Baaghi TV

Category: حافظ آباد

  • غریب محنت کش کا گھر لوٹ گیا، اہل خانہ سراپا احتجاج

    غریب محنت کش کا گھر لوٹ گیا، اہل خانہ سراپا احتجاج

    پارک روڈ محلہ گلشن الیاس میں مزدور غریب محنت کش اشرف ملاح اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ رات گئے علاقہ کے بااثر بگڑے نوجوان فیصل ،قمر ،عامر اور مزمل مسلح آتشن اسلحہ گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کردی بیٹی کے جہیز کے لیے بنائے گئے 2 تولہ کانٹے 2 انگوٹھیاں جبکہ فرنیچر اور شادی کے لیے جمع پونجی 3 لاکھ روپے سیف الماری میں پڑے نکال لیے اسی دوران فیصل نامی بگڑے رئیس زادے نے گن پوائنٹ پر 19 سالہ ام لیلی کو یرغمال بنا لیا اور گلی میں کھڑے کیری ڈبہ پر بٹھالیا۔

    اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے غریب محنت کش کی درخواست پر ایک ماہ گزرنے کے باوجود کاروائی نہ ہوسکی نہ ہی غریب محنت کش کی بیٹی بازیاب کروائی جاسکی لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سٹی میں تعینات سب انسپیکٹر صفدر ہرل اور افضال اے ایس آئی کاروائی کی غرض میں بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہیں جوکہ ہم ادا نہیں کرسکتے اغواء ہونے والی ام لیلی کی والدہ اور والد نے صحافیوں کے آگے اپنے ویڈیو پیغام میں ڈی پی او سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔

    اور کہا کہ اگر ہماری بچی کو برآمد نہ کروایا گیا اور ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو وہ ڈی پی او آفس کے سامنے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے گی جس کی زمہ دار مقامی پولیس ہوگی یاد رہے کہ اس ضمن میں ڈی پی او آفس بھی درخواست دی گئی مگر کہیں شنوائی نہیں ہوئی۔

    ( سید ظہیر عباس شاہ )

  • اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنڈی بھٹیاں کا  سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنڈی بھٹیاں کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

    حکومت کے مہنگائی پہ قابو پانے کے بیان کے تاثرات واضع طور پہ نظر آ رہے ہیں ضلعی انتظامیہ حافظ آباد کے عہدیدران مصنوعی مہنگائی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہے ہیں اسٹنٹ ڈائریکٹر پنڈی بھٹیاں نازیہ ہاشمی نے سکھیکی منڈی میں سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا منڈی میں موجود پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ چیک کئیے

    اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نازیہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ مہنگائی پہ قابو پایہ جاۓ دوکاندار حکومتی نرخ نامے کے مطابق اشیاء فرخت کریں خودکارسے کوئی بھی دوکاندار ریٹ نہ بڑھائے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

  • حافظ آباد رائس ملز پر چھاپے

    حافظ آباد رائس ملز پر چھاپے

    اؤ سی حافظ آباد حساس اداروں کی نشان دہی پر  ڈپٹی کمشنر نورش صباء نے پاسکو انتظامیہ کے ساتھ مختلف رائس ملز پر چھاپوں کے دوران 40 کروڑ روپے مالیت کی 170000 ہزار بوری ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئی پکڑی گئی گندم پاسکو سنٹر پر منتقل کر دی گئی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی

    سیدظہیر عباس شاہ بیوروچیف حافظ آباد

  • حافظ آباد 30 کروڑ کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی

    حافظ آباد 30 کروڑ کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی

    حافظ آباد :30 کروڑ کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی ۔حساس اداروں کی نشان دہی پرکاروائیاں ڈپٹی کمشنر  اور پاسکو حکام کے مختلف رائس ملز پر چھاپے مارے گئے۔چھاپوں کے دوران 170000 ہزار بوری ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کی گئی ۔

    گندم کی قیمت 40 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ۔پکڑی گئی گندم رائس ملز کے گوداموں میں چھپائی گئی تھی ۔برآمد شدہ گندم پاسکو سینٹرز پر منتقل کر دی گئی ڈپٹی کمشنر نورش صباء

  • سید ظہیر عباس شاہ کا  پاک سعودی فرینڈ شپ کے حوالے سے خیالات کا اظہار

    سید ظہیر عباس شاہ کا پاک سعودی فرینڈ شپ کے حوالے سے خیالات کا اظہار

    حافظ آباد ( سید ظہیر عباس شاہ ) پاک سعودی فرینڈ شپ فورم دکھ کی گھڑی میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے چیئرمین ناصر حبیب کی جانب سے وفد نے جھلسنے والے پاکسستانی کی عیادت کی تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے صدر مرکز الریاض بخت شیر علی کے بھائی کی عیادت کی چیئرمین ناصر حبیب کے ساتھ وفد کے دیگر ارکان بھی شامل تھے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر بخت شیر علی خان نے کہا کہ جس طرح پاک سعودی فرینڈ شپ نے ہمارا ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی کی ۔

    اس کی مثال پہلے کہیں نہیں ملتی اور نہ ہی ملے گی انہوں نے کہا کہ پاک سعودی فرینڈ شپ کا میں ساری زندگی محبتوں کا مقروض رہونگا اس موقع پر چیئرمین ناصر حبیب نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ایک مکمل ٹیم پاک سعودی فرینڈ شپ کے فورم سے بخت شیر علی کے بھائی کی صحت یابی کے لیے بھر پور اقدامات کرے گی اور کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی اس موقع پر معروف کاروباری شخصیات چوہدری یاسر ،چوہدری مدثر،چوہدری اسد ،عامر بلوچ سمیت متعدد افراد نے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر میڈیا کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی

  • حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن

    حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن

    حافظ آباد آپریشن تھانہ سٹی ،تھانہ جلالپور بھٹیاں، تھانہ صدر پندی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن کے نتیجہ میں کیٹیگری اے کے 20 خطرناک اشتہاری ڈاکوں سمیت 37 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

    گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور شراب برآمد کر لی گئی۔ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کےلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • حافظ آباد ڈسٹرکٹ جیل سپرینڈنٹ اور مخیر حضرات کے تعاون سے   قیدیوں کی رقوم کی ادائیگی کے بعد رہائی

    حافظ آباد ڈسٹرکٹ جیل سپرینڈنٹ اور مخیر حضرات کے تعاون سے قیدیوں کی رقوم کی ادائیگی کے بعد رہائی

    ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں قید 6 غریب ،مستحق اسیران جو کئی ماہ سے اپنی مقررہ سزا بھگت چکے تھے اور دیت/ آرش کی رقم ادا نہ کرنے سے پابند سلاسل تھے مخیر حضرات کے تعاون سے بھاری رقم 33 لاکھ 90 ہزار 2 سو پینسٹھ روپے ادا کرکے انہیں جیل سے رہا کردیا گیا ہے اس موقع پر رہا ہونے والے اسیران کی آنکھوں میں آنسو تھے اور جیل سپرینڈنٹ محترمہ زمردبانو کے لیے نیک جزبات لیے کھڑے تھے۔

    جیل سپرینڈنٹ میڈم زمرد بانو نے بتایا کہ رمضان المبارک میں مخیر حضرات نے بھر پور تعاون کیا اور اکھٹی ہونے والی رقم سے جرمانہ،آرش،دیت اور دمان جمع کروا کر 6 افراد کو رہا کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی اسیر جرمانہ یا دیت کی رقم کے باعث مقید نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کی خصوصی ہدایات پر جیل میں اسیران قیدیوں حوالاتیوں کی فلاح بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں رہا ہونے والے قیدیوں نے جیل حکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • حافظ آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن

    حافظ آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن

    حافظ آباد/ ٹارگٹڈ آپریشن

    حافظ آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن گرفتار ملزمان سے ساڑھے 8 کلو سے زائد چرس،212 لیٹر شراب اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    آپریشن کے نتیجہ میں 48 جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزمان میں 10 کیٹیگری اے کے اشتہاری ڈاکوں بھی شامل ہیں۔حافظ آباد پولیس کی جانب سے عید کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کےلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کئے جارہے ہیں ۔ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں

  • ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 حافظ آباد  نے 4 مئی انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے کے طور پر منایا

    ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 حافظ آباد نے 4 مئی انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے کے طور پر منایا

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 حافظ آباد انجینئر کامران رشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سنٹرل اسٹیشن پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 حافظ آباد کے زیر اہتمام 4 مئی انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے منایا گیا

    ڈی ای او ریسکیو انجینئر کامران رشید نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کی اگر ہم ہر گھر اور عمارت میں فائر سیفٹی آلات نصب کریں اور ساتھ ہی موک ایکسر سائزز اور تربیتی کورسز میں حصہ لیں تو آگ کے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے

    انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 حافظ آباد نے گزشتہ سال آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ہمراہ کئی ملین سے زائد کا مالی نقصان ہونے سے بچایا ڈی ای او ریسکیو انجینئر کامران رشید نے مزید کہا کہ 4 مئی کا دن اُن عظیم لوگوں (فائر فائٹرز) کی یاد میں منایا جاتا ہے

    جو ہمارے جان و مال کے تحفظ کے لئے ظالم آگ سے لڑتے ہیں اور اپنی جان تک کو قربان کر دیتے ہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اس عالمی دن کے موقع پر عہد کیا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہیں 4 مئی انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 حافظ آباد آفس میں شہداء کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔

  • 17 کروڑ مالیت کی 70 ہزار ذخیرہ کی گئی گندم بر آمد کر لی گئی

    17 کروڑ مالیت کی 70 ہزار ذخیرہ کی گئی گندم بر آمد کر لی گئی

    حافظ آباد میں اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز نے رائس ملز اور مختلف گوداموں پر چھاپا مار کر 17 کروڑ مالیت کی ذخیرہ۔کی گئی گندم کی 70 ہزار بوریاں برآمد کر لیں

    ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز۔نے گندم ذخیرہ اندوزوں۔کے خلاف بڑی کاروائی کے دوران مختلف گوداموں چھپائی گندم کی 70 ہزار بوریاں برآمد کر لیں۔اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز۔نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر ونیکے تارڑ کے علاقوں میں رائس ملز اور مختلف گوداموں میں غیر قانونی ذخیرہ کی جانے والی گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد کر لیں۔

    ذرائع کے مطابق خان محمد رائس ملز کے گوداموں میں پچاس ہزار بوریاں برآمد کی گئی جبکہ دیگر گوداموں میں بھی مختلف زمینداروں اور بروکرز۔نے گندم۔کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی۔کر رکھی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر گندم قبضہ میں لیکر نو گودام بھی سیل کر دیئے۔زخیرہ اندوزوں سے برآمد ہونے والی گندم محکمہ پاسکو کے حوالہ کر دی گئی۔

    ڈپٹی۔کمشنر نوید شہزاد مرزا کا کہنا تھا۔کہ گندم۔کی غیر قانونی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی کسی صورت اجازت نہیں اور جو۔کوئی بھی۔یہ غیر قانونی کام۔کریگا اسکے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائیگا