٹ جائے گی اور لوگوں نے اپنے جو ٹیکسوں کا پیسہ دیا ہے وہ بارش کے پانی میں بہہ جائے گا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈی سی گجرات اور ہائی وے کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے کہ اس نے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات کیوں نہیں کئے۔
-

دنیا بھر کے سوشل صارفین کو مشکلات کا سامنا، وجہ کیا بنی؟
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام متاثرہوئے ہیں۔ پاری دنیا میں سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فیس بک پر تصاویر اور لنک اپ لوڈ نہیں ہو رہے جبکہ تصاویر اپ لوڈ ہونے میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔اس پہلے بھی گزشتہ ہفتے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس کی تعطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انٹرنیٹ سروس کی تعطلی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تھیں۔ سائبر حملہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کی ممکنہ وجہ قراردیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی تمام بڑی کمپنیوں کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پرا تھا اور گوگل، امیزون، فیس بک سمیت بیشتر بڑی ویب سائٹس تک بھی صارفین کو رسائی حاصل نہیں ہو پا رہی تھی۔گذشتہ روز پھر دنیا بھر میں نٹر نیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔
-

4 رکنی خطرناک بین الاضلاعی گڈ گور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) پولیس کی بڑی کاروائی 4رکنی خطرناک بین الاضلاعی ”گڈگور” گینگ گرفتار ،مال مسروقہ1عدد کار کرولا، 12تولے طلائی زیورات،4لاکھ روپے نقدی، 10عدد موبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والاجدید اسلحہ3عدد پسٹل 30بوربھی برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں 4رکنی ڈکیت گینگ متحرک تھا، ملزمان اسلحہ کے زورسے شارع عام پر ناکہ جات لگا کر راہ گیروں کو لوٹتے اورموقع سے فرار ہو جاتے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس متحرک گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد خاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ سرفرازانجم سیکھو کو خصوصی ٹاسک دیا،جس پر ایس ایچ او تھانہ کنجاہ سرفراز انجم سیکھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے 4 رکنی خطر ناک گینگ کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔اختر علی ولد تیغ علی قوم گڈ گور سکنہ کلیانوالہ (سرغنہ)2۔محمد عمران ولد محمد حامد قوم کھرل سکنہ چک نمبر 620گ ب تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد3۔محمد یاسین ولد بہرام علی قوم سیال سکنہ کلیانوالہ4۔قمر عباس ولد افتخار احمد قوم ماچھی سکنہ دھدرا شامل ہیں۔ ملزمان ضلع فیصل آباد،ساہیوال،منڈی بہاولدین اورگوجرانوالہ پولیس کو بھی متعددوارداتوں میں مطلوب ہیں،ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم 4لاکھ روپے نقدی،1 عدد کارکرولا مالیتی 20لاکھ روپے،12تولے طلائی زیورات،10عدد قیمتی موبائل فونز اور دارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور بھی بر آمد کرلئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید وارداتوں کے انکشاف متوقع ہیں ۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے متحرک گینگ کو گرفتار کر نے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی،اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا۔ -

گجرات: انفٹ گاڑیوں اور نااہل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے پولیس کا انفٹ گاڑیوں اور نااہل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون تفصیلات کے مطابق ڈی ائ جی نارتھ زون ایم عالم اور ایس۔ایس۔پی مسرور کی ہداہیت پر موٹروے پولیس بیٹ 8 کے انچارج ڈی۔ایس۔پی میان عبدالرزاق کی سربراہی میں جی ٹی روڈ پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ایسے ڈرائیوروں کے لائیسنس کروانے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ کھٹارہ گاڑیوں ان فٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروانے کے علاوہ انہیں جی ٹی روڈ پر آنے سے منع کیا جا رہا ہے۔یہ تمام تر اقدامات عام عوام کی جن و مال کے تحفظ کے لئے کئیے جا رہے ہیں۔بیٹ 8 کے ایڈمن افیسر جواد گھمن اپریشن افئیسر شاہد اور انسپیکٹر عمران جعفری اس مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔اہل علاقہ نے ڈی ایس پی موٹروے میاں عبدلرزاق کو اس اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اور عام عوام کا کہنا ہےامید ہے ائنیدہ بھی بیٹ 8 کی پوری موٹروے پولیس کی ٹیم عوام کی خدمت میں پیش پیش ہو گی۔
-

جلالپور جٹاں: خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس برآمد
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپورجٹاں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن۔ خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار۔ تفصیل کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس جلالپورجٹاں کے انچارج عدنان تارڑ کی نگرانی میں چوکی سٹی پولیس انچارج رانا اشتیاق احمد نے دوران ناکہ محلہ اقبال کالونی کی رہائشی منشیات فروش خاتون حلیمہ عرف نازی کو قابو کر کے اسکے قبضے سے 1230گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ اظہر حسین عرف سولیا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 150گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ کے انداراج کے بعد قانونی کاروائی کے لئے گجرات جوڈیشل کر دیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن پر شہریوں نے ایس ایچ او عدنان تارڑ اور چوکی انچارج رانا اشتیاق کو جلالپورجٹاں کو منشیات فری بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
-

5 روز لالہ موسیٰ میں کربلا کا منظر کیسے پیش؟ آپ بھی جانیں
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)غلہ منڈی لالہ موسیٰ میں میونسپل کمیٹی کی واٹرسپلائی ٹربائن 5روزسے خراب،علاقہ کربلابن گئے،سخت گرمی میں شہری پینے کے پانی کیلئے دوردرازجانے پرمجبور،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق نئی غلہ منڈی لالہ موسیٰ میں نصب میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی واٹرسپلائی کی ٹربائن کوخراب ہوئے 5روزگزرگئے لیکن اسے مرمت کرانے کی زحمت نہیں کی گئی،سخت گرمی میں پینے کاصاف پانی نہ ملنے سے علاقہ میدان کربلاکامنظرپیش کررہاہے ،غلہ منڈی کاعلاقہ گنجان آبادعلاقہ ہے، واٹرسپلائی ٹربائن خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین پینے کے صاف پانی کیلئے دربدرہوگئے ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی گجرات ڈاکٹرخرم شہزادسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
-

گجرات: نواز شریف میڈیکل کالج کی بلڈنگ مکمل، اگلا سیشن نئی عمارت میں ہو گا
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ نواز شریف میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی، آئندہ تعلیمی سیشن سے میڈیکل کلاسز کالج کی عمارت میں منتقل کرنے کر دی جائیں گی، میڈیکل کالج میں فیکلٹی اور سپورٹنگ سٹاف کی پوسٹوں کی منظوری اور بھرتیوں کیلئے بلا تاخیر حکومت پنجاب سے رجوع کیا جائے، یہ ہدایات انہوں نے نواز شریف میڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر جاری کیں، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عتیق، پراجیکٹ انجینئر، بلڈنگز اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج کی اکیڈمک بلاک، کالج اساتذہ کیلئے رہائشگاہیں، سٹاف اور طلبہ کیلئے ہاسٹلز کی تعمیر کے بعد کالج انتظامیہ کے حوالے کئے جاچکے ہیں،سڑکوں کی تعمیر، مرکز ی گیٹ کی تنصیب کا عمل بھی مکمل،عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی اپ لفٹنگ پروگرام کے تحت آپریشن تھیٹرز، میڈیکل اور سرجیکل وارڈز کی تعمیر بھی مکمل کی جاچکی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل کالج میں نئے اساتذہ کے تقرر، موجودہ اساتذہ کی ترقیو ں سمیت زیر التواء معاملات کو جلد نمٹایا جائے نیز کالج کے انتظامی امور کیلئے درکار سٹاف کی پوسٹوں کی منظوری اور بھرتیوں کی اجازت کیلئے حکومت پنجاب سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ابتدائی طور پر موجودہ کالج میں دستیاب وسائل کو بھی نئی بلڈنگ میں منتقل کیا جائے گا۔
-

گجرات: آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور بغیر روٹ نمبر چاند گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ٹریفک مسائل پر قابو،جان لیوا حادثات کی روک تھام کیلئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اورروٹ کے بغیر چلنے والی چاند گاڑی کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن کا آغاز، پٹرول پمپ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور بغیر روٹ پرمٹ چاند گاڑی چلانے والوں کو پٹرول فروخت نہیں کریں گے، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا،اے سی گجرات محمد جمیل، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر، ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید، سب انجینئر منصور احمد، پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے سروس موڑ تا کٹھالہ پھاٹک اولڈ جی ٹی روڈ کو ماڈل روڈ قرار دیا گیا، سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس آج سے سروس موڑ تا کٹھالہ پھاٹک جی ٹی روڈ پر چیکنگ کریں گے اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور بغیر روٹ پرمٹ چاند گاڑی چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گااور جب تک موٹر سائیکل مالکان ہیلمٹ نہیں دکھائیں گے اور چاند گاڑی مالکان روٹ پرمٹ حاصل کرکے روٹ نمبر آویزاں نہیں کرتے بند کی جانیوالی موٹر سائیکل اور چاند گاڑیاں نہیں چھوڑی جائیں گی۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے انکے ممبران ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے، شہریوں میں آگاہی کیلئے بینرز اور فلیکسز بھی لگائے جائیں گے، پمپ مالکان نہ تو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار اور نہ ہی روٹ نمبرکے بغیر چاند گاڑی کو پٹرول دیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ضلع میں چلنے والی9ہزار سے زائد چاند گاڑیوں کیوجہ سے ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان مسائل کے ازالہ کیلئے شہر کو 6زونز میں تقسیم کرکے چاند گاڑی مالکان کو روٹ پرمٹ لینے کی ہدایت کی گئی تھی اسی طرح جان لیوا حادثات روکنے کیلئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کیلئے مناسب وقت دیا گیا تھا تاہم مزید کسی رعایت کی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ جان لیوا حادثات کی روک تھام کیلئے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں نیز چاند گاڑی ڈرائیورز روٹ پرمٹ، اپنا ڈرائیونگ لائسنس بھی یقینی بنائیں۔
-

عزیز چھٹی شہید ہسپتال میں مریضہ کو لوٹ لیا گیا، ملزمان سی سی ٹی وی میں آ گئے
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) عزیزبھٹی شہید ہسپتال میں میڈیکل وارڈ زنانہ میں داخل مریضہ لالہ موسی کی رہائشی گلزار بی بی زوجہ احمد حسن کے نامعلوم افراد نے سونے کے کڑے اور بالیاں اتار لیں اور موقعہ پر فرار گئے سی سی کیمرہ میں نامعلوم ملزمان آگئے تھانہ پولیں سول لائن نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کرلی مریضہ کو بیہوشی کی حالت میں لوٹا گیا اہل خانہ نے اجتجاج شروع کر دیا۔
