Baaghi TV

Category: حافظ آباد

  • اشیاء کی کوالٹی اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا  ، ڈپٹی کمشنر خافظ آباد

    اشیاء کی کوالٹی اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر خافظ آباد

    حافظ اباد ، ڈپٹی کمشنر نوید شھزاد مرزا نے ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کے ہمرا پنڈی بھٹیاں اور جلالپور بھٹیاں میں لگائے گئے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا سہولیات چیک کی گئیں اور اشیاء کی کوالٹی کو بھی چیک کیا، تفصیلات کےمطابق رمضان المبارک کا مہینے میں حکومتِ پنجاب کےاحکامات کی روشنی میں پنڈی بھٹیاں اور جلالپور بھٹیاں میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستا رمضان لگایا گیا ہے اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور مقدار کو چیک کیا اور ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا نے کہا کہ اس رمضان المبارک کے مہینہ میں ہم آٹے اور چینی پر پورا خیال رکھیں گے اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا

    منافع خوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ آٹا اور چینی مافیہ کی شہری نشاندہی کریں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں واثق عباس ھرل اور تحصیل میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی موقع پر موجود تھا ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شھزاد مرزا نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سستا رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

  • ڈی ایس پی ٹریفک حافظ آبادکا مختلف بس اسٹینڈز کا وزٹ۔

    ڈی ایس پی ٹریفک حافظ آبادکا مختلف بس اسٹینڈز کا وزٹ۔

    ڈی ایس پی کا دورہ حافظ آباد سیکیورٹی گارڈز، سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور پیسنجر ڈیٹا انٹری سسٹم، سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔ڈی ایس پی ٹریفک نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔

    ڈی ایس پی ٹریفک نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔ بس اسٹینڈ پر کرونا سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب کی جانب جاری کردہ ہدایت پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈی ایس پی ٹریفک کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈا جات کو سیل کر دیا جائے گا۔ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں

  • گمشدہ بچے کی واپسی حافظ آباد تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کامیابی

    گمشدہ بچے کی واپسی حافظ آباد تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کامیابی

    حافظ آباد 14 سالہ علی حیدر گھر سے فیکٹری کام پر گیا لیکن چھٹی کے بعد واپس نہ آیا۔
    طلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او سٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے لڑکے کی تلاش شروع کردی۔علی حیدر کو تلاش کرنے کے لئے قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی۔

    پولیس کی جانب سے علی حیدر کو تلاش کرنے کے لئے قرب وجوار میں لگے کیمروں کی مدد بھی لی گئ۔14 سالہ علی حیدر کو ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے لڑکے کی والدہ نے ڈی پی او حافظ آباد اور ان کی ٹیم کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔پولیس جرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں

  • حافظ آباد ڈی ایچ کیو میں سٹاف کی کمی

    حافظ آباد ڈی ایچ کیو میں سٹاف کی کمی

    حافظ آباد :آئی سی یو کارڈیک وارڈ میں خاکروب خواتین ای سی جی کرنے لگیں
    ڈاکٹر اکثر غائب پورہ ڈی ایچ کیو غیر متعلقہ سٹاف کے رحم و کرم پر دل کی تکلیف پر شہری کو ڈی ایچ کیو لایا گیا

    ڈاکٹر سٹاف غائب صفائی کرنے والی خاتون نے ای سی جی کر ڈالی ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں کتے بلیوں کی بھر مار ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی پر شہری سراپا احتجاج

  • حافظ آباد پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی۔

    حافظ آباد پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی۔

    حافظ آباداشتہاری ڈاکو گرفتار تھانہ سٹی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی۔ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب عرصہ دو سال سے مفرور کیٹیگری اے کے 3 اشتہاری ڈاکو گرفتار کر لئے۔

    گرفتار اشتہاری مجرمان میں سلیم، عثمان اور شفیق شامل ہیں۔ ملزمان بینک سے نکلنے والے لوگوں کو لوٹتے تھے اور کئی اضلاع میں ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہیں
    رفتار اشتہاری مجرمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • خواتین اساتذہ نے کلاسز کابائیکاٹ کردیا، وجہ سامنے آگئی

    خواتین اساتذہ نے کلاسز کابائیکاٹ کردیا، وجہ سامنے آگئی

    حافظ آباد ڈسٹرکٹ پبلک سکول جو کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیرانتظام چلایا جاتاہے اور ڈپٹی کمشنر اس کے چیئرمین ہوتے ہیں ۔پرنسپل کے ناروا رویہ اور ایک خاتون ٹیچر کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرنے اور ذہنی ٹارچرکرنے پر اسکی حالت غیر ہوگئی جس پر ریسکیو 1122اسکو ٹراماسنٹرلے گئی۔ خواتین اساتذہ نے پرنسپل مظہرگلستان اور وائس پرنسپل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کلاسز کا بائیکاٹ کردیا

    پرنسپل دفترکاگھیرائو کرلیا خواتین اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مرد اساتذہ بھی احتجاج میں شامل ہوگئے ۔اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ جب تک پرنسپل اور وائس پرنسپل کاتبادلہ نہیں ہوتا اس وقت تک کلاسز کا بائیکاٹ رہے گا اوراحتجاج جاری رہے گا۔

    احتجاج پر طلباوطالبات کے والدین شدید پریشان ہیں اور ابھی تک ضلعی انتظامیہ نے بھی اسکانوٹس نہیں لیا۔واقعہ کا علم ہونے پر جب صحافی موقع پرپہنچے تو سیکورٹی عملہ نے یہ کہہ کر داخل ہونے سے روک دیا کہ پرنسپل نے کسی بھی شخص کو سکول داخل ہونے سے سختی سے روک دیا ہے۔

  • پولیس کی جانب سے شہریوں میں ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم کئے گئے

    پولیس کی جانب سے شہریوں میں ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم کئے گئے

    حافظ آباد(سید ظہیر عباس شاہ ) پولیس تھانہ سٹی حافظ آباد کی جانب سے شہریوں میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم، ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں نے اس مو قع پر کہا کہ کورونا سے ممکنہ بچاوءکی خاطرشہری حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا جیسی مہلک بیماری سے خود بھی بچ سکے اور دوسروں کو بھی بچایا جا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کے احکامات کی روشنی میں حافظ آبادپولیس تھانہ سٹی کی جانب سے شہر بھر میں شہریوں میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے گئے ۔ ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہری کرونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا جیسی مہلک بیماری سے خود بھی بچ سکے اور دوسروں کو بھی بچایا جا سکے۔کورونا سے بچنے کے لیے شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا،

    دکاندار ماسک نہ پہننے والوں کو دکان کے اندرآنے کی اجازت نہ دیں۔ ضلع بھر کی مارکیٹوں ، بازاروں،درزی کی دکانوں،پٹرول پمپوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

  • بااثر افراد نے  نوجوان پر تشدد کر کے  ویڈیو وائرل کر دی

    بااثر افراد نے نوجوان پر تشدد کر کے ویڈیو وائرل کر دی

    حافظ آباد بااثر افراد کا نوجوان پر تشدد ، ویڈیو وائرل،وائرل ویڈیو میں 4سے 6 اوباش افراد 1 نوجوان پر مکے ،تھپڑ اور گندی زبان استعمال کرتے دیکھے جاسکتے ہیں ، نو جوان تشدد کرنے والوں سے تشدد کی وجہ پوچھتا رہا

    تھانہ سٹی حافظ آباد کے علاقہ محلہ شریف پورہ مانگٹ روڈ پر 4 سے 6 اوباش افراد کی 1 نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونا قانون نافذ کرنے والوں کے لئے ایک سوالیہ نشان بن گیا ۔مانگٹ روڈ حافظ آباد کا نوجوان حسنین مانگٹ روڈ سے گزررہا تھا کہ علاقہ محلہ پیر کالے شاہ کے 4سے 6 افراد جن میں اسد ماچھی، اسامہ بٹ ، جیری ، شاہ نواز ،راجہ اور اس کے ساتھیوں نے اس پر حملہ کر دیا ۔حسنین تشدد کرنے کی وجہ پوچھتا رہا لیکن اوباش نوجوان حسین پر نہ صرف تشدد کرتے رہے بلکہ اس کی وڈیو بھی بناتے رہے اور بعد میں ویڈیو وائرل کرکے علاقہ میں خوف ہراس پھیل کر قانون نافظ کرنے والوں کو چیلنج کر دیا

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1376492523716276224?s=20

  • حافظ آ باد کے ایک گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ

    حافظ آ باد کے ایک گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ

    حافظ آباد کے نواحی گاؤں ڈنگہ شمیر میں زمین کے تنازعہ پر دوگروپوں میں لڑائی مارکٹائی اور فائرنگ کے نتیجہ میں 7افراد ذخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھٹی گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد جو کہ آپس

    میں قریبی عزیز بھی بتائے جاتے ہیں ان میں
    گذشتہ روز زمین کے تنازعہ پر لڑائی مارکٹائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجہ میں فاروق ولد اکبر فائر لگنے سے شدید ذخمی ہوگیا جبکہ ڈنڈے سوٹوں سے لڑائی

    مارکٹائی کے نتیجہ میں دونوں گروپوں سے
    تعلق رکھنے والے دیگر 6افرادحنیف، بابر، شبیر، شوکت، شان عرف شانی اور بلال بھی ذخمی ہوگئے جنھیں ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔

  • تھانہ سکھیکی میں پولیس کی بڑی کاروائی۔ بین الاضلاعی گینگ گرفتار

    تھانہ سکھیکی میں پولیس کی بڑی کاروائی۔ بین الاضلاعی گینگ گرفتار

    حافظ آباد تھانہ سکھیکی پولیس 3 رکنی بین الضلاعی مویشی چور گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمران عرف مانی ، عرفان اور محسن شامل ہیں۔گرفتار گینگ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 7 مویشی برآمد کر لئے گئے۔

    پولیس نے گینگ سے مویشی چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان حافظ آباد پولیس کو 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش دوسرے اضلاع میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔