Baaghi TV

Category: حافظ آباد

  • نہ جانے وقت نے کیوں فاصلے یہ دے دیئے ورنہ

    نہ جانے وقت نے کیوں فاصلے یہ دے دیئے ورنہ

    نہ جانے وقت نے کیوں فاصلے یہ دے دیئے ورنہ
    تمھی تو میرے جیسے تھے تمہیں تو میرا ہونا تھا

    معروف شاعرہ لبنیٰ صفدر 25 دسمبر 1978ء پنڈی بھٹیاں میں ہوئیں ان کی تصنیفات میں کبھی الوداع نہ کہنا-2008، بارشوں کے موسم میں-2008، یہ ہجر ہے یا وصال ہے-2006، محبت آئنہ کرلو-2005، تمھیں تومیراہونا تھا-2004، خوشبو ہے وہ صندل کی شامل ہیں-

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    زمین چشم نم میں ہم کو تیرا خواب بونا تھا
    تری ہر یاد کا موتی تو پلکوں میں پرونا تھا

    ملن کے موسموں میں جانے کیوں میں بھول بیٹھی تھی
    تجھے بھی شہر کی اس بھیڑ میں اے دوست کھونا تھا

    فقط اپنے خیالوں سے نہ باندھو یوں مرے دلبر
    کبھی دیتے رہائی مجھ کو بھی کچھ دیر سونا تھا

    گرا ہے تو کئی ٹکڑوں میں وہ بکھرا پڑا ہوگا
    تمہارے نم سے ہاتھوں میں جو شیشے کا کھلونا تھا

    نہ جانے وقت نے کیوں فاصلے یہ دے دئے ورنہ
    تمہی تو میرے جیسے تھے تمہیں تو میرا ہونا تھا

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    دل پہ جذبوں کا راج ہے صاحب
    عشق اپنا مزاج ہے صاحب

    دشت کی ریت ہے بہت پیاسی
    آبلوں کا خراج ہے صاحب

    پاس حرمت نہیں ہے لفظوں کی
    کیسا وحشی سماج ہے صاحب

    آپ کو بھول ہی نہیں پاتی
    میرا کوئی علاج ہے صاحب

    سانس بھی ٹھیک سے نہیں آتا
    نفرتوں کا رواج ہے صاحب

    کچھ بھی بدلا نہیں ہے دنیا میں
    جو بھی کل تھا وہ آج ہے صاحب

    میرا حصہ نہیں مقدر میں
    یہ مرا احتجاج ہے صاحب

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    خزاں کی شام کو زخم بہار کس نے کیا
    ہر ایک ریشۂ گل رنگ بار کس نے کیا

    خوشی وصال کی ساری سمیٹ لی تو نے
    فراق لمحوں کو بولو شمار کس نے کیا

    ہر ایک شخص یہاں بد گمان تجھ سے تھا
    نگاہ یار ترا اعتبار کس نے کیا

    یہ میرے گھر کی اداسی گواہی دے گی تجھے
    کہ تیرے ہجر کے دریا کو پار کس نے کیا

    متاع جاں کو کیا خاک کس نے تیرے لئے
    یہ خاک جاں ہی بتائے گی پیار کس نے کیا

    وفا میں جان لٹانے کے بعد بھی لبنیٰؔ
    مرے خلوص محبت پہ وار کس نے کیا

  • حافظ آباد کی مقامی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جواب طلب کر لیا

    حافظ آباد کی مقامی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جواب طلب کر لیا

    پنجاب کے شہر حافظ آباد کی سیشن جج ناجیہ بتول نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا ،سابق امریکی صدر ٹرمپ پر حافظ آباد پولیس پر دباؤ ڈالنے کا کیس ہے حافظ آباد کی خاتون نے ٹرمپ کی کمپنی میں کام کرنے والی اپنی ساس،نند اور ٹرمپ پر بچی کو واپس لینے پر اثر رسوخ استعمال کرنے کا الزام لگایا

    حافظ آباد کی فیملی کورٹ میں دائر درخواست پر سول جج ناجیہ بتول نے سماعت کی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ سسرال والے اس سے اس کی بچی لینا چاہتے ہیں سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل شعیب اسلم نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی ساس اوردو نندیں ٹرمپ کی کمپنی میں ملازم ہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقامی پولیس پر پریشر ڈالا جا رہا ہے۔ درخواست گزارخاتون نےالزام عائد کیا کہ مقامی پولیس بچی واپس کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فریقین سے جواب طلب کر لیا

    درخواستگزار ثنا جاوید کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں علیحدگی کے بعد ثنا کا سابق شوہر ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو اپنے ہمراہ امریکا لے گیا تھا جبکہ عدالت نے طلاق کے وقت سوا سال کی بیٹی ثنا کے حوالے کر دی تھی اب خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس بیٹی کو سسرال والے واپسی کےلئے دباؤ ڈال رہے ہیں

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

  • 14 سالہ کزن کی دس سالہ کزن سے بدفعلی کی کوشش،شورمچانے پر اینٹوں کے وار سے کیا قتل

    14 سالہ کزن کی دس سالہ کزن سے بدفعلی کی کوشش،شورمچانے پر اینٹوں کے وار سے کیا قتل

    14 سالہ کزن کی دس سالہ کزن سے بدفعلی کی کوشش،شورمچانے پر اینٹوں کے وار سے کیا قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر حافظ آباد میں 14 سالہ لڑکے نے اپنے دس سالہ کزن کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، بچے کی جانب سے شور مچانے پر اسے بعد ازاں اینٹوں کے وار کر کے اسے قتل کر دیا اور لاش چھت پر رکھ دی، یاسین ولد لیاقت علی قوم رحمانی سکنہ محلہ اسلام آباد کالیکی منڈی مورخہ 22-11-10 شام 4 بجے سے گمشدہ تھا جس کی لاش اپنے ہی مکان کی چھت سے برآمد ہوئی ہے ۔یاسین کو اس کے اپنے ہی کزن جس کو عمر تقریباً 14,15 سال ہے نے اینٹوں کے وار سے قتل کر دیا ہے یاسین کے گھر والے رات 1:00 بجے تک یاسین کی تلاش کرتے رہے بعد میں ملزم بچے نے خود اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے یاسین کو ساتھ والے گھر کی چھت پر اینٹوں کے وار کر کے مار دیا ہے اور اس کی لاش اس چھت پر ہی پڑی ہے اہل خانہ نے جا کر دیکھا تو یاسین کی لاش اس چھت پر ہی پڑی تھی ملزم نے ابھی تک قتل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ،یاسین کو قتل کرنے والا اس کا چچا زاد بھائی ہے ،گوجرنوالہ سے فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ کر مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے جس کہ بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی

    ڈی پی او حافظ آباد رائے مظہر اقبال نے تھانہ کالیکی منڈی کے علاقے میں دس سالہ بچے کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لی،ڈی پی او نے ایس ڈی پی او صدر سرکل احسان اللہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔پولیس کے مطابق ملزم یاسر نے 10 سالہ یاسین کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی اور شور کرنے پر قتل کر دیا،تھانہ کالیکی منڈی پولیس نے بروقت کاروائی واقعے میں ملوث ملزم یاسر گرفتار کر لیا، فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے ڈی این اے سمیت تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں 10سالہ یاسین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔ ملزم یاسر اور مقتول یاسین آپس میں چچازاد بھائی تھے۔ تمام پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ کی تفتیش کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر یکسو کیا جائے گا۔گرفتار ملزم یاسر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • گھریلو ناچاقی پر ماں نے دو بیٹوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    گھریلو ناچاقی پر ماں نے دو بیٹوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    حافظ آباد میں مبینہ طور پر ماں نے گھریلو ناچاقی پر اپنے 2 معصوم بیٹوں کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش میں خود کو زخمی کر لیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق خاتون گوجرانوالہ میں اپنے سسرالیوں سے جھگڑ کر مدھریانوالہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی خاتون نے میکے میں اپنے 2 معصوم بیٹوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی چھری مار کر زخمی کر لیا۔

    دڑو :11 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 60 سالہ مزدور کی لاش برآمد

    زخمی خاتون کو ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے تشویش ناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے جاں بحق ہونے والے 1 بچے کی عمر ڈھائی سال جبکہ دوسرے کی عمر 1 سال ہے۔

    تھانہ صدر کی پولیس نے موقع پر پہنچ کو دونوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    قبل ازیں دڑو کی قریب11 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 60 سالہ مزدور کی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملتے ہی مشتعل اہل علائقہ اور مقتول کے لواحقین ڈنڈے اٹھاکر پورے شہر کو بند کرا دیا تھا خواتین اور بچوں کا 6 گھنٹے تک احتجاجی دھرنا جاری، دڑو شہر کی تمام سڑکیں بند.دڑو کے نواحی گاؤں طاہر سومرو سے 11 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 60 سالہ مزدور عمر سومرو کی لاش بھڈو تالپر کے قریب جنگل سے برآمد ہوئی –

    ٹانک: جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد کا حملہ،پولیس گاڑی نذر آتش،دو پولیس اہلکار زخمی 2 شہید

    لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ عمر سومرو کو 11 روز قبل دڑو پولیس نے گرفتار کیا تھا اور مبینہ طور پر قتل کرکے لاش پھینک دی جب تک دڑو پولیس کے ایس ایچ او کے خلاف قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوتا، تب تک احتجاجی دھرنہ جاری رہے گا۔

    اس ضمن میں دڑو پولیس کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل عمر سومرو نامی شخص کے لواحقین نے دڑو پولیس اسٹیشن پر گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی، جبکہ 3 نومبر کو بڈھو تالپر کے قریب سے ایک لاوارث حالت میں لاش ملی تھی، جسے ایدھی ھوم کے حوالے کر دیا گیا تھا، لواحقین نے تصویرو ذریعے اس کی شناخت کی ہے دڑو پولیس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے-

    شیخوپورہ : خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں مانگٹ میں ہونے والا اندھا قتل ٹریس

  • 16سال کی لڑکی کی 40 سال کے شخص سے شادی

    16سال کی لڑکی کی 40 سال کے شخص سے شادی

    حافظ آباد میں 16سال کی لڑکی کی 40 سال کے شخص سے شادی کرا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے شادی کے بدلے 40 سالہ دلہے سے 5 لاکھ روپے لیے تھے شادی کے بعد شوہر سلمان لڑکی پر تشدد بھی کرتا تھا تاہم لڑکی کی مدعیت میں والدہ،سوتیلے باپ اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنےکا انکشاف

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی والدہ کو گرفتار کرلیا ہے تاہم دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کم سن بچوں کی شادی سے متعلق فیصلے میں کہا تھا کہ 16 سال سے کم عمر کسی لڑکی کا نکاح کرنا جرم ہے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلام آباد کے شہریوں کے لئے کم سن بچوں کی شادی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایاتھا –

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 1929 کے تحت کسی بھی شخص کے لیے جرم ہے، جو 16 سال سے کم عمر کی کسی لڑکی کا نکاح کرتا ہے۔

    لانگ مارچ کے دوران کنٹینرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

    عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ مسلم لڑکی 18 سال کی ہو تو ولی کے بغیر معاہدہ کر سکتی ہے سوئی فقہ کا مطلب ہے 18 سال لڑکی جبکہ حنفی مکتبہ فکر کے مطابق لڑکی عمر 17 سال کو پہنچنے پر نکاح کر سکتی ہے جبکہ ڈی ایف مولا کے مطابق لڑکی 15 سال کی عمر میں نکاح کر سکتی ہے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی صورت میں کسی شخص کو نکاح کرنے کے لیے خواہ وہ مرد ہو یا عورت اسے نہ صرف بلوغت حاصل کرنا ضروری ہے، بلکہ اس کی جلد بازی بھی ضروری ہے، یعنی ایک ایسا شخص جو معقول فیصلہ کرنے کے لیے کافی بالغ ہو۔

    عدالت نے ہدایت کی تھی کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر مداخلت کرے اور قانون سازی کرے، شریعت کے مطابق اگرچہ نکاح کی عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، اس لیے ریاست اس معاملے پر قانون سازی کرنے اور مذکورہ مقاصد کے لیے عمر کا تعین کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جیسا کہ حکومت سندھ نے کیا ہے۔

    ڈی آئی خان: سیلاب سے متاثرہ سکول بحال نہ ہوسکے ،مختلف تھانوں کے ڈی ایس پیز کے…

  • حافظ آباد میں 15 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا

    حافظ آباد میں 15 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا

    حافظ آباد میں سفاک قاتل نے 15 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا.

    حافظ آباد میں 15 سال کی لڑکی گھر میں بطور ملازمہ کام کرتی تھی ،گھر کا سفاک مالک ملازمہ کے ساتھ ذیادتی کرتا تھا لڑکی کے حاملہ ہونے پر مالک نے ملازمہ کو قتل کر دیا اور اس کی لاش کو دفنا دیا.

    .پولیس کے مطابق ملزم 6 ماہ تک متاثرہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حاملہ ہونے پر ملزم نے ملازمہ کو زہریلی گولیاں کھلا دیں اور ساتھیوں سے مل کر ملازمہ کو دفن کروا دیا۔مقدمہ درج ہونے پر سفاک مالک گھر سے فرار ہو گیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • مختلف شہروں میں خوشحالی کے نئے  دور   کا  آگاز ہوگا   ، کمشنر  کا دعوی

    مختلف شہروں میں خوشحالی کے نئے دور کا آگاز ہوگا ، کمشنر کا دعوی

    حافظ آبادکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت ریجنل اکنامک گروتھ سٹریٹیجی کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئر مین ٹیوٹا علی سلمان،چیئر مین پی وی ٹی سی میجر ریٹائرڈ شاہ نواز،چیئر مین پنجاب ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر فیصل احمد نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں گوجرانوالہ،سیلاکوٹ اور گجرات کی یونیور سٹیوں کے چانسلرز،وائس چانسلرز اور چیمبر آف کامرس کے صدور نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلا سسے خطاب کرتے ہوئے کمشنر زوالفقار احمد گھمن کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے نئے ترقیاتی منصوبوں سے ڈویژن بھر میں تعمیر و ترقی،معاشی و صنعتی خوشحالی کے ایک نئے دور ک آگاز ہو گا انکا کہنا تھا کہ 79ارب کی لاگت سے ڈویژن بھر میں سڑکوں کے ۔228منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے انکا کہنا تھا کہ 160ارب کی لاگت سے اے ڈی پی اور پی ایس ڈی پی کے تحت386منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔گوجرانوالہ،حافظ آباد اور سیالکوٹ میں یونیورسٹیوں کے قیام کے لیے فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ اپیکس کمیٹی،سٹیرنگ کمیٹی اور پی ایم آئی یو کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ چیئر مین ٹیوٹا علی سلمان نے ڈویژن میں چارSKILLآف ایکسی لینس بنانے کا بھی اعلان کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ عالم چوک گوجرانوالہ تا کوٹ سرور موٹر وے انٹر چینج،جی ٹی روڑ سے ایمن آباد،لاہور سیلاکوٹ موٹر وے اور سیلاکوٹ،کھاریاں موٹر وے بنائی جا ئیگی۔کمشنر نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں ایکسپو سنٹرکے قیام اور گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے

  • جوان حوالدار وطن کی مٹی پر قربان ہو گیا

    جوان حوالدار وطن کی مٹی پر قربان ہو گیا

    حافظ آباد کے نواحی گاؤں لویرے کا جوان حوالدار مبین وطن کی مٹی پر قربان ہوگیا ۔شہید 2 روز قبل بلوچستان میں خودکش حملے میں شدید زخمی ہوا تھا۔حوالدار مبین شہید کی نماز جنازہ آج 2 بجے ان کے آبائی گاؤں لویرے میں پڑھائی گئی آرمی کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید کے لئے دعائیں کی اور شہید کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

  • محکمہ انہار کی ملی بھگت سے،گورنمنٹ کو لاکھوں کاٹیکہ لگ گیا

    محکمہ انہار کی ملی بھگت سے،گورنمنٹ کو لاکھوں کاٹیکہ لگ گیا

    حافظ آباد کے علاقہ راجباہ پریم کوٹ میں نہری پانی کی فروخت سے جہاں ایک طرف کسان فصل کاشت نہ کر سکے ہیں وہاں دوسری طرف آبیانہ کی صورت میں گورنمنٹ کو لاکھوں ششماہی نقصان ہونے لگا ہے ۔پریم کوٹ راجباہ حافظ آباد کے دیہاتوں جن میں پریم کوٹ، جھانیاں ،چک مولو، ٹھٹہ ناہرا اور پیپلی کے متعدد کسانوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او محکمہ انہاراور بیدار محمد اکبر نے ہمارے حصہ کا پانی فروخت کردیا ہے جس سے ہم دھان کی فصل بھی نہ کاشت کر سکے ہیں ۔

    ان کسانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ انہار کے ملازمین محمد حسین نے مختلف مد میں 42000 روپے رشوت بھی لی ہے ۔زرائع کے مطابق جہاں ایک طرف کسان پانی نہ ملنے کی وجہ سے دھان کی فصل نہ کاشت کر سکتے ہیں وہاں دوسری طرف کسانوں سے آشیانہ نہ ملنے کی وجہ سے گورنمنٹ کو لاکھوں روپے ششماہی نقصان ہو رہا ہے۔ اس بابت ایس ڈی او محکمہ انہار محمد حسین کا کہنا ہے کہ تمام تر الزامات جھوٹے ہیں ۔اہل علاقہ نے ڈی سی حافظ آباد سے کاروائی کا مطالبہ کیا

  • مسلم لیگ ن نے یوسی سولنگی میں نوٹیفکیشن تقسیم کردیے

    مسلم لیگ ن نے یوسی سولنگی میں نوٹیفکیشن تقسیم کردیے

    سید ظہیر عباس شاہ بیوروچیف حافظ اباد سے مسلم لیگ ن حافظ آباد کا یوسی سولنگی اعوان کے پارٹی عہدیدران کو نوٹیفکشن تقسیم کرنے کے لیے مدھریانوالہ میں رانا عمران کے ڈیرے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا.سابق وفاقی وزیر صحت ناٸب صدر پنجاب مسلم لیگ ن محترمہ ساٸرہ افضل تارڑ اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری محمد بخش تارڑ کی آمد کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا.
    سینٸر ناٸب صدر مسلم لیگ ن حافظ آباد راے قمر زمان کھرل، سینٸر ناٸب صدر ریاض احمد تارڑ، نوجوان لیڈر میاں مظفر حسین تارڑ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری زمان بھون، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سرفراز تارڑ، صدر پی پی 70 راے جاوید، جنرل سیکرٹری پی پی 70 شیخ نوید سمیت ضلعی و پی پی 70 کے عہدیدران نے شرکت کی. میٹنگ کا مقصد یونین کونسل سطح پر بننے والی تنظیم کے عہدیدران کو نوٹیفکشن تقسیم کرنا تھے، اس موقع پر محترمہ ساٸرہ افضل تارڑ، محمد بخش تارڑ، راے قمر زمان کھرل، راے جاوید کھرل، نے شرکا سے خطاب بھی کیا.