Baaghi TV

Category: گجرات

  • نواز شریف کے خلاف مخالفین ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے،مریم نواز

    نواز شریف کے خلاف مخالفین ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے،مریم نواز

    گجرات: مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، ان پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود اڈیالہ جیل میں ہے۔

    باغی ٹی وی: جلال پور جٹاں میں یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں بزرگوں اور ماؤں کو سلام، معلوم نہیں تھا عوام میں اتنا جذبہ ہے، 21 اکتوبر کے بعد آج آپ سے مخاطب ہوں، نوازشریف کے استقبال کے لیے پوری قوم امڈ آئی تھی عوام نے آنے والا مستقبل بھی نواز شریف سے جوڑ دیا ہے، نواز شریف کا سیاسی سفر 22 سال سے آسان نہیں تھا، گیارہ سال جیلیں کاٹیں اور آج بھی کیس بھگت رہے ہیں، محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سازش کے تحت انہیں نااہل کیا گیا۔

    انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمات کا سامنا رہا، پاکستان کی کوئی جیل ایسی نہیں جہاں نواز شریف نہیں رہے، جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں آیا عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا، آج بھی نواز شریف واحد لیڈر ہے جو عدالتوں کے چکر پہ چکر کاٹ رہا ہے اور ان جھوٹے مقدمات کو ختم کرتے کرتے 7 سال ہو چکے ہیں۔

    انتخابی دنگل،نظریاتی کارکنان کے حق پر ڈاکے کیوں؟ تجزیہ، شہزاد قریشی

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی اور وہ اب تاریخ کا حصہ بن گئے لیکن ان کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، نواز شریف واپس آگیا اور نواز شریف جب بھی واپس آیا تو عوام نے انتخابات میں ہمیشہ نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا نواز شریف کے خلاف مخالفین ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے، نواز شریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے تو کہتے ہیں فیور دیا جارہا ہے-

    سارا انعام قتل کیس،عدالت 14 دسمبر کو فیصلہ سنائے گی

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر چوری کا الزام عائد کرنے والا خود ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن کیس میں پکڑا گیا، پوچھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کہاں سے آئے تو معصوم شکل بنا کر کہتے ہیں پیسہ ملک میں ہی تو آیا ہے، نواز شریف پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود جیل میں ہے، اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام نہیں لینا چاہتی، اس نے 9 مئی کو شہداء پر حملے کیے، جب جیل جانا ہوتا تھا تو وہیل چیئر پر چلے جاتے تھے آج کہتے ہیں ورزش کے لیے مشینیں دی جائیں،آج کل لیول پلینگ کا بہت شور ہے، لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرنے والے سنیں نوازشریف 11 سال جلا وطن رہے، بات کرنے والے کو کیا نوازشریف کو ملنے والی لیول پلیئنگ چاہتے ہیں، اگریہ لیول پلینگ فیلڈ ہے تو کسی دشمن کو بھی نہ ملے۔

    سونے کی قیمت میں کمی

  • دس روپے میں ایک لاکھ نیکیاں،شاندار آفر دینے والا گرفتار

    دس روپے میں ایک لاکھ نیکیاں،شاندار آفر دینے والا گرفتار

    نیکیاں چاہیے؟ پیسے دو نیکیاں لو، دس روپے میں ایک لاکھ نیکیاں،پولیس نے نیکیاں فروخت کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا
    واقعہ پنجاب کے شہر گجرات کا ہے جہاں ایک شخص نے پمفلٹ چھپوائے اور کہا کہ نیکیاں چاہئے تو پیسے لاؤ اور نیکیاں لے جاؤ، پمفلٹ پر نیکیوں کی قیمت بھی لکھی تھی، پمفلٹ پر لکھا تھا کہ 10 روپے کی ایک لاکھ نیکیاں، 100 روپے کی ایک کروڑ، ایک ہزار کی ایک ارب اور 10 ہزار روپے کی ایک کھرب نیکیاں،پملفٹ پر حاکم دین کا دربار اوپر لکھا ہوا تھا،پتہ محلہ رنگ پورہ بیرون کابلی گیٹ درج کیا گیا تھا، رسید پر نام، فون نمبر اور ایڈریس کے خانے بھی بنائے گئے تھے،

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمہ اے ایس آئی غلام سرور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ گلیانہ چوک میں موجود ہوں کہ ایک شخص جس کابعد میں نام ذوالقفار سکنہ کابلی گیٹ گجرات سامنے آیا،چل پھر کر چندہ کا بہانہ بنا کر لوگوں سے بھیک مانگ رہا تھا،تلاشی کے دوران اسکے جیب سے کرنسی برآمد ہوئی اور جامہ تلاشی لی گئی تو اسکے بیگ سے رسید بک بھی برآمد ہوئی جس میں نیکیوں کی قیمت لکھی تھی،ملذم نے بھیک مانگ کر جرم کا ارتکاب کیا،جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    پولیس حکام کے مطابق ملزم ذوالفقار علی شہریوں کو پیسے کے بدلے نیکیوں کی رسید دیتا تھا،گلیانہ پولیس نے ملزم ذوالقفار سکنہ کابلی گیٹ گجرات کو حراست میں لیکر اپنی مدعیت میں بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے پنجاب دیگر آرڈی نینس 1958 /9 کے تحت مقدمہ درج کیا

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

  • 35 سالہ پاکستانی سے 70سالہ کینیڈین خاتون کی شادی کے چرچے

    35 سالہ پاکستانی سے 70سالہ کینیڈین خاتون کی شادی کے چرچے

    گجرات: حال ہی میں پاکستان میں کئی ایسی شادیوں کے چرچے ہوئے جس میں کبھی سرحد پار بھارت سے لڑکی پاکستان آگئی تو کوئی پاکستان سے بھارت چلی گئی-

    باغی ٹی وی: اب سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی شادی کی کافی دھوم ہے جس میں 35 سالہ نعیم شہزاد جو کہ پاکستان کے شہر گجرات سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی شادی 6 سال قبل 70 سال سے زائد عمر کی کینیڈین خاتون سے ہوئی۔

    نجی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں نعیم شہزاد کی اہلیہ نے کہا کہ مجھے نعیم کی عادتیں کافی پسند ہیں، وہ ایماندار اور وفادار شوہر ثابت ہوئے ہیں شادی کے یہ چھ سال بہت اچھے گزرے اور میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں۔

    چیف جسٹس پاکستان کےحلف کیساتھ سپریم جوڈیشل کونسل اورجوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں

    نعیم شہزاد نے بتایا کہ ان کی دوستی 2012 میں فیس بک پر ہوئی تھی، خاتون نے انہیں فرینڈ ریکویسٹ بھیجی اور 2015 میں ان کی اہلیہ نے ہی پہلے محبت کا اظہار کیا اور شادی کی پیشکش کی، ان کی شادی اگست 2017 میں ہوئی تھی لیکن ویزے کے مسئلے کی وجہ سے وہ کینیڈا نہیں جا سکے، جب ان کی دوستی ہوئی تو وہ ذہنی طور پر تھوڑے پریشان تھے، خاتون نے انہیں مکمل سپورٹ کیا جس کی وجہ سے وہ محبت میں گرفتار ہوگئے۔

    نعیم شہزاد نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نےان سے کینیڈا کی شہریت حاصل کرنےکے لیے شادی کی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، ہمارے اپنے گھر میں اتنا سامان موجود نہیں، بس ضرورت کی چیزیں ہیں، یہ اتنی زیادہ امیر نہیں ہیں، ان کی معقول پنشن آتی ہے جس میں سے یہ اپنا گزارا کرتی تھیں اور کینیڈا سے مجھے بھی پیسے بھیجتی تھیں مجھے اندازہ تھا کہ ساری زندگی اس قسم کی باتیں سننی پڑیں گی، میرے لیے زندگی میں اہلیہ سے بڑھ کر کوئی نہیں،یہ حال ہی میں چھ سال بعد پاکستان آئی ہیں، اب اہلیہ کا ارادہ ہے چھ ماہ یہاں اور چھ ماہ کینیڈا رہیں گی وہ میرے خاندان والوں کی سالگرہ پوچھ کر مجھے بہانے بہانے سے پیسے بھیجتی تھیں۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

    نعیم شہزاد نے کہا کہ میں پہلے ویلڈنگ کا کام کرتا تھا لیکن پھر انہوں نے مجھ سے کام چھڑوادیا، اہلیہ نے کہا تھا ڈپلوما کرلو اور پھر کینیڈا آجانا، وہاں اس کا اچھا کام ہے لیکن پھر انہوں نے جب دیکھا ویلڈنگ کے کام میں کتنی دھول مٹی ہے تو انہوں نے کہا چھوڑو اسے، جتنی تمہیں تنخواہ ملتی ہے وہ میں دوں گی گھر والوں نے اہلیہ کو قبول کرلیا ہے لیکن والد تاحال تھوڑے ناراض ہیں، مجھے اپنی بیگم کی ہر بات پسند ہے، مجھے اس کی ہر ادا میں کیوٹنس نظر آتی ہے۔

    نعیم شہزاد نے لوگوں کو پیغام دیا کہ زندگی میں کبھی بھی شادی کا فیصلہ پیسہ دیکھ کر نہ کریں، یہ دیکھیں کہ آپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ خوش رہ سکیں گے یا نہیں، یہ دیکھیں کہ آپ کو محبت ہو۔

    اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرگیا، کار سوار خاندان زد میں …

  • گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے گھر کی دہلیز پر قتل کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل بابر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ کا واقعہ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی حدود میں پیش آیا ڈی پی او کے مطابق کانسٹیبل کو زمین کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے کچھ عرصہ سے کانسٹیبل کا اپنے چچا امتیاز کے ساتھ زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔

    دوسری جانب تھانہ منڈی عثمان والا کی حدود میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد قتل کر دیئے گئےپولیس انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہو گئےگزشتہ روز منڈی عثمان والا کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر مبینہ فائرنگ سے پنجاب پولیس کے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ اور ایک باوردی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے زخمی انسپکٹر اور پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے فائرنگ کرنے والے اکرم ٹونڈا، مقصود عرف صودا اور عمران موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    زخمی پولیس انسپکٹر اور اہلکار کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہےانسپکٹر طارق بشیر چیمہ انویسٹی گیشن انچارج جو کہ نصیر آباد لاہور تعینات ہیں، طارق بشیر چیمہ کو پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں لگیں ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کا مقتول پارٹی کے ساتھ عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ آج دونوں پارٹیاں آمنے سامنے ہوگئیں۔ یاد رہے کہ اس علاقہ میں کئی پولیس اہلکاران نے اپنے فارم ہاﺅسز بنا رکھے ہیں۔ پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جبکہ فرانزک لیب کی ٹیم نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کیے۔

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے بتایا ہے کہ تفتیش میرٹ پر ہو گی علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریت کی ٹرالیاں گزرنے کی وجہ سے راستہ خراب ہونے پر لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ڈی پی او قصور کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

  • بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی،مزید بارشوں کی پیشگوئی

    بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی،مزید بارشوں کی پیشگوئی

    بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی پھیل گئی، ہماچل پردیش میں مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 11 مسافر لاپتہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جونا گڑھ شہر میں خوفناک سیلاب آیا، ریلے ہر شے بہا کر لے گئے، مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا سیلابی پانی میں گھر بھی ڈوب گئے، چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو اکتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    بھارتی ریاست گجرات میں بھی سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے گجرات، مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں بارش کی وجہ سے کہرام مچ گیا ہے۔ دہلی میں بھی جمنا خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ دہلی میں جمنا کے کنارے رہنے والے لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کے لیے رعنا انصارکا نام فائنل، 24 گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا …

    گجرات کے جوناگڑھ اور نوساری میں شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پانی کا کرنٹ اس قدر تیز تھا کہ کئی کاریں اور جانور پانی کے تیز کرنٹ میں بہہ گئے۔ احمد آباد ایئرپورٹ میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی کئی ٹیمیں اضلاع میں تعینات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے مسلسل رابطے میں ہیں اور لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

    گجرات میں، این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ہفتہ کو جوناگڑھ ضلع میں بچاؤ آپریشن کیا۔ این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے عام لوگوں تک پہنچ کر انہیں پانی بھرے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ہفتہ کو نوساری شہر میں ایک شخص لاپتہ ہوگیا تھا۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی بھارت میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک سو سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

    سوال پوچھنے پرچئیرمین پی ٹی آئی کے گارڈ نے صحافی پر حملہ کر دیا

    مہاراشٹر میں بھی موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور کئی اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر کے پالگھر، تھانے اور رائے گڑھ سمیت سات اضلاع میں شدید بارش ہوئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اب تک پورے وسطی مہاراشٹر کو اورنج الرٹ پر رکھا گیا تھا، لیکن اب یہاں بھی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور اتر پردیش میں منگل سے جمعرات تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور کرناٹک میں بھی بارش کا امکان ہے-

    آئی ایم کی شرائط پر بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے،وزیراعظم

  • مسلسل عدم پیشی،رانا ثناء اللہ اور ضمانتی دونوں کو عدالت نے کیا طلب

    مسلسل عدم پیشی،رانا ثناء اللہ اور ضمانتی دونوں کو عدالت نے کیا طلب

    انسداد دہشت گردی عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف گجرات میں درج مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی،

    عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر رانا ثناء اللہ کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کر لیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پولیس رانا ثناء اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت پیش ہوں ،انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ کے ضمانتی رانا سعد کو بھی 25 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ آپ نے رانا ثناء اللہ کیلئے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے آپ نے لکھ کر دیا کہ ملزم ہر حاضری پر پیش ہوتا رہے گا اقرار کیا گیا تھا رانا ثناء اللہ پیش نہ ہوئے تو 5 لاکھ روپے بطور تاوان ادا کریں گے ملزم عدالت سے غیر حاضر ہو گیا اور مقدمہ سننے سے گریزاں ہے

    واضح رہے کہ مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رانا سعد نے وزیر داخلہ کی ضمانت دی تھی ،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں اگست 2022ء میں مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ،ایف آئی آر میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

  • یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا

    یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا

    یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : گجرات کے نواحی علاقے کالیکی کا رہائشی 28 سال کا عثمان محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تھا، عثمان کے مطابق وہ اپنے چار دوستوں کے ساتھ اٹلی جانا چاہتا تھاکشتی میں 700 افراد سوار تھے جن میں 350 پاکستانی تھے،کشتی میں سوار ہونے سے قبل ان سے لائف جیکٹس کے لیے رقم وصول کی گئی تھی، 6 روز سمندر میں کشتی چلتی رہی کوئی کنارہ دیکھا نہ کوئی جزیرہ ایک کارگو جہاز نے رک کر پانی اور خوراک سے مدد دی-

    عثمان نے بتایا کہ حادثے سے قبل ایک ہیلی کاپٹر بھی آیا اور وہ تصاویر لینے کے بعد چلا گیا،ہیلی کاپٹر آنے کے بعد وہ پرامید ہوگئےکہ اب انہیں ریسکیو کرلیا جائے گا، عثمارسی ڈال کر کشتی کو کھینچا گیا تو بیلنس بگڑ گیا اور کشتی ڈوب گئی، رسی ڈال کر کھینچنے والے دور کھڑے رہے اور وہ پانی میں غوطے کھاتے رہے-

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے سیف ہاؤسز میں اب بھی 20,000 کے قریب پاکستانی موجود ہیں، جنہیں کشتی کے ذریعے اٹلی بھیجے جانے کا انتظار ہے ان کے تین دوست بھی ان سیف ہاؤسز میں موجود تھے جبکہ ایک اور پولیس کانسٹیبل بھی اس سانحے میں جان کی بازی ہار گیا تھا اسمگلر نے پاکستان چھوڑنے کے 10 دن کے اندر ہمیں منزل تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے رقم وصول کرنے کے باوجود وعدے کبھی پورے نہیں کیے-
    https://twitter.com/FIA_Agency/status/1677960873183420416?s=20
    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے،ایف آئی اے نے مرکزی ملزم آصف سنیارے کے بھائی محمد سلیم سنیارے کو گجرات سے گرفتار کیا ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے کروڑوں روپے بٹورے۔

    ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم سلیم حوالہ ہنڈی کے ذریعے اپنے بھائی آصف کو پیسے بھجواتا تھا، جو کہ اس وقت لیبیا میں موجود ہے آصف سنیارے نے لیبیا میں متعدد سیف ہاؤسز بنائے ہوئے ہیں۔

  • یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار

    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار

    یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے گجرات کے چھاپوں میں مزید تیزی آئی ہے،

    کشتی حادثہ میں ملوث مزید 6 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے گجرات نے مجموعی طور پر 35 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ہے ریڈ بک میں شامل بدنام زمانہ ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ایجنٹوں میں اسلم اور حسنین شاہ کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ،صفدر بھاگٹ کو منڈی بہاوالدین اور ارشد گجر کو جہلم سے گرفتار کیا گیا ، محمد اشرف اور ممتاز حسین شاہ کو ملکوال سے گرفتار کیا گیا ،بدنام زمانہ انسانی سمگلرز متاثرین کے اہل خانہ کو اٹلی بھیجنے کے لیے بھاری رقوم بٹوریں،

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،

    گجرات کا ایک جیولر بھی اس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے
    ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کوگرفتار کیا تو انہوں نے دوران تحقیقات اہم انکشافات کئے، ایک ایجنٹ کے مطابق لیبیا میں مقیم پاکستانی اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مل کر نیٹ ورک چلا رہا تھا،اس کام کے لئے ایک بھائی پاکستان میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند تلاش کرتا ہے اور ان سے پیسے لیتا ہے، دو بھائی لیبیا سے آگے لوگوں کو بھیجنے میں معاونت کرتے ہیں ،پنجاب کے شہر گجرات کا ایک جیولر بھی اس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے،انسانی سمگلروں کے اس گروپ کے ایجنٹ گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کوٹلی اوردیگر شہروں میں موجود ہیں یونان کشتی حادثے میں متاثرہ تمام افراد بھی اسی گروہ کے ذریعے یورپ جارہے تھے ، گروہ دو برسوں میں تین ہزار سے زائد افراد کو پاکستان سے یورپ تک لے جا چکا ہے

    نعمان نامی نوجوان نے دوران سفر کشتی سے گھر والوں کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا
    پنجاب کے شہر گجرات کے اور چار نوجوان کشتی حادثے میں لاپتہ ہیں، اروپ موڑ کا رہائشی ناصر علی ، کھیالی کا نعمان ، منڈیالہ کا سانول اورسنسرہ کا ابوبکر بھی کشتی میں سوار تھے،نعمان نامی نوجوان نے دوران سفر کشتی سے گھر والوں کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ کشتی میں سوار ہے اور اٹلی پہنچ کر دوبارہ رابطہ کرے گا، کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے افراد میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تین دوست بھی شامل ہیں، جن کا عاطف نامی دوست اپنے دوستوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے مختلف ٹریول ایجنسیوں کے چکر کاٹ رہا ہےعاطف کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ میں 3 دوست کھو دئیے ہیں ان کیساتھ گزرا ہوا ہر پل یاد کرکے دن رات روتا ہوں ، یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شیخوپورہ کے تین مزید نوجوانوں کے بارے میں پتہ چلا ہے جن کے لواحقین نے انسانی سمگلروں کو 25سے 30لاکھ روپے فی کس اد اکیے تھے۔

  • گجرات میں پرویز الہی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

    گجرات میں پرویز الہی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

    گجرات : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے پولیس اہلکاروں نے رہائش گاہ کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی پرویز الٰہی کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب گھر پر نہیں ملے تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس چلے گئے تین ملازمین پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیئے گئے۔

    ہمارےگھر پر ریڈ کسی اندر کے بندے نے کروائی. چوہدری سالک حسین کا دعویٰ


    چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک بار پھر چھاپہ مارا ہے، پولیس کی نفری چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے،پولیس کے پاس سرچ وارنٹ نہیں ہے۔

    اس کے علاوہ گجرات میں ہی چوہدری وجاہت حسین کی رہائش گاہ پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار نت ہاؤس کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے البتہ تلاشی اور ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس چلے گئے۔

    جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ کنجاہ ہاؤس میں چھاپے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ پولیس کی کارروائی ہے۔

  • رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

    رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

    گوجرانوالہ کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں،

    تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات میں درج مقدمہ پر جاری وارنٹ گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ منسوخ کر دیئے، عدالت نے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی،عدالت نے رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کر لی، اور 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

    عدالت پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہوں گےمیں نے کسی کو دھمکی نہیں دی سیاسی وجود کی بات کی ۔ میری بات کو غلط سمجھا گیا عمران نیازی کیخلاف ابھی قانون حرکت میں نہیں آیا، ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، عمران خان کا احتساب ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا،

    قبل ازیں رانا ثنا اللہ کے وکلا ایڈووکیٹ عبد الماجد چوہدری اورایڈووکیٹ رانا سر بلند عدالت میں پیش ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کیلئےعدالت میں درخواست دائرکی تھی، وکیل رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ 12 بجے تک عدالت میں پیش ہو جائیں گے جس پر عدالت نے وکلاکی درخواست پر12بجے تک مہلت دے دی تھی

    ن لیگی رہنما، رانا ثناء اللہ کیخلاف تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات میں دہشتگردی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا 21 اگست 2022کو رانا ثنا کیخلاف چیف سیکریٹری کو دھمکیاں لگانے پرمقدمہ درج کیا گیا تھا ا،درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 15 اپریل 2021 اور 29 جنوری 2022 کو اپنی تقاریر میں رانا ثناء اللہ نے عدلیہ کو اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے اور پنجاب پولیس کے افسران کے بچوں کو مارنے کی دھمکی دی تھی