Baaghi TV

Category: گجرات

  • سابق بلدیاتی نمائندوں نے اگلے محاذ کی تیاری شروع کر دی

    سابق بلدیاتی نمائندوں نے اگلے محاذ کی تیاری شروع کر دی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)بلدیاتی ادارے ٹوٹتے ہی عوامی نمائندگانمتحرک،نئے بلدیاتی نظام کے تحت الیکشن کیلئے جوڑتوڑشروع ہوگئے،متوقع امیدواروں نے اپنے اپنے علاقوں کے عوام سے رابطے بڑھالئے ہیں اور ابھی سے لوگوں کی خوشی ،غمی میں شرکت کرنا شروع کردی ہے ،جبکہ بعض امیدواروں نے ماہ رمضان کوغنیمت جانتے ہوئے باقاعدگی سے باجماعت نمازبھی پڑھنی شروع کردی ہے ،جبکہ عوام کاکہناہے کہ امیدواروں کی سابقہ کارکردگی کودیکھ کرحمائت کافیصلہ کیاجائے گا،پچھلادورضائع کرنے والوں کودوبارہ نہیں آزمائیں گے ،تاہم امیدوار سنجیدگی سے عوام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

  • لڑکیوں کو تنگ کرنے والے اوباش انجام تک کیسے پہنچے؟

    لڑکیوں کو تنگ کرنے والے اوباش انجام تک کیسے پہنچے؟

    گجرات(نمائیندہ باغی ٹی وی) تھانہ شاہین کے علاقہ میں کالج جاتی ہوئی لڑکیوں کو تنگ کرنے،حراساں کرنے اور دھمکیا ں دینے والے تین اوباش ملزمان گرفتار۔
    نازیبا سر گرمیوں میں ملوث آوارہ ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے تمام SDPO,sکو ہدایت جاری کر دیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے عوامی شکایت پر تمام ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی کہ کالج اور یونیورسٹی آنے جانے والی لڑکیوں کو تنگ اور حراساں کرنے والے اوباش اور آواہ لڑکوں کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں تاکہ آ ئندہ کوئی آوارہ ملزم اس طرح کی نازیبا حرکت کی جرات نہ کر سکے۔ ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی رضا حسین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین رائے فیاض احمد نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ لڑکیوں کو حراساں کرنے والے تین رکنی اوباش اور آوارہ لڑکوں کا گروہ جن میں 1۔ فلک شیر سکنہ ملہو کھوکھر 2۔ امیر حمزہ سکنہ ملہو کھوکھر 3۔ عمر فاروق سکنہ لدھا سدھا شامل ہیں کو گرفتار کرلیااور ان کے خلاف دفعہ 506/25D،ٹیلی گراف کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال اور عزت آبرو کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے اور ایسے شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.

  • گجرات: 1 نائب قاصد اور 3 یوسی سیکرٹری معطل

    گجرات: 1 نائب قاصد اور 3 یوسی سیکرٹری معطل

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)رمضان بازار جلالپور جٹاں میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونیوالے تین یونین کونسلز کے سیکرٹریز اور ایک نائب قاصد کو معطل کرکے انکوائری لگا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے چیف آ فیسر بلدیہ جلا لپور جٹاں اور پرائس مجسٹریٹ مرزا مشرف بیگ کی تحریری رپورٹ پر سیکرٹری یونین کونسل سوک کلاں محمد ساجد افضل ، سیکرٹری یونین کونسل اخلاص گڑھ سکندر زمان، سیکرٹری یونین کونسل عالم گڑھ محمد بلال اور نائب قاصدیونین کونسل منڈھالہ شفقت علی کو رمضان بازار جلا لپور جٹاں میں ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر معطل کرتے ہوئے اے ڈی سی آ ر رانی حفضہ کنول کو انکوائری کے احکامارت جاری کر دیئے۔

  • گجرات کے مہنگے رمضان بازار، عوام پریشان

    گجرات کے مہنگے رمضان بازار، عوام پریشان

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی)گجرات شہر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے چار رمضان بازار جن میں شاجہانگیر روڈ ،ریلوے روڈ، ماڈل بازار، ظہور الٰہی سٹیڈیم شامل ہیں ان رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی چیزیں باہر سے اندر مہنگی فروخت کی جارہی ہیں لوگوں کو رمضان بازار میں ریلیف ملنے کی بجائے مہنگے داموں چیزیں فروخت کی جارہی ہیں ہر دکاندار کا اپنا اپنا ریٹ ہے رمضان بازار کے اندر اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فروخت ہو تی نظر تو نہیں آ رہی مگر خریداروں کا کہنا ہے اگر رمضان بازار میں ہی چیزیں مہنگی ملیں تو اس بہتر ہے ہم باہر سے ہی خرید لیں ان کو چاہے کہ رمضان بازار لگانے کی بجائے عام لوگوں کو ریلیف بھی ملنا چاہیے کیونکہ شہر گجرات میں دکاندار وں نے اپنے اپنے من پسند ریٹ لگائے ہوئے ہیں

  • پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)چیئرمین چودھری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں کی خصوصی کاوشوں سے پاک آرمی کے زیر اہتمام بی ایچ یو دلاور پور میں اےک روزہ فری میڈیکل کیمپ کاشاندار انعقاد۔فری میڈیکل کیمپ میں 1000کے تقریب مریضوں کا چیک اپ اور میڈیسن دی گئی جن میں 600کے قریب بچوں اور خواتین کو اور 400کے قریب مردوں کو چیک اپ اور میڈیسن دی گئی فری میڈیکل کیمپ میںمحکمہ ہےلتھ تحصےل کھارےاں اور ملٹری ہےلتھ کے ڈاکٹر ز، لےڈی ڈاکٹر ، مےڈےکل سپشلسٹ ،آئی سپشلسٹ، چلڈ سپشلسٹ اورسرجن ڈاکٹروں کی ٹیم نے بی ایچ یو دلاور پور کے انچارچ منصور جلےل اور مقامی ٹےم اور معززےن ےوسی دلاورپور کی معاونت سے مرےضوں کا معائنہ کےا اور مفت ادوےات بھی مہےا کی گئےں ،کیمپ کے تمام تر انتظامی امور کی نگرانی چیئرمین چودھری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں خود کرتے رہے اور آغاز سے اختتام تک پےش پےش رہے ،کیمپ مےں چےف اےگزےکٹو آفےسر ہےلتھ ڈاکٹر زاہد تنوےر ، سابق چےئرمےن چودھری منور ڈوئےاں ،جنرل کونسلر راجہ غلام عباس جگواں ، سابق جنرل کونسلر راجہ رشےد ، چودھری عبدالستار گل ڈھوڈے ،چودھری ذوالفقار نہرےا سمےت سےاسی سماجی شخصےات نے خصوصی طور وزٹ کےا اور کامےاب مےڈےکل کیمپ کے انعقاد پر چیئرمین چودھری ولایت اللہ اویس ڈوئیاں ،بی ایچ یو دلاور پور انتظامےہ کو زبردست الفاظ مےں خراج تحسین پیش کیا۔